Advertisement

کلاسیفائڈ اشتہارات






کلاسیفائڈ اشتہارات
عاق نامہ
میں نے اپنے بیٹے ارسلان چوہدری کو بوجہ نافرمانی اورمشکوک چال چلن اپنی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے عاق کر دیا ہے۔ آئیندہ میں اُسکے کسی قول وفعل اور لین دین کا ذمہ دار نہ ہوں گا۔اُس سے تعلق رکھنے والے اپنے نفح نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
غضب خدا کا ! میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی
بارہ ٹہنی، منگ پتہ، یا گولا اندر بیگم باہر بھی نہیں کھیلا اور عزیزی
مونٹی کارلو میں ہزاروں پونڈ جوئے میں ہارتے رہے۔ 22 سالہ ملازمت کے دوران میرے پاس اپنی کوئی ٹوٹی پھوٹی کھٹارہ گاڑی بھی نہیں جبکہ برخوردار لینڈ رور ، فراری ،ایلفا رومیو، اور بینٹلے جیسی بیش قیمت گاڑیوں میں فراٹے بھرتے رہے۔میں نے تنگ دستی کے باعث ابھی تک اپنے دفتر کی کنٹین کے ٹھیکیدار، محلے کے پرچون فروش اور پان سگریٹ کے
کھوکھے والے کا گزشتہ دو سال سےادھار ادا نہیں کیا۔ جبکہ ناہنجار محض تین سالوں میں 90 کروڑ سے زائد رقم کا مالک بن گیا۔


آخر برداشت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔


المشتہر۔۔افتخار چوہدری انصاف کالونی اسلام آباد۔


درخواست برائے پلاٹ
بخدمت جناب میاں محمد نوازشریف قبلہ كَونین و كعبہ دارین جناب قبلہ گاہ صاحب دام اقبالہ
وزیراعظم مملکت خدا دا پاکستان
مسمی" خلیل الر'حمن رمدے" سابق جج سپریم کورٹ آف پاکستان یہ بیان حلفی
بہ قائمی ہوش وحواس رقم کرتا ہے کہ غریب کا پورے ارض پاکستان میں کہیں بھی کوئی
رہائشی پلاٹ نہیں ہے دوران ملازمت حضور کی غریب پروری سے جو دو پلاٹ حضور
نے اسلام آباد میں مرحمت فرمائے تھے یہ کمترین اپنی دیرینہ عادت قمار بازی کی وجہ
سے ہار گیا ہےآج کل اس مسکین کے لئے سر چھپانے کی کوئی جگہ نہیں فدوی
آجکل خانہ بدوشوں کے ہمراہ برلب دریائےراوی ایک جھگی میں مقیم ہے جیسا کہ سرکار
کے علم میں ہے کہ آجکل موسم برسات ہے نہ جانے کب منحوس بھارت والے دریا میں
اضافی پانی چھوڑ دیں اور اس غریب کی آخری پناہ گاہ بھی دریا برد ہو جائے لہذا اپنی
جود وسخا اور فیاضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمترین کوایک عدد رہائشی پلاٹ بمعہ بیس کروڑروپے بغرض تعمیربمقام اسلام آبادمرحمت فرماویں غریب آپ کو آپکی آل اولاد کو جھولیاں پھیلا پھیلا کر دعائیں دے گا
حضور کا اقبال بلند ہو
عرضی گزار
خلیل الرحمن'رمدے سابق جج سپریم کورٹ حال مقیم بر لب دریائے راوی لاھور​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
باون وڈا لائک
 
1c6c64b.jpg
 
Advertisement
Well, I think I.K. Should have shown some proof before naming names. He's right about "DHANDLEE". No doubt about it. But others too have honor. One cannot just trash someone's reputation just by Blame-Game....
 


سب عاق ہو چکے ، اور انقلابی پاک ہو چکے ، بس یہی برے ، باقی سب نیک پروینوں کی ریٹنگ اونچی ہے ، طلب زیادہ ہے


آج کل یہی کلاسیفائد آنکھوں آنکھ پڑھے جاتے ہیں ، مرضی کا الزام لگا دو ، عاق کر دو ،
شیخ رشید کو سینے سے لگا لو ، چودھری شجاعت سے پیار کر لو ، قادری کو گود لے لو ، خان صاحب کے ہر گمان کو آنکھوں دیکھا حال سمجھ لو
 


ایڈیٹر صاحب
;) تسی چھٹی دی درخواست دے کہ فئیر واپس ؟؟؟​


ایسا کب ہوا؟؟
:13:
میں نے کب جانا تھاچھٹی پر؟؟ ایویں خواب یہاں سُنانے لگتے ہو بھائی جی
 
:) BTW, 1$ question:-----

Gujrati Chaudhry Kidher Ghaib Hain????

Related 2$ Question:------
Qurbani Say Pehlay Qurbani !!! Kaheen unki muraad Qadri Ki Qurbani Say to nhi? !!! :)
 
Advertisement
منشی صاحب نے کسی اچھے وکیل کے ساتھ زندگی گزاری ہے
اب مفت میں خدمت خلق میں مصروف ہیں ،الله انھیں اور مصروف کرے
​
 

ایسا کب ہوا؟؟
:13:
میں نے کب جانا تھاچھٹی پر؟؟ ایویں خواب یہاں سُنانے لگتے ہو بھائی جی


جناب جب
ایڈیٹر صاحب کا مراسلہ نگار ایڈیٹر کے خیالات سے اختلاف کی گستاخی کرے
تو اس کے دو ہی مطلب نکلتے ہیں
یا تو ایڈیٹر صاحب چھٹی پر ہیں یا مراسلہ نگار بغاوت پر آمادہ ہے
;)​

 
سب عاق ہو چکے ، اور انقلابی پاک ہو چکے ، بس یہی برے ، باقی سب نیک پروینوں کی ریٹنگ اونچی ہے ، طلب زیادہ ہے


آج کل یہی کلاسیفائد آنکھوں آنکھ پڑھے جاتے ہیں ، مرضی کا الزام لگا دو ، عاق کر دو ،
شیخ رشید کو سینے سے لگا لو ، چودھری شجاعت سے پیار کر لو ، قادری کو گود لے لو ، خان صاحب کے ہر گمان کو آنکھوں دیکھا حال سمجھ لو

نہیں استاد محترم ! میرا قطعی" کوئی ایسا ارادہ نہیں مگر میں یہ کہے بنا نہیں رہ سکتا کہ
یک چشمی عدلیہ کے دور میں نواز شریف کے خلاف تمام مقدمات سرد خانے میں جبکہ
پیپلز پارٹی کے خلاف توہین عدالت،سو موٹو، میمو گیٹ، حج سکینڈل وغیرہ وغیرہ پر مستعدی
کا جو عالم تھا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ان دونوں جج حضرات کے متعصبانہ کردار سے بھی
آپ بخوبی واقف ہیں
یہاں میرا مقصد حقائق بیان کرنا ہے پیپلز پارٹی یا کسی اور جماعت کا دفاع کرنا مقصود نہیں
امید ہے میری تلخ نوائی کو معاف فرمائیں گے
 
منشی صاحب نے کسی اچھے وکیل کے ساتھ زندگی گزاری ہے
اب مفت میں خدمت خلق میں مصروف ہیں ،الله انھیں اور مصروف کرے
​

قبلہ! آپ کی مصروفیات کے مقابلے میں ابھی تو ہم طفل مکتب ہیں آپکی کرم فرمائی کا شکریہ
 


نہیں استاد محترم ! میرا قطعی" کوئی ایسا ارادہ نہیں مگر میں یہ کہے بنا نہیں رہ سکتا کہ
یک چشمی عدلیہ کے دور میں نواز شریف کے خلاف تمام مقدمات سرد خانے میں جبکہ
پیپلز پارٹی کے خلاف توہین عدالت،سو موٹو، میمو گیٹ، حج سکینڈل وغیرہ وغیرہ پر مستعدی
کا جو عالم تھا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ان دونوں جج حضرات کے متعصبانہ کردار سے بھی
آپ بخوبی واقف ہیں
یہاں میرا مقصد حقائق بیان کرنا ہے پیپلز پارٹی یا کسی اور جماعت کا دفاع کرنا مقصود نہیں
امید ہے میری تلخ نوائی کو معاف فرمائیں گے

:)ارے بلکل نہیں ، برا ؟ توبہ توبہ ، سوچیے گا بھی نہیں ، ​


آپ مخاطب ہر گز نہیں ، میں ہر تھریڈ پر ریکارڈ کی نوک پلک سنوارتا جاتا ہوں ، کیوں کہ بعض جذباتی آدھا سچ ہی تمام سچ سمجھتے ہیں

کسی نے کہہ دیا کہ ، نواز بادشاہ ہے تو ، یہاں ڈھنڈورچی شیخ رشید و شجاعت و قادری کو "خلیفتہ المسلمین" سمجھ بیٹھتے ہیں ، یہی المیہ ہے

آج کل عجیب رواج ، انوکھی رسم چل پڑی ہے یہاں ، اگر الطاف حسین کہیں گے کہ نواز شریف چور ہے ، تو سب انقلابی تالیاں بجائیں گے ، دھمالیں ڈالیں گے ، سنیے سنیے ، ایشیاء کے مقرر شعلہ بیان ، مشھور انقلابی راہ نما ، جناب الطاف حسین مدظلہ برکتھم نے بھی نواز شریف کو
چور کہا ہے ، الطاف حسین زندہ باد​