Advertisement

گولڑہ ، شکاگو اور صوفی



گولڑہ ، شکاگو اور صوفی


چلیں گولڑہ ریلوے سٹیشن چلتے ہیں ، اسلام آباد کے مضافات میں انگریز کی وراثت میں ملنے والا ایک شاہکار ہے ، جو ابھی تک اپنی پرانی شان و شوکت کے ساتھ موجود ہے ، ٹھنڈی ہوا ، چھاؤں اور پراسرار سا ماحول ، صدی قبل کا یہ شاہکار آج بھی اصل حالت میں ہے ، اس قومی ورثہ پر ٹہلتے ہوے اندازہ ہوتا ہے ، انگریز اور ہماری سوچ میں زیادہ نہیں تو سو / ١٠٠ برس کا ضرور فرق ہے ، فرق اتنا واضح ہو تو ، مقابلہ کس بات کا ؟ مقابلہ نہیں غلامی کا جواز سوچ ، رویے کی صورت ہمارے اطراف موجود ہے ، اور ہم ؟ اس کی گرفت میں ہیں ، گرفت کہہ لیں ، طوق کہہ دیں ، سوچوں کو دقیانوسیت کا قیدی کہہ دیں ، .................. چھٹیاں ، ٹریفک اور ذرا ذرا سی بیزاری ، ڈرائنگ روم کی نشست کا قانون توڑتے ہوے ہم ادھر آ نکلے تھے , ریلوے سٹیشن ، پر موجود گھنے برگد تلے ہم (میں اور صوفی) زیادہ دیر چپ ہی رہے ، گفتگو اقساط کی شکل میں ہوتی رہی


چاۓ ؟ میں نے تھرماس میں سے چاۓ ، کپ میں انڈیلتے ہی صوفی صاحب کی طرف بڑھا دی ، انہوں نے اپنا کپ تھام کر بینچ پر رکھ دیا ، پھر مجھ سے تھرماس لے کر ، چاۓ کا دوسرا کپ بھر کر مجھے تھما دیا ، میرے کچھ پوچھنے قبل ہی کہنے لگے ، چھوٹی چھوٹی نیکیاں انسان کو صوفی بنا دیتی ہیں ، بڑی نیکی کا انتظار مت کیا کرو ، چلتے چلتے معیوب و کمتر نیکیاں کر جایا کرو ، بڑی نیکی متکبر بنا دیتی ہے ، چھوٹی نیکی عاجز کرجاتی ہے ، وہ دیکھو ، پلیٹ فارم پر کسی نے بسکٹ / چپس کے لفافے پھینک دئیے ہیں ، صاف ستھرے پلیٹ فارم پر ہوا سے اڑتے کتنے برے لگتے ہیں ؟ جاؤ جلدی سے اٹھا لو ، اور کسی کچرے کے ڈرم میں ڈال آؤ ، میں اٹھ کھڑا ہوا ، پلیٹ فارم پر اکا دکا لوگ تھے ، میں آگے بڑھا ، جھک کر دونوں لفافے اٹھا لیے ، فوری خیال آیا کتنے ہی لوگ مجھے دیکھ رہے ہیں ؟ کیا سوچ رہے ہوں گے ؟ نظر انداز کیا ، کچرے کا ڈرم ڈھونڈنے لگا ، قریب کوئی نظر نا آیا ، چل پڑا ، چلتا رہا ، آخر ایک جگہ بوسیدہ سا ڈرم ملا اس میں کچرا ڈال دیا ، کچرا ڈالتے ہی ، محسوس ہوا ، پلیٹ فارم پر موجود سب لوگ مجھے ہی دیکھ رہے ہیں ، دور نظر دوڑائی ، صوفی ؟ نہیں صوفی صاحب کی نظر میری طرف نا تھی ، سر جھکاۓ کسی سوچ میں مگن تھے ، میں ٹہلتا ٹہلتا واپس ان کی طرف لوٹ آیا ، ابھی قریب ہی پہنچا ، مجھے دیکھے بغیر کہنے لگے ، آؤ بیٹھو ، چاۓ کا کپ مجھے پکڑا دیا


احمد پور شرقیہ ٹینکر حادثے پر آپ کا کیا تبصرہ ہے ؟ میں نے سوال کیا ، سوال بعد کچھ دیر خاموشی پھر ؟ کہنے لگے ، ہر حادثہ میں نصیحت ہوتی ہے ، یوں کہہ لو ہر سرزنش میں آپ کے لیے سبق ہوتا ہے ، اگر سمجھ لو تو آگے بڑھو گے ، ترقی کرو گے ، اگر غورفکر سے عاری ہو تو ؟ ہر حادثہ ، بس ایک واقعہ ، ایک خبر سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا ، دن ، ایام گزر جائیں گے ، آپ بھول جاؤ گے ، یہ بتاؤ ، یہ حادثہ ہر تحصیل کو ایک برن سینٹر / مکمل ہسپتال تو دے سکتا ہے ؟ اگر یہ نا سیکھا تو پھر کیا سیکھا ، حکمران ہی کیوں ، ہم سب مل کر کسمپرسی کو دور کر سکتے ہیں ، آپ کو معلوم ہے ، احمد پور شرقیہ متاثرین کے لیے شکاگو کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے (١١٤ سکوائر فیٹ) انسانی جلد عطیہ کی ہے ، جو پاکستان پہنچا دی گئی ہے ، اور بہت سے جھلسے ہووں کو لگائی جا رہی ہے ، کتنا خوبصورت و قیمتی عطیہ ہے ، مگر تم لوگ ؟ آدم شناس نہیں ، نیکی و فلاح کے تصور سے عاری ہو ، شب برأت پر حلوے بانٹنے کے سوا تمہارا تصور نیکی ترقی ہی نا کرسکا ، انسان شناس نہیں ، مگر خدا سے واقفیت کے دعوے کرتے ہو


14562990317_6b9da07136_b.jpg



54c5fcde8269c.jpg



[FONT=&amp]_______________________________________________________________[/FONT]

​
 
Advertisement
---------------------------------------------------------------

کیا سانحہ احمد پور سے کوئی اچھی چیز جنم لے سکتی ہے؟


عمر دراز ننگیانہبی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور
جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سکن گرافٹنگ کی مدد سے نہ صرف زخمیوں کی جان بچائی جا سکتی ہے بلکہ ان کی مکمل صحت یابی کے حصول میں بھی مدد ملتی ہے۔
’جب جسم جھلس جاتا ہے تو اس میں ایک سے زائد زخم ہو سکتے ہیں۔ انسانی جسم کی حرکیات تبدیل ہو جاتی ہیں اور وہ زندگی کے لیے جدوجہد کر رہا ہوتا ہے۔ ایسے وقت میں اگر اس کے جسم پر جلد کی ایک حفاظتی تہہ لگا دی جائے تو اس سے بہتری آتی ہے۔‘
ڈاکٹر سہیل ثقلین کے مطابق اس قسم کی سرجری کے لیے ماہر ڈاکٹروں اور سرجنوں کی ضرورت ہوتی ہے جن کی خدمات انھیں پاکستان میں میسر ہیں۔ امریکہ سے ایک ہزار مربع سینٹی میٹر جلد کی گرافٹ لاہور بھیجی گئی ہے اور ڈاکٹر سہیل ثقلین کے مطابق یہ 30 سے 40 زخمیوں پر پیوند کاری کے لیے کافی ہے۔
ڈاکٹر سہیل ثقلین کے مطابق منگل کے روز تک ملتان کے پاک اٹالین برن سنٹر میں زیرِ علاج زخمیوں میں سے چار افراد پر بھی ان کی مدد سے پیوند کاری کی جا چکی ہے۔ جب کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طاہرہ پروین نے بی بی سی کو بتایا کہ بہاولپور میں بھی اس وقت تک کم از کم دو زخمیوں پر اس قسم کی پیوند کاری کی جا چکی ہے۔
تاہم یہ پیوند کاری سانحے کے تقریباٌ ایک ہفتہ بعد عمل میں آ سکی۔ جناح ہسپتال لاہور کے برن اور ریکنسٹرکٹو سرجری سنٹر کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر معظم تارڑ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات سے اتفاق کیا کہ اگر زیادہ جھلسے ہوئے مریضوں پر جلد کی پیوند کاری فوری کی جاتی تو ان کے بچنے کے امکانات بہتر ہو سکتے تھے۔
پیوند کاری میں تاخیر کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ جلد کے عطیات پاکستان میں میسر نہیں تھے جنھیں امریکہ سے منگوانا پڑا۔ ڈاکٹر معظم تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر یہ گرافٹ پاکستان میں دستیاب ہوتے تو پیوند کاری کا عمل جلد شروع کیا جا سکتا تھا۔

_96806198_img-20170625-wa0104.jpg


http://www.bbc.com/urdu/pakistan-40495773#

__________________________________________________________



​

THE EXPRESS TRIBUNE > PAKISTAN > PUNJAB
American NGO to donate skin grafts to Bahawalpur fire victims

​

LAHORE:

A non-governmental organisation in the United States will donate skin grafts for the people who have suffered burn injuries in an oil tanker fire in Ahmedpur East near Bahawalpur, The Express Tribunehas learnt.The Community Tissue Service, a non-profit organisation, reached out to the Punjab government through the Pakistan Consulate in Chicago to donate the grafts to the victims of tragedy that occurred on June 25.
 
Last edited:
Advertisement



انسان شناس نہیں ، مگر خدا سے واقفیت کے دعوے کرتے ہو

:jazak:

​
 
خُوبصورت تحریر۔۔:jazak:۔
 
tariisb said:
انسان شناس نہیں ، مگر خدا سے واقفیت کے دعوے کرتے ہو
اس حماقت شعاری کے ذیل میں کوئی صوتی، تصویری، تحریری ثبوت/دلیل مہیا کیا جا سکتا کہ کبھی خود کسی معمولی شخص نے "خدا شناسی" کا دعویٰ کیا ہو؟
البتہ، یہ جملہ کسی عارف بزرگ کے چاہنے والے ضرور کہتے پائے جاتے ہیں کہ یہ انسان بڑا خدا شناس ہے۔
کسی ناچیز کا خدا شناسی کا دعویٰ ہی اسکی خدا سے عدم شناسی کی دلیل ہوگی۔
کیا ہم نہیں جانتے کہ خدا الوسیع ہے؟

وہ کلی طور سے کسی کے دائرہ شناس میں سمٹ ہی نہیں* سکتا تو دعویٰ کیسا؟

البتہ، طولِ تاریخ میں ایک شخصیت ایسی ضرور وقوع پزیر ہوئی جس نے فرمایا، "میں نے رب کو اپنے ارادوں کی شکست سے پہچانا"۔
یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ سید الاوصیاء، جد الآئمہ سیدنا علی ابن ابی طالب علیہ السلام تھے۔ آپکا یہ اقرار نامہ بھی دعویٰ نہیں انکسار و استعجاب کا باب اول ہے۔

لہذا

ایسی لا یعنی جملہ بازیاں کرتے ہوئے بندے کو خود شناس ہونا چاہیئے، اپنی اوقات کا ادراک ہونا چاہیئے :)[FONT=&amp]۔[/FONT]​
 
http://hassannisar.pk/news-details/5816


[FONT=&quot]اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سان*ہ ا*مد پور شرقیہ پاکستان کے نہایت افسوسناک اوراندوہناک سان*ات میں سے ایک ہے۔ عید سے چند دن قبل پیش آنے والے اس سان*ہ نے جہاں پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے وہیں سان*ات کے مواقعوں پر *کومتی انتظامات کی قلعی بھی کھول کر رکھ دی ہے۔
سان*ہ ا*مد پور شرقیہ سے متعلق ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جس میںبتایا جا رہا ہے کہ سان*ہ ا*مد پور شرقیہ دراصل مکافات عمل ہے اور قدرت کا انتقام ہے۔ جس جگہ سان*ہ پیش آیا یہاں گائوں کے لوگوں نے آج سے پانچ سال قبل ایک شخص کو زندہ جلا دیا تھا۔ اس شخص کا نام غلام عباس تھا اور اس کے قتل کی خبریں آج سے پانچ سال قبل زیر گردش خبروں کے مطابق جزوی طور پر پاکستانی میڈیا کی زینت بھی بنی تھیں۔سان*ہ ا*مد پور شرقیہ اور غلام عباس کے قتل میں کیا مماثلت ہے اس *والے سے یہاں سان*ہ ا*مد پور شرقیہ کا خلاصہ قارئین کیلئے پیش کر کے غلام عباس کے قتل کا واقعہ بیان کیا جانا ضروری ہے ۔ ’’سان*ہ ا*مد پور شرقیہ ‘‘ ا*مد پور شرقیہ میں40 ہزار لٹر پٹرول لے کر جاتا ہوا ٹینکر ایک موڑ کاٹتے ہوئے ٹائر پھٹ جانے سے الٹ گیا اور سارا پٹرول سڑک پر بہنے لگا۔ پاس ہی گاؤں کے لوگوں میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طر* پھیل گئی اور ہر کوئی گھر سے بالٹیاں اور برتن اٹھا کر بھاگتا ہوا وہاں چلا آیا کہ پٹرول اکٹھا کر لیا جائے۔ پٹرول کافی مقدار میں تھا سارے گھرانے اس کام میں جت گئے اور عورتیں اور بچے بھی اس کام میں شامل ہوگئے۔ انہیں کوئی روکنے والا نہ تھا۔ تقریبا ایک گھنٹے تک یہ سلسلہ چلتا رہا اور پھر اچانک وہ وقت آ گیا جس کا کسی کو علم نہ تھا، قیامت صغری برپا ہوگئی۔ کسی ناہنجار نے اس گرے ہوئے پٹرول کے پاس رمضان کے مہینے میں سگریٹ پینے کیکوشش کی۔ پھر اچانک آگ کا ایک شعلہ لپکا اور دیکھتے ہی دیکھتے گرے ہوئے پٹرول کے آس پاس پر چیز جلنے لگی۔ آگ نے کچھ نہیں دیکھا کہ یہ انسان تھا، کھیت تھا یا کوئی موٹر سائیکل موٹر کار۔ آن کی آن میں آگ کی شدت تیز ترین ہوگئی۔ لوگوں نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا جب آگ بجھائی گئی تو سب کچھ جل کر کوئلہ ہوچکا تھا۔ تقریباً 160 سے زائد لوگ اس قیامت خیز آگ میں جل کر مر گئے۔کسی کی لاش شناخت کے قابل نہ رہی۔ لوگوں کو ڈی این اے کے ذریعے پہچانا جانے لگا اور کچھ کو ڈی این اے کے رزلٹ سے پہلےہی دفنا دیا گیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک تقریبا 190 لوگ اس *ادثے میں جاں ب*ق ہوچکے ہیں۔’’غلام عباس کا قتل‘‘ یہ ا*مد پور شرقیہ کا وہی گاؤں تھا جہاں آج سے 5 سال پہلے ایک مجذوب اور دماغی طورپر غیر متوازی شخص کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی ۔آج سے 5سال قبل اسی گائوں میں یکدم ایک شور اٹھا اور جنگل میں آگ کی طر* ایک خبر پھیل گئی کہ ایک شخص نے قرآن پاک کی بے *رمتی کی ہے۔ لوگ شدید اشتعال میں آگئے اور اور ناہنجار کو ڈھونڈنے لگے، پولیس نے موقعے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اس شخص کو فوری گرفتار کر کے *والات میں ڈال دیا۔ لوگوں میں تھوڑا سکون آیا، مگر پھر اچانک گاؤں کی مسجد میںاشعال انگیز اعلانات کے بعد بعد ہزاروں لوگوں کے ہجوم نے پولیس اسٹیشن کی طرف پیش قدمی شروع کردی۔ پولیس نے ہجوم کو روکنے کی کوشش کی مگر بے سود۔ اس لاؤ لشکر نے پولیس اسٹیشن کے گیٹ توڑ دیے اور *والات میں بند اس شخص کو گھسیٹ کر باہر نکال لیا اور نعرے لگاتے ہوئے اور اسے مارتے ہوئے باہر لے گئے۔ شدید تشدد کے بعد اس نڈھال شخص پر ہجوم نےپٹرول چھڑک دیا اور اسے آگ لگا دی گئی۔ تقریباً 2000 لوگوں کا ہجوم اس شخص کے جلنے کا تماشہ دیکھتا رہا۔س شخص نے سسکتے سسکتے وہاں جان کی بازی ہار دی۔

[/FONT]

[FONT=&quot][/FONT]
 
Advertisement
بالکل اسی طرح ہم اپنی نئی نسل کو یرقان تحفہ میں دے رہے ہیں ۔ہر گاؤں اور قصبے میں ہمارے ہی گند کا ایک جوہڑ بنا ہوتا ہے جس سے زمین کا پانی آلودہ ہو چکا ہے جو یرقان کی سب سے بڑی وجہ ہے واٹر فلٹریش کوئی بڑا معرکہ نہیں ہے ۔حکومت سے قطع نظر ہم اپنی صحت کا بچاؤ تو کر سکتے ہیں نہ ۔لیکن ہمارے پاس فضولیات کے لیے بے پناہ دولت ہے بلکہ قرض لے کر بھی فضول خرچی کر لیتے ہیں ۔لیکن۔۔۔
 
Skin graft as donation, even I dont know this ! Ignorance
 
بالکل اسی طرح ہم اپنی نئی نسل کو یرقان تحفہ میں دے رہے ہیں ۔ہر گاؤں اور قصبے میں ہمارے ہی گند کا ایک جوہڑ بنا ہوتا ہے جس سے زمین کا پانی آلودہ ہو چکا ہے جو یرقان کی سب سے بڑی وجہ ہے واٹر فلٹریش کوئی بڑا معرکہ نہیں ہے ۔حکومت سے قطع نظر ہم اپنی صحت کا بچاؤ تو کر سکتے ہیں نہ ۔لیکن ہمارے پاس فضولیات کے لیے بے پناہ دولت ہے بلکہ قرض لے کر بھی فضول خرچی کر لیتے ہیں ۔لیکن۔۔۔




ہماری ترجیحات کی ترتیب ہی غلط ہے ،***** اسراف ، ریاکاری اور****، یہی تیسری دنیا میں نیکی کی ثقافت ہے
جب تک ہماری سوچ تعمیری نہیں ہو گی ، تب تک حال احوال میں تبدیلی نہیں ہو سکتی


صاف پانی ، انسانی معاشرے کی پہلی اور بنیادی ضرورت ہے ، سیاسی و مذہبی تنظیمں ، عوام الناس ، اور حکومت ، سب کی ترجیحات غلط
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Skin graft as donation, even I dont know this ! Ignorance

:(ہم میں سے اکثریت (بشمول میں) کے لیے یہ ایک نئی بات تھی ، ہونی بھی چاہیے ، سوچ اور رویوں میں کم و بیش سو /١٠٠ سال کا فرق تو ہے
 
آپ کے ساتھ کچھ دن قبل اسی جگہ جاکر بہت اچھا لگا .گولڑہ سٹیشن میں لی گئی میری تصویر :)

19511306_866774410140289_7480904787196062083_n.jpg

کہیں وہ صُوفی آپ ہی تو نہیں تھے۔۔؟۔(bigsmile)۔
دُنیا سے لاپرواہ۔۔پٹڑی پر ہی بیٹھ گئے۔۔۔

 
14562990317_6b9da07136_b.jpg


تاری بھائی ماننا پڑے گا۔۔
یہ ایک پُرانی مگر خُوبصورت امارت کی خوبصُورت تصویر ہے۔۔

اس زمین پر تین براعظموں میں جہاں بھی انگریزوں کی کالونی یا سابقہ کالونی جانے کا اتفاق ہوا۔۔

ریلوے اسٹیشنز یا دیگر امارتیں تقریبا اسی ڈیزائن کی دیکھنے کو ملیں۔۔

فرق صرف یہ تھا کہ۔۔وہاں صدی سے زیادہ پُرانی امارتوں کو بھی سنبھال کر اور مینٹین رکھا گیا تھا۔۔

جبکہ ہمارے ہاں۔۔۔اُنہیں گرایا جارہا ہے۔۔۔

کراچی کی بہت سی تاریخی امارتوں کو توڑ کر نئے پلازے بنا دیئے گئے۔۔۔
باقی شہروں کا حال بھی مُختلف نہیں۔۔۔ ٫
۔۔۔


​
 
14562990317_6b9da07136_b.jpg


تاری بھائی ماننا پڑے گا۔۔
یہ ایک پُرانی مگر خُوبصورت امارت کی خوبصُورت تصویر ہے۔۔

اس زمین پر تین براعظموں میں جہاں بھی انگریزوں کی کالونی یا سابقہ کالونی جانے کا اتفاق ہوا۔۔

ریلوے اسٹیشنز یا دیگر امارتیں تقریبا اسی ڈیزائن کی دیکھنے کو ملیں۔۔

فرق صرف یہ تھا کہ۔۔وہاں صدی سے زیادہ پُرانی امارتوں کو بھی سنبھال کر اور مینٹین رکھا گیا تھا۔۔

جبکہ ہمارے ہاں۔۔۔اُنہیں گرایا جارہا ہے۔۔۔

کراچی کی بہت سی تاریخی امارتوں کو توڑ کر نئے پلازے بنا دیئے گئے۔۔۔
باقی شہروں کا حال بھی مُختلف نہیں۔۔۔ ٫
۔۔۔


​





یہاں ذوق اور ایمانداری کا یہ عالم ہے ، تعمیر و افتتاح کے چند مہینوں بعد ہی چھت ٹپکنے لگتی ہے


گولڑہ ریلوے سٹیشن کے بعد ، یا پھر انگریزوں کے بعد ، اسلام آباد کو ریلوے سٹیشن نا نصیب ہوا
آپ اس ریلوے سٹیشن کا دورہ کر کے سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ؟ کس طرح سو سال قبل ، آبادی کی ضرورت ، سہولت کا خیال رکھا گیا

120312017.jpg
 
Advertisement


یہاں ذوق اور ایمانداری کا یہ عالم ہے ، تعمیر و افتتاح کے چند مہینوں بعد ہی چھت ٹپکنے لگتی ہے


گولڑہ ریلوے سٹیشن کے بعد ، یا پھر انگریزوں کے بعد ، اسلام آباد کو ریلوے سٹیشن نا نصیب ہوا
آپ اس ریلوے سٹیشن کا دورہ کر کے سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ؟ کس طرح سو سال قبل ، آبادی کی ضرورت ، سہولت کا خیال رکھا گیا

120312017.jpg


ڈن۔۔
سرما میں شاید پاکستان کا چکر لگے۔۔۔

اگر اسلام آباد آنا ہوا۔۔تو آپ کے ساتھ ایک کپ چائے اس پلیٹ فارم پر۔(bigsmile)۔


 

ڈن۔۔
سرما میں شاید پاکستان کا چکر لگے۔۔۔

اگر اسلام آباد آنا ہوا۔۔تو آپ کے ساتھ ایک کپ چائے اس پلیٹ فارم پر۔(bigsmile)۔




DONE..................................................(bigsmile):)

32-to-33-1-Feature-Golra-Sharif-640x480.jpg
 
DONE..................................................(bigsmile):)

32-to-33-1-Feature-Golra-Sharif-640x480.jpg

کہیں جان چھڑانے کے لیئے ہندوستان تو نہیں بھیج رہے ہیں مُجھے۔۔
 
کہیں جان چھڑانے کے لیئے ہندوستان تو نہیں بھیج رہے ہیں مُجھے۔۔

Nahin Not................(bigsmile)
گولڑہ سٹیشن پر ، تمام پرانی چیزیں ، اسی حالت میں محفوظ ہیں


پرانے دور کا چاۓ کا یہ اشتہار بھی آج تک موجود
___________________________________________

155076_477652909231_43565864231_5863395_1620512_n-793699.jpg


1edc9c45274e52deb302c5a9ce5b1fddbae4250c.jpg


8137a39b46bede938ab11c4afb573381.jpg
 
Nahin Not................(bigsmile)
گولڑہ سٹیشن پر ، تمام پرانی چیزیں ، اسی حالت میں محفوظ ہیں


پرانے دور کا چاۓ کا یہ اشتہار بھی آج تک موجود
___________________________________________

155076_477652909231_43565864231_5863395_1620512_n-793699.jpg

ونڈر فُل اب تو آنا ہی پڑے گا۔۔(bigsmile)۔