Night_Hawk
Siasat.pk - Blogger
- Joined
- Aug 14, 2010
- Posts
- 14,740
- Reaction score
- 5,648
- Points
- 113
گھوٹکی میں وڈیرے کا محنت کش پر تشدد ، پولیس نے بھی مدد سے انکار کر دیا
راحب سولنگی نے وڈیرے کے برتن میں پانی پی لیا ، ظالم وڈیرے نے ساری رات آنکھیں اور ہاتھ باندھ کر جانوروں کے باڑے میں بند رکھا
گھوٹکی (دنیا نیوز ) گھوٹکی میں وڈیرے کے ظلم نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا ، پانی پینے پر وڈیرے نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ رات بھر جانوروں کے ساتھ باندھے رکھا ۔ محنت کش نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے بھی اس کی بات نہیں سنی ۔ گھوٹکی میں وڈیرے نے ظلم اور بربریت کی انتہا کر دی ، علاقے کا رہائشی غریب محنت کش راحب سولنگی سینما روڈ پر محنت مزدوری کر رہا تھا کہ گرمی کی شدت سے اس کو پیاس لگ گئی ۔
سینما روڈ پر قائم بااثر وڈیرے کے بنگلے میں پانی پینے کے لیے داخل ہوا اور اس کے برتنوں میں پانی پی لیا جس پر وڈیرے نے مشتعل ہو کر غریب محنت کش پر بہیمانہ تشدد کیا اور اس کی آنکھیں اور ہاتھ باندھ کر اسے جانوروں کے باڑے میں بند کر دیا ۔ اگلی صبح محنت کش نے ایک سو مرتبہ اٹھک بیٹھک لگا کر ظالم وڈیرے سے نجات حاصل کی ۔ راحب سولنگی نے الزام لگایا ہے کہ وہ واقعہ کی فریاد لے کر ڈہرکی تھانے پہنچا تاہم پولیس نے بھی اس کی بات نہیں سنی اور اسے تھانے سے نکال دیا ۔

Source
- Featured Thumbs
- http://s1.dmcdn.net/CIo2-/526x297-g2q.jpg
Last edited by a moderator: