Advertisement

کیاانسانیت کا خادم جنت میں جائے گا؟

آپ شاید میرے نکتے کو سمجھے نہیں۔ میرا نکتہ یہ ہے کہ مذہب ایک ایسا معاملہ جس پر انسان سے زیادہ خدا کا اختیار ہے، خدا پیدا کرنے سے پہلے انسان کا مذہب خود منتخب کرتا ہے اور ان میں سے تقریباً 99 فیصد لوگ بڑے ہونے کے بعد اپنے موروثی مذہب پر ہی قائم رہتے ہیں، ۔تو اس میں قصور کس کا؟ ہم کس بناء پر کہہ سکتے ہیں کہ فلاں مذہب کے سارے کے سارے پیروکار جہنم میں جائیں گے، جبکہ انسان کا اس معاملے میں اختیار نہ ہونے کے برابر ہے۔
، اب آپ یہ دلیل دے سکتے ہیں کہ انسان کو خدا نے عقل وشعور دی ہے وہ خود اپنی عقلِ سلیم کو استعمال کرتےہوئے درست مذہب کو پہچان سکتا ہے، لیکن اس صورت میں میرا آپ سے سوال ہے کہ کیا وجہ ہے کہ ایسا ہونے کے باوجود 99 فیصدلوگ اپنا مذہب تبدیل نہیں کرتے؟

مکالمےمیں اگر ہم کسی ایک نکتے پر فوکس رہیں تو فائدے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم فوکس نہیں رہ پاتے بہت سارے ضمنی سوال مکالمے کو کہیں کا کہیں کے جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
خیر آپ یہ فرمائیں کہ اس وقت ہم کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اپنے اپنے موروثی مذہب کو چھوڑنے یا بہتر بنانے ہی کی کوشش کر رہے ہیں، اور یہ اس بات کا نتیجہ ہے کہ ہم نسبتا" پڑھے لکھے ہیں، قرآن پڑھا غوروفکر کیا تو
بہتری کی جستجو ہوئی، اسی لئے نماز سے بھی پہلے حصولِ علم کی تلقین ہے ۔ ۔ ۔ ۔
دوسری بات ،آقا کی ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ ہر بچہ مسلمان پیدا ہوتا ہے، یہ اس کے والدین ہوتے ہیں جو اس کو یہودی یاعیسائی بناتے ہیں ۔ ۔ ۔
آپ نکتہ اٹھا سکتے ہیں کہ اس کے والدین کویہودی یاعیسائی کس نے بنایا؟؟؟ ۔ ۔ ۔ اسکے لئے میں آپکو اپنی پہلی بات کی طرف لیکر جاؤں گا، اسلام تلاشِ حق کے سِوا کچھ بھی نہیں ۔ ۔ ۔۔
یہاں ایک وضاحت ضروری ہے کہ اس تھریڈ پر میں نے یہ بحث نہیں اٹھائی کہ
ہم کس بناء پر کہہ سکتے ہیں کہ فلاں مذہب کے سارے کے سارے پیروکار جہنم میں جائیں گے میرا فوکس کسی اور بات پر ہے
 
Last edited:
یعنی نہ حضرت عمر کا ماڈل پاکستان میں قائم ہوگا نہ غریب کی غربت کم ہوگی، اس کا مطلب اسلام میں پاکستانی غریب کے مسائل کا کوئی حل نہیں۔

:)

حضرت آپ نے 'غریب آدمی کی غربت' کا حل مانگا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ اب آپ نے اس میں پاکیستانی غریبوں کو بھی شامل کر دیا ہے ہے ۔ ۔ ۔۔ ۔
ویسے آپس کی بات ہے
حضرت عمر کا ماڈل اسلام کا ہی ماڈل تھا ۔ ۔ ۔ ۔
 
قرآن و حدیث کو بغیر کسی وسیع تر تناظر کے کیا واقعتا" سمجھا جا سکتا ہے؟؟ آپکے مشورے کا بہر حال شکریہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایک جوابی گذارش ہے اگر اس کو ردعمل کے طور پر نہ لیا جائے ۔ ۔ ۔۔ تھوڑا بہت فلسفہ دین کے ہر طالب علم کو پڑھ لینا چاہیے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

قرآن و حدیث پر ایمان لانا اور اس کو برحق ماننا،اور ان احکامات کو من و عن بجا لانا، ہی دین کہلاتا ہے، فلسفہ کی بجائے اگر تدبر قرآن کی جستجو رکھیں تو ہدایت پا لیںگے
 
یہاں آپ اینگلوسیکسن قانون کے ایک اساسی نکتے (ٹَینَیٹ) کو اسلامی تعلیم کا حصہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اسلام میں ایسا کچھ نہیں ہے، اسلام رحمت ہے اور انسانیت کے ساتھ رحم کا ہی معاملہ کرتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔

دین کے متعلق پوری معلومات رکھنا ہر مسلمان پر لازم ہے، آپ یہ عذر پیش نہیں کرسکتے ہیں کہ میں نے شراب کے حکم والی آیت پڑھی نہیں تھی، یا زنا کی سزا والی آیت پڑھی نہیں تھی اس لئے مجھ پر حد نہ لگائی جائے
۔
 
آپ شاید میرے نکتے کو سمجھے نہیں۔ میرا نکتہ یہ ہے کہ مذہب ایک ایسا معاملہ جس پر انسان سے زیادہ خدا کا اختیار ہے، خدا پیدا کرنے سے پہلے انسان کا مذہب خود منتخب کرتا ہے اور ان میں سے تقریباً 99 فیصد لوگ بڑے ہونے کے بعد اپنے موروثی مذہب پر ہی قائم رہتے ہیں، ۔تو اس میں قصور کس کا؟ ہم کس بناء پر کہہ سکتے ہیں کہ فلاں مذہب کے سارے کے سارے پیروکار جہنم میں جائیں گے، جبکہ انسان کا اس معاملے میں اختیار نہ ہونے کے برابر ہے۔
، اب آپ یہ دلیل دے سکتے ہیں کہ انسان کو خدا نے عقل وشعور دی ہے وہ خود اپنی عقلِ سلیم کو استعمال کرتےہوئے درست مذہب کو پہچان سکتا ہے، لیکن اس صورت میں میرا آپ سے سوال ہے کہ کیا وجہ ہے کہ ایسا ہونے کے باوجود 99 فیصدلوگ اپنا مذہب تبدیل نہیں کرتے؟

اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے، اب اگر کوئی کسی کافر کے گھر پیدا ہوا اور حالت کفر ہی میں مر گیا تو اس کا انجام کافر والا ہوگا، یہ بات کافروں کو معلوم ہے، پھر بھی اگر وہ اس بات پر ایمان نہیں لاتے ہیں، یا جہنم میں ڈالے جانے سے بے خوف ہیں تو آپ ان کی وکالت کیوں کررہے ہیں۔ جو ان پہ گذرنی ہے وہ تو گذرے گی
،
 
زینو جی! جو بات میں بہت سے دلائل کے باوجود آپ کو نہیں سمجھا سکا، وہ سائیں جی نے ایک فقرے میں کہہ دی، میں بھی یہی کہنا چاہتا تھا کہ اس معاملے میں انسان بہت حد تک بے اختیار ہے، یہ معاملہ خدا نے ڈائریکٹ اپنے ہاتھ میں لیا ہوا ہے۔

۔ ماشاللہ، کیا خوبصورت سوچ ہے، کس قدر پیارا زاویہ فکر رکھتے ہیں آپ، ماشاللہ. مذھب کسی پیدائشی خصوصیت کی مانند ہے جیسے رنگ، نسل وغیرہ. مختلف مذاھب یا خدا سے رجوع کرنے کے مختلف طریقوں کا ہونا، اول الذکر خصوصیات کی مانند اس دنیا میں تنوع اور خوبصورتی کا با عث بن سکتا ہے. جبکہ خدا بن کر دوسروں کو جہنم، جنت کے سرٹیفکیٹس بانٹنا؛ تکبر، فرقہ ورانہ فساد و قتل عام ، مذہبی انتہا پسندی اور مذہبی دہشت گردی کی سیڑھی پر پہلا قدم ہے. یہی وہ واحد سوچ ہے کہ جس کی بنیاد پر ایک انسان کوئی تعمیری کام کرنے کی بجاے ہتھوڑا-چھینی اٹھا کر دوسروں کے عقائد کی درستگی کے قدیم ترین مشن پر نکل پڑتا ہے، دوسروں پر اپنے عقائد اور سوچ مسلط کرنا چاہتا ہے؛ دوسروں کو دوزخ سے بچانے جیسی بظاہر نیک نیت سے انکی زندگیوں کو اسی دنیا میں جہنم بنا دیتا ہے؛ ناصرف افراد کی زندگیوں کو بلکہ پورا معاشرہ ہی موجودہ دور کے بیشتر مسلم معاشروں کی طرح جہنم بن جاتا ہے . سپاہ صحابہ ہو یا طالبان ہو یا دا عش ہو یا بوکو حرام ہو یا الشہاب ہو یا کہ القاعدہ ہو یا کہ پرانے زمانہ میں عیسائیت میں انکوا یزشن کے بدبخت ہرکارے ہوں؛ اپنی دانست میں سبھی اسی نقطہ پر عمل کرتے ہوے اپنے ہاتھوں زبحہ کیے گے مقتولین کو جہنم سے بچا رہے تھے

اگر تو خدا مذہبی ملاؤں اور ہم جیسے انسانوں کی طرح کوئی کینہ پرور، ظالم، نا انصاف، ضدی، تماشبین ، شیطان ٹائپ ہستی ہے(نعوذباللہ) تو واقعی یہ سب مذاھب کے ایمان فروش سوداگر (کٹھ ملا)ٹھیک کہتے ہیں کہ ان سب کے خدا ایک دوسرے کے ماننے والوں کو جہنم میں جھونک دینگے اور یہ بھی بعید نہیں کہ اس دنگے میں خود بھی ایک دوسرے کے ساتھ چھترو-چھتری ہو جایئں. لیکن اگر اس کائنات اور انسانوں کو پیدا کرنےوالی ذات کے بارے میں بات ہو رہی ہے تو پھر ایسا کچھ نہیں ہونے والا؛ عین انصاف سے کام لیتے ہوے اعمال کی بنیاد پر فیصلہ ہو گا

لیکن سارا مسلہ یہ ہے کہ اگر ملا یہ بات کہہ دے تو یہ اسی شاخ کو کاٹنے والی بات ہے کہ جس پر وہ خود بیٹھا ہے. چھینی ہتھوڑے والا سارا کاروبار ٹھپ، ساری فرقہ ورانہ تقاریر ختم، ساری ذاکری کی دکان بند ، سارا خوف کا بیوپار فشوں؛ سارے فینز اور فالوورز غائب ؛ اور سب سے بڑھکر مذہبی جذبہ سے سرشار عوام کے بل بوتے پر حاصل کردہ ساری طاقت، قوت، زور، پیسہ، اقتدار، عیاشی، شہرت ہر چیز ختم. اس لیے کوئی پاگل ہی ہو گا جو اپنی روزی پر لات مارے گا. یہ انتہائی سادہ سی بات ہے، انسانی جبلت کے عین مطابق. کسی بھی کاروبار کو دیکھ لیں، انسان اسی سوچ پر عمل پیرا ہے. یہ ہماری بیووقوفی ہے کہ ہم صرف ملا سے اس کا الٹ چاہتے ہیں
 
بہت بہت شکریہ ڈاکٹر معظم صاحب! کوئی تو ملا جس نے میری بات سمجھ لی۔ ڈاکٹر صاحب! جس بات کو آپ نے نہایت خوبصورتی سے بیان کردیا ہے، وہی میرا اصل نکتہ ہےکہ آخر کیوں ہم مذہب کی بنیاد پر ایک دوسرے کو کافر قرار دینے پر اور گلے کاٹنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ مختلف مذاہب تو پیدا کرنے والے نے خود ہی بنائے ہیں، ہر مذہب خدا تک پہنچنے کا ایک راستہ ہے۔ ہم نےتو مخالف مذاہب کو ماننے والوں کو کھلم کھلم طور پر جہنمی قرار دے رکھا ہے ، یہ کبھی نہیں سوچا کہ خدا جو رحیم و کریم ہے ، اگر اس نے صرف مسلمانوں کو ہی جنت میں بھیجنا ہے تو کیا دشمنی ہے اسے ان اربوں لوگوں سے جن کو دیگر مذاہب میں پیدا کیا؟ ہماری کیا خوبی ہے کہ اس نے ہمیں پیدائشی دائرہ اسلام میں داخل کردیا؟ مسلمان چاہے دوسروں کے گلے کاٹتے رہیں، وہ جنتی ہیں اور ایک عیسائی، یہودی یا ہندو جتنے مرضی نیک کام کرلے وہ تو جائے گا ہی جہنم میں، یہی وہ سوچ ہے جو ہمیں نفرت کے دائرے سے باہر نہیں نکلنے دیتی۔ انسانیت نام کی چیز تو مر گئی ہے، ہم نے انسانوں کو انسان سمجھنا ہی چھوڑ دیا ہے۔
 
Advertisement

قرآن و حدیث پر ایمان لانا اور اس کو برحق ماننا،اور ان احکامات کو من و عن بجا لانا، ہی دین کہلاتا ہے،
فلسفہ کی بجائے اگر تدبر قرآن کی جستجو رکھیں تو ہدایت پا لیںگے

اپنی تحریروں سے آپ اچھے خاصے بالغ نظر و فکر شخص لگتے ہیں آپ کو کیوں میری باتوں کا تناظر اور سیاق و سباق سمجھنےمین اشکال ہے اور آپ ان سے وہ معنی نکال رہے ہیں جو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں ہیں؟؟ آپ اپنے جملے کی ساخت دیکھیں، میں نے کب وکالت کی ہے کہ تدبرِقرآن کی بجائے فلسفہ کو ترجیح دیں جو آپ کو ایسا لکھنا پڑ گیا؟؟؟

دین کے متعلق پوری معلومات رکھنا ہر
مسلمان پر لازم ہے، آپ یہ عذر پیش نہیں کرسکتے ہیں کہ میں نے شراب کے حکم والی آیت پڑھی نہیں تھی، یا زنا کی سزا والی آیت پڑھی نہیں تھی اس لئے مجھ پر حد نہ لگائی جائے
۔

یہاں بھی آپ اُسی طریقہ واردات سے کام لے رہے ہیں یعنی سیاق و سباق کو بگاڑ کر مکالمے کو ایک خاص رُخ دینا اور اپنی پسند کے معنی نکالنا ۔ میرا نکتہ تھا/ہے کہ کوئی کلمہ پڑھے گا تو اس پر لازم ہو گی ناں حد ۔ جبکہ آپ شروع سے سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانک رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
 
اپنی تحریروں سے آپ اچھے خاصے بالغ نظر و فکر شخص لگتے ہیں آپ کو کیوں میری باتوں کا تناظر اور سیاق و سباق سمجھنےمین اشکال ہے اور آپ ان سے وہ معنی نکال رہے ہیں جو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں ہیں؟؟ آپ اپنے جملے کی ساخت دیکھیں، میں نے کب وکالت کی ہے کہ تدبرِقرآن کی بجائے فلسفہ کو ترجیح دیں جو آپ کو ایسا لکھنا پڑ گیا؟؟؟

یہاں بھی آپ اُسی طریقہ واردات سے کام لے رہے ہیں یعنی سیاق و سباق کو بگاڑ کر مکالمے کو ایک خاص رُخ دینا اور اپنی پسند کے معنی نکالنا ۔ میرا نکتہ تھا/ہے کہ کوئی کلمہ پڑھے گا تو اس پر لازم ہو گی ناں حد ۔ جبکہ آپ شروع سے سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانک رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔

۔۔
تھوڑا بہت فلسفہ دین کے ہر طالب علم کو پڑھ لینا چاہیے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔یہی کچھ آپ نے فرمایا تھا، ویسے بھی تھوڑی نالج بہت ڈینجرس ہوتی ہے،
میرا نکتہ تھا/ہے کہ کوئی کلمہ پڑھے گا تو اس پر لازم ہو گی ناں حد ۔ یہ دوسرا اعتراض ہے جناب کا، اب آپ ہی بتائے کیا مسلمان چوری کرے تو اس کا ہاتھ حکومت کاٹ دے، مگر کافر کو سزا نہ دے کیونکہ اس نے کلمہ نہیں پڑھا ہے، کبھی امریکہ میں جاکر ان کا قانون توڑئیے، اور کہنا کہ میں تو پاکستانی ہوں اس لئے آپ کا قانون مجھ پر نہیں لگتا ہے، وہ آپکی منطق کی اصلاح اچھی طرح سے کر دیں گے
-
 
زیادہ فلسفے کی بات کرتا تو تب بھی آپ نے جینے نہیں دینا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سیدھے دہریہ ہی قرار دے دینا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ تو اسلئے اسطرح کی منطق کے ساتھ تو مکالمہ جاری نہیں رہ سکتا ۔
باقی کس طرح کے لوگوں سے کس طرح کا مکالمہ کیا جاتا ہے اس کیلئے اس تھریڈ پر میری گذارشات دیکھ لیں، ہو سکتا ہے آپ کا تناظر تھوڑا اور بدل جائے میری گذارشات کے بارے میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?332391-IPHONE-6-is-an-Atheist/page6&p=3167037#post3167037
جس متشدّد مذہبی فکر کا اظہار یا نمائندگی آپ کی تحریروں میں نظر آرہی ہے میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، میرے لئے زندگی کا رہنما اصول فکری اعتدال ہے، جو اس کائنات میں زندگی کے تسلسل کا ضامن ہے ۔ ۔ ۔ ۔ کیونکہ میرا نبی رحمتہ العالمین اور اللّہ رحمٰن و رحیم ہے
باقی اپنی پوسٹ کے آخر میں ملکی قانون کو شرعی حدود و احکامات سے خلط ملط کرنے والی منطق استعمال کرنے اور اسے کوڑا بنا کر مجھ پر برسانے سے پہلے ایک نظر اِسی تھریڈ پر میری پہلی پوسٹ پر ڈال لیں تو شائد آپکو اس مکالمے کا تناظر درست کرنے اور اسے درست طور پر سمجھنے میں مدد ملے اور آپ میرے ساتھ رحم کے ساتھ معاملہ کر سکیں ۔ ورنہ راندہ درگاہ تو میں ہوں ہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔
منطق کی جس سطح سے آپ کلام کرتے ہیں میرے لئے وہاں تک پہنچنا ممکن ہی نہیں اور چونکہ میں اس مکالمے کو بدمزگی پر بھی ختم نہیں کرنا چاہتا، اسلئے مزید گذارشات سے معذور ہوں ۔ ۔ ۔
آپ کے وقت کا شکریہ
 
آپ خود اس بات کے معترف ہیں، آپکا فلسفہ دہریت پر لےجاتا ہے۔ جہاں تک مکالمہ کرنے کی بات ہے تو کھل کر بات کریں، محض فیشن کے طور پر، متشدد قرار نہ دیں، میں نے قرآن و حدیث کے حوالے سے بات کی ہے، موضوع سخن کے مطابق دلائل دئے ہیں، کچھ لوگ موضوع سے ہٹ کر تقابل ادیان پر بحث کرنے خواہش مند تھے، مگر ظاہر ہے یہ ہمارا موضوع نہ تھا۔ فکری اعتدال کے لفظ سے آپ کا کیا مطلب ہے، تم بھی صحیح تم بھی صحیح، تو ایسا نہیں ہوتا ہے، ایسی منطق لطیفہ میں تو چل جاتی ہے مگر حقیقی زندگی میں آپ اس کو منافقت کہہ سکتے ہیں، جب اللہ کے دین کو مانتے تو پھر غیر اللہ کے دین کی نفی کرنی ہوتی ہے، سیکولر ازم یا کسی اور ازم کے پردے میں اسلام سے دوری کیوں؟؟؟