پاکستان کی افواج پر ایک الزام لگایا جاتا ہے کہ یہ دنیا کی واحد فوج ہے جو پیشہ وارانہ خدمات کے علاوہ کاروباری ادارے چلاتی ہے۔ جولائی 2016 میں پاکستان کے وزیر دفاع نے ایوان بالا (سینیٹ) کو بتایا کہ افواج پاکستان 50 تجارتی ادارے چلارہی ہیں جن کی تفصیلات اس خبر میں موجود ہیں۔
https://www.dawn.com/news/1272211
اگر صرف رہائشی اسکیموں کا جائزہ لیا جائے تو کراچی، لاہور، راولپنڈی اسلام آباد، ملتان، گجرانوالہ، بہاولپور، پشاور اور کوئٹہ میں 8 ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹیز کام کررہی ہیں۔ ان کے علاوہ فضائیہ اور شاہین کے نام سے کئی دیگر رہائشی منصوبے کام کر رہے ہیں۔
تاہم یہ فوجی منصوبے معیار تعمیر، منصوبہ بندی اور سہولیات کے اعتبار سے ملک ریاض حسین کے بحریہ ٹاؤن کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ فوج اگر کسی شہر میں ڈی ایچ اے بنانا چاہے یا ایئر فورس فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنا چاہے تو کسی کے باپ کی ہمت نہیں کہ ان کو زمین کے حصول سے روک سکے۔ عدلیہ سمیت ملک کا ایک ایک ادارہ ہر قانون اور اصول کو فوج کے ماتحت کر دیتا ہے۔ آسان الفاظ میں ہر چیز حلال ہوجاتی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار حاضر سروس فوجی جرنیلوں کو اپنی عدالت میں بلا کر پوچھ گچھ نہیں کر سکتے کیوںکہ مقدس گائے کے لیے خود ان کے الفاظ میں ایک 'الگ نظام انصاف' موجود ہے، لہٰذا وہ عوامی اچھوتوں کے ساتھ سویلیئن عدالتی کٹہرے میں کھڑے نہیں ہوسکتے۔ ڈی ایچ اے کی بے قاعدگیوں پر ثاقب نثار نے کیا کیا، وہ سب کے سامنے ہے۔
مگر بحریہ ٹاؤن کے ساتھ ہونے والا امتیازی سلوک چیخ چیخ کر اس بات کا اعلان کر رہا ہے کہ ساری کارروائی کاروباری چپقلش کی وجہ سے کی جارہی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور مقامی خریدار، ڈی ایچ اے اور فوجی رہائشی اسکیموں میں اتنی دلچسپی کا اظہار نہیں کررہا، اور وہ بھاگ بھاگ کر بحریہ ٹاؤن کی طرف جارہا ہے۔ فوجی لینڈ مافیا کی کمائی کم ہو گئی ہے۔ لوگ ڈی ایچ اے اور فضائیہ ہاؤسنگ اسکیموں کو نہیں پوچھ رہے۔
بحریہ ٹاؤن سے منسلک ہزاروں پاکستانی سرمایہ کار جنہوں نے اپنے خون پسینے کی حلال کمائی بحریہ ٹاؤن میں اس لیے لگائی ہوئی ہے کیوں کہ پاکستان ایک چوروں، ڈاکوؤں اور بھتہ خوروں کا ملک ہے جہاں غنڈہ راج ہے۔ یہاں کاروبار کرنا کسی شریف انسان کے بس کا روگ نہیں۔ کون بھتہ خوروں اور پولیس اور انتظامیہ کے راشی اہلکاروں کی دہشت گردی کا سامنا کرے؟ عام آدمی کے لیے آسان ترین کاروبار اسی طرح کی سرمایہ کاری ہوتی ہے جس میں وہ اپنا حلال پیسہ کسی قابل بھروسہ رہائشی اسکیم میں لگا دیتا ہے۔
ملک ریاض حسین اگر چور ہے تو 20 سالوں کے دوران مشرف، کیانی، اور راحیل شریف سمیت کسی اور چیف جسٹس کے پیٹ میں درد کیوں نہ ہوا؟ پاکستانی عوام کو اپنے خون پسینے کی کمائی ایک چور ملک ریاض کی رہائشی اسکیموں میں لگانے سے کیوں نہ روکا گیا؟ اب یکایک انصاف کیسے حرکت میں آگیا ہے؟ اگر یہ واقعی انصاف ہے تو پچھلے ادوار کے تمام چیف جسٹسز، اور آرمی چیف کے خلاف مقدمے چلاؤ، پچھلی حکومتوں کو عدالتی کٹہرے میں کھڑا کرو کہ ان لوگوں نے کیسے ایک چور کو آزادی کے ساتھ زمینیں اور پلاٹ بیچنے کی اجازت دی اور پاکستانی عوام کو ایک چور کے ہاتھ لٹنے سے نہیں روکا۔
عمران نیازی کی نشئی اور بدکردار کٹھ پتلی حکومت سے کوئی اچھی امید قائم کرنا بے کار ہے۔ بہترین حل یہ ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے تمام ملازمین اور پاکستانی ملکی اور غیرملکی سرمایہ کار ہر پلیٹ فارم پر احتجاج کریں، عدالتی اور فوجی ظلم و ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں۔
اگر انصاف کا ایسا ہی بخار چڑھا ہے تو سب سے پہلے نشئی بدکردار وزیر اعظم عمران نیازی کی بنی گالہ رہائش کو بلڈوز کیا جائے جو ناجائز طریقے سے تعمیر کی گئی ہے۔ اس کے بعد صرف سویلیئن نہیں بلکہ فوجی لینڈ مافیا کی رہائشی اسکیموں کا بھی انصاف کے اصولوں پر جائزہ لیا جائے کہ آیا وہ جائز ہیں یا ناجائز۔ سندھ میں رینجرز نے پبلک عمارتوں پر قبضے کر کے اپنے ہیڈ کوارٹرز قائم کیے ہوئے ہیں جو سراسر ناجائز عمل ہے۔ ثاقب نثار پر لازم ہے کہ وہ رینجرز کے قبضہ مافیا کو بھی دن میں تارے دکھائے۔

- Featured Thumbs
- http://i.dawn.com/primary/2016/04/57148fdc20a95.jpg