لندن: برطانیہ کے بعض نرسنگ ہومز میں مریضوں کا دل بہلانے کے لیے گدھوں کے ذریعے ایک انوکھا طریقہ آزمایا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نرسنگ ہوم کے سٹنگ روم میں گدھے پہنچتے ہیں تو مریضوں کے چہرے کھل اٹھتے ہیں اور لبوں پر مسکراہٹیں دوڑ جاتی ہیں جب کہ اس کے باعث ان مریضوں میں مثبت خیالات پیدا ہوتے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب گدھوں کو نرسنگ ہومز میں لایا جاتا ہے تو خاصا جوش و خروش پھیل جاتا ہے۔ مریض انہیں دیکھنا اور ان پر ہاتھ پھیرنا بہت پسند کرتے ہیں جس کے باعث ان کے علاج میں مدد ملتی ہے
جب کہ مریضوں کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھی بات کہ گدھوں کو یہاں لایا جا رہا ہے گدھوں کو دیکھ کر انہیں بہت اچھا لگتا ہے اور یہ ہمیشہ حیرانی کا باعث بنتے ہیں۔گدھوں کو نرسنگ ہومز لے جانے سے جہاں مریضوں کے علاج میں مدد ملتی ہے وہیں بعض اوقات ان کے داخلوں سے صفائی ستھرائی کے مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں، تاہم اس کے باوجود مریضوں کی بہتری کے لئے اسپتال کی
صفائی ستھرائی کےلئے بھی الگ سے انتظام کیا جاتا ہے۔ Source
بالکل خارج الامکان نہیں پاجی کیونکہ ہر ایک کی قسمت ایسی نہیں ہوتی کہ سر پہ لال ٹوپی سجا اور سرکس لگا کر پیسے کمائے۔واللہ اعلم ویسے روزگار کی تلاش میں سرگرداں رہنا نہ صرف حُکمِ الٰہی ہے بلکہ سُنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہے۔انتٰ اعلم۔ (quite)

پاجی آپ تو دل پر لے گئے ...... ہیں جی! واللہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری ہر گز نہ تھا....اور یہ لال ٹوپی والا تو چابک لیے ہر دم دیسی لبرلز کی پشت پر سوار رہتا ہے اسکا کیا جائے ....چلیں اب مسکرا دیں شاباش