Advertisement

ہیلری کلنٹن پاکستانیوں کی امریکہ تعریف س



Published on 22. Oct, 2011
اسلام آباد (رؤف کلاسرا) امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستانی طالبعلموں اور سول سوسائٹی سے ڈائیلاگ کے نام پر اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے نے یو ایس ایڈ کے تحت چلنے والے پراجیکٹس کے ملازمین اور این جی اوز کے لوگوں کو اکٹھا کر کے ان سے بنے بنائے سوالات کی شکل میں تعریف کرانی شروع کردی۔ یہ بات اتنی محسوس کی گئی کہ تقریب کے اختتام پر ہیلری کلنٹن کا پریشان امریکی سٹاف وہاں متعلقہ لوگوں سے یہ تحقیق کرتا پایا گیا کہ یہ بنے بنائے سوالات کس نے ان سے کرائے تھے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ مسز کلنٹن کو بڑی دیر بعد احساس ہوا کہ جو سوالات ان سے پوچھے جار ہے تھے وہ سوالات کم اور ان میں امریکہ کی تعریف زیادہ تھی اور اس سے بڑھ کر امریکہ سفارت کاروں کو بھی ان سوالات کے ذریعے خراج تحیسن پیش کیا جارہا تھا۔ ان سوالات سے لگ رہا تھا کہ پاکستان کو ہر معاملے میں امریکہ کی مدد چاہیے اور پاکستانی شاید امریکیوں کے بغیر سانس بھی نہ لے سکیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اتنی بناوٹی گفتگو اور واضح طور پر سکھائے پڑھائے گئے سوالات کے دوران اس وقت ایک ایسا مزے دار کمنٹ آیا، جو ایک پاکستانی خاتون نے مسز کلنٹن سے کر دیا کہ وہ اتنا ہنسیں کہ ان کا ہنستے ہنستے برا حال ہو گیا اور پورے پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ کو اتنا کھل کر انجوائے کرتے دیکھا۔
اس خاتون نے اپنے سوال میں کہا کہ امریکہ بھی پاکستان کے لیے ایک ساس کی طرح بن چکا ہے جو اپنی بہو سے کبھی مطمئن نہیں ہوتی۔
یہ سن کر مسز کلنٹن کی بے ساختہ ہنسی چھوٹ گئی۔ جب کافی دیر ہنسے کے بعد وہ رکیں تو بولیں کہ انہوں سے اس سے پہلے کبھی اس طرح کا فقرہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کے بارے میں نہیں سنا۔ یہ کہہ کر وہ پھر ہنسنا شروع ہو گئیں اور اس دوران وہ اس پاکستانی خاتون کو کہتی رہیں کہ میں سمجھ رہی رہوں کہ آپ کی اس سے کیا مراد ہے۔ خاصی دیر تک ہنسنے کے بعد ہی مسز کلنٹن نے اس خاتون کو جواب دیا۔
ہیلری کلنٹن کے اس شو کی میزبانی کرنے والے معروف پاکستانی اینکر پرسن معید پیرزادہ بھی اس ساری صورت حال سے بہت پریشان لگ رہے تھے جب انہوں نے خود چند سوالات پوچھنے کے بعد ہال میں بیٹھے لوگوں کو میڈم سے سوالات کرنے کی درخواست کی۔
ہیلری کلنٹن کی طرح معید کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہی جب ایک کے بعد دوسرا سوال امریکہ کی تعریف اور اس کے پاکستان کے حوالے سے اچھے کردار کے بارے میں آنا شروع ہو گیا۔ اگر اس میں کوئی کسر باقی رہ گئی تھی تو کچھ سوالات کرنے والوں نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے پبلک ڈیپارٹمنٹ کی تعریف میں قلابے ملانا شروع کر دیے۔ امریکی رول اور سفارت خانے کی تعریفیں پورے پاکستان میں براہ راست سنی اور دیکھی جارہی تھیں کیونکہ اس وقت تمام ٹیلی ویژن چینلز اس گفتگو کو براہ راست دکھا رہے تھے۔
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ جب یہ پروگرام ختم ہوا تو ہیلری کلنٹن کے ساتھ آئے ہوئے ان کے سٹاف کے ایک افسر نے وہاں موجود لوگوں سے پوچھنا شروع کر دیا کہ ان کا کیا خیال ہے کہ یہ سارے سوالات جان بوجھ کر اسلام آباد میں امریکی سفارت کاروں نے خود اپنی تعریف کرانے کے لیے کرائے تھے یا یہ واقعی اصلی سوالات تھے۔
اس امریکی افسر کا کہنا تھا کہ ان سوالات میں اتنی بے جا تعریف اور خوشامد کا عنصر موجود تھا کہ ہیلری کلنٹن واضح طور پر پریشان لگ رہی تھیں کیونکہ انہیں اس طرح کے سوالات کی توقع نہیں تھی جس میں ان سے سخت سوالات پوچھنے کی بجائے الٹا ان پر تعریف کے ڈونگرے برسائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کا خیال تھا کہ مشکل سوالات پوچھے جانے سے انہیں موقع ملے گا کہ وہ پاکستانیوں کے ذہنوں میں موجود امریکیوں کے حوالے سے خدشات اور سوالات کا جواب دے کر انہیں مطمئن کر سکیں۔ تاہم مشکل سوالات کی بجائے ان سے وہاں بیٹھے پاکستانیوں نے یہ پوچھنا شروع کردیا کہ وہ بتائیں کہ پاکستانی معاشرے کو کیسے درست کیا جاسکتا ہے اور کیسے امریکیوں نے پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور مزید کیا کرنے کے ارادے ہیں؟
اگرچہ شروع میں ہیلری کلنٹن نے ان تمام سوالات کا سنجیدگی سے جواب دینے کی کوشش کی لیکن ایک جگہ جب امریکہ کی زیادہ تعریف ہونے لگی تو ان کے سٹاف کو محسوس ہوا کہ اس طرح کے سوالات سے وہ خوش اور ریلکس نظر نہیں آرہی تھیں۔ ہیلری کلنٹن کے ساتھ آئے ہوئے امریکی سٹاف کا اس وقت ماتھا ٹھنکا جب سوالات کرنے والوں نے سوال سے زیادہ تعریف کرتے ہونے اپنا تعارف کرایا ۔ ان میں سے اکثریت ان لوگوں کی تھی جو براہ راست یا بلاواسطہ یو ایس ایڈ کے مختلف پرگراموں سے فائدہ اٹھا رہے تھے اور وہ یہ افورڈ کر ہی نہیں سکتے تھے کہ وہ کوئی ایسا سوال پوچھ بیٹھیں جس سے بعد میں ان سے پوچھ گچھ شروع ہو جائے کہ وہ کھاتے بھی امریکہ کا ہیں اور باتیں بھی سنا رہے ہیں۔
بلوچستان سے آئی ہو ی ایک لڑکی نے تو واضح طور پر کہا کہ یو ایس ایڈ سے چلنے والا پراجیکٹ چند ماہ میں ختم ہو جائے گا لہذا وہاں دس سے پندرہ سال کا کوئی پراجیکٹ شروع کیا جائے۔ سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ ہیلری کلنٹن واضح طور پر ان تعریفی اور بنے بنائے سوالات سے ہرگز خوش نہیں ہوئیں اور اس وجہ سے پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے پبلک ریلشن افس کا عملہ مشکلات کا سامنا کر سکتا ہے۔
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: ہیلری کلنٹن پاکستانیوں کی امریکہ تعریف س&

Khan Ji Zara Font size bara kar diya karein jab post urdu ki ho. Thanks
 
Last edited by a moderator:
This is PTV....

She might be embarrassed but it is favorite dish of our politicians.

[HI]Admiring and praising of them selves and abusing others.[/HI]

Even I would say that Imran Kahan should not do that...

He is abusing too much the Shareef brothers.which is not good ethically.

Specially saying them Dengue Brothers. is eqal to making joke of Dangue suffering people and kille people.

It is national crices not the failure of Shahbaz brothers...and we all should stand to finish this problem...


But unluckily who knows about ethics in Pakistan...


Hillary has listened first time this king of talk , thats why she is embarrassed.
(cry)(cry)(cry)