- Joined
- Jun 26, 2014
- Posts
- 1,689
- Reaction score
- 1,192
- Points
- 63
یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟؟؟
سعودی عرب اور یمن کی جنگ میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟؟ اس مسئلے کے مختلف سیاسی اور جیو پولیٹکس پہلوؤں پر بہت بحث ہو چکی ہے۔ مختلف طبقات فکر اور مختلف نظریات کے لوگوں کی آرا اور دلائل بھی سامنے آ چکے ہیں۔
کچھ چاہتے ہیں کہ پاکستان کو سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیے کیونکہ سعودی عرب ہمارا ساتھ دیتا رہا ہے۔ ہماری مالی امداد کرتا ہے اور وہاں مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات حرمین شریفین بھی ہیں۔
کُچھ چاہتے ہیں کہ پاکستان کو نیوٹرل رہنا چاہیے اور پرائی آگ کو اپنے گھر کا رستہ نہیں دکھانا چاہیے۔ سعودیہ یمن ایک پراکسی وار ہے اور پاکستان کو اُس کا حصہ نہین بننا چاہیے۔ پاکستان کو اپنے انٹرسٹ پہلے سامنے رکھنے چاہییں۔ جیوپالیٹکس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جنگ سے علئحدہ ہی رہنا بہتر ہے اور پاکستان خود اپنی ایک جنگ لڑ رہا ہے اور اسی طرح کی مزید بہت ساری باتیں۔۔۔۔۔
کچھ چاہتے ہیں کہ پاکستان کو اس جنگ کا حصہ تو بالکل نہیں بننا چاہیے بلکہ پاکستان کو واحد اسلامی ایٹمی قوت ہونے کے ناطے ایک اہمیت حاصل ہے اور اُسکے ایران سمیت سعودیہ ، یمن اور خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات ہیں۔ تو اُسے ان سب ایڈوانٹجز کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایک مثبت رول پلے کرنا چاہیے۔ اور جنگ کی آگ کو صلح کے پانی سے بُجھا دینا چاہیے تاکہ اسلام دُشمن طاقتوں کے منہ میں خاک پڑے اور اُن کے مسلم امت کو کمزور کرنے کے دیرینہ منصوبے فیل ہو جائیں۔ اور مسلمان انتشار و افتراق اور آپس کی جنگوں سے بچ جائیں۔
کُچھ لوگ موجودہ تناظر میں فرقہ وارانہ سوچ کے ساتھ اپنی رائے دیتے ہیں لیکن اُن کی رائے کا اختتام بھی اوپر والی تین باتوں میں سے کسی ایک پر ہوتا ہے۔
لیکن اگر ہم اس مسئلہ میں قرآن و حدیث کی طرف رجوع کریں اور معلوم کریں کہ اللہ اور اُسکے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اس بارے میں کیا حُکم ہے تو ہمارے سامنے سورۃ الحجرات کی یہ آیت اس مسئلہ میں کھول کر اللہ کے حُکم کو بیان کر رہی ہے۔
Sahih International
And if two factions among the believers should fight, then make settlement between the two. But if one of them oppresses the other, then fight against the one that oppresses until it returns to the ordinance of Allah . And if it returns, then make settlement between them in justice and act justly. Indeed, Allah loves those who act justly.

اردو
اور اگر مسلمانوں کی دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کروا دیا کرو۔ پھر اگر ان دونوں میں سے ایک جماعت دوسری جماعت پر زیادتی کرے تو تم (سب) اس گروه سے جو زیادتی کرتا ہے لڑو۔ یہاں تک کہ وه اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے، اگر لوٹ آئے تو پھر انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور عدل کرو بیشک اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے

یقیناً قرآن میں پرھیزگاروں کیلیے ھدائت اور نصیحت ہے۔
اور اللہ کے پاک رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
صحیح بخاری -> کتاب المظالم والغصب
باب : ہر حال میں مسلمان بھائی کی مدد کرنا وہ ظالم ہو یا مظلوم
حدیث نمبر : 2443
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ہشیم نے بیان کیا، انہیں عبید اللہ بن ابی بکیر بن انس اور حمید طویل نے خبر دی، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا، اپنے بھائی کی مدد کرو وہ ظالم ہو یا مظلوم۔
حدیث نمبر : 2444
حدثنا مسدد، حدثنا معتمر، عن حميد، عن أنس ـ رضى الله عنه ـ قال قال رسول الله صلى الله عليه و آلہ وسلم "انصر أخاك ظالما أو مظلوما". قالوا يا رسول الله هذا ننصره مظلوما، فكيف ننصره ظالما قال "تأخذ فوق يديه".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر نے بیان کیا، ان سے حمید نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا، اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ صحابہ نے عرض کیا، یا رسول اللہ ! ہم مظلوم کی تو مدد کرسکتے ہیں۔ لیکن ظالم کی مدد کس طرح کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ ظلم سے اس کا ہاتھ پکڑ لو۔ ( یہی اس کی مدد ہے)۔
صحیح مسلم۔ جلد:۳/ تیسرا پارہ/ حدیث نمبر:۶۵۶۴/ حدیث مرفوع
بَاب نَصْرِ الْأَخِ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا
۔۶۵۶۴۔ احمد بن عبد اللہ بن یونس، زہیر، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو لڑکوں کا آپس میں جھگڑا ہوا، ایک لڑکا مہاجرین میں سے تھا اور ایک لڑکا انصار میں سے، مہاجر لڑکے نے مہاجروں کو پکارا اور انصاری لڑکے نے انصار کو پکارا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر نکلے اور فرمایا یہ کیا جاہلیت کی پکار ہے، لوگوں نے عرض کیا: نہیں اے اللہ کے رسولؐ! سوائے اس کے کہ دو لڑکے آپس میں جھگڑے، ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے کی سرین پر مارا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کوئی حرج نہیں آدمی کو اپنے بھائی کی مدد کرنی چاہئے، خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم، اگر ظالم ہے تو اسے ظلم سے روکو؛ کیونکہ یہ اس کی مدد ہے اور اگر مظلوم ہے تو اس کی مدد کرو۔
بَاب نَصْرِ الْأَخِ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا
۶۵۶۴۔ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ اقْتَتَلَ غُلَامَانِ غُلَامٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَغُلَامٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَنَادَی الْمُهَاجِرُ أَوِ الْمُهَاجِرُونَ يَا لَلْمُهَاجِرِينَ وَنَادَی الْأَنْصَارِيُّ يَا لَلْأَنْصَارِ فَخَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ آلہ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا هٰذَا دَعْوٰی أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ قَالُوا لَا يَا رَسُولَ اللہِ إِلَّا أَنَّ غُلَامَيْنِ اقْتَتَلَا فَکَسَعَ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ قَالَ فَلَا بَأْسَ وَلْيَنْصُرْ الرَّجُلُ أَخَاهُ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا إِنْ کَانَ ظَالِمًا فَلْيَنْهَهُ فَإِنَّهٗ لَهٗ نَصْرٌ وَإِنْ کَانَ مَظْلُومًا فَلْيَنْصُرْهُ۔
۔۶۵۶۴۔ احمد بن عبد اللہ بن یونس، زہیر، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو لڑکوں کا آپس میں جھگڑا ہوا، ایک لڑکا مہاجرین میں سے تھا اور ایک لڑکا انصار میں سے، مہاجر لڑکے نے مہاجروں کو پکارا اور انصاری لڑکے نے انصار کو پکارا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر نکلے اور فرمایا یہ کیا جاہلیت کی پکار ہے، لوگوں نے عرض کیا: نہیں اے اللہ کے رسولؐ! سوائے اس کے کہ دو لڑکے آپس میں جھگڑے، ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے کی سرین پر مارا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کوئی حرج نہیں آدمی کو اپنے بھائی کی مدد کرنی چاہئے، خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم، اگر ظالم ہے تو اسے ظلم سے روکو؛ کیونکہ یہ اس کی مدد ہے اور اگر مظلوم ہے تو اس کی مدد کرو۔
اور یقیناً اس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امت کیلیے بڑی نصیحت بیان فرما دی ہے اور یہود و نصارٰی کی سازشوں کی کاٹ امت کو سکھا دی ہے۔
میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ کُچھ احباب کی ہمدردیاں سعودیوں کے ساتھ ہیں۔ اور کُچھ احباب کی ہمدردیاں یمنیوں بالخصوص زیدی حوثیوں کے ساتھ ہیں۔ اور کُچھ احباب فرقہ پرست دنیا دار علمأ کے زیر اثر شیعوں کو اپنا بھائی نہیں سمجھتے اور اسی طرح کُچھ احباب دیوبندیوں اور اھلحدیث پر کڑی تنقید کرتے ہیں۔ لیکن اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے بھائی (جس کے ساتھ بھی آپ کی ہمدردی ہے اور فریق مخالف کے مقابلے میں آپ اُسکا ساتھ دینا چاہتے ہیں) کی ہر حال میں مدد کرو خواہ وہ ظالم ہے یا وہ مظلوم ہے اگر مظلوم ہے تو اُس کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور اگر وہ ظالم ہے تو اُس کا ہاتھ پکڑ لو اور اُسے ظُلم کرنے سے روک دو۔ آج وہ غصے یا لالچ کے جذبے کے زیر اثر شیطان کے بہکاوے میں آ گیا ہے۔ لیکن جیسے آپ کو اُس سے محبت ہے ویسے ہی وہ آپ کا پاس کرتا ہے۔ اُسے جذبات کی رو میں شیطان نے بہکا لیا ہے لیکن تم تو ہوش میں ہو جب تم پیار سے اُس کا ہاتھ پکڑ کر اُسے ظلم سے روکو گے تو اُس بھائی چارے کے پاس اور لحاظ میں اُسے رُکنا پڑے گا اور وہ شیطان کا شکار ہونے سے بچ جائے گا۔ اور یہی عدل و انصاف کا تقاضا ہے جس کا اللہ تعالٰی نے قرآن میں حُکم دیا ہے۔
اگر لوٹ آئے تو پھر انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور عدل کرو بیشک اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے
اور جس طرح مہاجر لڑکے نے لڑائی میں مہاجرین کو آواز دی اور انصاری لڑکے نے انصار کو آواز دی تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے جاھلیت کی پُکار قرار دیا۔ آج مسلمانوں کو ان چھوٹے لڑکوں سے بھی زیادہ جہالت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اللہ تعالٰی ہمیں جاھلیت کی باتوں سے بچائے اور اور آپس میں پیار محبت، عدل و انصاف اور احسان سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
پس میری خواہش یہی ہے کہ ہمارے وطن پاکستان کا کردار اسی طرح کا ہونا چاہیے جس طرح کہ اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حُکم دیا ہے اور یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کے دستور (آئین) میں اللہ ہی کو حاکم اعلٰی تسلیم کیا گیا ہے اور قرآن و سُنت کو فیصل مانا گیا ہے۔ اور دو مسلمان فریقین کی لڑائی میں جس کردار کا اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حُکم دیا ہے وہ درج ہو چُکا ہے۔
پس ہم اس طرز عمل سے یہود و ہنود و نصارٰی کے منصوبوں کو خاک میں ملا سکتے ہیں اور اللہ اور اُسکے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں۔ کتنی ہی آیات اور احادیث ہیں جو فرقہ وارانہ منافرت سے منع کرتی ہیں۔ کتنی ہی آیات اور احادیث ہیں جو مسلمانوں کو باہم اتفاق اور اتحاد کا درس دیتی ہیں اور مسلمانوں کو آپس میں ایک دوسرے کی مدد اور باہم بھائی چارے کا حُکم دیتی ہیں۔
ہمارے دُشمن کی تو بس یہی خواہش ہے کہ ہم آپس میں لڑ لڑ کر کمزور ہو جائیں اور فنا ہو جائیں۔ جب صدام دور میں عراق ایران جنگ جاری تھی تو اسرائیل کے وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ آپ اس جنگ میں کس کے حق میں ہیں تو اُس نے جواب دیا کہ میں ایران اور عراق دونوں کے حق میں ہوں اور دونوں کی کامیابی کا خواہشمند ہوں (یعنی دونوں ملک آپس میں لڑ لڑ کر فنا ہو جائیں) اس جواب میں جو طنز اور زہر چُھپا ہو ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ پس ہمیں جاھلانہ جذبات کو ترک کرتے ہوے عدل و انصاف اور دانشمندی کے ساتھ آپس کے اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور دُشمن کے منہ میں خاک ڈالنا چاہیے جو کہ ہمیں آپس میں لڑا کر کمزور کرنے کا خواہشمند ہے۔ اور اللہ اور اُسکے رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرنی چاہیے۔
آخر میں ایک بات۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے کہ اگر کسی کو مغرب کے ایک واقعہ کی خبر ملے اور وہ خود مشرق میں ہو اور وہ اُس واقعہ پر راضی ہو تو ایسے ہی ہے جیسے وہ خود اُس واقعہ میں شریک تھا۔ پس کسی مسئلہ پر رائے دینا یا کوئی رائے رکھنا کوئی غیر اہم بات نہیں۔ بلکہ اُس واقعہ میں شریک ہونے کے برابر ہے۔ اگر اُس واقعہ میں کسی فریق نے کسی دوسرے فریق پر ظلم کیا ہو اور کوئی رائے دینے والا واقعہ سُن کر ظُلم کرنے والے کی تائید کرے تو وہ بھی اُس ظُلم کرنے والے میں شمار ہو گا اور کوئی رائے دینے والا اگر مظلوم کی تائید کرے تو وہ اُس مظلوم کی مدد کرنے والا شمار ہوگا۔
وما علینا الا البلاغ
[TABLE="class: outer_border, width: 720, align: center"]
[TR]
[TD]پاکستان کا آئین اور سعودی یمن وار میں پاکستان کا کردار
[/TR]
[/TABLE]
[TR]
[TD]پاکستان کا آئین اور سعودی یمن وار میں پاکستان کا کردار
پاکستان کو سعودی عرب کی حمایت میں یمن کے خلاف اپنی افواج بھیجنی چاہیے یا نہیں تو اس کا جواب آئین کی آرٹیکل 40 میں واضح طور پر درج ہے کہ پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار اداکرے گا نہ کہ ایک اسلامی ملک کی حمایت میں دوسرے اسلامی ملک پر چڑھائی کرے گا۔
آئین پاکستان کا آرٹیکل 40 نیچے درج ہے
۔40. مسلم دنیا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور عالمی امن کو فرغ دینا
ریاست پاکستان اتحاد بین المسلمین کے اصول کے تحت مسلمان ممالک کے آپس کے برادرانہ تعلقات کی نہ صرف حفاطت کی کوشش کرے گی بلکہ اُنھیں مزید مضبوط کرے گی۔ ریاست پاکستان ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے لوگوں کے مشترکہ مفادات کی حمائت کرے گی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دے گی۔ ریاست پاکستان تمام اقوامِ عالم کے ساتھ خیر سگالی اور دوستانہ تعلقات کو بڑھاے گی اور بین الاقوامی تنازعات کو پُر امن طریقے سے حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

40. Strengthening bonds with Muslim world and promoting international peace.
The State shall endeavour to preserve and strengthen relations among Muslim countries based on Islamic unity, support the common interests of the peoples of Asia, Africa and Latin America, promote international peace and security, foster goodwill and friendly relations among all nations and encourage the settlement of international disputes by peaceful means.
Source:http://www.commonlii.org/pk/legis/const/1973/3.htmlhttp://www.commonlii.org/pk/legis/const/1973/3.html
[/TD]The State shall endeavour to preserve and strengthen relations among Muslim countries based on Islamic unity, support the common interests of the peoples of Asia, Africa and Latin America, promote international peace and security, foster goodwill and friendly relations among all nations and encourage the settlement of international disputes by peaceful means.
Source:http://www.commonlii.org/pk/legis/const/1973/3.htmlhttp://www.commonlii.org/pk/legis/const/1973/3.html
[/TR]
[/TABLE]
- Featured Thumbs
- http://s25.postimg.org/8yzgwd51b/Peace.png
Last edited: