mhafeez
Chief Minister (5k+ posts)
- Joined
- Jun 13, 2013
- Posts
- 11,747
- Reaction score
- 4,450
- Points
- 113
دو سیٹیں، جی ہاں صرف دو سیٹیں۔ مگر غیرت نہیں جاگی، غیرت کا مردہ بھی گل سڑ گیا،۔ ڈیوڈ کیمرون بھی ہار گیا تھا، اس کی غیرت نے گوارا نہ کیا، وہ استعفی دے کے کر گھر چلا گیا، عمران خان کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں صرف دو سیٹیں ملیں اوروہ تحریک انصاف پر بدستور مسلط ہے۔ پاکستان کے چار صوبے ہیں ، ایک ا ٓزاد کشمیر اور ایک گلگت کی خصوصی حیثیت، صرف ایک صوبے والا سارے پاکستان کو بند کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے، یہ منہ اور مسور کی دال،کبھی آئینے میں شکل تو دیکھیں اس میں انہیں اپنا تنو مند جثہ ضرور نظرا ٓتا ہو گا مگر یہ سیاست کی پہلوانی کے کام کا نہیں، صرف شادیاں رچانے کے کام ا ٓ سکتا ہے۔
آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج میرے لئے باعث حیرت نہیں۔ مسلم لیگ نون کو واضح برتری اس کی کارکردگی اور عوام کے اعتماد کے باعث حاصل ہوئی۔ جو خالی ڈینگیں مارتے رہے ان کے ہاتھ دو سیٹیں آئیں۔ کوئی شرم والا ہو تو سیاست سے توبہ کر لے لیکن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گھٹی میں احتجاج اور دھرنوں کے سوا کچھ نہیں۔ ان کی اسی منفی سیاست نے انہیں یہ دن دکھایا ہے کہ وہ کسی کو منہ دکھانے کے بھی قابل نہیں۔ وہ اپنی جماعت کا نام بدل کر تحریک احتجاج رکھ لیں کیونکہ اس کے سوا انہیں کوئی کام آتا ہی نہیں۔ لوگوں کو سڑکوں پر ذلیل کرنے ایمبولینسوں کے راستے میں رکاوٹ بن کر کھڑا ہونے میں انہیں طمانیت ملتی ہے۔ عوامی فلاح کے لئے کوئی کام کرے تو وہ اس کے خلاف صف آرا ہو جاتے ہیں۔ دوسروں کو کاروبار کے طعنے دیتے ہیں اور خوددھیلے کا کاروبار نہیں کرتے مگر جہازوںمیں اڑتے ہیں۔ جس شخص کا گھر تین سو کنال پر محیط ہو جس میں وسیع و عریض باغات اور جنگل ہوں اس کو کون غریبوں کا ہمدرد کہہ سکتا ہے۔ غریبوں کا ہمدرد بننا تھا تو موصوف کو سب سے پہلے عوامی فلاح کے منصوبے شروع کرنے چاہئیں تھے۔ سوائے ایک شوکت خانم کے ان کے پاس ہے کیا جو نواز شریف نے ہی ہدیہ کیا تھا۔ آج اسی نواز شریف پر چڑھ دوڑتے ہیں۔ یہ بھی نہیں دیکھتے کہ ایسا کرنے سے ملک و ملت کا جو عظیم نقصان وہ کرتے ہیں جس طرح دھرنوں میں قوم کا پیسہ اور وقت برباد کرتے ہیں، اس کا ہرجانہ غریب عوام کو ہی ادا کرنا پڑتا ہے۔ کیا پاکستان صرف عمران خان کے لئے سیاستبازی اور عوام کے جذبات کی سودے بازی کرنے کے لئے بنا تھا۔
گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف گرجے اور خوب برسے۔یہ ان کا حق تھا۔ آزاد کشمیر انتخابات میں نون لیگ کی کامیابی دیکھ کر ان سے رہا نہ گیا۔ وہ عوام جنہوں نے ان کی جماعت کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی ان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے جانے میں انہوں نے ایک لحظہ کی بھی تاخیر گوارا نہ کی۔ فوراً مظفر آباد پہنچے اور ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کو یہ باور کرایا کہ وہ اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتے۔ دوسری طرف عمران خان ہیں جنہیں آج تک یہ توفیق نہیں ہوئی کہ کسی کے مرن جیون پر شریک ہوا جائے۔ یہاں تک کہ عبدالستار ایدھی کے جنازے میں بھی نہ گئے حالانکہ اس روز وہ ملک میں موجود تھے۔ عبدالستار ایدھی کے جنازے میں تینوں مسلح افواج کے سربراہ آ گئے، میاں شہباز شریف گئے، قائم علی شاہ بھی گئے، لیکن نہیں آیا تو عمران خان کیا وہ مسلح افواج اور پنجاب، سندھ کے صوبوں سے بھی زیادہ طاقتور اور پُر اثر حیثیت کے مالک ہیں؟ انہیں ایدھی کے جنازے میں کوئی فائدہ نظر آتا تو ضرور جاتے۔ وہاں سے انہیں چندہ ملتا تو بھی چلے جاتے لیکن ایک درویش اور وہ بھی حالت ِ رحلت میں انہیں کیا دے سکتا تھا۔ حالانکہ جب شوکت خانم ہسپتال زیرتعمیر تھا تو یہی ایدھی ان کے ہسپتال کے لئے شدید گرمی اور سردی میں سڑکوں پر ہاتھ پھیلا کر چندہ اکٹھا کرتا تھا۔ آج عمران خان نے اس ایدھی کو کندھا دینا اور پُرسا دینا بھی گوارا نہ کیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ لندن سے آ کر بھی وہ ایدھی کے بیٹے سے افسوس کرنے گئے ہوں۔ انہیں اپنے سوا کوئی انسان نظر نہیں آتا۔ نواز شریف نے درست کہا دو نشستیں حاصل کرنے والے تحریک بھی ویسی ہی چلائیں گے۔ تحریک انصاف کا صفایا صرف آزاد کشمیر میں ہی نہیں، پورے ملک میں عنقریب ہوا چاہتا ہے۔ ویسے وہ پورے ملک میں ہیں ہی کہاں؟ ایک خیبرپختونخوا ان کے پاس ہے اور وہاں بھی اگر حکومت چاہتی تو مخالف جماعتیں اتحاد کر کے حکومت بنا سکتی تھیں لیکن انہوں نے عمران کی ڈینگیں دیکھ کر انہیں ایک موقع دینا بہتر سمجھا۔ اس پر وزیراعظم کا یہ احسان تھا کہ انہوں نے عمران کو خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا موقع دیا۔ انہوں نے وہاں کے عوام کو بھی دھوکہ دیا۔ وزیراعظم کا یہ کہنا سو فیصد درست ہے کہ کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے آتی ہے۔ عمران خان کے اردگرد جو ٹولہ ہے وہ عمران خان کا اپنا ہی بنایا ہوا ہے۔ وہ عمران کو گمراہ کیوں کریں گے کہ جب عمران خود ہی سیدھے راستے پر چلنا ہی نہیں چاہتے۔ شوکت یوسفزئی ان کی پارٹی کا آدمی ہے۔ وہ عمران سے بھی آگے بڑھ گیا۔ کہا پارٹی سے کسی نے اختلاف کیا تو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔ اب کئی عمران خان پارٹی میں پیدا ہو چکے ہیں لہٰذا پی ٹی آئی کی کشتی میں کوئی باہر سے سوراخ کرنے نہیں آئے گا اس کے اپنے بندے ہی اس کشتی کے پھٹے اکھیڑ کر رکھ دیں گے ۔
وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں موٹر وے اور سڑکوں کا جال بچھانے کی بات کی تو مخالفین کے پیٹ میں مرو ڑ اٹھنا شروع ہو گئے۔ یہ وہی لوگ ہیں جو ہر دوسرے روز جی ٹی روڈ کی بجائے موٹروے پر سفر کرنا پسند کرتے ہیں اب مظفر آباد کے عوام کو یہ سہولت حاصل ہونے جا رہی ہے تو انہیں مرچیں لگ رہی ہیں۔ کل جہانگیر ترین نے بھی وہاں موٹر وے بنانے کے اعلان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کیا جہانگیر ترین سمجھتے ہیں کہ ہر شخص ان کی طرح جہازوں ہیلی کاپٹروں اور مرسڈیزوں کا مالک ہے۔ سڑکیں بننے سے لوگوں کو روزگار ملتا ہے نقل و حمل آسان اور تیز تر ہو جاتی ہے منڈی اور شہر کے درمیان آمدورفت تیز ہونے سے کسان خوشحال ہوتا ہے۔ جہانگیر ترین کو یہ تکلیف ہے کہ کسان اور عام بندہ خوشحال کیوں ہو جائے گا۔ خود ان لوگوں نے ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں شروع کیا اس کا صلہ انہیں آزاد کشمیر میں دو سیٹوں کی صورت میں ملا۔ جو کارکردگی انہوں نے اس مرتبہ دکھائی ہے اگلی باریہ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن بنانے کے بھی قابل نہیں رہیں گے۔ عمران خان کو چاہیے وہ اس قوم کو مزید انتشار میں مبتلا نہ کریں اور اپنا بوریا بستر سمیٹ کر اسی مغرب میں چلے جائیں جہاں انہوں نے اپنی جوانی بِتائی ہے۔ یہاں کے عوام کو ڈینگوں نعروں اور دھرنوں کی ضرورت نہیں۔ وہ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں جو عمران خان جیسے نا تجربہ کار اور غیرسنجیدہ کھلاڑیوں کے بس کی بات نہیں۔یہ کام وزیراعظم نواز شریف اور ان کی ٹیم بخوبی انجام دے رہی ہے۔ جس کا کام اسی کو ساجھے۔
عمران خان چندہ خوری میں پی ایچ ڈی کرچکے ہیں۔انہیں معصوم بچوں کی جیبوں سے پیسہ نکلوانے کا ہنر آتا ہے، وہ اے ٹی ایم مشینوں کے کوڈ بھی جانتے ہیں، دنیاکے عالی شان ہوٹلوںمیں تھری پیس سوٹ پہن کر، بو لگا کر ،بھی وہ ڈالر اکٹھے کر لیتے ہیں۔ انہیں نمل یونیورسٹی کے بجائے چندہ خوری کی یونیورسٹی بنانی چاہئے تھی، کشکول پھیلانے کی مہارت کوئی عمران خان سے سیکھے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/columns/24-Jul-2016/493456

Last edited by a moderator: