کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں سیکیورٹی گارڈ نے ظلم کی انتہا کردی، بھیک مانگنے پر مقامی ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے بچے کی جان لے لی،بچہ ہوٹل کے باہر گداگری کر رہا تھا کہ ریسٹورنٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے منع کردیا۔
سیکیورٹی گارڈ کی بات نہ ماننے پر بچے پر فائرنگ کر دی گئی جس سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،ملزم لاش جیکسن تھانے کی حدود میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا،پولیس نے نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کیخلاف ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا۔
مفرور سیکیورٹی گارڈ کی تلاش جاری ہے،بچے کی لاش تدفین کے لیے سکھر روانہ کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب والدہ کا کہنا ہے کہ عمر اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ہوٹل کے باہر چیز بیچ رہا تھا۔ بچے کا تعلق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے بتایا جارہا ہے۔
بچے کے قتل پر سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔