Please always read the article completely & then comment on it. If you don't have time to read the article then please avoid commenting off the topic, appreciate your positive thinking.
اور جس چیز کا تمھیں علم نہیں ، اس کے درپے نہ ہوا کرو۔ کیونکہ کان آنکھ اور دل، ان میں سے ہر ایک چیز کی پرسش ہونی ہے۔
شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ اپنے بعض مخا لفین کے اقوال نقل کرتے پھر کہتے:
(هذاالكلام فيه اجمال، والمحق يحمله محملا حسنا، وغير المحق يدخل فيه أشياء)
"اس کے اس کلام میں اجمال ہے۔ اور حق پسند آدمی اس اجمال کو اچھائی پر محمول کرتاہے؛ جبکہ دوسرے لوگ اس اجمال میں کچھ چیز داخل کر دیتے ہیں۔" مطلب، اس اجمال کی غلط تشریح کرتےہیں۔
[h=2]اسلام :عورت کا پردہ ایک غلط فہمی کا ازالہ[/h]http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?123542-%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D9%88%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D9%BE%D8%B1%D8%AF%DB%81-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%BA%D9%84%D8%B7-%D9%81%DB%81%D9%85%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%B2%D8%A7%D9%84%DB%81 کیا اہل کتاب کیلے رسول اللہ ؐ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا ضروری نہیں؟ http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?123375-کیا-اہل-کتاب-کیلے-رسول-اللہ-ؐ-صلی-اللہ-علیہ
[h=2]اجتہاد کی نئ تعریف[/h]http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?122655-%D8%A7%D8%AC%D8%AA%DB%81%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%D8%A6-%D8%AA%D8%B9%D8%B1%DB%8C%D9%81
[h=2]اجتہاد اور اسکے شرائط[/h]http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?121496-%D8%A7%D8%AC%D8%AA%DB%81%D8%A7%D8%AF-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3%DA%A9%DB%92-%D8%B4%D8%B1%D8%A7%D8%A6%D8%B7
ڈاکٹر صاحب جذبات کی رو میں بہ گئے ورنہ اگر یہ تحقیق کر لیتے تو انہوں نے جو نام گنائے ہیں ان سب کا آپس میں شدید اختلاف تھا مثال کے طور پہ علامہ نے اپنے کلام میں مولانا کلام پہ شدید کلام کیا اور اسی طرح علامہ نے دیوبند کے شیخ الہند کے بھی پرخچے اڑائے علامہ نے تصور پاکستان پیش کیا جبکہ دیوبندیوں نے اپنے ہی مکتبہ فکر کے شبیر عثمانی کے پتلے صرف اس بات پہ جلائے کہ وہ پاکستان کے حامی تھے اس پر دیوبندیوں نے علامہ پہ "اسلام" کی ٹھیک ٹھاک دھونس جمائی مودودی صاحب تو بیچارے سوچتے رہے کہ پاکستان مخالف یعنی دیوبندی دھڑے کا ساتھ دوں کہ برصغیر کے مسلمانوں کا بہرحال اتنا انصاف مودودی صاحب نے کیا کہ کہ دیوبند کے شیخ الہند کی کانگرس نوازی پہ انہیں متنبہ کیامگر بے سود اس پر دیوبند کے ملاوں نےبھی مودودی کے "اسلامی افکار کا خوب "علمی" محاسبہ کیا خیر مودودی صاحب کی تو کیا بات ہے عربی دان تو نہ تھے مگر کتابیں عربی میں لکھتے تھے اب ویلا کیا کیا لکھے اس پہ ویسے خود ڈاکٹر صاحب کے علم کے کیا کہنے، موصوف علم الحدیث سے تو نابلد تھے ہی مخبوط الحواس بھی تھے یہ مخبوط الحواس کی بات ویلے نے انہی کے مکتب فکر اہل حدیث عالم مولانا اسحاق سے سنی ہے، آپ بھی یوٹیوب پہ مولانا اسحاق کے ارشادات ملاحظہ فرما سکتے ہیں
@Veila Mast
Brother I think we are going off the topic over here (including myself). Have you read the post ہاروت ماروت اور جادو - ایک غلط فہمی (i am not asking about the replies)? If you have read it & have difference of opinion, please share it. If you haven't read it then please read it & be on topic, Jazak ALLAH :jazak: for your understanding.
شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ اپنے بعض مخا لفین کے اقوال نقل کرتے پھر کہتے:
(هذاالكلام فيه اجمال، والمحق يحمله محملا حسنا، وغير المحق يدخل فيه أشياء)
"اس کے اس کلام میں اجمال ہے۔ اور حق پسند آدمی اس اجمال کو اچھائی پر محمول کرتاہے؛ جبکہ دوسرے لوگ اس اجمال میں کچھ چیز داخل کر دیتے ہیں۔" مطلب، اس اجمال کی غلط تشریح کرتےہیں۔
I would go again for you offshoots of khawarij, you ghamidiites and islahiites.
No matter how much you want to prove it, these people will remain khawarij and the ones who follow them will also remain so. Ibn e taimiyya sheikh ul islam, no way. He was one of the biggest khawarij of all times.
I would go again for you offshoots of khawarij, you ghamidiites and islahiites.
No matter how much you want to prove it, these people will remain khawarij and the ones who follow them will also remain so. Ibn e taimiyya sheikh ul islam, no way. He was one of the biggest khawarij of all times.
''اے اللہ! ہمیں حق کو حق ہی کی صورت میں دکھا،اور اُس کی پیروی نصیب فرما۔اور باطل کو ہمارے سامنے باطل ہی کی صورت میں واضح فرما اور اُس سے بچنے کی توفیق عطا فرما''۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا تیرے مسلمان بھائ کی زبان سے جو کلمہ نکلا ہو جہاں تک ہوسکے اسے بھلائ اور اچھائ پر محمول کر۔تفسیر ابن کثیر سورہ الحجرات
I would go again for you offshoots of khawarij, you ghamidiites and islahiites.
No matter how much you want to prove it, these people will remain khawarij and the ones who follow them will also remain so. Ibn e taimiyya sheikh ul islam, no way. He was one of the biggest khawarij of all times.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ ۖ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ وَاتَّقُوا اللَّـهَ ۚ إِنَّ اللَّـهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ)(الحجرات:12 ''اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو، گمانوں سے بہت اجتناب کیا کرو، کیونکہ بعض گمان صریح گناہ ہوتے ہیں؛ اور ٹوہ میں نہ لگو، اور نہ تم میں سے کوئی ایک دوسرے کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی بھی اپنے مرده بھائی کا گوشت کھانا پسند کرتا ہے؟ تم کو اس سے گھن آئے گی، اور اللہ سے ڈرتے رہو، بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔"
عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: (إياكم والظن فإن الظن أكذب الحديث) (متفق عليه)
"حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم بد گمانی سے بچو۔ اس لیے کہ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے۔" (بخاری:5143مسلم:2563)
ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم بد گمانی سے بچو اس لئے کہ بدگمانی سب سے زیادہ جھوٹی بات ہے۔اور کسی کے عیوب کی جستجو نہ کرو اور نہ اس کی ٹوہ میں لگے رہو۔ ۔(بخاری ، جلد سوم:حدیث ۱۰۰۴)
(عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ وَلاَ تَحَسَّسُوا وَلاَ تَجَسَّسُوا وَلاَ تَنَافَسُوا وَلاَ تَحَاسَدُوا وَلاَ تَبَاغَضُوا وَلاَ تَدَابَرُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا) (مسلم:6701)
"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"تم بد گمانی سے بچو۔ کیوں کہ بد گمانی سب سے بڑ اجھوٹ ہے۔ اور عیبوں کی ٹوہ مٹ لگاؤ اور نہ جاسوسی کرو۔ اور نہ دوسرے کا حق غصب کرنے کی حرص اور اس کے لیے کوشش کرو۔ نہ ایک دوسرے سے حسد کرو۔ نہ باہم بغض رکھو۔نہ ایک دوسرے کو پیٹھ دکھاؤ۔ اور اے اللہ کے بندو! تم بھائی بھائی ہو جاؤ۔"
(امام مسلم رحمہ اللہ نے اس حدیث کو "باب تحریم الظن" کے تحت ذکر کیا ہے ۔ یعنی بد گمانی کو حرام میں شمار کیا ہے۔)
عن معاوية رضی الله عنه قال:سمعت رسول الله صلی الله عليه وسلم يقول:إنك إن اتبعت عورات المسلمين، أفسدتهم أو كدت أن تفسدهم) (أبوداؤد: 4888) حدیث صحیح)
"حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فر ماتے ہوئے سنا، آپ فرماتے تھے کہ:"اگر تو مسلمانوں کے عیبوں کی تلاش میں رہےگا تو ان کے اندر بگاڑ پیداکرےگا یا قریب ہے کہ تو ان کے اندر فساد پیداکردےگا۔"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ’’بدگمانی سے بچو، گمان سب سے بڑی جھوٹی بات ہے اور بھید نہ ٹٹولو۔ ایک دوسرے کی ٹوہ حاصل کرنے کی کوشش میں نہ لگ جاؤ۔ حسد، بغض اور ایک دوسرے سے ناراض ہونے سے بچو اور آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو‘‘۔ (بخاری)
ایک اور حدیث میں ہے کہ’’ایک دوسرے سے روٹھ کر نہ بیٹھ جاؤ اور میل جول ترک نہ کرو۔ ایک دوسرے کا حسد اور بغض نہ کیا کرو‘‘۔ (مسلم)
ایک بار فرمایا: ’’میری امت میں تین خصلتیں رہ جائیں گی فال لینا، حسد کرنا اور بدگمانی کرنا۔ ایک شخص نے پوچھا کہ ان کا تدارک کیا ہے؟ فرمایا: جب حسد کرے تو استغفار کرلے، جب گمان پیدا ہو تو اسے چھوڑ دے اور یقین نہ کرے اور جب شگون لے، خواہ نیک نکلے یا بد اپنے کام سے نہ رکے‘‘۔ (طبرانی)
عن ابی هريرة ان رسول اللّٰه صلی اللّٰه عليه وسلم قال: اياکم والظن، فان الظن اکذب الحديث. ولا تجسسوا ولا تحسسوا ولا تنافسوا ولا تحاسدوا ولا تباغضوا ولا تدابروا وکونوا عباد اللّٰه اخوانا.(موطا امام مالك) ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بدگمانی سے بچو، کیونکہ بدگمانی سے زیادہ بے بنیاد چیز کوئی نہیں۔ ٹوہ میں رہنے اور کان لگانے سے احتراز کرو۔ دنیا کی دوڑ میں ایک دوسرے سے آگے بڑھ جانے کی کوشش نہ کرو۔ دوسروں سے حسد نہ کرو۔ آپس میں بغض و کینہ نہ رکھو۔ ایک دوسرے کے دشمن نہ بنو، ان برائیوں سے بچ کر اللہ کے بندے بن جاؤ اور آپس میں بھائیوں کی طرح رہو۔
ابوداؤد کی ایک روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
يا معشر، من اٰمن بلسانه ولم يدخل الايمان قلبه لا تتبعوا عورات المسلمين. فإنه من اتبع عوراتهم يتبع اللّٰه عورته و من يتبع اللّٰه عورته يفضحه فی بيته.(ابوداؤد،رقم٤٨٨٠)
''اے وہ لوگو، جو زبان سے ایمان لے آئے ہو، مگر جن کے دلوں میں ایمان داخل نہیں ہوا، مسلمانوں کے پوشیدہ حالات کی کھوج نہ لگایا کرو، کیونکہ جو شخص مسلمانوں کے رازوں کے درپے ہو گا اللہ اس کے درپے ہو جائے گا۔ اور اللہ جس کے درپے ہو جائے اس کو اس کے گھر میں رسوا کرکے چھوڑتا ہے۔
''
ابن ماجہ میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف کعبہ کرتے ہوے فرمایا تو کتنہ پاک گھر ہے؟ توکیسی بڑی حرمت والا ہے؟ اس کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کی جان ہے کہ مومن کی حرمت، اس کے مال اور اس کی جان کی حرمت اور اس کے ساتھ نیک گمان کرنے کیاللہتعالٰی کے نزدیک تیری حرمت سے بہت بڑی ہے۔یہ حدیث صرف ابن ماجہ میں ہی ہے۔ تفسیر ابن کثیر سورہ الحجرات
ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ارشاد ہے:
لا تغتابوا المسلمین و لا تتبعوا عوراتھم۔ فان من اتبع عوراتہم یتبع اللہ عورتہ و من یتبع اللہ عورتہ یفضحہ فی بیتہ۔ (قرطبی)
مسلمانوں کی غیبت نہ کرو اور ان کے عیوب کی جستجو نہ کرو۔ کیونکہ جو شخص ان کے عیوب کی تلاش کرتا ہے، اللہ تعالی اس کے عیب کی تلاش کرتا ہے۔ اور جس کے عیب کی تلاش اللہ تعالی کرے، اس کو اس کے گھر کے اندر بھی رسوا کر دیتا ہے۔
علامہ ابن قیم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ (والاعتبار بطریقة القائل وسيرته ومذهبه وما يدعو إليه ويناظرعنه) "جس شخص کے بارے بدگمانی کی نوبت آرہی ہے اس کے اخلاق وعادات اور سیرت وکردار بھی ضرور ملحوظ نظر رہے۔ چونکہ بسا اوقات انسان سے ایسے کا م کا ارتکاب ہوجاتا ہے جو اس کے حاشیہ خیال میں بھی نہیں ہوتاہے۔
عبد الرزاق نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا یہ اثر نقل کیا ہے کہ عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں لوگوں کا محاسبہ اور مؤاخذہ وحی کے ذریعہ ہوجاتاتھا؛مگر اب وحی الٰہی کا سلسلہ منقطع ہو چکاہے۔ چنانچہ اب ہم تم لوگوں کے ظاہری اعمال ہی پر حکم لگائیں گے۔ لہذا جس کے اعمال بظاہر اچھے ہیں، تو سمجھو ہم نے اس کو مامون رکھا اور اس کو قریب کرلیا اور ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا ہے کہ ہم ان کے ٹوہ میں لگ جائیں اور عیب جوئی کریں۔ اللہ ان کے پوشید ہ اعمال کا محاسب ہے۔ اور جس شخص کا ظاہری عمل برا ہو، تو ہم نہ اسے امن دیں گے، نہ اس کی تصدیق کریں گے۔ اگرچہ اندرونی طورپر وہ اچھا آدمیہو۔