Advertisement

ہرجانہ کیس ، عمران خان کے وکیل پھر غیر حاضر

عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت پانچ دسمبرتک ملتوی

لاہور: (22 نومبر 2017) لاہور کی عدالت نےوزیراعلی پنجاب کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت پانچ دسمبرتک ملتوی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےخلاف دس ارب ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے سماعت کی۔

DPOZw3KUIAA3KqO.jpg

سماعت کے موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے وکیل نے جواب جمع کرایا جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بابر اعوان لاہور میں موجود نہیں ہیں اس لیے جواب داخل کرانے کے لئے مزید مہلت دی جائے۔جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدالتی کارر وائی کے دوران مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، سات جولائی سے تاحال عمران خان کی جانب سے کوئی بھی دلائل نہیں دیئے گیے جبکہ قانون کے مطابق نوے روز میں اس کیس کا فیصلہ ہونا چاہیے، عدالت نے عمران خان کے وکیل کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔یاد رہے کہ شہباز شریف کی جانب سے گذشتہ برس بھی عمران خان کے خلاف ایک لیگل نوٹس بھجوایا گیا تھا جس میں جاوید صادق کو فرنٹ مین مقرر کر کے اربوں روپے وصول کرنے کے الزام پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا

Source

CM2.jpg
 
Advertisement
قانون کے مطابق تو نیب کیسز کا فیصلہ بھی ٣٠ دن میں ہونا چاہیے
بالکل ہونا چاہیے ، اگر کچھ جان ہے تو کیس چلائیں اور نوے دن میں فیصلہ کریں جان نہیں ہے تو ختم کریں یہ روز روز کا سیاپا ، مگر ہمارے ہاں نیب کیسز کو بلیک میلنگ ٹول بنا لیا گیا ہے جب کسی کی سیاسی وفاداری تبدیل کرنی ہو تو اسکے نیب کیسز کھول لئے جاتے ہیں ، مان جائے تو کیسز دبا دئے جاتے ہیں یہ پریکٹس بند ہونی چاہیے ، برسبیل تذکرہ مشرف دور سے اب تک نیب کے ستر فیصد افسران فوج سے ڈیپوٹیشن پر نیب میں آتے ہیں ، نیب کے نو میں سے پانچ سربراہ جرنیل تھے پھر بھی نیب کی تباہی کا قصوروار نواز شریف ہے
 
٩٠ نہیں ٣٠ دن
میاں صاحب نے ٤ سال میں نیب کو کتنا ٹھیک کیا؟ صفر
میاں صاحب کو نیب ٹھیک کرنے کا خیال تب آیا جب خود نیب کے ہتھے چڑھے
میاں صاحب کو نا اہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے والی ترمیم کا خیال تب آیا جب خود نااہل ہوئے
اگر نیب بلیک میلنگ کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے تو پچھلے چار سال میں میاں صاحب کو دوسروں کی بلیک میلنگ قبول تھی؟
دوسروں کے ساتھ برا ہو تو ٹھیک ہے میرے ساتھ ہو تو قانون بدل دو
واہ
دنیا میں شائد ہی ایسی کمینی سوچ والا کوئی خاندان ہو
 
Ye Khan saab ki aalaa aur arfaa shuksiyt he jee. Wo apne munh se Nikli awazon aur Doosri nikli awazon men koi furk nheen kurtey. Dono ko aik jesi ehmiyt detey hen...