سابق ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کردیا، لیجنڈری وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلیے محفوظ ترین ملک ہے،مکمل کہانی نہیں بتائی جارہی،فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا کہ فینز کی افسردگی خوشیوں میں بدلیں گے، فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ سیریز منسوخی سے غلط روایت قائم ہوگئی۔
Loading X post…
Open original post on Xجنوبی افریقا کے ڈیوڈے ویزے کہتے ہیں کہ پاک آرمی دنیا کی بہترین فورس ہے، نیوزی لینڈ فیصلے پر نظر ثانی کرے،نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے فیصلے کو پلیئرز اور فینز کیلئے بری خبر قرار دیا۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on Xسابق کیوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے ٹوئٹ کیا کہ کئی بار پاکستان کا دورہ کیا،ہمشیہ اچھا لگا،کرکٹ میں بھی خوب مزہ آیا، آج اِن کیلیے بہت دکھ محسوس ہورہاہے۔
Loading X post…
Open original post on Xویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی کیویز کو آئینہ دکھا دیا،کہا چھ سال سے پاکستان آنا جانا ہے۔ کھیلتے اور گھومتے پھرتے ہیں،سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں رہا، دورے خوشگوار رہے،نیوزی لینڈ کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on Xسری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اینجلو پریرا نے کہا کہ دو سال پہلے انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا، ایمانداری کی بات ہے ٹیم کو بہت اچھی طرح رکھا گیا، خود کو ہر طرح سے محفوظ تصور کیا۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on Xنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج شام واپس روانہ ہوگی، خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا۔ سول ایوی ایشن نے اجازت دے دی ہے، طیارہ پہلے متحدہ عرب امارات اس کے بعد نیوزی لینڈ روانہ ہوگا،گزشتہ روز کیوی ٹیم نے اچانک سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر سیریز منسوخ کردی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/dr0HxpB/1.jpg
Advertisement





