- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,293
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on Xجوائنٹ سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ امجد علی گل کے گھر سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ کے مبینہ لاپنہ ہونے کا معاملہ
کیا پولیس کو ملزمان کی گرفتاری درکار ہے، عدالت کا پولیس سے سوال
ہمیں ملزمان کی گرفتاری درکار نہیں پولیس کا جواب
عدالت نے امجد علی کی ضمانت درخواست منظور کر لی
گیارہ سالہ حمیرہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے جوائنٹ سیکریٹری اور سابق ایکٹنگ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ امجد علی گل کے گھر بطور گھریلو ملازمہ کام کر رہی تھی۔
امجد علی گل کا مؤقف ہے کہ حمیرہ نے مبینہ طور پر چوری کی تھی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی اور ایف آئی آر درج کروائی۔ ان کا کہنا ہے کہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور انہوں نے متاثرہ فریق سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہو سکی۔
معصوم بچی 14 اگست 2024 کو والدین سے آخری بار ملی تھی اور تب سے تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
والدین کا کہنا ہے کہ حمیرہ کو اسلام آباد کے رہائشی امجد علی کے گھر کام کاج کے لیے بھیجا گیا تھا۔ بچی کے لاپتہ ہونے پر امجد علی اور اس کی دو بیویوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا، تاہم پولیس مبینہ طور پر مؤثر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔
اسلام آباد سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر لاپتہ ، ماں بیٹی کے دیدار کو ترس گئی - Daily Ausaf
اسلام آباد (رپورٹ: محمد ابراہیم عباسی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ حمیرہ بی بی کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کا معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا ہے۔ معصوم بچی 14 اگست 2024 کو والدین سے آخری بار ملی تھی اور تب سے تاحال اس کا…
dailyausaf.com
Last edited:





