- Joined
- Jun 21, 2014
- Posts
- 101
- Reaction score
- 641
- Points
- 93
کچھ لوگ فورم پرعتراض کررہے ہیں کہ شہبازشریف ، نوازشریف، مریم نواز، کلثوم نواز لندن جاکر کیوں علاج کرواتے ہیں؟ پاکستان میں کیوں نہیں کرواتے؟ ان کے بچے سرکاری سکولوں میں کیوں نیں پڑھتے، یہ اپنا پیسہ پاکستان کیوں نہیں لیکر آتے؟
خود ہی بتاؤ کہ میرے قائدین پاکستان میں کیسےعلاج کروائیں؟ یہاں پر تو کوئی ڈھنگ کا ہسپتال ہی نہیں ہے۔ کسی ہسپتال میں چوہے بچوں کو کاٹ رہے ہیں، کسی ہسپتال میں کتے اور بلیاں پھررہی ہیں، کسی ہسپتال کے ونٹی لیٹرز، ای سی جی ،الٹراساؤنڈ مشینیں خراب ہیں، ہر ہسپتال کی حالت خراب ہے ۔ پھر کس طرح ان ہسپتالوں میں میرے قائدین اپنا علاج کروائیں۔ کیا وہ اپنے بچوں کا ان ہسپتالوں میں علاج کروائیں جہاں آئے دن بچے مرتے ہیں؟ کیا فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں علاج کروائیں جہاں 9 ماہ میں 2100 بچے مرگئے؟ کیا سرگودھا ، وہاڑی کے ڈی ایچ کیو، بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں علاج کروائیں جہاں ونٹی لیٹرز اور مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے آئے روز بچے مرتے ہیں؟
میرے قائد میاں نوازشریف نے کچھ عرصہ پہلے لندن کے ہسپتال میں دل کا علاج کروالیا۔ یہاں کچھ نوازشریف سے بغص رکھنے والوں نےشورمچادیا کہ یہ پاکستان میں علاج کیوں نہیں کرواتا۔ مجھے کوئی جواب دے کہ کیا نوازشریف اپنا علاج پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کرواتا جہاں ایک ایک بیڈ پر دو مریض لیٹے ہوتے ہیں۔ میرا قائد ایک بیڈ پر دوسرے مریض کے ساتھ لیٹے علاج کرواتا اچھا لگے گا؟ میرے قائدین لندن میں اس لئے علاج کرواتے ہیں کیونکہ وہ لندن میں علاج افورڈ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ افورڈ کرسکتے ہو تو آپ بھی لندن جاکر اپنا علاج کروالو۔ اگر نہیں کرواسکتے تو پھر کسی سرکاری ہسپتال میں جاؤ۔ بلاوجہ تنقید کرنا ہماری عادت بن چکی ہے۔ اگر ہمارا وزیراعظم لندن میں علاج کروائے تو اس پر اعتراض ہے۔ کیا کبھی برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے لندن کے ہسپتالوں پر علاج کروانے پر وہاں کی عوام نے اعتراض کیا ہے؟ پاکستان میں علاج معالجے کی مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے میرے قائد شہبازشریف کو ہر ماہ لندن جاکر علاج کروانا پڑتا ہے۔ اگر پرویز الٰہی نے کوئی اچھا ہسپتال بنایا ہوتا تو آج وہ لندن کی بجائے پاکستان میں علاج کروارہے ہوتے
مریم نواز کی بیٹی نے برطانوی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری کیا لے لی اس پر اعتراض شروع ہوگیا ۔ مریم نواز کی چھوٹی بیٹی لندن کے سکول میں داخل کیا ہوگئی کاشف عباسی نے شور مچادیا۔ کیا مریم نواز کی بیٹی پاکستان کے کسی سرکاری کھوتی سکول میں پڑھے؟ آخر وہ ایک وزیراعظم کی نواسی ہے کچھ تو اس کا سٹیٹس ہونا چاہئے۔اس نے کل کلاں پاکستانی عوام کی خدمت کرنی ہےاس لئےا سے اچھے سکول میں پڑھنا چاہئے تاکہ پڑھ لکھ کر وہ ہماری خدمت کرسکے۔ اگر پرویز الٰہی نے اپنے دور میں تعلیم پر توجہ دی ہوتی ، سکولوں کی حالت بہتر کی ہوتی تو آج مریم نواز اور سلمان شہباز کے بچے مہنگے ترین سکولوں میں نہ پڑھ رہے ہوتے۔
تیسرا اعتراض شریف برادران پر ہے کہ ان کا کاروبار پاکستان میں کیوں نہیں؟ یہ بالکل غلط پروپیگنڈا ہے شریف برادران کاپاکستان میں کاروبار ہے، مرغیوں کا کاروبار، انڈے، دودھ کا کاروبار شریف برادران کا پاکستان میں ہی ہے، اسکے علاوہ شوگر ملز ، سرئیے وغیرہ کا۔ رہا مسئلہ جدہ کی سٹیل مل کا تو وہ اٹھاکر پاکستان نہیں لائی جاسکتی۔میاں نوازشریف کے بچے بیرون ملک کام کرکے بھی پاکستان کی خدمت کررہے ہیں اور ہر ماہ پاکستان پیسہ بھیج کر پاکستان کی معیشت کو مضبوط کررہے ہیں۔اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ اگر حسن نواز اور حسین نواز سب کچھ بیچ کر سارا پیسہ اکستان لے آتے ہیں تو انہیں کاروبار میں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ وہ پیسہ پاکستان لے آئیں لیکن پاکستان میں بجلی انتہائی مہنگی ہے، ٹیکسوں کی شرح بڑھ گئی ہے، کارپوریٹ سیکٹر تباہ ہوچکا ہے، جرائم بڑھ گئے ہیں۔ اگر وہ پیسہ پاکستان لے آتے ہیں تو لٹنے کا خدشہ ہے۔ اگر لٹنے سے بچ گئے تو بجلی مہنگی ہونے، ٹیکسوں کی شرح بڑھنے، خراب معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ان کا پیسہ ڈوب سکتا ہے۔ اس لئے انہیں چاہئے کہ پاکستان میں پیسہ نہ لائیں اور بیرون ملک ہی بزنس کرکے اپنے کاروبار کو چار چاند لگائیں۔