Advertisement

کون کہتا میرے دیس میں کاروبار مندے پڑ گئے

کون کہتا میرے دیس میں کاروبار مندے پڑ گئے ہیں؟

میں یہاں گردہ بیچ سکتا ہوں گردہ خرید سکتا ہوں۔
عورت کی عزت کیا چیز ہے پوری عورت بیچ سکتا ہوں عورت خرید سکتا ہون،
میں ووٹ بیچ سکتا ہوں ووٹ خرید سکتا ہوں،
میں بچے بیچ سکتا ہوں بچے خرید سکتا ہوں،
میں فتویٰ بیچ سکتا ہوں فتویٰ خرید سکتا ہوں۔
انصاف خرید سکتا ہوں انصاف بیچ سکتا ہوں،
یہاں جج بکتے ہیں، وکیل بکتے ہیں،
یہاں علم بکتا ہے یہاں دین بکتا ہے۔،
یہاں تلاوت کے دام ملتے ہیں یہاں نعتیں بیچی جاتی ہے۔
یہاں شاعر کے ایک ایک لفظ کا بھاؤ لگتا ہے
یہاں ادیب کے ھر فقرے کی الگ الگ قیمت لگتی ہے۔
یہاں خون بکتا ہے یہاں سکون بکتا ہے۔
یہاں جھوٹ بولنے کی قیمت وصول کی جاتی ہے
یہاں سچ بھی اچھی قیمت پر نیلام ہوجاتا ہے۔
یہاں باپ بیٹے سے اس کی پرورش کی قیمت لیتا ہے
یہاں بیٹا باپ سے اپنی خدمتوں کے روپے کھرے کرتا ہے،
یہاں شرافت بھی آپ خرید سکتے ہیں
یہاں رسوائی بدنامی کی بھی منہ مانگی رقم مانگی جاتی ہے۔
یہاں ھر کاروباری جلدی میں ہے کہ اسے خریدنے کے فورا" بعد کچھ بیچنا ہوتا ہے۔
میں بھی خریدار تو بھی خریدار،
میں بھی دکاندار تو بھی دکاندار،
کاروبار کا ایسا جمعہ بازار جس کا ہفتہ اتوار کبھی نہیں آتا۔
یہاں عبادتوں کا بھی پروردگار سے سودا طے کر لیا جاتا ہے۔ اتنا دے گا تو اتنے نفل پڑھوں گا۔ اتنا منافع ہوا تو اتنے روزے رکھوں گا۔
مسجد میں سودے مندر میں سودے چرچ میں سودے درباروں پر سودے، ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

چلو آؤ آج ایک نیا سودا کرکے دیکھیں۔

چلو پسینہ دے کر آنسو خریدیں۔
چلو پھول سے خوشبو خرید کر بلبل کے نغمے کے عوض اسے بیچ دیں۔
چلو نیند بیچ کر خواب خریدیں۔
چلو عبادت دے کر اس سے محبت لے لیں۔
چلو دھوپ بارش چاندنی ہوا اس سے شکر کے بدلے حاصل کریں۔
چلو ظالم سے ظلم خرید کر اسے انسانیت دے دیں۔
چلو کسی سے درد لے کر اسے خوشی دے دیں۔
چلو بے وفائی خرید کر وفا دے دیں۔
آؤ ایک طوائف سے اس کی مجبوری خرید کر اسے عزت دے دیں۔
آؤ آؤ میرے ساتھ آؤ
وقت کم ہے یہ نہ ہو دکانیں جل کر خاکستر ہو جائیں
یہ نہ ہو زمین قدموں کے نیچے سے اپنا دامن سمیٹ لے...!!!

​
 
Advertisement
Re: کون کہتا میرے دیس میں کاروبار مندے پڑ گئے &#1729

چلو ظالم سے ظلم خرید کر اسے انسانیت دے دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
۔
آؤ آؤ میرے ساتھ آؤ
۔وقت کم ہے
۔
۔(clap)(clap)(clap)(clap)
بہت خوب بھائی شیئر کرنے کا شکریہ
 
Re: کون کہتا میرے دیس میں کاروبار مندے پڑ گئے &#1729

ڈیر تھریڈ سٹارٹر
مذکورھ بالا کاروبار تو کبھی بھی مندا نھیں ھوا سدا بھار ھے پھل پھول رھا ھے
ساغر کی نظر میں
وھ جنھیں چھو بھی نھیں سکتی تھی فرشتوں کی نظر
آج وھ رونق بازار نظر آتے ھیں،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
 
Advertisement
Re: کون کہتا میرے دیس میں کاروبار مندے پڑ گئے &#

آؤ آؤ میرے ساتھ آؤ آؤ
وقت کم ہے یہ نہ ہو دکانیں جل کر خاکستر ہو جائیں ​
 
Re: کون کہتا میرے دیس میں کاروبار مندے پڑ گئے &#1729

attachment.php
 
Re: کون کہتا میرے دیس میں کاروبار مندے پڑ گئے &#

اتنا عمدھ شعر کھنے والے نقش لائلپوری اگر حیات ھیں تو انھیں بتا دیجیے کہ ایک ڈکٹیٹر نے لائلپور کا نام اپنے سعودی مالک کے نام پر فیصل آباد رکھ دیا تھا جسنے اس شھر کی تعمیر میں ایک اینٹ بھی نھیں لگای تھی
لھذا وھ آج سے نقش فیصل آبادی ھیں
 
Last edited by a moderator:

شاباش میر جعفر کتنے وفادار ہو اپ اپنے انگریز مالک کے اپ نے ثابت کردیا کہ سرچارلس جمیس لائل انگلستان سے
سا ری اینٹیں اپنے ساتھ لایا تھا لائلپور کو آباد کرنے میں
(clap)(clap)(clap)

Sorry for slight changes here, hope you don't mind

کیا پوچھتے ہو آپ میرے کاروبار کا
کنگھے بیچتا ہوں میں گنجوں کے شہر میں

کیا پوچھتے ہو آپ میرے کاروبار کا
کنگھے بیچتا ہوں میں شریفوں کے شہر میں

کیا پوچھتے ہو آپ میرے کاروبار کا
کنگھے بیچتا ہوں میں رائیونڈ میں

Before few years I easily convince my other coleagues to stay Pakistan and work here but now I can't.... Its very hard to stop tallent drain.......:(
 
Advertisement
Re: کون کہتا میرے دیس میں کاروبار مندے پڑ گئے &#

شاباش میر جعفر کتنے وفادار ہو اپ اپنے انگریز مالک کے اپ نے ثابت کردیا کہ سرچارلس جمیس لائل انگلستان سے
سا ری اینٹیں اپنے ساتھ لایا تھا لائلپور کو آباد کرنے میں
(clap)(clap)(clap)

​

ضیا مردود نے یہ کام اپنے مالکوں کی خوشامد کیلیے کیا تھا اب پتا چلا کہ آقا اور غلام کا رشتہ ابھی اسکے جھنم رسید ھونے کے بعد بھی چند اور پالتو اٹھاے ھوے ھیں
انگریز نے تو ریلوے بھی قائم کی تھی ان یہ کہہ دو کہ لوھا کونسا انگلینڈ سے لایا تھا اسلیے اسکو کوی کریڈٹ نھیں جاتا۔ سو سال بعد آج ھم اسی ٹریک کو استعمال کرتے ھیں بلکہ اکھاڑ کر بیچ رھے ھیں اور نیا کچھ نھیں بنا پاے کویت کی ڈاکو فیملی کیلیے کوی اور شھر بسا دیتے اور اسکو اسکا نام دے دیتے تاریخی شھر ھی کو کیوں چنا گیا۔
 
انگریز جب یہاں آئے تھے تو انہوں نے کیوں ہماری تاریخ کو مسخ کیا- ہماری سر زمین پر ہماری ہی تاریخ رقم ہوگی جس کو ہم چاہتے ہیں اور ہماری تاریخ میں مسلمان نام ہزار گناہ بہتر ہیں ہمارے لئے کیونکہ ہماری روح میں اسلام ہے اور پاکستان مسلمان کے نام پر قائم ہوا اور مسلمان ہی یہاں رہتے ہیں- انگریز کے نام اور نشان جو ہمارے سرزمین میں رہتے ہیں یا رہ گئے ہیں ان کا مٹانا ہی بہتر ہے- ایک دن انشاللہ ان کالے انگریزوں سے بھی چھٹکارہ حاصل کریں گے جو ابھی تک انگریز کا نظام ہم پر لاگو کرنا چاہتے ہیں
ریلوے انگریز نے ہمارے لئے نہیں بنائی بلکہ
ہمیں غلام بنانے کے لئے اپنے حکومت کو ہم پر لاگو کرنے کے لئے ان کو ریلوے کی ضرورت تھی وہ اپنی افواج کی مومنٹ کو ریلوے سے بہتر حرکت میں لاسکتے تھے اور ہمارے اجناس اور دوسرے رومٹریل بہتر اپنے ہاں لے جانے کے لئے اکھٹا کرکے بندرگاہ تک پہنچا سکتے تھے اس لئے بنائی تھی
ریلوے کی بربادی کے ذمہ دار بھی یہی کالے انگریز ہیں جو حکومت چلانا نہیں جانتے صرف انگریز کی غلامی جانتے ہیں

[/center]
آپکو میں ھر پاکستانی مولوی کی طرح اسلام کو آڑ بناتے ھوے چھپنے نھیں دونگا اگر ضیا مردود کو اسلام سے محبت ھوتی تو لائلپور کا نام عمر، یا ابوبکر یا عثمان، یا علی کے نام پر رکھتا ایک بادشاھ کے نام پر نھیں،،،لیکن اسکو تو اپنی مصاحبی کا بھرم رکھنا تھا اور جسطرح کالے انگریز برے ھیں اسی طرح کالے عربی بھی یھاں چوبیس گھنٹے دم ھلاتے رھتے ھیں۔ میں تو اس بات کا قائل ھوں کہ ھر اچھی چیز مومن کی ملکیت ھے اسے اپنا لینا چاھیے لیکن دم ھلانے والے یہ بات نھیں سمجھتے ریلوے انگریز نے اپنے لیے بنای پر استعمال ھم کر رھے ھیں انٹرنیٹ بھی اسنے اپنے لیے بنایا لیکن استعمال ھم کررھے ھیں سعودی ڈاکووں نے تو ایک تنکا بھی نھیں بنایا
 
ضیاء الحق نے شاہ فصیل کے ساتھ پاکستان کی دوستی کی خاطر یہ نام رکھا تھا- شاہ فیصل کی وجہ سے آج پاکستان اٹمی قوت بنا ہے شاہ فیصل واحد اپنے سعود خاندان میں تھا جو مسلمانوں کو متحد اور طاقت ور بنانا چاہتا تھا-اس سے پہلے یا بعد میں سعودی خاندان میں ایسا کوئی شخص پیدہ نہیں ہوا - شاہ فیصل صرف ضیاء الحق کا دوست نہیں تھا بلکہ ضیاء الحق سے زیادہ بھٹو کا دوست تھا اور پاکستان کے عوام کا دوست تھا

​
 
Advertisement
Re: کون کہتا میرے دیس میں کاروبار مندے پڑ گئے &#

very nice well done
 
A good management , when see some thing wrong, they make it correct as soon as they come to know .

Called Good management that not valid for nawaz govt.