Advertisement

گوگل کروم کے صارفین کے بڑے مسئلے کا حل

گوگل کروم کے صارفین کے بڑے مسئلے کا حل

555e0724c0b56.jpg


اس وقت انٹرنیٹ صارفین کی بڑی اکثریت گوگل کے کروم براﺅزر کو استعمال کرتی ہے اور اگر آپ بھی ان میں شامل ہیں تو یہ ضرور محسوس ہوا ہوگا کہ بڑی تعداد میں ویب سائٹس کھولنے کی صورت میں آپ کے کمپیوٹر سست یا ہینگ ہوجاتا ہے؟


تو اس کا علاج اب گوگل نے ایک نئے ٹول کی صورت میں پیش کردیا ہے۔


گوگل نے ایک نئی کروم ایکسٹیشن متعارف کرائی ہے جو آپ کے کمپیوٹر کی رفتار کو براﺅزر پر ایسے ٹیب فریز کرکے تیز کر دے گی جسے کافی دیر سے استعمال نہ کیا گیا ہو۔


عام طور پر گوگل کروم کے مختلف ٹیبز میں جو ویب سائٹس کھلی ہوتی ہیں ان میں سے اکثر صارفین کافی دیر تک استعمال نہیں کرتے جو خاموشی سے سسٹم کی میموری پر اثرانداز ہوکر پورے کمپیوٹر کی رفتار پر اثرانداز ہوتی ہیں۔


تاہم گریٹ سسپنڈرز نامی نئی اور مفت کروم ایکسٹیشن اس مسئلے کا بہترین حل ہے جو ایسی ویب سائٹس کے ٹیبس فریز کردیتی ہے جو آپ استعمال نہ کررہے ہو اس طرح کمپیوٹر سسٹم کی رفتار پر اثرات مرتب نہیں ہوتے۔


اس ٹول کے ذریعے صارفین ایک مخصوص دورانیے کے بعد ٹیبز کو خودکار طور پر فریز کرنے کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں یا اپنی مرضی کا وقت بھی سیٹ کرسکتے ہیں۔


سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی صورت میں اچانک براﺅزر بند ہونے کی صورت میں ری اسٹارٹ ہونے پر بھی فریز ٹیب اسی حالت میں برقرار رہتے ہیں اور صارف جب چاہے انہیں دوبارہ استعمال میں بھی فوری طور پر لاسکتے ہیں۔

05VzCys55RvbGGoZxVhk0fUS7Ttvjr_OFxRlEugv8CwImUhB5HteT3tvhIfgRDG1bOy9PzMcnw=s640-h400-e365-rw


http://www.dawnnews.tv/news/1021461/


​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Sorry, but this ilaaj has not been presented by google, as mentioned in the above article. This is a 3rd party extension
 
pathetic reporting once again by pakistani media... instead of hiring a knowledgeable person for the job, they tend go with jack of all and master of known guys...
the extension is not by google, its a 3rd party extension, just like an app we install on our android/ios/wp...
 
وہ تو ٹھیک ہے مگر آجکل موزیلا اور کروم پر بن بلائی ایڈ کا کیا کریں؟
ان دونوں براوزرز پر اشتہاری ویب سائٹ خود با خود ری ڈائریکٹ ہو جاتی ہیں اور شدید زہنی کوفت کا باعث بنتی ہیں۔
 
وہ تو ٹھیک ہے مگر آجکل موزیلا اور کروم پر بن بلائی ایڈ کا کیا کریں؟
ان دونوں براوزرز پر اشتہاری ویب سائٹ خود با خود ری ڈائریکٹ ہو جاتی ہیں اور شدید زہنی کوفت کا باعث بنتی ہیں۔

the ads are about what you search on the system...aik extension apnay mind per bhi laga lain.......
 
the ads are about what you search on the system...aik extension apnay mind per bhi laga lain.......

بھائی افلاطون سسٹم پر سرچ ہی کی جاتی ہے مختلف اشیاء کی۔ پراپرٹی کی ، گاڑیوں کی یا اپنے تحقیقی کا م کے سلسلے کی۔
میں سمجھا آپ نے مجھے مسئلے کا حل بتایا ہو گا۔

(thumbsdown)