Advertisement

کیا صدارتی نظام ہمارے مسائل کا حل ہے؟

میں پچھلے کچھ دنوں سے باقی چیزیں چھوڑ کر اس اہم مسئلے پر پھر سے سٹڈی کر رہی تھی۔
آپ لوگوں سے گذارش ہے کہ میری اور اپنی تمام تر سیاسی وابستگیاں طاق میں رکھتے ہوئے اس موضوع میں حصہ لیں۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ جلد یا بدیر ہمیں بہت سیریس ہو کر اس مسئلے پر سوچنا پڑے گا۔

​

پاکستان میں پارلیمانی نظام قائم ہے ۔ پاکستان کے حالات کچھ ایسے ہیں کہ پارلیمانی نظام پاکستان میں کامیابی کے ساتھ نتائج فراہم نہیں کر سکا ہے اور نہ ہی کبھی کر سکے گا۔ اسکی بڑی وجوہات تعلیم کی کمی، برادری سسٹم کا چھوٹے حلقوں میں اثر و نفوذ رکھنا، اور جاگیردارانہ اور وڈیرانہ سسٹم اور لوٹا کریسی وغیرہ ہیں۔
پارلیمانی نظام کی اسی ڈلیور کرنے کی ناکامی کی وجہ سے آج عوام پریشان ہیں اور کنفیوزڈ ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کیا جائے کہ یہ برادری اور وڈیرانہ سسٹم جیسی بیماریاں دور ہو جائیں۔ قوم ابتک سات آٹھ الیکشنز دیکھ چکی ہے اور ہر مرتبہ ملک و قوم کی باگ دوڑ لوٹ پھر کر انہیں کرپٹ سیاسی خاندانوں اور وڈیروں کے ہاتھوں میں پہنچ جاتی ہے۔ اور آئندہ بھی یہی ہوتا رہے گا اور نئی پارٹیاں جیسے عمران خان کی تحریک انصاف ہے وہ بھی الیکشنز جیتنے کے لیے انہی سیاسی وڈیروں کا استعمال کرے گی (جیسا کہ ہم ضمنی الیکشنز میں دیکھ چکے ہیں)، اور مشرف صاحب کی مسلم لیگ بھی قائد لیگ جیسے سیاسی وڈیروں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی، ۔۔۔ اور ایم کیو ایم جب شہری علاقوں سے نکل کر دیہی علاقوں میں جائے گی تو اسے بھی ان وڈیروں سے ہاتھ ملانے پڑیں گے۔
پاکستان میں اس پارلیمانی نظام کی ناکامی کی وجہ سے ہی آج آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ فوج اور محب وطن جنریل آ کر اپنا کردار ادا کریں ۔۔۔ اور ان آوازوں کو پاکستانی عوام میں پذیرائی بھی مل رہی ہے کیونکہ لوگوں کو اس پارلیمانی نظام کے شکنجے سے نکلنے کا کوئی اور راستہ نظر نہیں آ رہا ہے۔
بہرحال، ایک راستہ بطور متبادل باقی ہے۔ افسوس کہ ابتک قوم کے دانشوران اور اخبارات میں کالم نویسوں اور قوم کے لیڈران نے اس راستے پر کوئی سیریس گفتگو نہیں کی ہے۔ اور یہ راستہ ہے صدارتی نظام۔ اب چاہے قوم اسے رائج کرے یا نہ کرے، مگر ایک متبادل راستے کے طور پر اس بحث ضرور سے ہونی چاہیے اور قوم کو اسکے مثبت اور منفی پہلوؤں پر غور و فکر ضرور کرنی چاہیے۔ آج اس مسئلے پر گفتگو کریں گے، اور قوم میں اسکے متعلق شعور اجاگر کریں گے اور قوم کو اگر یہ آپشن بہتر نظر آیا تو پھر ہی اگلے پانچ دس سالوں میں جا کر اسے بطور متبادل راستہ اپنا سکیں گے۔
ایک بار پھر، ضروری نہیں کہ صدارتی نظام بہتر ہی ہو، مگر اس پر بات چیت اور غور و فکر بہرحال بہت لازمی ہے۔
صدارتی نظام کے حوالے سے اس مضمون میں اس چیزوں کا مطالعہ کریں گے:
1۔ کیا صدارتی نظام پاکستان کو کسی حد تک اس برادری اور وڈیرانہ نظام سے محفوظ رکھ سکتا ہے؟
2۔ اورکیا صدارتی نظام عمومی طور پر پاکستان کو پارلیمانی نظام کی نسبت زیادہ اچھے نتائج فراہم کر سکتا ہے؟

صدارتی نظام کس طرح کام کرتا ہے؟
​

1۔ پارلیمانی نظام میں عوام صرف ایک موقع ملتا ہے کہ وہ بیلٹ باکس پر جا کر قومی اسمبلی کے لیے امیدواروں کو چنے۔ آگے کامیاب ہونے والے یہ امیدوار پارٹی کی بنیاد پر وزیر اعظم کو چنتے ہیں، اور پھر وزیر اعظم اپنی کابینہ اسی اسمبلی کے امیدواروں سے چنتا ہے اور یوں حکومت تشکیل پاتی ہے۔
2۔ مگر صدارتی نظام میں عوام کی رائے کی اہمیت اس لیے بڑھ جاتی ہے کیونکہ اسے دو مرتبہ بیلٹ باکس پر جانے کا موقع ملتا ہے۔ پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے لیے اراکین چننے کے لیے۔ اور عوام کو پھر موقع ملتا ہے کہ وہ دوسری مرتبہ اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے براہ راست صدر کو منتخب کرے۔ آگے پھر یہ صدر اپنی کابینہ چن کر حکومت بناتا ہے اور قومی اسمبلی میں جیتنے والی پارٹیوں کی بلیک میلنگ سے آزاد ہوتا ہے کیونکہ اسے عوام نے براہ راست منتخب کیا ہوتا ہے۔

پارلیمانی نظام بالمقابلہ صدارتی نظام [پاکستانی حالات کے مطابق]
​

۔1۔ جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام
​

پارلیمانی نظام میں ہر ایک حلقے کی اہمیت بہت زیادہ ہوتی ہے اور ہر حلقے سے جیتنے والی امیدوار کا کردار پارلیمانی نظام میں بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ آگے چل کر یہی امیدوار قومی اسمبلی میں نہ صرف "قانون سازی" بلکہ "حکومت سازی" بھی کر رہا ہوتا ہے۔
پاکستان کے حالات ایسے ہیں کہ پاکستان کی اکثریت حلقوں میں کوئی ایک خاندان، یا جاگیردار، یا برادری اتنی مضبوط ہوتی ہے کہ آسانی سے ایک حلقے میں اس بنیاد پر کامیابی حاصل کر لے، اور ایک عام پاکستانی شخص (جو کہ شاید اُس وڈیرے یا جاگیردار کی نسبت کہیں زیادہ پڑھا لکھا اور باصلاحیت اور محب وطن اور نان کرپٹ ہے) اُس کے پاس ہرگز ہرگز کوئی چانس نہیں کہ وہ ایس حلقوں میں ان کرپٹ مگر طاقتور وڈیروں اور جاگیرداروں کا مقابلہ کر سکے۔
پارلیمانی سسٹم کے مقابلے میں صدارتی سسٹم میں ایک حلقے کی اہمیت زیادہ نہیں ہوتی۔ صدارتی سسٹم میں ان حلقوں سے کامیاب ہونے والے امیدوار قومی اسمبلی میں تو پہنچتے ہیں، مگر ان ممبران قومی اسمبلی کا کام "حکومت سازی" نہیں ہوتا بلکہ صرف اور صرف "قانون سازی" ہوتا ہے۔
چنانچہ صدارتی سسٹم وہ نظام ہے جو کہ "حکومت سازی" کا یہ حق ان کرپٹ و ظالم وڈیروں اور جاگیرداروں سے چھین کر "عوام" کو دے دیتا ہے کہ وہ براہ راست اپنا لیڈر منتخب کریں۔
چنانچہ پاکستان میں لینڈ ریفارمز آئیں یا نہ آئیں، مگر صدارتی نظام اس وڈیرانہ اور جاگیردارانہ نظام کی کمر توڑنے میں اور انکی اہمیت ختم کرنے میں کامیاب ثابت ہو سکتا ہے۔ (یاد رہے کہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے اپنی زمینیں ایسے آگے مختلف ناموں پر ایسے منتقل کی ہوئی ہیں کہ لینڈ ریفارمز کا مؤثر طریقے سے کامیاب ہونا تقریبا ناممکن ہے)۔

۔2۔ بلدیاتی نظام آنے کے بعد صوبائی اسمبلی کی اہمیت میں کمی
​

کیا آپ کو یاد ہے جب ملک میں بلدیانی نظام متعارف کروایا گیا اور اختیارات بلدیاتی کونسلرز کو منتقل ہو گئے اور صوبائی اسمبلی میں اراکین کے پاس صرف "قانون سازی" کا کام رہ گیا تو ان سیاسی وڈیروں اور جاگیرداروں کی نظر میں صوبائی اسمبلیوں کی اہمیت ختم ہو گئی، اور انہوں نے صوبائی اسمبلی کی سیٹیں چھوڑ چھوڑ کر بلدیاتی سیٹوں کے لیے الیکشن لڑنا شروع کر دیے۔
چنانچہ بہت حد تک یہ امید رکھی جا سکتی ہے کہ یہی صورتحال قومی اسمبلی میں صدارتی نظام آنے کے بعد نظر آئے گی کہ جب ممبران قومی اسمبلی کے ہاتھوں سے "حکومت سازی" کا حق چھن جائے گا اور انکا کام فقط "قانون سازی" رہ جائے گا۔ چنانچہ اُس وقت ان جاہل، کرپٹ وڈیرے و سیاستدانوں اور آزاد امیدواروں کے لیے پھر قومی اسبلی کی یہ سیٹیں اتنی پُرکشش نہیں رہیں گی کیونکہ صدارتی نظام میں یہ سونے کا انڈہ دینے والی مرغیاں نہیں رہتیں۔ پھر قومی اسمبلی کی نشتوں کے لیے صرف وہی لوگ مقابلے کے لیے کھڑے ہوں گے جو واقعی "قانون سازی" کے لیے سنجیدہ و مخلص ہوں گے اور اس کام کو سمجھتے ہوں گے۔

۔3۔ موروثیت
​

پاکستان میں پارلیمانی نظام کے تحت خاندانی اور موروثی سیاست ہوتی ہے۔ مثلا:
میاں نواز شریف کا بھائی اور داماد ۔۔۔ اور پھر دیگر رشتے دار مثلا عابد شیر علی اور بلال یسین وغیرہ۔
چوہدری شجاعت کا خاندان
آصف زرداری کی بہنیں اور بلاول کا مستقبل کا پیپلز پارٹی کا سربراہ ہونا
بہت سے سیاسی خاندانوں کی یہی حالت ہے۔
پارلیمانی نظام کی نسبت جب صدارتی نظام میں "حکومت سازی" کا حق براہ راست عوام کو چلا جائے گا تو یہ موروثی سیاست ختم ہو جائے گی یا پھر اسکی اہمیت یقینا ختم ہو جائے گی اور یہ موروثی نظام ہرگز پاکستان کو ایسے نقصان نہیں پہنچا رہا ہو گا جیسا کہ پارلیمانی نظام میں اس وقت پہنچا رہا ہے۔

۔4۔ خواتین کی مخصوص نشستیں
​

پارلیمانی نظام میں چونکہ ان مخصوص نشتوں پر کامیاب ہونے والی خواتین بھی "حکومت سازی" کر سکتی ہیں، چنانچہ انکی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے، اور پاکستان کے مخصوص حالات میں اسکا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ کو ان مخصوص نشتوں پر بھی کسی ممبر اسمبلی اور بڑے بڑے سیاسی خاندانوں کی بیویاں، بیٹیاں اور بہنیں بیٹھی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔
صدارتی نظام میں یہ کلچر ختم ہو جائے گا کیونکہ اس میں ان ممبران اسمبلی کا کام "حکومت سازی" نہیں بلکہ صرف "قانون سازی" رہ جاتا ہے۔

۔5۔ لوٹا کریسی
​

یہ لوٹا کریسی صرف اور صرف پارلیمانی نظام کا تحفہ ہے، جبکہ صدارتی نظام میں اس لوٹا کریسی کا سرے سے ہی صفایا ہو جاتا ہے۔
یہ لوٹا کریسی وجود میں آتی ہے جب کوئی ایک پارٹی حکومت بنانے کے لیے فیصلہ کن اکثریت حاصل نہیں کر پاتی۔ اس لیے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں آزاد امیدوار اور چھوٹے چھوٹے گروپ لوٹا بن کر اپنی قیمت لگا رہے ہوتے ہیں۔
بات صرف لوٹے خریدنے تک محدود نہیں رہتی، بلکہ پورے دور حکومت میں یہ چھوٹے گروپ اور آزاد امیدوار مستقل طور پر حکومت کو بلیک میل کرتے رہتے ہیں اور انکی ہر طرح کی کرپشن پر حکومت خاموش رہنے پر مجبور ہوتی ہے۔
صدارتی نظام حکومت میں چونکہ عوام براہ راست صدر کو منتخب کرتے ہیں، لہذا صدر ان لوٹوں اور چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کی بلیک میلنگ سے بالکل محفوظ ہوتا ہے کیونکہ اسکے پیچھے براہ راست عوامی طاقت ہوتی ہے جو کہ اسے انڈی پینڈنٹ اور طاقتور بناتی ہے۔
پارلیمانی نظام میں آپ کو وزیروں کی بڑی بڑی فوجیں نظر آئیں گی کیونکہ چھوٹی چھوٹی پارٹیز کو بھی انکا حصہ وزارتوں میں دینا ہوتا ہے۔ اسکی سب سے بڑی مثال اس وقت مولانا فضل الرحمان کی جمعیت علمائے اسلام کی ہے جن کے پاس وفاق میں صرف 7 سیٹیں ہیں، مگر انکے پاس تقریبا 6 وزارتیں موجود ہیں۔ صدارتی نظام میں چونکہ چھوٹی پارٹیاں صدر مملکت کو بلیک میل نہیں کر سکتیں، اس لیے وزیروں کی کابینہ بھی چھوٹی ہوتی ہے۔
بدقسمتی سے پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی حالت آجکل پارلیمانی نظام کے حوالے سے بہت خراب ہے۔
اسکی پہلی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں بہت سی چھوٹی چھوٹی پارٹیاں اور آزاد امیدوار ذاتی اثر و رسوخ کی بدولت اسمبلیوں میں پہنچ جاتے ہیں۔ جبکہ پارلیمانی نظام بہتر کام اُس وقت کرتا ہے جب ملک میں صرف دو یا تین ہی بڑی بڑی پارٹیاں موجود ہوں۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ کسی بھی ایک پارٹی کو پاکستان میں حکومت بنانے کے لیے فیصلہ کُن اکثریت حاصل نہیں ہو سکتی۔ ہر صورت میں حکومت بنانے والی بڑی پارٹی کو آزاد امیدواروں کو خریدنا پڑے گا اور چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کی بلیک میلنگ میں آنا ہی پڑے گا۔
ان دو وجوہات کی وجہ سے بھی پارلیمانی نظام اس وقت پاکستان کے لیے سود مند نہیں، جبکہ پاکستان میں صدارتی نظام ان کمزوریوں سے بہت حد تک پاک رہے گا۔

۔6۔ کیا ایران میں احمد نژاد جیسے غریب شخص کا پریذیڈنٹ بن جانا صدارتی نظام کی برکت ہے؟
​

شاید۔ ہو سکتا ہے کہ پارلیمانی نظام بھی غریب لوگ وزیر اعظم بن سکتے ہوں، مگر پاکستان کا سیاسی کلچر یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ دونوں میں کرپٹ جاگیردار اور وڈیرے گھسے ہوئے ہیں اور موروثی سیاست بھی زوروں پر ہے۔ بہت مشکل ہے کہ پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات میں پارلیمانی نظام اور ان دو پارٹیوں کے ہوتے ہوئے کوئی غریب مگر باکردار شخص وزیر اعظم بن کر حکومت چلا سکے۔
اگر کوئی معجزہ ہو جاتا ہے اور واقعی یہ پارٹیاں کسی غریب مگر باصلاحیت و باکردار شخص کو وزیر اعظم بنا بھی دیتی ہیں تب بھی ایسا غریب وزیر اعظم عملی طور پر انکا چمچہ ہی ثابت ہو گا اور ہرگز اپنی مرضی کی حکومت نہیں چلا سکتا۔
پاکستان میں صرف صدارتی نظام ہی یہ چانس فراہم کر سکتا ہے کہ عوام مل جُل کر کسی باصلاحیت پاکستان کو صدر منتخب کر لے، اور وہ بطور صدر مضبوط بھی ہو اور عوام کی طاقت کی وجہ سے کسی کی بلیک میلنگ میں بھی نہ آئے۔
مثال کے طور اس وقت عمران خان اور مشرف دو ایسے افراد ہیں جنہیں شاید انفرادی طور پر زرداری اور نواز شریف سے زیادہ مقبولیت حاصل ہو، مگر موجود پارلیمانی نظام میں نہ عمران خان کبھی زیادہ سیٹیں جیت سکے گااور نہ مشرف کو قائد لیگ کے بغیر سیٹیں ملیں گی۔ البتہ اگر پاکستان میں صدارتی نظام آ جائے تو یہ زیادہ چانسز ہیں کہ یہ نواز شریف اور زرداری کو بطور صدارتی امیدوار کے روندتے ہوئے ان سے آگے نکل سکیں۔ صدارتی نظام میں وڈیروں اور جاگیرداروں کو کوئی زیادہ شوق نہیں ہو گا کہ وہ نواز شریف یا زرداری کے لیے اپنے مزارعوں کو ووٹ دینے کے لیے بھیجیں۔ جبکہ پارلیمانی نظام میں وڈیرے کی اپنی ذاتی سیٹ کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے اور اس لیے مزارعے اور برادریاں ملوث ہو جاتی ہیں تاکہ اپنے چھوٹے علاقے میں اپنا اثر و رسوخ قائم کر سکیں۔

صدارتی نظام پر کیے جانے والے اعتراضات
​

۔1۔ انڈیا میں بھی پارلیمانی نظام کامیابی سے چل رہا ہے
​

صدارتی نظام پر جو لوگ معترض ہیں، یہ انکا سب سے پہلا اعتراض ہوتا ہے۔
تمام قارئین سے درخواست ہے کہ ابتدائی طور پر آپ انڈیا کے پارلیمانی نظام کے متعلق یہ آرٹیکل (لنک) سٹڈی کریں۔ آپکو اندازہ ہو گا کہ پارلیمانی نظام کے تحت انڈیا میں جو برائیاں پیدا ہوئی ہیں وہ کتنی Real ہیں اور کس طرح پاکستان بھی ان تمام برائیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ پارلیمانی نظام کی سب سے بڑی بُرائی یہ ہے کہ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لوگ "بہت طاقتور" ہیں اور قانون سازی انکے لیے ثانوی چیز ہے اور انکا اصل انٹرسٹ "حکومت سازی" کے لیے ہارس ٹریڈنگ و بلیک میلنگ وغیرہ پر مشتمل ہے۔ اسمبلی میں بیٹھے یہ "طاقتور لوگ" اپنی برادری، یا جاگیردارانہ سسٹم کے تحت حکومت کا حصہ بن کر اپنا عمل دخل و اختیارات بڑھا لیتے ہیں، جبکہ صدارتی سسٹم میں جاگیردارانہ نظام، یا غنڈہ گردی کا نظام یا برادری نظام وغیرہ یہ سب چیزیں کام نہیں آ سکتیں۔
اوپر والے آرٹیکل میں پارلیمانی نظام کو انڈیا کے لیے پھوٹ اور تنازعوں کا باعث قرار دیا گیا ہے، جاگیردارانہ سسٹم، مافیا سسٹم، بڑے بڑے غنڈوں کا اسمبلیوں تک پہنچنا، برادریوں کی بنیاد پر جاہلوں کا اسمبلیوں تک پہنچنا وغیرہ یہ سب کی سب پارلیمانی سسٹم کی سوغات ہیں۔
آخر میں صرف اتنی سی بات کہ پارلیمانی سسٹم کامیاب ہو سکتا ہے، لیکن صرف انتہائی پڑھی لکھی ڈسپلنڈ اقوام میں جہاں کوئی غنڈہ، کوئی جاگیردار موجود نہیں ہے اور نہ ہی کرپشن کھلے عام ہو سکتی ہے۔ ورنہ الٹا یہ سسٹم آپ کے گلے پڑ جائے گا جیسا کہ آج پڑا ہوا ہے۔ انڈیا و پاکستان کے حوالے سے خاص طور پر کھلے عام کرپشن، جاگیردارانہ سسٹم، کھلے عام ہارس ٹریڈنگ، سیاسی پارٹیوں کی انتہائی بری حالت اور خود کرپٹ ہونا، ۔۔۔۔ یہ سب کی سب وہ بیماریاں ہیں جنکے ہوتے ہوئے پارلیمانی نظام کا سوچنا کم از کم میرے نزدیک بہت بڑی غلطی ہے۔
[آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اوپر موجود انڈیا کے متعلق آرٹیکل کو ضرور سے پڑھیں کیونکہ اس سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں]

۔2۔۔ کچھ ممالک میں صدارتی نظام آمریت میں تبدیل ہو گیا
​

صدارتی نظام کے منفی پہلوؤں پر جنتی سٹڈیز کی گئی ہیں اسکے نتیجے میں سب سے بڑا اعتراض یہ سامنے آیا ہے کچھ افریقی یا ساؤتھ امریکن ممالک وغیرہ میں صدارتی نظام آمریت میں تبدیل ہو گئے۔
اگرچہ کہ یہ ایک صحیح اعتراض ہے، مگر آج کے پاکستان میں دور دور تک کوئی خطرہ نہیں کہ صدارتی نظام کسی طرح آمریت میں تبدیل ہو سکے۔ ان افریقن یا ساؤتھ امریکن ممالک کی مثالیں بہت پرانی ہیں جبکہ میڈیا آزاد تھا اور نہ لوگوں میں شعور تھا۔ آج کی دنیا میں یہ ممکن نہیں۔ بلکہ مشرف صاحب تو "فوجی صدر" تھے مگر آج کے حالات میں وہ آمر نہ بن سکے تو اسکے مقابلے میں کسی "جمہوری صدر" سے ڈرنا یقینا غیر ضروری بات ہے۔
ایک "فوجی صدر" کے مقابلے میں ایک "جمہوری صدر" پر کہیں زیادہ چیک ہوتے ہیں۔ اسمبلیاں نہ صرف اپوزیشن کا کردار ادا کر سکتی ہیں، بلکہ یہ جمہوری صدر پر براہ راست چیک بھی ہوتی ہیں۔ پاکستان کے حالات کے مطابق ایسے "جمہوری صدر" پر اور بھی چیک لگائے جا سکتے ہیں ، مثلا اگر اسمبلیوں کی تین چوتھائی تعداد صدر کے خلاف ووٹ دے دے تو حکومت برخاست بھی ہو سکتی ہے وغیرہ وغیرہ (اس چیک کے مسئلے پر اور زیادہ غور و فکر اور گفتگو ہو سکتی ہے، مگر اس مختصر آرٹیکل میں گنجائش نہیں کہ زیادہ گہرائی میں جا کر ہر پہلو پر گفتگو کی جا سکے)۔

۔3۔اعتراض : صدارتی نظام پر چھوٹے صوبے احتجاج کر سکتے ہیں
​

اگلا اعتراج یہ ہے کہ بقیہ صوبے احتجاج کریں کہ پنجاب سے کوئی امیدوار اس بنیاد پر زیادہ ووٹ لے جائے گا کیونکہ اہل پنجاب کی آبادی زیادہ ہے۔
اس اعتراض اور تجزیے کو مکمل طور پر درست نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہی الزام اُس وقت بھی لگتا ہے جب پارلیمان میں پنجاب کی سیٹیں تقریبا فیصلہ کن حد تک موجود ہیں کیونکہ یہ مجموعی طور پر پاکستان کی آبادی کا بہت بڑا حصہ اہل پنجاب پر مشتمل ہے۔ اب چاہے کان یہاں سے پکڑیں یا وہاں سے، پنجاب کا یہ تناسب تو باقی رہنا ہی ہے۔
بلکہ حالات خراب ہو رہے ہیں اور پارٹیوں پر اب زیادہ چھاپ ہے کہ وہ صرف ایک طبقے کی نمائندگی کرتی ہیں جیسے:
۔ عوامی نیشنل پارٹی مجیب الرحمان والی پر مشرقی پاکستان کی چھاپ تھی۔
۔ نواز لیگ پر پنجاب کی چھاپ ہے۔
۔ ایم کیو ایم پر کراچی کی چھاپ ہے۔
۔ اے این پی پر پشاور کی چھاپ ہے۔
۔ ایم ایم اے پر بلوچستان اور کچھ پشتون علاقوں کی چھاپ ہے۔
۔ پیپلز پارٹی کو سندھی پارٹی کے طور پر متعارف کروایا جاتا ہے۔
چنانچہ نیٹ رزلٹ ہر صورت میں برابر ہی ہے۔ چاہے کان کو یہاں سے پکڑیں یا وہاں سے۔ بلکہ صدارتی نظام میں ہو سکتا ہے کہ صدارتی امیدواروں پر یہ چھاپ پارٹیوں کی نسبت کم ہی ہو۔

مختصر خلاصہ:
​

پاکستانی حالات کے مطابق صدارتی نظام کو پارلیمانی نظام پر ان معاملات میں فوقیت حاصل ہے:
1۔ اسکا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ عوام کو کرپٹ پارٹی سسٹم کو نہیں، بلکہ براہ راست اپنا لیڈر چننے کا موقع ملے گا۔
۔ یہ عوام کا براہ راست چنندہ لیڈر بہت حد تک کسی بھی پارٹی کی بلیک میلنگ سے آزاد ہو گا۔
۔ چونکہ اسے عوام براہ راست منتخب کریں گے، اس لیے آپ کو اسمبلیوں میں کوئی لوٹا گیم یا ہارس ٹریڈنگ ہوتی مزید نظر نہیں آئے گی اور نہ ہی چھوٹی پارٹیاں حکومتی پارٹی کو بلیک میل کرتی نظر آئیں گی۔ یہ ساری برکتیں صرف پارلیمانی نظام میں نظر آتی ہیں۔ میرے خیال میں صرف ایک یہ ہی چیز کافی ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام کا اطلاق کیا جائے۔
2۔ پاکستان کے انتخابات میں بہت سے لوگ جاگیردارانہ یا برادری سسٹم کے تحت اپنے اپنے علاقوں سے جیت جاتے ہیں۔
صدارتی نظام میں بھی یہ لوگ ہو سکتا ہے کہ اپنے اپنے علاقوں سے یوں ہی جیتے رہیں۔ مگر صدارتی نظام کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ایسے منتخب لوگوں کی طاقت اسمبلی میں "حکومت سازی کے کھیل" سے ختم ہو کر صرف اور صرف "قانون سازی" تک رہ جاتی ہے جو کہ پارلیمنٹ کا اصل مقصد ہے۔ اور یہ چیز جاگیرداروں یا مفاد پرستوں کے لیے دلچسپی کا باعث نہیں۔
اسکی ایک مثال آپ کو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں بہت کھل کر نظر آئی ہو گی کہ جب ضلعی نظام نافذ ہوا اور ترقیاتی کاموں وغیرہ کا چارج ضلعی حکومت کے پاس گیا، اور صوبائی اسمبلی کے ذمہ صرف قانون سازی کا کام رہ گیا تو ان مفاد پرستوں اور جاگیرداروں کی دلچسپی ان صوبائی انتخابات میں اتنی کم ہو گئی کہ انہوں نے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے لیے لڑنے کے بجائے ضلعی انتظامیہ کے الیکشنز کے لڑنے کو ترجیح دی۔
چنانچہ اگر قومی اسمبلی کا کام بھی فقط "قانون سازی" رہ گیا، تو پھر امید کی جا سکتی ہے کہ صوبائی اسمبلی جیسا خوشگوار تجربہ ہم قومی اسمبلی میں بھی ہوتے دیکھیں گے، اور پھر قومی اسمبلی میں فقط وہی لوگ آیا کریں گے جو واقعی پاکستان کے لیے قانون سازی کرنے میں مخلص ہوں گے۔
3۔ پاکستان کی سیاسی جماعتیں بہت کرپٹ نظام کا شکار ہیں اور ان میں بہتری کی گنجائش مشکل سے ہی نظر آتی ہے۔ ان تمام تر برائیوں کے باوجود پارلیمانی نظام میں یہی پارٹیاں الٹ پلٹ کر حکومت میں آتی رہیں گی۔
جبکہ صدارتی نظام وہ واحد نظام ہے جس میں ایک غریب، مگر پاکستان کا مخلص شخص اپنی انفرادیت کو منواتا ہوا ملک کا صدر بن سکتا ہے۔ اسکی سب سے اچھی مثال ہمارے سامنے احمدی نجاد کی شکل میں موجود ہے جو کہ یونیورسٹی کا ایک سادہ سا پروفیسر تھا اور اتنا غریب تھا کہ اسکے بچے اگر زیادہ انٹرنیٹ استعمال کر لیتے تھے تو اسے بل بھرنا مشکل ہو جاتا تھا۔
پاکستان میں اللہ کے فضل ہو کرم سے انفرادی رجل پیدا ہوتے رہی ہیں اور ہوتے رہیں گے۔ قوم انہیں جانتی بھی ہے۔ مگر پھر بھی پارٹی سسٹم کے تحت ایسے لوگوں کا منزل تک پہنچنا بہت ہی مشکل کام ہے۔ بہت سے تو ان میں سے ایسے خواب سرے سے دیکھیں گے ہی نہیں۔ بہت سے کوشش کریں گے کہ پارٹیوں کے اسی کرپٹ سسٹم میں آ کر کام کریں، مگر یہ ممکن ن ہو گا۔ واحد ایک مثال عمران خان کی ہے جس نے اتنا جگر گردہ دکھایا ہے کہ اپنی الگ پارٹی بنا لے، مگر آج اسکی پارلیمنٹ میں ایک بھی سیٹ نہیں ہے، اور اگلے انتخابات میں اگر پچاس سیٹیں بھی لے جاتا ہے تب بھی حکومت کا وہ کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

آخری نتیجہ:
​

صدارتی نظام اور پاکستان کے حوالے سے یہ ایک مختصر مگر جامع سٹڈی قوم کے سامنے پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ قوم کو موجودہ پارلیمانی سسٹم کے مقابلے میں ایک متبادل نظام سے متعارف کروایا جائے۔ یقینا یہ معاملہ اتنا آسان نہیں جتنا دکھائی دے رہا ہے اور اس پر بہت زیادہ بحث کی گنجائش ہے اور کئی لوگ اس سے جزوی سے لیکر مکمل طور پر اختلاف بھی کر سکتے ہیں۔ بہرحال پارلیمانی نظام کی پاکستان میں ناکامی کی صورت میں ہمیں سپریم کورٹ ی محب وطن فوجیوں کو آواز دینے سے پہلے اس متبادل صدارتی نظام پر ضرور سے سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
ہمیں دیگر ممالک میں قائم صدارتی نظام کے مطالعہ کی بھی ضرورت ہے اوراپنے حالات کا تجزیہ کرنے کی بھی ۔ اسی کے نتیجے میں جان سکیں گے کہ صدارتی نظام ہمارے حالات کے تحت کتنا کامیاب ہو سکتا ہے۔

بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا؟
​

سوال بہت اہم ہے کہ ملک میں صدارتی نظام نافذ کیسے ہو گا؟ کیا موجودہ کرپٹ حکومتیں اور کرپٹ جاگیردار وغیرہ کبھی چاہیں گے کہ ملک میں صدارتی نظام نافذ ہو؟
مستقبل کا تو پتا نہیں۔ لیکن اگر کبھی حالات بہت خراب ہوئے اور سپریم کورٹ یا فوج انوالو ہوئی، تو پھر سپریم کورٹ اور فوج کے پاس بھی صدارتی نظام کی شکل میں ایک متبادل راستہ ہو سکتا ہے کہ وہ ملک میں اس نظام پر ریفرینڈم کروا کر اسے نافذ کر دیں۔

​

​
 
Advertisement
Once again, I know it is difficult, but try your best to keep this thread free of politicians and parties and concentrate only upon Pakistan. It is the future of Pakistan and we must be very seriously thinking upon it. Thanks.

Also do Study the different systems in other countries, suggest their good things which could benefit Pakistan. In some countries there is a mixture of Presidential and Parliamentarian system (which I have not studied yet).

So, think about it, discuss with other friends and bring your conclusions and suggestions here.
 
Last edited:
Advertisement
Dear readers, please correct me if I am wrong:
It looks like the presidential system is closed to the Shoorai Nizam of Islam, where Qazi-ul-Qazat (Chief Justice) asks the top but the most pious technocrats and intellectuals of the society to come forward and form the Shoora. Then this Shoora elects the best person from them to nominate it as Khalifah - the president.
If this is the case then I will certainly second the idea of Presidential System.
BUT............
Billi ke gale meiN ghanti kon bandhe ga????????????????????
 
Mehwish bibi

Both systems, Parl/Pres, are trash. Khilafat is the only system that will make Pakistan prosperous. Besides this is what we promised to Allah and the nation in 1947.

Parl is British and Pres is French, both ruthless capitalist and anti Islamic systems. Khilafat is the way to go
 
Advertisement
جو نظام بھی لے آئیں، جب تک اس دو فیصد اشرافیہ کا "انتم سنسکار" نہ کیا گیا، کچھ نہیں بدلنے والا. صرف اور صرف عوام کو شعور اور تعلیم ہی اس ساری "سمسیا" کا واحد "اوپاے" ھے
 
جو نظام بھی لے آئیں، جب تک اس دو فیصد اشرافیہ کا "انتم سنسکار" نہ کیا گیا، کچھ نہیں بدلنے والا. صرف اور صرف عوام کو شعور اور تعلیم ہی اس ساری "سمسیا" کا واحد "اوپاے" ھے

آپ ان وڈیروں اور جاگیرداروں کو "ختم" نہیں کر سکتے، مگر انکے صدارتی نظام کے تحت "غیر مؤثر" ضرور سے کر سکتے ہیں۔

صدارتی نظام میں "صدر" کو یہ خاگیردار اور وڈیرے نہیں منتخب کرتے، بلکہ براہ راست عوام منتخب کرتی ہے اور اس لیے ایسا صدر ان جاگیرداروں کی بلیک میلنگ سے آزاد ہوتا ہے اور کوئی لوٹا کریسی دیکھنے میں نہیں آتی۔

ہماری قوم نے لوکل گورنمنٹ سسٹم کے واقعے سے سبق حاصل نہیں کیا۔ افسوس۔

اور سبق یہ تھا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کروانے سے صوبائی اسمبلی میں وڈیروں اور جاگیرداروں کا انٹرسٹ ختم ہو گیا اور وہ صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہو کر لوکل گورنمنٹ کے الیکشنز میں کھڑے ہونے لگے (حالانکہ صوبائی اسمبلی میں صرف ترقیاتی فنڈز رکے تھے جبکہ صوبے کے لیے "حکومت سازی" ابھی تک موجود تھی)۔

مگر صدارتی نظام کے تحت قومی اسمبلی میں نہ صرف ترقیاتی فنڈز ختم ہو جائیں گے، بلکہ "حکومت سازی" کے نام پر لوٹا کریسی اور بلیک میلنگ وغیرہ سب ختم ہو جائے گی۔

گازو بھائی صاحب،۔

آپ سے درخواست ہے کہ خلافت کی بحث کے لیے دوسرا تھریڈ کھول لیجئے۔ یہاں پر ہم صرف صدارتی اور پارلیمانی نظام کا آپس میں موازنہ کر رہے ہیں کہ کونسا نظام پاکستان کے لیے موزوں ہو سکتا ہے۔ جبکہ خلافت نظام بالکل جدا لیول پر آتا ہے، اس لیے اس پر جدا تھریڈ میں ہی گفتگو ہونی چاہیے۔ شکریہ۔

​
 
مہوش بی بی ہم تو ١٥٠٠٠ شہیدوں کی لسٹوں کا انتظار کر رہے ہیں.
اور آپ ہیں کے جواب ہی نہیں دے رہیں.
​
 
Once again, I know it is difficult, but try your best to keep this thread free of politicians and parties and concentrate only upon Pakistan. It is the future of Pakistan and we must be very seriously thinking upon it. Thanks.

Also do Study the different systems in other countries, suggest their good things which could benefit Pakistan. In some countries there is a mixture of Presidential and Parliamentarian system (which I have not studied yet).

So, think about it, discuss with other friends and bring your conclusions and suggestions here.

If you have taken this responsibility of analyzing the "Forms of Government". I would humbly request could you please give a brief introduction of "Chinese Government System", and Khilafat System. Can the Khilafat System be structured as discussed by late Dr. Israr Ahmed?

I would be looking for your kind response.
 
Advertisement
مہوش بی بی ہم تو ١٥٠٠٠ شہیدوں کی لسٹوں کا انتظار کر رہے ہیں.
اور آپ ہیں کے جواب ہی نہیں دے رہیں.
​

Brother! The topic is very serious. Let bygones be bygones. Keep it for some later time, if the situation demands so. Don't concentrate on who is saying, deliberate on what is being said.

By the way you are a very nice member of this family.
 
If you have taken this responsibility of analyzing the "Forms of Government". I would humbly request could you please give a brief introduction of "Chinese Government System", and Khilafat System. Can the Khilafat System be structured as discussed by late Dr. Israr Ahmed?

I would be looking for your kind response.

نہیں بھائی صاحب، میری سٹڈی بہت محدود ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں ان موضوعات پر الٹی سیدھی باتیں تک ہانکنے کے قابل نہیں ہوں چہ جائیکہ کوئی ٹھوس بات کر سکوں۔

چائنیز نظام حکومت کا کبھی مطالعہ نہیں کیا ہے۔ البتہ خلافت کے حوالے سے کبھی مولانا مودودی کی دو کتب "اسلامی ریاست" اور "خلافت و ملوکیت" پڑھیں تھیں۔ مولانا اسرار احمد کی ایک کتاب مختصر طور پر ہاتھ لگی تھی، مگر تفصیل سے مطالعہ نہیں کر سکی۔ زیادہ تر انکی خلافت پر ویڈیوز آتی ہیں، جبکہ ٹھوس علم کتاب پڑھنے کی صورت میں آتا ہے۔ اگر آپکے پاس انکی ایسی کسی کتاب کا لنک تو مہیا فرمائیے۔

حزب التحریر کے نمائندوں کی بھی تقاریر سننے کو ملی ہیں۔

اس سے پہلے میرے ذہن میں یہ بات نہیں تھی، مگر آپکی پوسٹ پڑھنے پر سوچتی ہوں تو لگتا ہے کہ واقعی چائنیز نظام ون پارٹی نظام ہونے کی وجہ سے خلافت نظام کے قریب ہو سکتا ہے اور مفید ہو گا کہ چائنیز نظام کا بھی مطالعہ کیا جائے۔

خلافت کے حوالے سے کتب جو میسر ہیں، وہ صرف یکطرفہ طور پر خلافت سسٹم کی حمایت میں لکھی گئی ہیں۔ مجھے نہیں علم کہ خلافت سسٹم پر تنقیدی نگاہ سے کوئی کتاب لکھی گئی ہو یا کسی نے ریسرچ کی ہو۔ جب بھی کسی سسٹم کا مطالعہ کرنا ہو تو بہت بہتر ہو سکتا ہے کہ مثبت اور منفی دونوں طرح کی تنقیدیں سامنے ہوں۔

واحد کتاب کسی حد تک "خلافت و ملوکیت" ہے جس میں اس نظام پر تنقیدی نگاہ سے آپ کو کچھ دلائل مل سکیں گے۔ مولانا مودودی کا بنیادی موضوع اس کتاب میں یہ ہے کہ وہ وجوہات تلاش کی جائیں کہ جن کی وجہ سے خلافتی نظام تیس سال کے بعد "ملوکیتی (بادشاہی) نظام" میں تبدیل ہو گیا تاکہ مستقبل میں کبھی خلافت رائج ہو تو یہ غلطیاں پھر نہ دہرائی جائیں۔ اسکے علاوہ کوئی اور کتاب نظر سے نہیں گذری جن میں ان غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہو یا اُن کے تدارک پر بحث کی گئی ہو۔
​
 
Brother! The topic is very serious. Let bygones be bygones. Keep it for some later time, if the situation demands so. Don't concentrate on who is saying, deliberate on what is being said.

By the way you are a very nice member of this family.
Mee too, sharing Wadaich sentiments & views!
 
Brother! The topic is very serious. Let bygones be bygones. Keep it for some later time, if the situation demands so. Don't concentrate on who is saying, deliberate on what is being said.

By the way you are a very nice member of this family.

Dear Bro,

Thanks for the compliments. I know this is a serious topic, but that is also serious matter which she did not respond.
Nevertheless, I'll catch her on any other thread.

Regarding this thread. this not a mater of system, this is matter of honesty and devotion. In other countries parliament system is running successfully, like UK, Australia and even in India.

As for as presidential system is concern, it is also not successful in all countries, like Egypt, Afghanistan etc.

Being a Muslim we should adopt Islamic system, which is the best.
 
Advertisement

آپ ان وڈیروں اور جاگیرداروں کو "ختم" نہیں کر سکتے، مگر انکے صدارتی نظام کے تحت "غیر مؤثر" ضرور سے کر سکتے ہیں۔

صدارتی نظام میں "صدر" کو یہ خاگیردار اور وڈیرے نہیں منتخب کرتے، بلکہ براہ راست عوام منتخب کرتی ہے اور اس لیے ایسا صدر ان جاگیرداروں کی بلیک میلنگ سے آزاد ہوتا ہے اور کوئی لوٹا کریسی دیکھنے میں نہیں آتی۔

ہماری قوم نے لوکل گورنمنٹ سسٹم کے واقعے سے سبق حاصل نہیں کیا۔ افسوس۔

اور سبق یہ تھا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کروانے سے صوبائی اسمبلی میں وڈیروں اور جاگیرداروں کا انٹرسٹ ختم ہو گیا اور وہ صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہو کر لوکل گورنمنٹ کے الیکشنز میں کھڑے ہونے لگے (حالانکہ صوبائی اسمبلی میں صرف ترقیاتی فنڈز رکے تھے جبکہ صوبے کے لیے "حکومت سازی" ابھی تک موجود تھی)۔

مگر صدارتی نظام کے تحت قومی اسمبلی میں نہ صرف ترقیاتی فنڈز ختم ہو جائیں گے، بلکہ "حکومت سازی" کے نام پر لوٹا کریسی اور بلیک میلنگ وغیرہ سب ختم ہو جائے گی۔

گازو بھائی صاحب،۔

آپ سے درخواست ہے کہ خلافت کی بحث کے لیے دوسرا تھریڈ کھول لیجئے۔ یہاں پر ہم صرف صدارتی اور پارلیمانی نظام کا آپس میں موازنہ کر رہے ہیں کہ کونسا نظام پاکستان کے لیے موزوں ہو سکتا ہے۔ جبکہ خلافت نظام بالکل جدا لیول پر آتا ہے، اس لیے اس پر جدا تھریڈ میں ہی گفتگو ہونی چاہیے۔ شکریہ۔

​

صدر زرداری یا نواز شریف ھو گا. کابینہ بھی وہی کچن کیبنٹ ھو گی.(اب مجھے یہ نہیں سمجھ آ رہی کہ صرف حکومتی نظام بدلنے سے ان کو راتوں رات ہدایت کیسے آ جائے گی؟)

ان میں ضمیر کی کوئی رمق باقی ہوتی تو یہ کب کے شرم کے مارے ڈوب کے مر نہ چکے ہوتے ؟؟؟

It’s nice to see that some of us are consuming our energies on real issues rather the SIASI CHAT PAT where we are busy in defending n offending our likings & disliking.
I’ve carefully seen all the comments and appreciate them.
Pardon me if I’m wrong as I disagree with both opinions.

We are jumping striate to lesson 10” Form of a System” (Khilafat, parliamentary or presidential etc) bypassing Lesson 1 “what is a system”.

System is not a tangible thing which has mouth, legs or muscles to make itself listened & obeyed. Its merely a collection of dead word unless people give him life. Implementation & obeyance is key to success not the system itself. even the best sys will fail if not executed properly and a worst or mediocre system can work if people follow it with full commitment.

We Muslims have been bestowed with COMPLETE CODE OF LIFE yet we are failing…………..Why?
Communism once consider the most hated SYS in the world, Majority of world defied it, word War had been waged to eliminate it but the nations who persisted (even with the worst considered sys) with it are now atop of world.

We try to duplicate the codification of west but have no following to their attitudes towards their constitution & Law. No system can change our fortunes unless we learn to work under a system.

SO its not the system neither the form of system which makes any difference but Implementation is the secret of success and it will remain so………………………………..
 
U nailed it man! 100% Agreed!
 
Its nice to see that some of us are consuming our energies on real issues rather the SIASI CHAT PAT where we are busy in defending n offending our likings & disliking.
Ive carefully seen all the comments and appreciate them.
Pardon me if Im wrong as I disagree with both opinions.

We are jumping striate to lesson 10 Form of a System (Khilafat, parliamentary or presidential etc) bypassing Lesson 1 what is a system.

System is not a tangible thing which has mouth, legs or muscles to make itself listened & obeyed. Its merely a collection of dead word unless people give him life. Implementation & obeyance is key to success not the system itself. even the best sys will fail if not executed properly and a worst or mediocre system can work if people follow it with full commitment.

We Muslims have been bestowed with COMPLETE CODE OF LIFE yet we are failing..Why?
Communism once consider the most hated SYS in the world, Majority of world defied it, word War had been waged to eliminate it but the nations who persisted (even with the worst considered sys) with it are now atop of world.

We try to duplicate the codification of west but have no following to their attitudes towards their constitution & Law. No system can change our fortunes unless we learn to work under a system.

SO its not the system neither the form of system which makes any difference but Implementation is the secret of success and it will remain so..

یہ "مخلص" اور "عملی نفاذ" والی بات آپ کی بالکل درست ہے۔

مگر مسئلہ یہ ہے کہ کبھی حالات ایسے ہوتے ہیں کہ انسان کے ہاتھ بندھ جاتے ہیں اور وہ "مخلص" ہونے کے باوجود نظام کے ہاتھوں بلیک میل اور گندا ہوئے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔

سپریم کورٹ چاہتی ہے کہ وہ کرپشن کا خاتمہ کر سکے، مگر اُسے اس نظام کے تحت کامیابی نہیں مل رہی۔

عمران خان چاہتا ہے کہ وہ کرپشن سے پاک رہے، وڈیرہ سسٹم کا خاتمہ کرے، ۔۔۔ مگر عملی طور پر جب وہ میدان میں آتا ہے تو موجودہ سسٹم کی وجہ سے اُسے ایک سیٹ بھی پارلیمنٹ میں نہیں ملتی۔ اور پھر اس نظام کے تحت سیٹیں جیتنے کے لیے عمران خان بھی گندہ ہوتا ہے اور انہیں پرانے گھسے پٹے سیاسی لوٹوں کو پارٹی ٹکٹ دیتا ہے جو برادری سسٹم یا ایسی ہی کسی کرپٹ وجہ سے زیادہ چانسز رکھتے ہیں کہ الیکشن میں کامیاب ہو سکیں۔

مشرف صاحب کا بہترین دور تھا پہلے تین سال (1999 سے لیکر 2002 تک) جب بغیر کسی امریکی امداد کے انہوں نے نواز شریف کی چھوڑی ہوئی بدحال معیشت کو سٹیبل کر دیا تھا اور اسے بینک کرپٹ ہونے سے بچا کر 3 بلین ڈالر تک لے آئے تھے (حالانہ جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تھا تو نواز حکومت میں فارن ایکسچینج صرف 0٫25 بلین ڈالر تھا)۔ پھر مشرف صاحب کو بھی نظام کی وجہ سے گندہ ہونا پڑا اور قائد لیگ کے لوٹوں کو اپنی گود میں بٹھانا پڑا۔

آپ کی نیت جتنی مرضی نیک ہو، آپ جتنے مرضی مخلص ہوں۔۔۔ مگر غلط فیصلے کے بعد آپ کو اپنے اہداف پورے کرنے میں ناکامی ہو سکتی ہے۔ اور یہ پارلیمینٹیرین سسٹم پاکستانی حالات کے مطابق وہ غلط فیصلہ ہے جو پلٹ پلٹ کر آپ کو غلط قیادت دیتا رہے گا اور ہزار مخلص اور نیک نیتی کے آپ بغیر اس نظام کے ہاتھوں بلیک میل اور گندہ ہوئے کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

آخر میں میں تحری کا اختتام علامہ اقبال کے اس شعر پر کروں گی:۔

آئین نو سے ڈرنا، طرز کہن پہ اڑنا
منزل یہی کٹھن ہے قوموں کی زندگی میں

In GENERAL: what you are taking about is a social problem not a systematic. i'm afraid i couldn't convey my point properly earlier.
Every system needs some body or persons to implement it (even an autocracy or monarchy). in otherwords system's life is Dependant on quality of people who take its care.

So which every system you bring it has to live in the hands of mass and if huge quantity of Mass is corrupt (like ours) what will be fortune of most cautiously crafted system does not needs any elaborate explanation.

now lets be PRECISE to your opinion of Presidential SYS, its the root of same democratic branch, which is Dependant upon opinion of general public.
what will be route of presidential candidate in election..........................?
Do you think he'll discard all the mean measures adopted by our parliamentary politicians.......?
NO: whenever he go in the public (like MUSHARAF as you said) he'll have to follow the suite of politicians (Bradri...ism, feudalism etc) to survive in the stage.

RESULT: same as parliamentary SYS's

now what's the point of experiment................?