Advertisement

کیا بحریہ ٹاؤن، فوجی لینڈ مافیا کے نشانے پر ہے؟

پاکستان کی افواج پر ایک الزام لگایا جاتا ہے کہ یہ دنیا کی واحد فوج ہے جو پیشہ وارانہ خدمات کے علاوہ کاروباری ادارے چلاتی ہے۔ جولائی 2016 میں پاکستان کے وزیر دفاع نے ایوان بالا (سینیٹ) کو بتایا کہ افواج پاکستان 50 تجارتی ادارے چلارہی ہیں جن کی تفصیلات اس خبر میں موجود ہیں۔

https://www.dawn.com/news/1272211

اگر صرف رہائشی اسکیموں کا جائزہ لیا جائے تو کراچی، لاہور، راولپنڈی اسلام آباد، ملتان، گجرانوالہ، بہاولپور، پشاور اور کوئٹہ میں 8 ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹیز کام کررہی ہیں۔ ان کے علاوہ فضائیہ اور شاہین کے نام سے کئی دیگر رہائشی منصوبے کام کر رہے ہیں۔

تاہم یہ فوجی منصوبے معیار تعمیر، منصوبہ بندی اور سہولیات کے اعتبار سے ملک ریاض حسین کے بحریہ ٹاؤن کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ فوج اگر کسی شہر میں ڈی ایچ اے بنانا چاہے یا ایئر فورس فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنا چاہے تو کسی کے باپ کی ہمت نہیں کہ ان کو زمین کے حصول سے روک سکے۔ عدلیہ سمیت ملک کا ایک ایک ادارہ ہر قانون اور اصول کو فوج کے ماتحت کر دیتا ہے۔ آسان الفاظ میں ہر چیز حلال ہوجاتی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار حاضر سروس فوجی جرنیلوں کو اپنی عدالت میں بلا کر پوچھ گچھ نہیں کر سکتے کیوںکہ مقدس گائے کے لیے خود ان کے الفاظ میں ایک 'الگ نظام انصاف' موجود ہے، لہٰذا وہ عوامی اچھوتوں کے ساتھ سویلیئن عدالتی کٹہرے میں کھڑے نہیں ہوسکتے۔ ڈی ایچ اے کی بے قاعدگیوں پر ثاقب نثار نے کیا کیا، وہ سب کے سامنے ہے۔

مگر بحریہ ٹاؤن کے ساتھ ہونے والا امتیازی سلوک چیخ چیخ کر اس بات کا اعلان کر رہا ہے کہ ساری کارروائی کاروباری چپقلش کی وجہ سے کی جارہی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور مقامی خریدار، ڈی ایچ اے اور فوجی رہائشی اسکیموں میں اتنی دلچسپی کا اظہار نہیں کررہا، اور وہ بھاگ بھاگ کر بحریہ ٹاؤن کی طرف جارہا ہے۔ فوجی لینڈ مافیا کی کمائی کم ہو گئی ہے۔ لوگ ڈی ایچ اے اور فضائیہ ہاؤسنگ اسکیموں کو نہیں پوچھ رہے۔

بحریہ ٹاؤن سے منسلک ہزاروں پاکستانی سرمایہ کار جنہوں نے اپنے خون پسینے کی حلال کمائی بحریہ ٹاؤن میں اس لیے لگائی ہوئی ہے کیوں کہ پاکستان ایک چوروں، ڈاکوؤں اور بھتہ خوروں کا ملک ہے جہاں غنڈہ راج ہے۔ یہاں کاروبار کرنا کسی شریف انسان کے بس کا روگ نہیں۔ کون بھتہ خوروں اور پولیس اور انتظامیہ کے راشی اہلکاروں کی دہشت گردی کا سامنا کرے؟ عام آدمی کے لیے آسان ترین کاروبار اسی طرح کی سرمایہ کاری ہوتی ہے جس میں وہ اپنا حلال پیسہ کسی قابل بھروسہ رہائشی اسکیم میں لگا دیتا ہے۔

ملک ریاض حسین اگر چور ہے تو 20 سالوں کے دوران مشرف، کیانی، اور راحیل شریف سمیت کسی اور چیف جسٹس کے پیٹ میں درد کیوں نہ ہوا؟ پاکستانی عوام کو اپنے خون پسینے کی کمائی ایک چور ملک ریاض کی رہائشی اسکیموں میں لگانے سے کیوں نہ روکا گیا؟ اب یکایک انصاف کیسے حرکت میں آگیا ہے؟ اگر یہ واقعی انصاف ہے تو پچھلے ادوار کے تمام چیف جسٹسز، اور آرمی چیف کے خلاف مقدمے چلاؤ، پچھلی حکومتوں کو عدالتی کٹہرے میں کھڑا کرو کہ ان لوگوں نے کیسے ایک چور کو آزادی کے ساتھ زمینیں اور پلاٹ بیچنے کی اجازت دی اور پاکستانی عوام کو ایک چور کے ہاتھ لٹنے سے نہیں روکا۔

عمران نیازی کی نشئی اور بدکردار کٹھ پتلی حکومت سے کوئی اچھی امید قائم کرنا بے کار ہے۔ بہترین حل یہ ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے تمام ملازمین اور پاکستانی ملکی اور غیرملکی سرمایہ کار ہر پلیٹ فارم پر احتجاج کریں، عدالتی اور فوجی ظلم و ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں۔

اگر انصاف کا ایسا ہی بخار چڑھا ہے تو سب سے پہلے نشئی بدکردار وزیر اعظم عمران نیازی کی بنی گالہ رہائش کو بلڈوز کیا جائے جو ناجائز طریقے سے تعمیر کی گئی ہے۔ اس کے بعد صرف سویلیئن نہیں بلکہ فوجی لینڈ مافیا کی رہائشی اسکیموں کا بھی انصاف کے اصولوں پر جائزہ لیا جائے کہ آیا وہ جائز ہیں یا ناجائز۔ سندھ میں رینجرز نے پبلک عمارتوں پر قبضے کر کے اپنے ہیڈ کوارٹرز قائم کیے ہوئے ہیں جو سراسر ناجائز عمل ہے۔ ثاقب نثار پر لازم ہے کہ وہ رینجرز کے قبضہ مافیا کو بھی دن میں تارے دکھائے۔

​
 
Advertisement
Advertisement
han g gusa tu hona hi ha na lahore main "gift" main mila hoa bilawal palace dobta nazar aa raha ha
جرنیلوں نے پورے ملک کو اپنی امی کا جہیز سمجھ کر ہضم کر لیا ہے، تم کو وہ نظر نہیں آتا؟
ہمیں ویسے ہضم کرنے پر اتنا اعتراض نہیں، کھاؤ مگر عوام کا خون تو نہ پیو۔ ملک ریاض چور ہے، تو ڈی ایچ اے والے فرشتہ ہیں؟ انصاف کرنا ہے تو اپنے گھر سے شروع کرو۔
​
 
Chori ka mal kharednay wala bhi chor hota aur us ka Sath denay wala us kay gang ka chota chor ...
Get ready your day will come soon inshallah .. till then have fun
 
Bahria Town ki sang-e-bunyad hi jhoot sae ki i.e. Govt. ki zameen ko kudh hi legal kardia using forged documents.

Aab Malik Raiz sab Media , Newspaper aur apne paid workers ko protest aur hamdardi hasil kehe ka keh raha hai

Malik Raiz hamesha aik baat kehta tha k;

Mei apni file k neechay paiee (i.e. tyre) laga deta hoon
Ajj SC nae iske paon k neechay paiee laga die hain
 
Chori ka mal kharednay wala bhi chor hota aur us ka Sath denay wala us kay gang ka chota chor ...
Get ready your day will come soon inshallah .. till then have fun
چوری کا مال جس جرنیل، جس عدالت اور جس حکومت کی سرپرستی میں بیچا اور خریدا گیا، وہ پاک صاف لوگ تھے؟ بلاؤ نا مشرف کو، راحیل شریف کو، اور پچھلے ادوار کے تمام چیف جسٹسز کو جن کی منظوری سے یہ چور بازاری چلتی رہی۔ بس پتلی گردن والے کا گلا پھندے میں فٹ کروگے؟​
 
Advertisement
Bahria Town ki sang-e-bunyad hi jhoot sae ki i.e. Govt. ki zameen ko kudh hi legal kardia using forged documents.

Aab Malik Raiz sab Media , Newspaper aur apne paid workers ko protest aur hamdardi hasil kehe ka keh raha hai

Malik Raiz hamesha aik baat kehta tha k;

Mei apni file k neechay paiee (i.e. tyre) laga deta hoon
Ajj SC nae iske paon k neechay paiee laga die hain
تو بھائی پہلے بنی گالہ کو بلڈوز کرو، پھر ڈی ایچ ایز کو بلڈوز کرو اور اس کے بعد بحریہ ٹاؤن کی بات کرنا۔​
 
جرنیلوں نے پورے ملک کو اپنی امی کا جہیز سمجھ کر ہضم کر لیا ہے، تم کو وہ نظر نہیں آتا؟
ہمیں ویسے ہضم کرنے پر اتنا اعتراض نہیں، کھاؤ مگر عوام کا خون تو نہ پیو۔ ملک ریاض چور ہے، تو ڈی ایچ اے والے فرشتہ ہیں؟ انصاف کرنا ہے تو اپنے گھر سے شروع کرو۔
​
jab Gen. Gillani ke sath milker hakomat ker rahe the tab tu nazar khuch nahin aya, usi waqt ya sab shoroo hoya tha, kuin bharian town ne chota se 3 marla ka makan "gift" kiya, nawabshah aur karachi ka bharia town ke badla kiya kick backs liya iske barae main bhi bataooo...
bas wohi malik riaz ke "wheels" wale keera hai jo uski safai dete phir rahin hain
 
تو بھائی پہلے بنی گالہ کو بلڈوز کرو، پھر ڈی ایچ ایز کو بلڈوز کرو اور اس کے بعد بحریہ ٹاؤن کی بات کرنا۔​
what happened.............did Malik Riaz get arrested?? did he pay a fine??
 
jab Gen. Gillani ke sath milker hakomat ker rahe the tab tu nazar khuch nahin aya, usi waqt ya sab shoroo hoya tha, kuin bharian town ne chota se 3 marla ka makan "gift" kiya, nawabshah aur karachi ka bharia town ke badla kiya kick backs liya iske barae main bhi bataooo...
bas wohi malik riaz ke "wheels" wale keera hai jo uski safai dete phir rahin hain
ملک ریاض کا قانون کے مطابق جو احتساب کرنا ہے کرو، مگر جس دوران ملک ریاض سرکاری زمینوں پر قبضے کر رہا تھا، تب فوج اور عدلیہ کون سی نیند کے مزے لے رہے تھے؟ اس دور کی فوج اور عدلیہ نے رشوتیں نہیں لی ہوں گی؟ ساری رشوتیں سیاست دانوں نے لی ہیں؟ فوجیوں اور ججوں کے منہ پر ٹیپ لگا ہوتا ہے یا منہ کے اندر بوتل گھسی ہوئی ہوتی ہے؟​
 
tu jani jab shoro ho raha ha ehtasab tu phir cheekhain kuin nikal rahi hain, sabr karoo sab hi ragre jao ga....aik waqt tha jab isee malik riyaz ka daawa tha ka mera har hakomat, judge, gernael ka sath "attachments" hain aur mujhe koi khuch nahin keh sakta ab jab iski bari aye ha tu kuin isko bachane aa gaye ho
 
what happened.............did Malik Riaz get arrested?? did he pay a fine??
میڈم جی، ملک ریاض پکڑا جائے یا نہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس نے صرف سیاسی حکومتوں کو رشوت کھلائی ہوگی؟ کیا اس نے جرنیلوں اور عدالتوں کے منہ بند نہیں کیے ہوں گے؟ پھر اکیلے ملک ریاض ہی کو کیوں پکڑا جائے؟ پچھلی حکومت کے ملوث عہدے داروں کے خلاف بھی مقدمے چلائے جائیں۔ ایک کمیشن بنایا جائے جو یہ تعین کرے کہ اور کون کون سے ادارے اس مبینہ چوری میں ملوث تھے۔ صرف میڈیا کے ذریعے پھیلائے ہوئے سچ اور جھوٹ کے ملغوبے کی بنیاد پر فیصلے نہیں کیے جاسکتے۔​
 
You r right in the sense that every land grabber should be given exemplary punishment. You r wrong when you point out DHA as Army is a govt institute and it’s land is properly acquired ..... And there is no ‘pehle’ and ‘baad me’ .. Action should be ruthless and simultaneou......
 
tu jani jab shoro ho raha ha ehtasab tu phir cheekhain kuin nikal rahi hain, sabr karoo sab hi ragre jao ga....aik waqt tha jab isee malik riyaz ka daawa tha ka mera har hakomat, judge, gernael ka sath "attachments" hain aur mujhe koi khuch nahin keh sakta ab jab iski bari aye ha tu kuin isko bachane aa gaye ho
یہ کدھر کا انصاف ہے کہ ملک ریاض عدالت میں حاضر ہوتا ہے اور نشئی وزیر اعظم کی چور بہنیں جو اربوں کی دولت عربوں کے جبے میں چھپائے ہوئے ہیں، ان کو کوئی کٹہرے میں کھڑا نہیں کرتا؟​
 
Advertisement
You r right in the sense that every land grabber should be given exemplary punishment. You r wrong when you point out DHA as Army is a govt institute and it’s land is properly acquired ..... And there is no ‘pehle’ and ‘baad me’ .. Action should be ruthless and simultaneou......
میڈم جی، ڈی ایچ اے کی زمینیں بھی ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ آپ کراچی کے ڈی ایچ اے سٹی کے بارے میں پتہ کر لیں۔ بات یہ ہے کہ مقدس گائے کے لیے ہر چیز حلال ہے، کوئی مائی کا لال ان سے پوچھ گچھ نہیں کرسکتا۔
​
The DHA City juggernaut rolls on in the name of development
Sindh officials committed multiple violations while 'gifting' 20,000 acres of land to DHA for another housing project.

https://www.dawn.com/news/1376579
 
یہ کدھر کا انصاف ہے کہ ملک ریاض عدالت میں حاضر ہوتا ہے اور نشئی وزیر اعظم کی چور بہنیں جو اربوں کی دولت عربوں کے جبے میں چھپائے ہوئے ہیں، ان کو کوئی کٹہرے میں کھڑا نہیں کرتا؟​
tu kisne roka ha, kahin tum ne suna ke aleema khan ne agar 50% tax de diya ha jo ke is malik riyaz, nawaz shareef, zaradari aur kernelon aur gernealio na nahin diya apni do nambri per tu us se us benami property ka na poochain??
 
میڈم جی، ملک ریاض پکڑا جائے یا نہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس نے صرف سیاسی حکومتوں کو رشوت کھلائی ہوگی؟ کیا اس نے جرنیلوں اور عدالتوں کے منہ بند نہیں کیے ہوں گے؟ پھر اکیلے ملک ریاض ہی کو کیوں پکڑا جائے؟ پچھلی حکومت کے ملوث عہدے داروں کے خلاف بھی مقدمے چلائے جائیں۔ ایک کمیشن بنایا جائے جو یہ تعین کرے کہ اور کون کون سے ادارے اس مبینہ چوری میں ملوث تھے۔ صرف میڈیا کے ذریعے پھیلائے ہوئے سچ اور جھوٹ کے ملغوبے کی بنیاد پر فیصلے نہیں کیے جاسکتے۔​
Leave the jokes...........they are untouchables ..................forget them move on................even Malik Riaz won't be harmed just company ki mashoori by SC
 
بڑی تکلیف ہے یار۔۔۔پریشان مت ہوں ایک ایک کرکے سب کی باری آئے گی۔۔ شکر ہے کہ کہیں سے معاملہ شروع تو ہؤا۔۔ ملک ریاض دودھ کا دھلا نہیں۔۔ 20 سال میں ایک معمولی ٹھیکے دار ارب پتی کیسے بن گیا۔۔۔ویسے سب گھیرے میں آ رہےہیں۔۔ آپ پریشان نا ہوں
 
tu kisne roka ha, kahin tum ne suna ke aleema khan ne agar 50% tax de diya ha jo ke is malik riyaz, nawaz shareef, zaradari aur kernelon aur gernealio na nahin diya apni do nambri per tu us se us benami property ka na poochain??
پچاس فیصد ٹیکس دے کر علیمہ خان پاک پوتر ہوگئی۔ ملک ریاض بھی 50 فی صد ٹیکس دے کر پاک صاف ہوجائے گا، نہ علیمہ و عظمیٰ بتائیں گی کہ کیا کہہ رہی ہیں یہ بالیاں، نہ ملک ریاض بتائے گا کہ کس نے پہنائی ہیں یہ بالیاں۔​