ہمارے علاقے میں ایک شخص رہتا ہے، جس کے پاس دولت کے انبار ہیں، علاقے کا سب سے امیر آدمی ہے، اس کے تین بیٹے ہیں، سب کو کوئی نہ کوئی معذوری لاحق ہے، ایک بیٹا چلنے پھلنے سے معذور ہے، دوسرے کا دماغی توازن خراب ہے، پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں، تیسرا آنکھوں سے بھینگا ہے، تینوں بیٹے اپنی اپنی معذوریوں کے ساتھ جوان ہوچکے ہیں،۔ لوگ کہتے ہیں اس شخص نے زندگی میں کوئی بڑا گناہ کیا ہوگا، جس کی وجہ سے اسے اللہ تعالیٰ نے ایسی اولاد دے کر سزا دی۔سوچتا ہوں کہ گناہ کسی نے کیا ، سزا کسی کو ملی، کیا کمال کا پیمانہ انصاف ہے خدا کا۔
چلیے آپ کو بشیر چوئی (چوہی) کی کہانی سناتا ہوں،بشیر چوئی اپنی بوڑھی ماں کا اکلوتا سہارا۔ چھوٹا سا سر، اندر کو دھنسی ہوئی چھوٹی چھوٹی آنکھیں، میلا کچیلا بدن، دماغی توازن کسی حد تک بگڑا ہوا،۔ ایسے حلیے کی وجہ سے لوگوں نے اس کا نام بشیر چوئی رکھ دیا۔ بوڑھی ماں دن کے وقت سکول کے ساتھ چارپائی بچھا کر آلو چھولے بیچتی، بشیر چوئی سارا دن اس کے ساتھ لگا رہتا ، اس کو چارپائی بچھا کر دیتا، اس کو سازو سامان رکھ کر دیتا، ماں کو سہارا دے کر چارپائی پر بٹھاتا اور اس کے ساتھ بیٹھ جاتا ، سردیوں میں رات کو اس کی ماں انڈے ابال کر بالٹی میں ڈال دیتی اور وہ رات بھر "گلم آنڈے، گلم آنڈے"، کی صدائیں لگاتا ، گلیوں میں پھرتا رہتا ، جب تک اس کے سارے انڈے فروخت نہ ہوجاتے،بعض اوقات بچے اسے دیکھ کر اس کی نقل اتارتے "گلم آنڈے، گلم آنڈے"، اور وہ گھنٹہ بھر وہاں کھڑے ہو کر انہیں گالیاں دیتا رہتا، بچے ہنستے رہتے، یہی اس کی زندگی تھی، پھر ایک دن اچانک اس کی بوڑھی ماں مر گئی، اسے چھوڑ کر چلی گئی، وہ دونوں ایک دوسرے کا سہارا تھے، وہ پل بھر میں بے آسرا ہوگیا، اس بھری دنیامیں اکیلا ہوگیا، کسی کو پروا نہ تھی کہ اب اس کی زندگی کیسے گزرے گی،۔ ماں کے مرنے کے بعد کچھ دن بشیر چوئی گم صم رہا، اپنے چھوٹے سے گھر سے باہر نہ نکلا، پھر اس نے دوبارہ سے گلیوں میں "گلم آنڈے، گلم آنڈے" کی صدائیں لگانی شروع کردیں، چند راتیں اس کی صدائیں گلیوں میں گونجتی رہیں، پھر ایک دن پتا چلا کہ بشیر چوئی رات کو گھر میں مرا ہوا پایا گیا، بشیر چوئی سردی کی ایک ٹھٹھرتی رات ، زندگی سے گزر گیا، بشیر چوئی کی کہانی ختم ہوئی۔ بشیر چوئی کی ایسی تکلیف دہ زندگی کا ذمہ دار کون تھا، کیا خدا کو بشیر چوئی کو اذیت ناک زندگی دے کر خوشی ملی؟ کون دے گا اس کاجواب؟
بغیر باپ کے بچوں کو پالنا، جوان کرنا آسان نہیں، ایک بیوہ عورت کے لئے معاشرے میں کتنی مشکلات ہوتی ہیں، یہ صرف وہی جانتی ہے، اس نے کپڑے سی سی کر، محنت کرکے ، اپنے دونوں بیٹوں کو پڑھایا، دوبارہ شادی کرنے کا خیال بھی دل میں نہ لائی، اچھے دنوں کی امید میں محنت جاری رکھی، آخر اس کے صبر کی طویل رات ختم ہوئی اور ایک روشن دن کا آغاز ہوا، اس کے بڑے بیٹے کو ملازمت مل گئی، گھر میں خوشیوں کی بہار آگئی، چند دن گزرے ہوں گے، اسی بیٹے کے چہرے پر کسی حاسد نے تیزاب پھینک دیا، پورا چہرہ جھلس گیا، کرب کا ایک اور دور شروع ہوا، ہسپتالوں میں سال بھر دھکے کھا کر دونوں آنکھوں سے نابینا جوان بیٹا گھر لے آئی، چھوٹا بیٹا ابھی ملازمت کے قابل نہ تھا،پھر بھی اس کو ملازمت پر لگا دیا، تاکہ گھر کا پہیہ چلتا رہے، پچھلے پانچ سال سے جوان بیٹا ، آنکھوں سے محروم ہوکر گھر میں بیٹھا ہے، کیا اس ماں کا دکھ کوئی جان سکتا ہے، ؟ اس ماں کو دکھ دے کر کیا خدا کو خوشی ملتی ہے؟ ہے کوئی جواب؟
یہ صرف تین کہانیاں ہیں، جو میرے آس پاس جیتی جاگتی وقوع پذیر ہوئی / رہی / ہیں، ایسی لاکھوں ، کروڑوں کہانیاں ، دنیا کے ہر کونے میں ، ہر گھر میں دیکھی ، پائی جاسکتی ہیں، اے خدا میرا تجھ سے ایک سوال ہے، یہ دنیا ہے یا اذیت خانہ؟
Yah to aap negative thinking ke hamil insan hain yaah aap ALLAH ki achaio ko dekhtey hoye bhi unko accept krne ke mood ma nhi hai. aap ke in saarey sawalon ka jawab ALLAH ne Quran ma aur AAQA (PBUH) ne apni ahadees ma boiyan kr diye hain. Please Islam ka mutaliya kejiye.
Ma koi aalim nhi hun lekin itna janta hun ke yeh dunya aik exam center hai, yahan jiske paas bht kuch hai uska bhi imtehan hai aur jiske paas kuch bhi nhi hai uska bhi imtehan hai. To insaan ko har haal ma ALLAH ka shukar ada krna chaye aur agar koi apne se neeche nazar aai to uski help kro, aur agar apne se ooper koi nazar aai to sabr kro. Yehi amaal ALLAH ke nazdeek pasandeeda hain.
الله کسی کو اس کی طاقت کے سوا تکلیف نہیں دیتا نیکی کا فائدہ بھی اسی کو ہو گا اور برائی کی زد بھی اسی پر پڑے گی اے رب ہمارے! اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کریں تو ہمیں نہ پکڑ اے رب ہمارے! اور ہم پر بھاری بوجھ نہ رکھ جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر رکھا تھا اے رب ہمارے! اور ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوا جس کی ہمیں طاقت نہیں اور ہمیں معاف کر دے اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر تو ہی ہمارا کارساز ہے کافروں کے مقابلہ میں تو ہماری مدد کر
اس سے زیادہ کڑا امتحان تو ان لوگوں کا ہوگا جن کو دولت سے ،اقتدار سے نوازا ..جو اس چند روزہ زندگی کو ہی سب کچھ سمجھ بیٹھے ہیں ...جن کی کہانیاں آپ نے سنائیں .ان پر تو میرا یقین ہے کہ ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی میں جنت کے حقدار ہونگے ....لیکن سوچنے کی بات ان صاحب اقتدار اور دولت کے لئے ہے جو سب بھلا کر ظلم کا بازار گرم کئے بیٹھے ہیں ..اور جن کا آپ نے ذکر کیا ان کے لئے بھی جواب دہ ہونگے
Don't blame Allah tell me what you did to help the troubled people around you in these stories. All talk no action what you expect from GOD. Their hardship is exam for all of us not for them as this life is temporary.
اگر اپنے سوچ کا دائرہ تھوڑا وسیح کرے انسان، تو ان سب سوالوں کا جواب بہت سادہ ہے . یہ دنیا امتحان ہے ، ہر کم میں مصلحت اور انسانوں کا امتحان ہوتا ہیں اور یہی وہ اصول ہیں جن پہ ہماری قسمت کا فیصلہ ہوگا. اس دنیا کو ایک امتحان سے بڑھ کر کچھ نہ سمجھ کے ہی آپ اس راز کو پا سکتے ہوں.
ہندووں کے پاس اس سوال کا کوئی جواب نہیں تھا، کے جب ایک انسان معذور پیدا ہوتا ہے ،تو نعوز باللہ ، الله نے ظلم کیا، کسی کو غریب پیدا کیا کسی کو امیر، کسی کو خوبصورت تو کسی کو بدصورت. سو انہونے سمسکارہ ایجاد کیا، تا کہ الله کے اس کام کو کسی طریقے سے justify کر سکے. یعنی موت زندگی، موت زندگی اور اسی طرح چلتا رہتا ہیں اور سارا انچ نیچ justify ہو سکے. لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے. آپ کی پہلی کہانی میں باپ کے لئے امتحان ہے، کہ وو کیسے پاس ہوتا ہے. اور وہ بچے جن کا دماغی توازن سہی نہیں ہوتا، اس کو الله قیامت کے دن اجر دیگا اور جن میں جسمانی ناقص ہے، وو ان کے لئے بھی امتحان ہی. کیونکہ انسان سری امر عبادت کرے تو جسم کے ایک صحیح حصّے کا شکر نہیں ادا کر سکتے.
جو آخری کہانی ہیں، وو پورے معاشرے کا امتحان ہیں. ہم اپ سے بھی پوچھا جاےگا ، دوسروں کے لئے کیا کیا ہیں ؟
کسی وقت اخبار جہاں بہت مشھور ہوتا تھا ، گھروں میں ہفتہ وار آتا تھا ، شائد اب بھی مشھور ہو ، میں اب نہیں پڑھتا تو مجھے یہی لگتا ہے کہ اب اتنا معروف اور پڑھا جانا والا نہیں ، یہ میں اکثر اسی طرح یک رخی ہوتی ہے ، بے رخی سے بھری ہوتی ہے ، تصاویر مسخ کر دیتی ہے ، سوچ کو تلخ کر دیتی ہے ، ہاں ! اخبار جہاں میں سیاست ، فن و فنکار ، کہانیاں ، لطیفے ، بہت کچھ بھرا ہوتا تھا ، ہفتہ گزار جاتا تھا ، شمارہ ختم نا ہوتا تھا ، ہر شمارے میں کسی فنکارہ سے انٹرویو ، ماڈلنگ کی تصاویر ضرور ہوتی تھیں ، پہلے پڑھتا تھا ، پھر ایک عمر ایسی آئ کہ ان تصاویر کو دیکھ کر آنکھیں چمکنا شروع ہو جاتیں ، احساسات میں ترنگ سی محسوس ہوتی ، کیفیت بڑھتی گئی ، چھپ چھپ کے دیکھنا پڑتا ، کیفیت میں ردھم آتا گیا ، تجسس بتدریج سرور کی طرف کھنچتا گیا ، سیاست لکھی ہوتی تھی ، کہانیاں بھری ہوتی تھیں ، کھیلوں کا ذکر بھی ، سماجی سرگرمیوں کا احوال بھی ، لیکن سارے اخبار کا درمیانی حصہ ، جس میں کاغز بھی بھاری ہوتا تھا ، فنکارہ و اداکارہ کی رنگ برنگی تصاویر چھپی ہوتی تھیں ، درمیان کے وہ صفحات ، صفحات کا وہ درمیان ، رفتہ رفتہ کیفیات میں تلاطم پیدا کرتا گیا ، پڑھتے پڑھتے ، عجیب وقت آیا ، ادھر اخبار جہاں آیا ، اودھر درمیانی صفحات پر جا پہنچا ، رنگ ، رنگینی ، حسن ، جمال ، انداز ، آنکھیں بڑی بڑی سی ، ہونٹ رنگوں سے بھرے بھرے سے ، دل درمیان ، تصاویر درمیان ، کیفیت ، کیفیت ، ردھم و سرور ، درمیان ، اچانک تجسس نے ٹوکا ، خوف کا احساس پیدا ہوا ، دائیں بائیں دیکھا ، ایسا لگا ، میرے ہاتھ میں کو رسالہ نہیں ، کوئی شیطانی کتاب ہے ، یہ کیوں ہوا ؟ چند سال سے پڑھتا تھا ، اب کیا ہوا ، کتاب بدل گئی ؟ یا میں بدل گیا ،
اخبار جہاں میں ، ایک مستقل سلسلہ بہت دلچسپ ہوتا تھا ، وہ تھا "تین عورتیں تین کہانیاں" ، روز مرہ زندگی سے کشید شدہ سچی کہانیاں ، ہر کہانی میں ایک عورت مرکزی خیال ہوتی تھی ، جرم ، محبت ، اختلاف ، تجسس ، عناد ، تضاد ، پتہ نہیں کس کس کا بیان ہوتا تھا ، ہر کہانی کے آخر میں ، عورت بہت مظلوم اور معصوم صورت لیے کھڑی نظر آتی ، ہر کہانی کا ختم شد ، یہی بتاتا ، عورت کس قدر مشقتیں جھیلتی ہے ، کیسے کیسے جتن کرتی ہے ، لیکن زندگی اس کی نہیں ہوتی ، انجام اس کے ہاتھ نہیں ہوتا ، پڑھ کر دل اداس ہو جاتا ، داستان لفظ با لفظ پڑھ کر ، بیزاری و یاسیت گرفتار کر لیتی ،
زندگی کیا ہے ؟ اخبار ہے ، ایسا اخبار جس میں جہاں ہے ، ہر رنگ ملے گا ، کوئی اونچی مسند پر ، کوئی سڑک کنارے پڑا ملے گا ، بہت سوں کی پوشاک قمیتی ، کوئی یہاں ننگ دھڑنگ ملے گا ، کہیں ہنسی ، تبسم و رخسار الله الله ، کہیں چیخ ، پکار ، آہ و کناں ، توبہ توبہ ، تو کیا کہیں ؟ ہاے زندگی ، نہیں بس جی زندگی ، زندگی امتحان ہے ، کوئی بھوکا ہے تو پیٹ والوں کا امتحان ہے ، کوئی ننگا ہے تو مہنگی دستار والوں کا امتحان ہے ، امتحان میں مشکلات آتی ہیں ، مشکلات میں اذیت ہوتی ہے ، مگر ہر امتحان کا آخر ، کوئی نتیجہ ہوتا ہے ، انعام بھی ملتا ہے ، ناکامی بھی دیکھنی پڑتی ہے ، امتحان سے فرار ممکن نہیں ، فرار سے سکون ممکن نہیں ،
کسی بھوکے کو کھانا کھلا دیں کسی بچے کو کتاب ، کاپی ، بستہ دلا دیں کسی کو لباس دے دیں ، کسی کو دوا لے دیں ، کسی کا ذرا غم کم کردیں ،
دیکھ دیکھ ، پڑھ پڑھ ، آنکھیں تھک جاتی ہیں ، طبیعت بیزار ہو جاتی ہے ، سوال ترش و تیز ہوتے جاتے ہیں ، واہمات یقین کو دیمک کی طرح کھاتے جاتے ہیں ، نہیں ہوتا یہ سب ، نہیں پڑھا جاتا ، جو ناقص ہے ، اس کو اصول کیوں سمجھوں ، جو وقت کے ساتھ بدل جاتا ہے اس کو حتمی کیوں سمجھوں ، بس بے خودی ہے ، اس بے خودی میں ، خودی ہے ، خودی میں خدا ہے ، وہی خدا جو قائم ہے ، میں بدل جاتا ہوں ، وہ قائم رہتا ہے ، میری اخبار جہاں میں دلچسپی بدلتی رہتی ہے ، مگر میرا خدا ویسا ہی رہتا ہے ، میں خدا سے نا ہونے کا سوال کیوں کروں ، اپنے ہونے کی قدر کیوں نا کروں ؟ یہی امتحان ہے ، اس امتحان سے آگے ایک انجام ہے ،
:)معزرت :- کہنا چاہتا تھا ، پتہ نہیں کہتے کہتے کیا کیا کہہ دیا ، آپ کے سوالوں کے نام ، آپ کی نظر کو نذر ، شکریہ شکریہ
Wrong number hain yeh . Ameeron ko Jaldi milta hai ghareebon ko line mein lagata .. Agar ghareeb honay say Akharat achi hoti tu Phir ghareeb ko har gunah or jurm bhi maaf hona cheye tha . Ya agar ameer honay say Akharat kharab hoti tu koi ameer nabi ya Khalifa na banta .. Wrong number hai yeh such tu yeh hai jis makhlook mein khud masawat nahi rakhi ossay hukam hai masawat Karo . Akhrat bhi bant rakhi hai tum Jo marzi kar lo gharb ho jao dunia ka har ghar lay lo Apna khoon or ghosht bhi donate kar do magar janay ke sardar nahi ban saktay yahan bhi kami kamy ho wahan bhi raho gai wrong number hai yeh
کسی وقت اخبار جہاں بہت مشھور ہوتا تھا ، گھروں میں ہفتہ وار آتا تھا ، شائد اب بھی مشھور ہو ، میں اب نہیں پڑھتا تو مجھے یہی لگتا ہے کہ اب اتنا معروف اور پڑھا جانا والا نہیں ، یہ میں اکثر اسی طرح یک رخی ہوتی ہے ، بے رخی سے بھری ہوتی ہے ، تصاویر مسخ کر دیتی ہے ، سوچ کو تلخ کر دیتی ہے ، ہاں ! اخبار جہاں میں سیاست ، فن و فنکار ، کہانیاں ، لطیفے ، بہت کچھ بھرا ہوتا تھا ، ہفتہ گزار جاتا تھا ، شمارہ ختم نا ہوتا تھا ، ہر شمارے میں کسی فنکارہ سے انٹرویو ، ماڈلنگ کی تصاویر ضرور ہوتی تھیں ، پہلے پڑھتا تھا ، پھر ایک عمر ایسی آئ کہ ان تصاویر کو دیکھ کر آنکھیں چمکنا شروع ہو جاتیں ، احساسات میں ترنگ سی محسوس ہوتی ، کیفیت بڑھتی گئی ، چھپ چھپ کے دیکھنا پڑتا ، کیفیت میں ردھم آتا گیا ، تجسس بتدریج سرور کی طرف کھنچتا گیا ، سیاست لکھی ہوتی تھی ، کہانیاں بھری ہوتی تھیں ، کھیلوں کا ذکر بھی ، سماجی سرگرمیوں کا احوال بھی ، لیکن سارے اخبار کا درمیانی حصہ ، جس میں کاغز بھی بھاری ہوتا تھا ، فنکارہ و اداکارہ کی رنگ برنگی تصاویر چھپی ہوتی تھیں ، درمیان کے وہ صفحات ، صفحات کا وہ درمیان ، رفتہ رفتہ کیفیات میں تلاطم پیدا کرتا گیا ، پڑھتے پڑھتے ، عجیب وقت آیا ، ادھر اخبار جہاں آیا ، اودھر درمیانی صفحات پر جا پہنچا ، رنگ ، رنگینی ، حسن ، جمال ، انداز ، آنکھیں بڑی بڑی سی ، ہونٹ رنگوں سے بھرے بھرے سے ، دل درمیان ، تصاویر درمیان ، کیفیت ، کیفیت ، ردھم و سرور ، درمیان ، اچانک تجسس نے ٹوکا ، خوف کا احساس پیدا ہوا ، دائیں بائیں دیکھا ، ایسا لگا ، میرے ہاتھ میں کو رسالہ نہیں ، کوئی شیطانی کتاب ہے ، یہ کیوں ہوا ؟ چند سال سے پڑھتا تھا ، اب کیا ہوا ، کتاب بدل گئی ؟ یا میں بدل گیا ،
اخبار جہاں میں ، ایک مستقل سلسلہ بہت دلچسپ ہوتا تھا ، وہ تھا "تین عورتیں تین کہانیاں" ، روز مرہ زندگی سے کشید شدہ سچی کہانیاں ، ہر کہانی میں ایک عورت مرکزی خیال ہوتی تھی ، جرم ، محبت ، اختلاف ، تجسس ، عناد ، تضاد ، پتہ نہیں کس کس کا بیان ہوتا تھا ، ہر کہانی کے آخر میں ، عورت بہت مظلوم اور معصوم صورت لیے کھڑی نظر آتی ، ہر کہانی کا ختم شد ، یہی بتاتا ، عورت کس قدر مشقتیں جھیلتی ہے ، کیسے کیسے جتن کرتی ہے ، لیکن زندگی اس کی نہیں ہوتی ، انجام اس کے ہاتھ نہیں ہوتا ، پڑھ کر دل اداس ہو جاتا ، داستان لفظ با لفظ پڑھ کر ، بیزاری و یاسیت گرفتار کر لیتی ،
زندگی کیا ہے ؟ اخبار ہے ، ایسا اخبار جس میں جہاں ہے ، ہر رنگ ملے گا ، کوئی اونچی مسند پر ، کوئی سڑک کنارے پڑا ملے گا ، بہت سوں کی پوشاک قمیتی ، کوئی یہاں ننگ دھڑنگ ملے گا ، کہیں ہنسی ، تبسم و رخسار الله الله ، کہیں چیخ ، پکار ، آہ و کناں ، توبہ توبہ ، تو کیا کہیں ؟ ہاے زندگی ، نہیں بس جی زندگی ، زندگی امتحان ہے ، کوئی بھوکا ہے تو پیٹ والوں کا امتحان ہے ، کوئی ننگا ہے تو مہنگی دستار والوں کا امتحان ہے ، امتحان میں مشکلات آتی ہیں ، مشکلات میں اذیت ہوتی ہے ، مگر ہر امتحان کا آخر ، کوئی نتیجہ ہوتا ہے ، انعام بھی ملتا ہے ، ناکامی بھی دیکھنی پڑتی ہے ، امتحان سے فرار ممکن نہیں ، فرار سے سکون ممکن نہیں ،
کسی بھوکے کو کھانا کھلا دیں کسی بچے کو کتاب ، کاپی ، بستہ دلا دیں کسی کو لباس دے دیں ، کسی کو دوا لے دیں ، کسی کا ذرا غم کم کردیں ،
دیکھ دیکھ ، پڑھ پڑھ ، آنکھیں تھک جاتی ہیں ، طبیعت بیزار ہو جاتی ہے ، سوال ترش و تیز ہوتے جاتے ہیں ، واہمات یقین کو دیمک کی طرح کھاتے جاتے ہیں ، نہیں ہوتا یہ سب ، نہیں پڑھا جاتا ، جو ناقص ہے ، اس کو اصول کیوں سمجھوں ، جو وقت کے ساتھ بدل جاتا ہے اس کو حتمی کیوں سمجھوں ، بس بے خودی ہے ، اس بے خودی میں ، خودی ہے ، خودی میں خدا ہے ، وہی خدا جو قائم ہے ، میں بدل جاتا ہوں ، وہ قائم رہتا ہے ، میری اخبار جہاں میں دلچسپی بدلتی رہتی ہے ، مگر میرا خدا ویسا ہی رہتا ہے ، میں خدا سے نا ہونے کا سوال کیوں کروں ، اپنے ہونے کی قدر کیوں نا کروں ؟ یہی امتحان ہے ، اس امتحان سے آگے ایک انجام ہے ،
:)معزرت :- کہنا چاہتا تھا ، پتہ نہیں کہتے کہتے کیا کیا کہہ دیا ، آپ کے سوالوں کے نام ، آپ کی نظر کو نذر ، شکریہ شکریہ
Why God created this test for us?? Why He gave us the choices of good & bad.... Khuda ny hamain malikaa jesi makhlooq kiun ni bna dia k hum hr tarah k gunaho or nafarmani or dukhoon se paak hotaayy. ?? Why a test for us...and then as a punishment burning in Hell. It was not our choice to go for the test. Please if somebody can answer.
It was narrated that Anas ibn Maalik said: The Messenger of Allaah (peace and blessings of Allaah be upon him) said: “The most affluent of the people in this world, of those who will go to Hell, will be brought on the Day of Resurrection and dipped once in the Fire. Then it will be said: O son of Adam, did you ever see anything good? Did you ever have any pleasure? He will say: No, by Allaah, O Lord. Then the most destitute of the people in this world, of those who will enter Paradise, will be brought and dipped once in Paradise, and it will be said to him: O son of Adam, did you ever see anything bad? Did you ever experience any hardship? He will say: No, by Allaah, O Lord. I never saw anything bad and I never experienced any hardship.”
یہ الله کی حکمت ہے ، جس نے انسان کو پیدا کیا وہ سب کچھ کر سکتا ہے ، چاہے تو کسی کو کم رزق دے چاہے تو کسی کو بے حساب ، رزق کے خزانے دینے والا تو وہ ہی ہے ، لیکن ساتھ یہ بھی کہتا ہے مال اور دولت اس دنیا کی زینت ہیں ، باقی رہنے والے صرف اعمال ہیں ، دنیا کا اگر ہر انسان امیر ہوتا اور غربت کا تصور بھی نہ ہوتا ، ہر انسان غریب ہوتا تو بھی امارت کا احساس پیدا نہ ہوتا ، اس دنیا میں اربوں انسان ، اسی حساب سے ہر انسان کی سوچ الگ ، ذہانت الگ ، صلاحیت الگ ،عمل اور کردار کے پیمانے الگ الگ ، لہٰذا الله نے انسان کی سوچ اور فکر کی جو صلاحیت دے دی ہے یہ اس کا کمال ہے ،، وسائل اور طریقے بھی الله کے دیئے ہوئے ہیں ، اصل مسئلہ نا انصافی کا ہے اور مسائل کی اصل جڑ بھی یہ ہی ہے ، لوگ حکمرانوں کو ووٹ ان کے کردار اور صلاحیت پر نہیں بلکہ ان کے پیسے کے زور اور جبر پر دیتے ہیں اور یہ حکمران پھر سالوں ان کے ساتھ ظالم کا کردار ادا کرتے اور جبر کرتے ہیں ، کیا وجہ ہے کہ جب الله کا نظام اس دنیا میں غالب تھا تو غریب نہیں ملتا تھا ، زکات دینے والے تو تھے لینے والا نہیں تھا ، وجہ حکمران غریب تھے ،اپنی وسائل میں گزارا کرتے تھے ، عوام کے پیسے کو امانت سمجھتے تھے ، اس لئے عوام خوش حال تھے
الله سے گلے کرنے سے مسئلے حل نہیں ہونے ، مسائل کا حل اس کی دی ہوئی ہدایت پر عمل کرنا ہے ، اگر یہ صرف مسلمان کے ساتھ ہے تو بھی غلط ، اربوں غیر مسلم بھی غربت کا شکار ہیں
Ye arguement buhat lamba hai but hamari society mn sirf do tabqe khatam kar do her cheez theek hu jay gi pehle no: Per molvi yani jahalat molvi aur jahalat 2 ham pala cheezen hn ye madresa system aur molvi wipeout ker den hamri dharti se 50 percent masla hal hu jay ga dosra ye corrupt political system urra do we donot need to do lot regarding solve all our problem.
Europe mn usa taraqi yafta mulkon ki example hamare samne hai jis mn turkey aur malaysia bhi hn.

Allah Subhanauwataalah relates the story of Musa & Khidr (A.S) in the Qur'an - two noble Prophets of Allah sent to different nations. Their journey of knowledge is immersed with lessons for us to reflect and understand the magnificence of the Wisdom of Allah.
The Parable of Moses (A.S) and Khidr (A.S) in the Holy Qur'an --- Surah Al-Kahf Verses 60-82 Explained
There was once a King who had a wise advisor. The advisor followed the King everywhere, and his favorite advice was, “Everything happens for our own good”. One day the King went hunting and had a little accident. He asked the advisor what he thought about the accident, to which the advisor replied, “Everything happens for our own good”. This time the King was really upset and ordered for his advisor to be put in prison. The King asked his advisor, “Now, what do you think?” The advisor again replied, “Everything happens for our own good”. So the advisor remained in prison.
The King later went on a hunting trip, this time without the advisor. The King was then captured by some cannibals. He was taken to the cannibals' camp where he was to be the evening meal for the cannibals. Before putting him into the cooking pot he was thoroughly inspected. The cannibals saw the wound on the King’s foot and decided to throw him back into the jungle. According to the cannibals' tradition, they would not eat anything that was imperfect. As a result the King was spared. The King suddenly realized what his advisor said was true. The advisor also escaped death because had he not been in prison, he would have followed the King on the hunting trip, and would have ended up in the cooking pot.
Moral of the Story:
It is true that everything in life happens for a purpose, and always for our own good. If you think about it, all our past experiences actually happened to bring us to where we are today, and it is always for the good. All the past experiences makes us a better person. So, whatever challenges that we may face today, consider it happening to bring us to the next level.
یار آپ کوڑی تو بڑے دور کی لائے ہو لیکن آپ اگر غور فرمائیں تو بلکل سامنے کی بات ہے کیسے
پہلا سوال یہ بنتا ہے کہ الله ایسا کیوں کرتا ہے ؟؟؟ گو کہ یہ سوال بنتا نہیں کیوں کہ جب آپ اپنی مرضی سے دنیا میں آئے نہیں اور نہ ہی ایک مخصوص حد سے آگے جا کر اپنی تمام تر عقل و فہم کے باوجود مجبور محض قرار پاتے ہیں خود کو تو پھر یہ محاورہ کچھ یوں پڑھ لیں
بندہ کی تے اوس تا سوال کی ؟؟؟
چلیں تھوڑا جواب کی طرف آتے ہیں یہ تو سب جانتے ہیں کہ الله کے برگزیدہ ترین بندے اس کے نبی اور رسول ہیں اب اپنے محبوب ترین بندوں کو مثال بنا دیا عام انسان کے لیے
صاحب ایمان ہوتے ہوے کسی کو خلیل بنایا تو بیٹے اور بیوی کو صحرا و پہاڑوں میں تنہا چھڑوا دیا پھر حکم ہوا جاؤ اور اسے گلے پر چھری پھیر کر ہمارے نام کی بھینٹ چڑھا دو الله کے خلیل ہیں لیکن کیا گلا یا سوال ہوا ؟؟؟
ایک کو کلیم بنایا اپنا اور پیدائش کے ساتھ ہی ماں کی گود سے دور فرما دیا پھر شہر سے نکال باہر کیا اور ١٠ یا ١٢ سال بکریاں چرانے پر لگا دیا یہاں بھی کوئی سوال نہیں
ایک کو بدن میں کیڑے ڈال کر ویرانوں میں ڈال دیا اور اس نہج تک پہونچایا کہ لیٹے لیٹے بیل سے کھا سکتے تھے بیٹھ یا اٹھ نہیں سکتے تھے کوئی سوال نہیں لہذا صبر کی معراج کو پہونچے
ایک کو مچھلی کے پیٹ میں تاریکیوں میں مقید فرما دیا کوئی سوال نہیں
ایک کو درجن بیٹے دیے لیکن سب سے محبوب فرزند کو دیگر بیٹوں کے ہی ہاتھوں ہی کنویں میں ڈالویا اور باپ کو لاچار کر چھوڑا ایک گیا دیگر کو کچھ کہتا یا بدعا دیتا ہے تو ان سے بھی محروم بلآخر باپ جو نبی بھی ہے اسے اندھا کر چھوڑتا ہے یہاں بھی کوئی سوال نہیں
بیٹا جسے حسن یگانہ دیتا ہے باپ موجود لیکن یتیم بنا غلام بنا پروان چڑھاتا ہے پھر جب صاحب منصب و جاہ ہونے کو ہے تو ایک اور آزمائش پھر زندان میں ڈال چھوڑتا ہے کوئی سوال نہیں
ایک کو بغیر باپ کے پیدا کرتا ہے اور ثبوت بہم پہونچتا ہے لیکن جب نبوّت دیتا ہے تو چند حواری عطا کرتا ہے اور پھر ان میں ہی سے ایک کو دشمن بنا دیتا ہے نتیجہ سولی چڑھا دینے کی کوشش اور پھر آسمانوں پر اٹھا لیا جاتا ہے پھر دوبارہ نزول بھی لکھ دیتا ہے اور صاحب شریعت ہوتے هوئے امتی کر چھوڑتا ہے کوئی سوال نہیں
کسی کو درخت میں چھپاتا ہے اور ساتھ ہی دشمنوں کو پتا بھی دیتا ہے اور آری سے دو لخت کرواتا ہے اور ساتھ ہی حکم دیتا ہے کہ اس دوران زبان سے اف بھی نکلی تو نبوت تو چھوڑ جنّت بھی نہ دیکھے گا کوئی سوال نہیں
اور پھر ان کو دیکھیں جس کے لیے فرماتا ہے کہ اگر تو نہ ہوتا تو میں دنیا کو پیدا نہ کرتا یعنی وجہ وجود کائنات آپ ، میں ، تمام انبیاء ، گویا زرہ سے آفتاب تک انہی کا احسان مند
جب پیدا کرتا ہے تو یتیم ، پھر ماں کو اس عمر میں اور ویرانے میں اٹھاتا ہے جب ماں کا لمس ابھی محسوس کرنا شروع کیا جاتا ہے پھر نبوت دیتا ہے تو قوم کو ایسا دشمن بناتا ہے کہ پتھر بھی کھلواتا ہے ٢ سال نوالے کو ترستا ہے ، پھر شہر سے ہی ہجرت کا حکم آتا ہے پھر جنگ احد میں زخم بھی دیتا ہے یہاں آپ معذور اولاد کو روتے ہیں وہاں تین ، تین بیٹے دیتا ہے اور پھر واپس لے لیتا ہے کوئی گلا نہیں کوئی شکوہ نہیں
یہ ان کا احوال ہے جو منتخب شدہ اور محبوب ترین ٹہرے آپ " ہم عامیوں " کو روتے ہو ؟؟؟
سانس اس کی ، بدن اس کا ، روح اس کی آسائش اور تنگی اس کی لیکن ساتھ ہی فرما دیا کہ نعمت پر شکر کرو ، انعام پاؤ آزمائش پر صبر کرو ، مالا مال ہو جاؤ
ایک نیکی کرو ١٠ سے کئی گنا پھل لے لو ایک برائی کرو فقط ایک ہی لکھی جاے گی
مطلب چت بھی تمہاری ، پٹ بھی تمہاری
قرآن کی ایک آیت کا مفہوم ہے کہ " اگر ہم انسان کو گناہوں پر پکڑتے تو روئے زمین پر کوئی متنفس باقی نہ رہتا "، گویا کہ ہماری تو یہ چند روزہ زندگی بھی اس کا احسان ٹھری
وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّـهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَىٰ ظَهْرِهَا مِن دَابَّةٍ وَلَـٰكِن يُؤَخِّرُهُمْ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۖفَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَإِنَّ اللَّـهَ كَانَ بِعِبَادِهِ بَصِيرًا﴿٤٥﴾سورة فاطر اور اگر خدا لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب پکڑنے لگتا۔ تو روئے زمین پر ایک چلنے پھرنے والے کو نہ چھوڑتا۔ لیکن وہ ان کو ایک وقت مقرر تک مہلت دیئے جاتا ہے۔ سو جب ان کا وقت آجائے گا تو (ان کے اعمال کا بدلہ دے گا) خدا تو اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے
اور کلیہ یہ ہے کہ احسان مند سوال نہیں کیا کرتے بس جس میں محسن راضی اس میں ہم بھی راضی