Advertisement

گھوٹکی میں وڈیرے کا محنت کش پر تشدد

گھوٹکی میں وڈیرے کا محنت کش پر تشدد ، پولیس نے بھی مدد سے انکار کر دیا

11209639_447976485361535_931445168387220453_n.jpg

راحب سولنگی نے وڈیرے کے برتن میں پانی پی لیا ، ظالم وڈیرے نے ساری رات آنکھیں اور ہاتھ باندھ کر جانوروں کے باڑے میں بند رکھا

گھوٹکی (دنیا نیوز ) گھوٹکی میں وڈیرے کے ظلم نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا ، پانی پینے پر وڈیرے نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ رات بھر جانوروں کے ساتھ باندھے رکھا ۔ محنت کش نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے بھی اس کی بات نہیں سنی ۔ گھوٹکی میں وڈیرے نے ظلم اور بربریت کی انتہا کر دی ، علاقے کا رہائشی غریب محنت کش راحب سولنگی سینما روڈ پر محنت مزدوری کر رہا تھا کہ گرمی کی شدت سے اس کو پیاس لگ گئی ۔

سینما روڈ پر قائم بااثر وڈیرے کے بنگلے میں پانی پینے کے لیے داخل ہوا اور اس کے برتنوں میں پانی پی لیا جس پر وڈیرے نے مشتعل ہو کر غریب محنت کش پر بہیمانہ تشدد کیا اور اس کی آنکھیں اور ہاتھ باندھ کر اسے جانوروں کے باڑے میں بند کر دیا ۔ اگلی صبح محنت کش نے ایک سو مرتبہ اٹھک بیٹھک لگا کر ظالم وڈیرے سے نجات حاصل کی ۔ راحب سولنگی نے الزام لگایا ہے کہ وہ واقعہ کی فریاد لے کر ڈہرکی تھانے پہنچا تاہم پولیس نے بھی اس کی بات نہیں سنی اور اسے تھانے سے نکال دیا ۔

​

Source
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
گھوٹکی میں وڈیرے کا محنت کش پر تشدد ، پولیس &#

گھوٹکی میں وڈیرے کا محنت کش پر تشدد ، پولیس نے بھی مدد سے انکار کر دیا

273573_47404151.jpg

راحب سولنگی نے وڈیرے کے برتن میں پانی پی لیا ، ظالم وڈیرے نے ساری رات آنکھیں اور ہاتھ باندھ کر جانوروں کے باڑے میں بند رکھا

گھوٹکی (دنیا نیوز ) گھوٹکی میں وڈیرے کے ظلم نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا ، پانی پینے پر وڈیرے نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ رات بھر جانوروں کے ساتھ باندھے رکھا ۔ محنت کش نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے بھی اس کی بات نہیں سنی ۔ گھوٹکی میں وڈیرے نے ظلم اور بربریت کی انتہا کر دی ، علاقے کا رہائشی غریب محنت کش راحب سولنگی سینما روڈ پر محنت مزدوری کر رہا تھا کہ گرمی کی شدت سے اس کو پیاس لگ گئی ۔ سینما روڈ پر قائم بااثر وڈیرے کے بنگلے میں پانی پینے کے لیے داخل ہوا اور اس کے برتنوں میں پانی پی لیا جس پر وڈیرے نے مشتعل ہو کر غریب محنت کش پر بہیمانہ تشدد کیا اور اس کی آنکھیں اور ہاتھ باندھ کر اسے جانوروں کے باڑے میں بند کر دیا ۔ اگلی صبح محنت کش نے ایک سو مرتبہ اٹھک بیٹھک لگا کر ظالم وڈیرے سے نجات حاصل کی ۔ راحب سولنگی نے الزام لگایا ہے کہ وہ واقعہ کی فریاد لے کر ڈہرکی تھانے پہنچا تاہم پولیس نے بھی اس کی بات نہیں سنی اور اسے تھانے سے نکال دیا ۔

​

Source
 
Advertisement
تو کیا ہو گیا بھائی .
یہ انسانوں کا معاشرہ نہیں ،درندوں کا ہے .جنہوں نے ڈھائی سو سے زیادہ افراد کو زندہ جلا دیا ،جنہوں نے ایک ایک کو ٹارگٹ کر کے قتل کر دیا .ان کو لوگوں نے عزت بھی دی اور ووٹ بھی .
جہاں سیاستدانوں نے اربوں کا گھپلا کیا اور ثبوت بھی ہیں .ان کا عدالتوں نے کیا کیا ؟؟
اگر اس وڈیرے نے کسی کو مارا تو اس معاشرے میں کیا گناہ ہے ؟؟؟
اب آپ لوگ زیادہ شور مچانا بند کر دیں .کوئی گانے سنیں .فلمیں دیکھیں .اور مدہوش جو جائیں .
 
I dont but i have a feeling k yahan tasveer ka aik aur rukh bhi mojud ha, bhalay mehnatkash k sath na insafi hui but wo kahay sunay baghair wadairay k glass tak kaisay phnch gaya, kisi naukar say pani q nahi maanga...
 
اس ویڈیو کلپ میں وکلا وغیرہ جس طرح بندے کو برہنہ کئے تذلیل و تشدد کر رہے ہیں انہیں نا الله پاک کا خوف اور نا ہی کم از کم پیچھے دیوار پر لٹکتے فریم "اسم محمد" کا پاس ہے
کاش اسی نام کی برکت اور پیچھے موجدگی کی حیا کر لیتے ، تعلیم تو ان سب جانوروں کا کچھ نہیں بگاڑ سکی
باقی وڈیرے سینکڑوں مرتبہ جنسی اور جسمانی تشدد کر چکے ہیں ان کے ہاں معمولی سزا بھی نوکر پر کتے چھوڑ دینا ہے اور ایسا بار بار ہو رہا ہے
 
سیدھی سیدھی نشانیاں ہیں ،قوم کو رؤئے زمین سے مٹا دئے جانے کی
تاریخ اور وقت کا انتظار کیجے،،نہ جانے کونسی مقرر کی گئی ہے