Advertisement

یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟

یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟؟؟

Peace.png

​

سعودی عرب اور یمن کی جنگ میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟؟ اس مسئلے کے مختلف سیاسی اور جیو پولیٹکس پہلوؤں پر بہت بحث ہو چکی ہے۔ مختلف طبقات فکر اور مختلف نظریات کے لوگوں کی آرا اور دلائل بھی سامنے آ چکے ہیں۔

کچھ چاہتے ہیں کہ پاکستان کو سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیے کیونکہ سعودی عرب ہمارا ساتھ دیتا رہا ہے۔ ہماری مالی امداد کرتا ہے اور وہاں مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات حرمین شریفین بھی ہیں۔

کُچھ چاہتے ہیں کہ پاکستان کو نیوٹرل رہنا چاہیے اور پرائی آگ کو اپنے گھر کا رستہ نہیں دکھانا چاہیے۔ سعودیہ یمن ایک پراکسی وار ہے اور پاکستان کو اُس کا حصہ نہین بننا چاہیے۔ پاکستان کو اپنے انٹرسٹ پہلے سامنے رکھنے چاہییں۔ جیوپالیٹکس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جنگ سے علئحدہ ہی رہنا بہتر ہے اور پاکستان خود اپنی ایک جنگ لڑ رہا ہے اور اسی طرح کی مزید بہت ساری باتیں۔۔۔۔۔

کچھ چاہتے ہیں کہ پاکستان کو اس جنگ کا حصہ تو بالکل نہیں بننا چاہیے بلکہ پاکستان کو واحد اسلامی ایٹمی قوت ہونے کے ناطے ایک اہمیت حاصل ہے اور اُسکے ایران سمیت سعودیہ ، یمن اور خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات ہیں۔ تو اُسے ان سب ایڈوانٹجز کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایک مثبت رول پلے کرنا چاہیے۔ اور جنگ کی آگ کو صلح کے پانی سے بُجھا دینا چاہیے تاکہ اسلام دُشمن طاقتوں کے منہ میں خاک پڑے اور اُن کے مسلم امت کو کمزور کرنے کے دیرینہ منصوبے فیل ہو جائیں۔ اور مسلمان انتشار و افتراق اور آپس کی جنگوں سے بچ جائیں۔

کُچھ لوگ موجودہ تناظر میں فرقہ وارانہ سوچ کے ساتھ اپنی رائے دیتے ہیں لیکن اُن کی رائے کا اختتام بھی اوپر والی تین باتوں میں سے کسی ایک پر ہوتا ہے۔

لیکن اگر ہم اس مسئلہ میں قرآن و حدیث کی طرف رجوع کریں اور معلوم کریں کہ اللہ اور اُسکے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اس بارے میں کیا حُکم ہے تو ہمارے سامنے سورۃ الحجرات کی یہ آیت اس مسئلہ میں کھول کر اللہ کے حُکم کو بیان کر رہی ہے۔

49_9.png

​
Sahih International

And if two factions among the believers should fight, then make settlement between the two. But if one of them oppresses the other, then fight against the one that oppresses until it returns to the ordinance of Allah . And if it returns, then make settlement between them in justice and act justly. Indeed, Allah loves those who act justly.
​
اردو

اور اگر مسلمانوں کی دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کروا دیا کرو۔ پھر اگر ان دونوں میں سے ایک جماعت دوسری جماعت پر زیادتی کرے تو تم (سب) اس گروه سے جو زیادتی کرتا ہے لڑو۔ یہاں تک کہ وه اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے، اگر لوٹ آئے تو پھر انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور عدل کرو بیشک اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے
​

یقیناً قرآن میں پرھیزگاروں کیلیے ھدائت اور نصیحت ہے۔

اور اللہ کے پاک رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ

صحیح بخاری -> کتاب المظالم والغصب
باب : ہر حال میں مسلمان بھائی کی مدد کرنا وہ ظالم ہو یا مظلوم
حدیث نمبر : 2443
​
حدثنا عثمان بن أبي شيبة، حدثنا هشيم، أخبرنا عبيد الله بن أبي بكر بن أنس، وحميد الطويل، سمعا أنس بن مالك ـ رضى الله عنه ـ يقول قال رسول الله صلى الله عليه و آلہ وسلم ‏"‏انصر أخاك ظالما أو مظلوما‏"‏‏. ‏
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ہشیم نے بیان کیا، انہیں عبید اللہ بن ابی بکیر بن انس اور حمید طویل نے خبر دی، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا، اپنے بھائی کی مدد کرو وہ ظالم ہو یا مظلوم۔

حدیث نمبر : 2444
​
حدثنا مسدد، حدثنا معتمر، عن حميد، عن أنس ـ رضى الله عنه ـ قال قال رسول الله صلى الله عليه و آلہ وسلم ‏"‏انصر أخاك ظالما أو مظلوما‏"‏‏. ‏ قالوا يا رسول الله هذا ننصره مظلوما، فكيف ننصره ظالما قال ‏"‏تأخذ فوق يديه‏"‏‏.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر نے بیان کیا، ان سے حمید نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا، اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ صحابہ نے عرض کیا، یا رسول اللہ ! ہم مظلوم کی تو مدد کرسکتے ہیں۔ لیکن ظالم کی مدد کس طرح کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ ظلم سے اس کا ہاتھ پکڑ لو۔ ( یہی اس کی مدد ہے)۔

​
صحیح مسلم۔ جلد:۳/ تیسرا پارہ/ حدیث نمبر:۶۵۶۴/ حدیث مرفوع

بَاب نَصْرِ الْأَخِ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا

۶۵۶۴۔ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ اقْتَتَلَ غُلَامَانِ غُلَامٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَغُلَامٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَنَادَی الْمُهَاجِرُ أَوِ الْمُهَاجِرُونَ يَا لَلْمُهَاجِرِينَ وَنَادَی الْأَنْصَارِيُّ يَا لَلْأَنْصَارِ فَخَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ آلہ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا هٰذَا دَعْوٰی أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ قَالُوا لَا يَا رَسُولَ اللہِ إِلَّا أَنَّ غُلَامَيْنِ اقْتَتَلَا فَکَسَعَ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ قَالَ فَلَا بَأْسَ وَلْيَنْصُرْ الرَّجُلُ أَخَاهُ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا إِنْ کَانَ ظَالِمًا فَلْيَنْهَهُ فَإِنَّهٗ لَهٗ نَصْرٌ وَإِنْ کَانَ مَظْلُومًا فَلْيَنْصُرْهُ۔
​

۔۶۵۶۴۔ احمد بن عبد اللہ بن یونس، زہیر، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو لڑکوں کا آپس میں جھگڑا ہوا، ایک لڑکا مہاجرین میں سے تھا اور ایک لڑکا انصار میں سے، مہاجر لڑکے نے مہاجروں کو پکارا اور انصاری لڑکے نے انصار کو پکارا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر نکلے اور فرمایا یہ کیا جاہلیت کی پکار ہے، لوگوں نے عرض کیا: نہیں اے اللہ کے رسولؐ! سوائے اس کے کہ دو لڑکے آپس میں جھگڑے، ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے کی سرین پر مارا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کوئی حرج نہیں آدمی کو اپنے بھائی کی مدد کرنی چاہئے، خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم، اگر ظالم ہے تو اسے ظلم سے روکو؛ کیونکہ یہ اس کی مدد ہے اور اگر مظلوم ہے تو اس کی مدد کرو۔
​

اور یقیناً اس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امت کیلیے بڑی نصیحت بیان فرما دی ہے اور یہود و نصارٰی کی سازشوں کی کاٹ امت کو سکھا دی ہے۔

میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ کُچھ احباب کی ہمدردیاں سعودیوں کے ساتھ ہیں۔ اور کُچھ احباب کی ہمدردیاں یمنیوں بالخصوص زیدی حوثیوں کے ساتھ ہیں۔ اور کُچھ احباب فرقہ پرست دنیا دار علمأ کے زیر اثر شیعوں کو اپنا بھائی نہیں سمجھتے اور اسی طرح کُچھ احباب دیوبندیوں اور اھلحدیث پر کڑی تنقید کرتے ہیں۔ لیکن اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے بھائی (جس کے ساتھ بھی آپ کی ہمدردی ہے اور فریق مخالف کے مقابلے میں آپ اُسکا ساتھ دینا چاہتے ہیں) کی ہر حال میں مدد کرو خواہ وہ ظالم ہے یا وہ مظلوم ہے اگر مظلوم ہے تو اُس کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور اگر وہ ظالم ہے تو اُس کا ہاتھ پکڑ لو اور اُسے ظُلم کرنے سے روک دو۔ آج وہ غصے یا لالچ کے جذبے کے زیر اثر شیطان کے بہکاوے میں آ گیا ہے۔ لیکن جیسے آپ کو اُس سے محبت ہے ویسے ہی وہ آپ کا پاس کرتا ہے۔ اُسے جذبات کی رو میں شیطان نے بہکا لیا ہے لیکن تم تو ہوش میں ہو جب تم پیار سے اُس کا ہاتھ پکڑ کر اُسے ظلم سے روکو گے تو اُس بھائی چارے کے پاس اور لحاظ میں اُسے رُکنا پڑے گا اور وہ شیطان کا شکار ہونے سے بچ جائے گا۔ اور یہی عدل و انصاف کا تقاضا ہے جس کا اللہ تعالٰی نے قرآن میں حُکم دیا ہے۔

اگر لوٹ آئے تو پھر انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور عدل کرو بیشک اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے

اور جس طرح مہاجر لڑکے نے لڑائی میں مہاجرین کو آواز دی اور انصاری لڑکے نے انصار کو آواز دی تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے جاھلیت کی پُکار قرار دیا۔ آج مسلمانوں کو ان چھوٹے لڑکوں سے بھی زیادہ جہالت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اللہ تعالٰی ہمیں جاھلیت کی باتوں سے بچائے اور اور آپس میں پیار محبت، عدل و انصاف اور احسان سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

پس میری خواہش یہی ہے کہ ہمارے وطن پاکستان کا کردار اسی طرح کا ہونا چاہیے جس طرح کہ اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حُکم دیا ہے اور یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کے دستور (آئین) میں اللہ ہی کو حاکم اعلٰی تسلیم کیا گیا ہے اور قرآن و سُنت کو فیصل مانا گیا ہے۔ اور دو مسلمان فریقین کی لڑائی میں جس کردار کا اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حُکم دیا ہے وہ درج ہو چُکا ہے۔

پس ہم اس طرز عمل سے یہود و ہنود و نصارٰی کے منصوبوں کو خاک میں ملا سکتے ہیں اور اللہ اور اُسکے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں۔ کتنی ہی آیات اور احادیث ہیں جو فرقہ وارانہ منافرت سے منع کرتی ہیں۔ کتنی ہی آیات اور احادیث ہیں جو مسلمانوں کو باہم اتفاق اور اتحاد کا درس دیتی ہیں اور مسلمانوں کو آپس میں ایک دوسرے کی مدد اور باہم بھائی چارے کا حُکم دیتی ہیں۔

ہمارے دُشمن کی تو بس یہی خواہش ہے کہ ہم آپس میں لڑ لڑ کر کمزور ہو جائیں اور فنا ہو جائیں۔ جب صدام دور میں عراق ایران جنگ جاری تھی تو اسرائیل کے وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ آپ اس جنگ میں کس کے حق میں ہیں تو اُس نے جواب دیا کہ میں ایران اور عراق دونوں کے حق میں ہوں اور دونوں کی کامیابی کا خواہشمند ہوں (یعنی دونوں ملک آپس میں لڑ لڑ کر فنا ہو جائیں) اس جواب میں جو طنز اور زہر چُھپا ہو ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ پس ہمیں جاھلانہ جذبات کو ترک کرتے ہوے عدل و انصاف اور دانشمندی کے ساتھ آپس کے اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور دُشمن کے منہ میں خاک ڈالنا چاہیے جو کہ ہمیں آپس میں لڑا کر کمزور کرنے کا خواہشمند ہے۔ اور اللہ اور اُسکے رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرنی چاہیے۔

آخر میں ایک بات۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے کہ اگر کسی کو مغرب کے ایک واقعہ کی خبر ملے اور وہ خود مشرق میں ہو اور وہ اُس واقعہ پر راضی ہو تو ایسے ہی ہے جیسے وہ خود اُس واقعہ میں شریک تھا۔ پس کسی مسئلہ پر رائے دینا یا کوئی رائے رکھنا کوئی غیر اہم بات نہیں۔ بلکہ اُس واقعہ میں شریک ہونے کے برابر ہے۔ اگر اُس واقعہ میں کسی فریق نے کسی دوسرے فریق پر ظلم کیا ہو اور کوئی رائے دینے والا واقعہ سُن کر ظُلم کرنے والے کی تائید کرے تو وہ بھی اُس ظُلم کرنے والے میں شمار ہو گا اور کوئی رائے دینے والا اگر مظلوم کی تائید کرے تو وہ اُس مظلوم کی مدد کرنے والا شمار ہوگا۔

وما علینا الا البلاغ​

[TABLE="class: outer_border, width: 720, align: center"]
[TR]
[TD]پاکستان کا آئین اور سعودی یمن وار میں پاکستان کا کردار

پاکستان کو سعودی عرب کی حمایت میں یمن کے خلاف اپنی افواج بھیجنی چاہیے یا نہیں تو اس کا جواب آئین کی آرٹیکل 40 میں واضح طور پر درج ہے کہ پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار اداکرے گا نہ کہ ایک اسلامی ملک کی حمایت میں دوسرے اسلامی ملک پر چڑھائی کرے گا۔

آئین پاکستان کا آرٹیکل 40 نیچے درج ہے

۔40. مسلم دنیا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور عالمی امن کو فرغ دینا
ریاست پاکستان اتحاد بین المسلمین کے اصول کے تحت مسلمان ممالک کے آپس کے برادرانہ تعلقات کی نہ صرف حفاطت کی کوشش کرے گی بلکہ اُنھیں مزید مضبوط کرے گی۔ ریاست پاکستان ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے لوگوں کے مشترکہ مفادات کی حمائت کرے گی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دے گی۔ ریاست پاکستان تمام اقوامِ عالم کے ساتھ خیر سگالی اور دوستانہ تعلقات کو بڑھاے گی اور بین الاقوامی تنازعات کو پُر امن طریقے سے حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

​
40. Strengthening bonds with Muslim world and promoting international peace.

The State shall endeavour to preserve and strengthen relations among Muslim countries based on Islamic unity, support the common interests of the peoples of Asia, Africa and Latin America, promote international peace and security, foster goodwill and friendly relations among all nations and encourage the settlement of international disputes by peaceful means.

Source:http://www.commonlii.org/pk/legis/const/1973/3.htmlhttp://www.commonlii.org/pk/legis/const/1973/3.html

​
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
​

​
 
Last edited:
Advertisement
Advertisement
Re: یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟&

ایران کے شیطانی مللاؤں کے سوا ہر کسی کو دنیا میں امن کے لیے کام کرنا چائیے

ایرانی ملوٹے آگ لگائی جائیں اور دنیا ان کے پیچھے پیچھے پانی کی بالٹیاں اٹھا کر بھاگتی پھرے

کل تک دیسی ایرانی کلہاڑے لے کر فوج پر چڑھے ہویے تھے اس میں ناکامی کے بعد آج شاہد خانہ فرھگ سے نیا ہدایت نامہ موصول ہوا ہے کہ امن کی بانسری بجاؤ
​
 
Last edited:
قران صرف یمن کے لئے نہیں سارے مسلمانوں کے لئے ہے شام میں بھی یہی ہورہا ہے- پاکستان کے اندر بھی یہی کچھ بہت عرصے سے ہورہا ہے ٦٠ ہزار سے زیادہ لوگ لقمہ اجل بن گئے کم سے کم اپنے ملک میں تو قران کے حل پر عمل کرتے- حقیقت تو یہ ہے کہ کوئی بھی اور کہی بھی قران کے حل پر عمل نہیں کررہا مسلمانوں کی ایمان میں فتور ہے​
 
یقیناً قرآن کی ہدایت اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اسوۃ تمام امت کیلیے اور تمام موقعوں کیلیے یکساں ہے۔۔۔ اور اسی میں فلاح ہے۔
​
 
Last edited:
Re: یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟&

Kaash Ye baat aap apnay chaheetay IRANI MULLAWOUN ko BHI batatay,jinhoun nay lakhoun Syrians merwa deyay apni puppet govt qayim rakhnay ko.
 
Advertisement
Re: یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟&

کل تک دیسی ایرانی کلہاڑے لے کر فوج پر چڑھے ہویے تھے اس میں ناکامی کے بعد آج شاہد خانہ فرھگ سے نیا ہدایت نامہ موصول ہوا ہے کہ امن کی بانسری بجاؤ

​

جناب میں تو یہ بھی نہیں جانتا کہ خانہ فرہنگ ایران لاھور میں کس جگہ پر ہے۔ آپ ایران سے ہدایات کی بات کرتے ہیں مجھے اپنی عمر کے 30 سال سے اوپر ہونے کو ہیں اور میری کبھی کسی ایرانی شہری سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ میرے دوست احباب میں کُچھ اھل تشیع ضرور ہیں۔ آپ بدگمانی چھوڑیں اور اگر آپ کو نفس مضمون سے کچھ اختلاف ہے تو آپ دلائل سے بیان کریں۔ میں اور اس فورم کے ممبران ہمہ تن گوش ہیں۔
بحرحال تبصرے کا شکریہ

ہماری بھی پاکستان میں کبھی کسی سعودی شہری سے ملاقات نہیں ہوئی۔لیکن جب بھی اہلِ تشیع کے خلاف بات آتی ہے تو آپ لازماََ اُن کے حق میں بولتے ہیں۔
میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب
اُسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں

​
 
Re: یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟&

جب دو مسلمانوں میں لڑائی ہو جاۓ تو دونو کو ایک ایک پستول دے دو جو حق پر ہو گا اس کا نشانہ ٹھیک لگے گا اور اس طرح باقی مسلمان بھی ظالم کے شر سے بچ جائیں گے
قوموں کی زندگی میں قتال کی بہت اہمیت ہے بنی اسرائیل کے لوگوں نے ایک دوسرے کو قتل کر کے خود کو پاک کیا اسی طرح مسلمانوں میں ہو رہا ہے جو حق پر ہو گا بچ جاۓ گا جو نہیں ہو گا مارا جاے گا
جن لوگوں نے دین کے ساتھ ظلم کیا اور نئی تشریحات کیں وہ ہی فساد کا شکار ہیں
ایک حب اہل بیت اور

دوسرا حب الله کے زعم میں مبتلا ہے دیکھتے ہیں کون جیت تا ہے
جو مرضی سے گمراہی کھائیں اور پہنیں ان کی گمراہی پر افسوس کرنا بیکار ہے
 
Advertisement
Re: یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟&

ایران کے شیطانی مللاؤں کے سوا ہر کسی کو دنیا میں امن کے لیے کام کرنا چائیے

ایرانی ملوٹے آگ لگائی جائیں اور دنیا ان کے پیچھے پیچھے پانی کی بالٹیاں اٹھا کر بھاگتی پھرے

کل تک دیسی ایرانی کلہاڑے لے کر فوج پر چڑھے ہویے تھے اس میں ناکامی کے بعد آج شاہد خانہ فرھگ سے نیا ہدایت نامہ موصول ہوا ہے کہ امن کی بانسری بجاؤ

نہیں نہیں توم جنگ لرو صلح نہ کڑواؤ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وڈا کوفی عنان :lol:۔
ٹیم پڑ توماڑے جیسے ہوابی کچھڑ سے دولتی بھی نہیں ماڑی جانی۔
چاڑ ہوتی خارجیوں نے ہوابیوں کا حمل ساتویں مہینے میں ہی گڑا دیا۔ انگلستان، امڑیکہ، اسڑائیل سے لے کڑ عڑب کونسل تک ساڑے کفاڑ یوں جلدی جلدی اکھٹے ہو ڑہے ہیں کہیں ہوتیوں کا اکھاڑنے میں دیڑ نہ ہو جائے۔
​
 
Last edited:
Re: یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟&

یہ تقیہ مجھے مزے کا لگا ہے ،
میرے دوست احباب میں کُچھ اھل تشیع ضرور ہیں۔

ان تقیوں میں سے اب بھوسہ نکل گیا ہے کافی عرصہ ہو گیا ہے سنتے سنتے

٣١ ویں سالگرہ مبارک ہو - آپکے اکتیسویں سال میں بھی لاہور کا خانہ فرہنگ وہ ہی ہو گا جو پچھلے 30 سال میں تھا

بڑے سخت ڈکٹیٹر ہیں آپ - اپنے ساتھ سارے فورم کو ہمہ تن گوش کر دیا - اختلاف یہی ہے کہ یہ سبق ملا خامنائی کو بھی پڑھاؤ

بحرحال رپلائی کا شکریہ​

​

جناب میں تو یہ بھی نہیں جانتا کہ خانہ فرہنگ ایران لاھور میں کس جگہ پر ہے۔ آپ ایران سے ہدایات کی بات کرتے ہیں مجھے اپنی عمر کے 30 سال سے اوپر ہونے کو ہیں اور میری کبھی کسی ایرانی شہری سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ میرے دوست احباب میں کُچھ اھل تشیع ضرور ہیں۔ آپ بدگمانی چھوڑیں اور اگر آپ کو نفس مضمون سے کچھ اختلاف ہے تو آپ دلائل سے بیان کریں۔ میں اور اس فورم کے ممبران ہمہ تن گوش ہیں۔
بحرحال تبصرے کا شکریہ

​
 
Re: یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟&

اپنی عمر کبھی چالیس سے اوپر نیچے بھی لکھ لیا کر
ہر ای ڈی میں ہی
40 کی دولتی ٹھوک دیتا ہے
​

نہیں نہیں توم جنگ لرو صلح نہ کڑواؤ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وڈا کوفی عنان :lol:۔
ٹیم پڑ توماڑے جیسے ہوابی کچھڑ سے دولتی بھی نہیں ماڑی جانی۔
چاڑ ہوتی خارجیوں نے ہوابیوں کا حمل ساتویں مہینے میں ہی گڑا دیا۔ انگلستان، امڑیکہ، اسڑائیل سے لے کڑ عڑب کونسل تک ساڑے کفاڑ یوں جلدی جلدی اکھٹے ہو ڑہے ہیں کہیں ہوتیوں کا اکھاڑنے میں دیڑ نہ ہو جائے۔
​
 
Re: یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟&

کیسے کیسے لوگ امن اور صلح کی آیات اور احادیث نکال نکال کر لوگوں کو سنا رہے ہیں
جب ایران عراق میں پنگے لے رہا تھا جب شام میں مسلمان مارے جا رہے تھے تو کہاں تھے ایسے تھریڈ بناتے
جب حوثی حکومت کے خلاف بغاوت پر اترے تھے تو بناتے اس وقت یہ تھریڈ
اب سب کو پتہ ہے درد کی وجہ
خارجی خارجی کی رٹ لگا کر مار دو' ختم کر دو کی آواز لگانے والے اب قرآن کی آیات کے حوالے دے کر صلح کی بات کرتے ہیں

Advertisement
Re: یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟&

ایران کے شیطانی مللاؤں کے سوا ہر کسی کو دنیا میں امن کے لیے کام کرنا چائیے

​
ایرانی ملوٹے آگ لگائی جائیں اور دنیا ان کے پیچھے پیچھے پانی کی بالٹیاں اٹھا کر بھاگتی پھرے

​

اگر ہم بحثیت امت مجموعی طور پر اپنا طرز عمل ایسا کرلیں جیسا کہ اللہ اور اُسکے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے اور میں نے تھریڈ میں اشارہ کیا ہے تو پھر بقول آپ کے ایرانی ملوٹے ہوں یا بقول کُچھ کے آل سعود یا بقول کُچھ لوگوں کے اسرائیلی اور صیہونی طاقتیں۔ اُن کی سُلگائی ہوئی سازشی چنگاریاں سُلگنے سے پہلے ہی اپنی موت آپ مر جائیں۔ جب آگ لگنے والا جاہلانہ ماحول ہی نہیں ملے گا تو تمام سازشی چنگاریاں اپنی موت آپ مرجائیں گی۔ تو جہالت کو ختم کرنے کیلئے علم کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اس تھریڈ کا یہی مقصد تھا کہ جو نہیں جانتے اُن تک بات پہنچ جائے اور جو آپس کی مخاصمت میں بھول چکے ہیں اُنھیں یاد آجائے۔

​
 
Re: یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟&

Abhi tou saudia our yeman hamari baat nahin sunta. pata nahi hmari hann our naan main dunya ki haan our naan kub ho gi.

ایران اور سعودی حکومتیں اسلامی دنیا کا سانپ ہیں- یہ حوثی شیعہ اور سنی کے درمیان ہیں مگر قبائلی ہیں- اگر ان سے لڑا گیا تو یہ دوسسرا افغانستان بن جائے گا- ایرانیوں کو کیا پڑی ہے کہ وہ سعودیہ کی طرح ہر جگہ پنگا لیتے پھر رہے ہیں- ایرانیوں کو بھی کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے اور انھیں کنٹرول کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ حوثیوں سے بات چیت کر کے انھیں لوکل اوٹونومی دے دی جائے- ورنہ کرتے رہو افغانستان کی طرح بمباریاں- یہاں بھی افغانستان اور عراق شام کی طرح دولت اسلامیہ القائدہ اور طالبان جیسی بیماریاں پیدا ہو جائیں گی- یار آپ کے تو ایران سے اچھے تعلقات ہیں انھیں سمجھائیں
 
Re: یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟&

میں آپ سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں

کیا افغانستان، عراق، مصر اور دیگر مسلم ممالک میں سعودیہ اور امریکی حکمت کے مقابلے میں پاکستان کی یہی حکمت عملی ہونی چاہے یا بلا چوں چراں امریکہ سعودی اشاروں پر عمل کرنا چاہے

قران و حدیث محض بوقت ضرورت حوالے دینے کے لئے نہیں ہیں بلکہ عملی طور پر ریاست، عدالت، معیشت اور معاشرتی نظام میں نافذ کرنے کے لئے ہیں. اگر یہ نہیں تو بھی تمام حوالے محض الفاظ ہیں جن کی کوئی عملی حقیت نہیں
​
 
Last edited:
Re: یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟&

میں آپ سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں

کیا افغانستان، عراق، مصر اور دیگر مسلم ممالک میں سعودیہ اور امریکی حکمت کے مقابلے میں پاکستان کی یہی حکمت عملی ہونی چاہے یا بلا چوں چراں امریکہ سعودی اشاروں پر عمل کرنا چاہے

سر جی سعودیہ کی کون حمایت کر سکتا ہے مگر یہ ایران کیوں عربوں کے علاقوں میں گھس رہا ہے- یہ بھی تو اوقات سے باہر ہو رہا ہے- مسلمان ملکوں کو بات چیت سے ایسے مسئلے حل کرنے چاہیے اور اپنے ملکوں کی لسانی مذہبی اقلیتوں کو بہتر جینے کا حق دینا چاہیے- باقی بات پوسٹ ١٧ میں کی ہے
 
Re: یمن میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟؟&

یہ تقیہ مجھے مزے کا لگا ہے ،
میرے دوست احباب میں کُچھ اھل تشیع ضرور ہیں۔

ان تقیوں میں سے اب بھوسہ نکل گیا ہے کافی عرصہ ہو گیا ہے سنتے سنتے

٣١ ویں سالگرہ مبارک ہو - آپکے اکتیسویں سال میں بھی لاہور کا خانہ فرہنگ وہ ہی ہو گا جو پچھلے 30 سال میں تھا

بڑے سخت ڈکٹیٹر ہیں آپ - اپنے ساتھ سارے فورم کو ہمہ تن گوش کر دیا -
اختلاف یہی ہے کہ یہ سبق ملا خامنائی کو بھی پڑھاؤ

بحرحال رپلائی کا شکریہ
​

​

Please also tell your irani mullahs to stop arming and supporting SHIA minority in Yamen.

Kaash Ye baat aap apnay chaheetay IRANI MULLAWOUN ko BHI batatay,jinhoun nay lakhoun Syrians merwa deyay apni puppet govt qayim rakhnay ko.

میرے پاس اپنی بات کو پہنچانے کیلیے یہی ایک فورم تھا۔ پس میں نے اپنی بات پہنچا دی۔ میرا کسی ایرانی مُلا سے ڈائریکٹ رابطہ نہیں ہے۔ بات اگرچہ یمن کے تناظر میں لکھی ہے لیکن قرآن و حدیث کی ہدایات ابدی اور ہر موقع کیلیے ہیں اور صرف یمن ہی کے ساتھ مخصوص نہیں۔

باقی جنابِ ایمبروکسو کی تائید کا میں شکر گزار ہوں تائید کے ساتھ جو اختلاف اُنھوں نے کیا ہے کہ یہ سبق میں خامنائی کو بھی پڑھاؤں۔ تو میرے پاس بات کرنے کا جو پلیٹ فورم تھا اُس پر میں نے شیعہ اور سُنی تمام مسلمانوں کیلیے بات کردی ہے۔

رہ گئی یہ بات کہ میرے دوستوں میں سے کُچھ اھل تشیع ہیں اگر یہ تقیہ ہے تو یہ میں نے پہلی بار نہیں کہا۔ میں کئی بار پہلے بھی اس بات کی وضاحت کر چُکا ہوں۔
اور اس فورم پر بہت سے(کثیر تعداد) لوگ ایسے ہوں گے جو خود اھلسنت ہوں گے مگر اُن کے حلقہ احباب میں اھل تشیع ہوں گے۔ اور کئی ایسے بھی ہوں گے جن کی فیملی میں سے کُچھ شیعہ اور کُچھ سُنی ہوں گے۔ یہ بات ہمارے پاکستان میں عام ہے۔

​