Advertisement

کشمیر پر ہنڈائی پاکستان کی پوسٹ پر بھارتی بائیکاٹ کی مہم کیوں چلانے لگے؟

hundai-pak.jpg


ہنڈائی پاکستان کی ڈیلرشپ نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے تن بدن میں آگ لگ گئی اور اسے پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے ہنڈائی کے بائیکاٹ کیلئے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلا دیا۔

پاکستان میں 5 فروری ہر سال یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منایا جاتا ہے اسی سلسلے میں غیر ملکی کارمینوفیکچرر ہنڈائی کی پاکستانی ڈیلرشپ کی جانب سے اسی دن کی مناسبت سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس پر بھارتی پھٹ پڑے اور ہنڈائی کے بھارت میں بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا۔

رشی باگڑی نامی صارف نے پاکستان اور بھارت میں بکنے والی گاڑیوں کی تعداد کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سال 2021 کے دوران 50ہزار 500 گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں جب کہ پاکستان میں اسی عرصے کے دوران 8 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

انشل سکسینا نے کہا کہ ہنڈائی پاکستان کے فیس بک پیج پر بھی یہی پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں کشمیریوں کیلئے آزادی مانگی جا رہی ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

موہن گوڈا نے کہا کہ ہماری حکومت کو ہنڈائی بھارت کے خلاف بھی کیس کر دینا چاہیے جو کہ ہنڈائی پاکستان کے حق میں بول رہا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

دانش منظور نے کہا کہ بھارتی حکومت کو ہنڈائی گلوبل کے آفیشل اور کیا موٹرز کے آفیشلز کیلئے جاری کیے جانے والے ویزوں پر نظرثانی کرنا چاہیے۔ کیونکہ ان کے اپنے کاروباری ایجنڈے اور پاکستان میں اس کمپین کا حصہ بننے پر وضاحت دینی چاہیے۔

Loading X post…
Open original post on X

شریاس شینوائے نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی کہ جنوبی کوریا کی کارساز کمپنی منافع تو بھارت سے کماتی ہے اور پھر پاکستان کے ساتھ ملکر سازش کرنے لگتی ہے۔ مجھے بھی لگتا ہے کہ اب اس کمپنی کی گاڑی کیلئے کرائی گئی بکنگ کو کینسل کر دینا چاہیے۔

Loading X post…
Open original post on X

یاد رہے کہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس طرح کا ردعمل آنے کے بعد ہنڈائی بھارت کی جانب سے بھارتی عوام اور ملک کے حق میں ایک پیغام شیئر کیا گیا تھا اور کہا کہ بھارت ہنڈائی کا دوسرا گھر ہے ہم اپنے نام سے منسوب اس سوشل میڈیا پوسٹ کی مذمت کرتے ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Advertisement