mhafeez
Chief Minister (5k+ posts)
- Joined
- Jun 13, 2013
- Posts
- 11,747
- Reaction score
- 4,450
- Points
- 113
عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت پانچ دسمبرتک ملتوی
لاہور: (22 نومبر 2017) لاہور کی عدالت نےوزیراعلی پنجاب کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت پانچ دسمبرتک ملتوی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےخلاف دس ارب ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے وکیل نے جواب جمع کرایا جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بابر اعوان لاہور میں موجود نہیں ہیں اس لیے جواب داخل کرانے کے لئے مزید مہلت دی جائے۔جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدالتی کارر وائی کے دوران مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، سات جولائی سے تاحال عمران خان کی جانب سے کوئی بھی دلائل نہیں دیئے گیے جبکہ قانون کے مطابق نوے روز میں اس کیس کا فیصلہ ہونا چاہیے، عدالت نے عمران خان کے وکیل کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔یاد رہے کہ شہباز شریف کی جانب سے گذشتہ برس بھی عمران خان کے خلاف ایک لیگل نوٹس بھجوایا گیا تھا جس میں جاوید صادق کو فرنٹ مین مقرر کر کے اربوں روپے وصول کرنے کے الزام پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا
Source

- Featured Thumbs
- https://pbs.twimg.com/media/DPOZw3KUIAA3KqO.jpg