- Joined
- Aug 27, 2019
- Posts
- 4,762
- Reaction score
- 6,030
- Points
- 113
ہنڈائی پاکستان کی ڈیلرشپ نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے تن بدن میں آگ لگ گئی اور اسے پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے ہنڈائی کے بائیکاٹ کیلئے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلا دیا۔
پاکستان میں 5 فروری ہر سال یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منایا جاتا ہے اسی سلسلے میں غیر ملکی کارمینوفیکچرر ہنڈائی کی پاکستانی ڈیلرشپ کی جانب سے اسی دن کی مناسبت سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس پر بھارتی پھٹ پڑے اور ہنڈائی کے بھارت میں بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا۔
رشی باگڑی نامی صارف نے پاکستان اور بھارت میں بکنے والی گاڑیوں کی تعداد کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سال 2021 کے دوران 50ہزار 500 گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں جب کہ پاکستان میں اسی عرصے کے دوران 8 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xانشل سکسینا نے کہا کہ ہنڈائی پاکستان کے فیس بک پیج پر بھی یہی پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں کشمیریوں کیلئے آزادی مانگی جا رہی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xموہن گوڈا نے کہا کہ ہماری حکومت کو ہنڈائی بھارت کے خلاف بھی کیس کر دینا چاہیے جو کہ ہنڈائی پاکستان کے حق میں بول رہا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xدانش منظور نے کہا کہ بھارتی حکومت کو ہنڈائی گلوبل کے آفیشل اور کیا موٹرز کے آفیشلز کیلئے جاری کیے جانے والے ویزوں پر نظرثانی کرنا چاہیے۔ کیونکہ ان کے اپنے کاروباری ایجنڈے اور پاکستان میں اس کمپین کا حصہ بننے پر وضاحت دینی چاہیے۔
Loading X post…
Open original post on Xشریاس شینوائے نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی کہ جنوبی کوریا کی کارساز کمپنی منافع تو بھارت سے کماتی ہے اور پھر پاکستان کے ساتھ ملکر سازش کرنے لگتی ہے۔ مجھے بھی لگتا ہے کہ اب اس کمپنی کی گاڑی کیلئے کرائی گئی بکنگ کو کینسل کر دینا چاہیے۔
Loading X post…
Open original post on Xیاد رہے کہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس طرح کا ردعمل آنے کے بعد ہنڈائی بھارت کی جانب سے بھارتی عوام اور ملک کے حق میں ایک پیغام شیئر کیا گیا تھا اور کہا کہ بھارت ہنڈائی کا دوسرا گھر ہے ہم اپنے نام سے منسوب اس سوشل میڈیا پوسٹ کی مذمت کرتے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/MPTQpqT/hundai-pak.jpg
Last edited by a moderator:





