- Joined
- Dec 26, 2014
- Posts
- 10,923
- Reaction score
- 7,750
- Points
- 218
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے گداگری اب ایک منظم پیشہ بن چکا ہے اور گداگری کا کاروبار ملک میں سب سے زیادہ "روزگار" میسر کر رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا بھیک منگوانے کے لیے اب باقاعدہ ٹھیکیدار موجود ہیں، ٹھیکیدار بچوں، عورتوں اور جعلی معزوروں کو بھرتی کرکےکروڑوں روپے کما رہے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xخواجہ آصف نے کہا کہ یہی ٹھیکیدار مافیا انہی بھیک منگوں کو ہزاروں کی تعداد میں خلیجی ممالک بھیج رہا ہے، ان خلیجی ملکوں نے زچ ہو کر ہمارے ویز ے بند کر دیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنےکام میں ائیرپورٹس پر مختلف محکموں کا عملہ حصہ دارہے اور مال بنا رہا ہے، سیالکوٹ میں یہ لوگ زیادہ تر جنوبی پنجاب سےآکر ہوٹلوں میں رہ کر دھندہ کرتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کی حالیہ کارروائیوں سے اس گھناونےکاروبار میں کمی آئی ہے، لیکن کارروائیوں کے باوجود اب بھی بھکاریوں کی موجودگی نظر آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا سیالکوٹ میں بظاہر اچھے کھاتے پیتے لوگ ان بھکاریوں کے ٹھیکیدار ہیں، جب گداگروں پہ کریک ڈاؤن ہوتا ہے تو یہ ٹھیکیدار سفارشی بن کر آجاتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ گھناؤنا کاروبار ملک بھر میں سب سے زیادہ "روزگار" میسر کر رہا ہے، یہ کاروبار کسی شہر میں انتظامیہ اور پولیس کی سرپرستی کے بغیر نہیں ہو سکتا، اس کاروبار کے ساتھ اور بہت سے نہایت گھناؤنے دھندے منسلک ہیں۔
Source
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator:





