Advertisement

کراچی۔.... غدار وں کے سر پر تاج

وہ جو سازشیں کرتے ہیں ،وہ جو خودکو محب وطن اور دوسروں کو غدارسمجھتے ہیں انہیں
معلوم ہوجانا چاہیے کہ عوام کی سوچ ان سے کس
قدرمختلف ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں سب کی نظریں کراچی پر تھیں۔ شاید اس لیے بھی کہ
عوام کی تقدیر کے فیصلے کرنے والوں نے کراچی کو غداروں کے چنگل سے نکالنے کی مکمل منصوبہ بندی کررکھی تھی۔
کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے نام پر کراچی میں ایم کیوایم کو جس طرح سے نشانہ بنایاگیا
پاکستان کی تاریخ میں یہ کوئی پہلی مثال نہیں تھی۔ اس سے پہلے بھی عوام کامینڈیٹ چوری کرنے کے لیے
بہت سے سیاسی رہنماﺅں کو غدار قراردیا جا چکا ہے۔ یہ سلسلہ قیام پاکستان کے فوراً بعد شروع ہو گیا تھا۔
کسی کو سرحدی گاندھی کا نام دیا گیا۔ تو کسی کو بھارت کا ایجنٹ قرار دیا گیا۔ پہلے بنگالی قومی سلامتی کے
تقاضوں کی بھینٹ چڑھے۔ پھر بلوچوں کی باری آئی۔ 50کے عشرے میں ہی انہیں غدارقراردینے اور
ان کے رہنماﺅں کو پھانسیاں دینے کاعمل شروع ہو گیا تھا۔ ایم آر ڈی کی تحریک کچلنے کے لیے جب
پی آئی اے کاطیارہ ہائی جیک کرایا گیا تو سندھی عوام غدارقرارپائے۔ ان غداروں سے نجات
کے لیے الطاف حسین کو تھپکی دی گئی۔ شہری اور دیہی سندھ کی تفریق واضح ہوئی۔ اس دوران جی ایم سید
اور قادر مگسی بھی غداروں کی فہرست میں شامل کر دیے گئے۔ الطاف حسین مہاجروں کے حقوق کا نام لے کر
میدان میں آئے۔ کراچی ہی نہیں حیدرآباد، سکھرتک ایم کیو ایم نے پذیرائی حاصل کر لی۔
پھر حب الوطنی کے دعویداروں کو خیال آیا کہ الطاف حسین سرکش ہوتے جا رہے ہیں۔ سو ان کے لیے بھی پھندہ
تیار کیا جانے لگا۔ زیادہ تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔ سب کچھ آپ کے سامنے ہے۔ کون کون سے
آپریشن ہوئے، کیسے کیسے نیٹ ورک تیارکیے گئے، ایم کیوا یم میں سے ایک حقیقی برآمد کی گئی۔
اور حقیقت یہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے جو حربے بھی اختیار کیے۔ عوام کی رائے تبدیل نہ ہو سکی۔
اس مرتبہ بلدیاتی الیکشن سے قبل پورے زور وشور کے ساتھ ڈھنڈورا پیٹا گیا کہ کراچی میں امن بحال ہو گیا ہے۔
کراچی پھرسے عروس البلاد کاروپ دھار چکا ہے۔ اب وہاں نہ کوئی بھتہ لیتا ہے اور نہ گن پوائنٹ پر کسی
کو یرغمال بنایا جاتا ہے کہ یہ کام کسی اور نے خود سنبھال لیا ہے۔ اسی دوران اسٹیبلشمنٹ کا ایک مہرہ نثار علی
خان بھی عمران فاروق قتل کیس کے تانے بانے جوڑتا رہا۔ محب وطن قوتوں کو یقین تھا کہ انتخابات کانتائج ان
کے حق میں آئےں گے کہ بقول ان کے عوام کے دلوں سے ایم کیو ایم کی دہشت ختم ہو چکی ہے۔ یقیناً
کوئی ایک دہشت کسی دوسری دہشت کے نتیجے ہی میں ختم ہوتی ہے۔ اور دوسری دہشت بھرپور انداز میں
بٹھا دی گئی تھی۔ انتخابات جب بالکل قریب آ گئے تو معلوم ہوا کہ دہشت ختم ہونے کے بعد بھی محبت
اسی طرح برقرار ہے۔ سو ایک نیا منصوبہ تیار کیا گیا۔ عمران خان اور سراج الحق کو ایک ہی ٹرک میں بٹھا
کر کراچی کی سڑکوں پر چھوڑ دیا گیا۔ بڑا والہانہ استقبال ہوا، ان دونوں عظیم رہنماﺅں کا۔ نجانے کیوں ہم
نے اس استقبال کودیکھ کر خواجہ سراﺅں کے کوٹے والا بلاگ تحریر کر دیا تھا۔ اگرچہ اشارہ ان
دو شخصیات کی طرف نہیں تھا مگر انتخابات کے نتائج اس بلاگ کے عنوان سے خوامخواہ مطابقت اختیار کر گئے۔
پولنگ کے روز ایک طے شدہ منصوبے کے تحت الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تو میڈیا
میں وہ ہاہا کارمچی کہ رہے نام اللہ کا۔ تجزیہ کار میدان میں آئے۔ غداروں کے خلاف پروپیگنڈہ
عروج پر پہنچ گیا۔ محب وطن قوتوں کو مکمل یقین تھا کہ نتائج ان کی توقعات کے مطابق آئیں گے۔
لیکن ہوا کچھ اور۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر بھی بری طرح ہار گئے۔ امیروں
پر غربت کایہ عالم کوئی پہلی بار نہیں آیا۔ عوام میں ان کی بس اتنی ہی پذیرائی ہے۔ کراچی والوں نے
بلدیاتی انتخابات میں جو فیصلہ دیا وہ اس بات کاثبوت ہے کہ عوام کی سوچ اس قسم کے ہتھکنڈوں
کے ذریعے کبھی بھی تبدیل نہیں کی جا سکتی۔ اسٹیبلشمنٹ کو کوئی پہلی مرتبہ منہ کی نہیں کھانا پڑی۔
ان کے ساتھ ہمیشہ یہی ہوا کہ انہوںنے جسے بھی غدار کہا عوام نے اس کے سرپر اقتدار کاتاج سجایا۔
کراچی والوں کا مینڈیٹ چوری کرنے کی ایک اورکوشش ناکام ہو چکی ہے۔ اس مینڈیٹ کو تسلیم کیاجانا
چاہیے۔غداری اور قتل کے مقدمات عوام کی رائے ماضی میں بھی تبدیل
نہیں کرسکے اور آئندہ بھی یہ کوشش رائیگاں جائے گی۔
سورس
​
​
 
Advertisement
الحمد لللہ آپ کا تعصب کھل کر سامنے آگیا ہے اور جو آپ لوگ اس پر شور مچا رہے ہیں اکائ کو کمزور کرنے میں کوئ کسر نہیں چھوڑی آپ بانی نہیں ہیں پاکستان بنانے والے اگر پڑھے لکھے لوگوں کا شعور یہ ہے تو الللہ ہی حافظ آپ کو مبارک آنے والی اولادوں کے جیدا بلیڈ کن ٹٹا کن کھجورا چوہی مبارک ہوں
 
Advertisement

ایک فلسفی تھا ، اس نے اپنی تجربہ گاہ میں ، ایک مچھر کو پکڑا ، میز پر رکھ دیا ، تالی بجائی ، مچھر اڑ گیا ، پھر پکڑ لیا ، ایک پر توڑ دیا ، پھر تالی بجائی ، مچھر پھر اڑ گیا ، دوبارہ پکڑا ، دوسرا پر بھی توڑ دیا ، اب پھر سے تالی بجائی ، مچھر اڑ نا سکا ، وہیں پڑا رہا ، فلسفی نے اپنی نوٹ بک نکالی ، نتیجہ لکھا ، اگر مچھر کے دونوں پر توڑ دئیے جائیں ، تو وہ کانوں سے "بہرہ" ہو جاتا ہے ،

:(اس طرح کے کالمز پڑھ کر ، مچھر اور فلسفی دونوں کی مثال ، درست ہی ثابت ہوتی ہے​
 
غدار وہ ہیں جو پاکستان بننے کے خلاف تھے اور آج بھی اسکی جڑیں کھوکھلی کرنے میں لگے ہیں, طالبان کا ساتھ دیا اور اب داعش کو کامیاب کرنے کے خواہشمند ہیں
 
غدار وہ ہیں جو پاکستان بننے کے خلاف تھے اور آج بھی اسکی جڑیں کھوکھلی کرنے میں لگے ہیں, طالبان کا ساتھ دیا اور اب داعش کو کامیاب کرنے کے خواہشمند ہیں

مہاجر غدار نہیں ، سب سے زیادہ محب وطن ہیں جو انہیں غدار سمجھے اس نے تاریخ نہیں پڑھی نا دسویں جماعت کی "مطالعہ پاکستان" پڑھنے کی توفیق ہوئی

ہاں مہاجر بھی سیاسی و سماجی بحران کا شکار ہیں ، یہ بحران پاکستان کی ہر قوم ، مسلک و نسل میں ہے

غدار وہ ہیں جو پاکستان بننے کے خلاف تھے اور آج بھی اسکی جڑیں کھوکھلی کرنے میں لگے ہیں, طالبان کا ساتھ دیا اور اب داعش کو کامیاب کرنے کے خواہشمند ہیں

غدار کون ؟؟؟؟؟؟؟

​
 
Advertisement
ٹوٹل ٹرن آوٹ تئیس فیصد اور متحدہ کو اس میں سے زیادہ سے زیادہ پندرہ فیصد ملے ہوں گے تو کیا پندرہ فیصد ووٹر سارے کراچی کی ترجمانی کرتے ہیں . اگر عوام کے پاس کوئی متبادل قیادت موجود نہیں تو یہ متحدہ کی فتح نہیں کہلا سکتی
جس دن عوام کو متبادل قیادت ملے گی الطاف اینڈ کمپنی کچرے کے ڈھیر سے ملے گی جہاں ضیاء کی باقیات بھی ساتھ ہوں گی
 
Dhandli khan supporter- FYI

Open your eyes, and ear, put your mind on ground, read mind of Sindh urbon areas people what they want................

ماشاللہ، پاکستان کی کسی اور سیاسی قیادت کے را اور بھارت سے تعلقات نہیں. بھارت جو پاکستان کا بد ترین دشمن ہے، اگر وہ متحدہ کے کتوں کو تربیت دے کر پاکستان میں لاشیں گرواتا رہا ہے، ہر تیسرے دن کراچی بند کر کے ملک کی معیشت کو نقصان پوھنچاتا رہا ہے، باقاعدہ متحدہ کے بھکاری اور گٹر کے کیڑے لیڈران کو پیسہ دیتا رہا ہے تو پھر متحدہ اپنے آپ کو کہاں کا محب وطن کہتی ہے؟ کیا وہ بھارت کے لئے محب وطن اور پاکستان کے لئے غدّار نہیں ہے؟ پھر بات کرتے ہیں کراچی کے مینڈٹ کی جس میں ٣٠ پرسینٹ لوگوں کو ووٹ دیا اور ٢٠ پرسینٹ متحدہ کے حق میں گیا تو کیا اسکا مطلب یہ ہے کے ٢ کروڑ کی آبادی کے شہر میں متحدہ کو صرف ٢٠ لاکھ ووٹ ملے اور یہ ٢٠ لاکھ لوگ کراچی کی نمائندگی کرتے ہیں ؟ انگریزی میں اسے کہتے ہیں بل شٹ
 
Advertisement

ایک فلسفی تھا ، اس نے اپنی تجربہ گاہ میں ، ایک مچھر کو پکڑا ، میز پر رکھ دیا ، تالی بجائی ، مچھر اڑ گیا ، پھر پکڑ لیا ، ایک پر توڑ دیا ، پھر تالی بجائی ، مچھر پھر اڑ گیا ، دوبارہ پکڑا ، دوسرا پر بھی توڑ دیا ، اب پھر سے تالی بجائی ، مچھر اڑ نا سکا ، وہیں پڑا رہا ، فلسفی نے اپنی نوٹ بک نکالی ، نتیجہ لکھا ، اگر مچھر کے دونوں پر توڑ دئیے جائیں ، تو وہ کانوں سے "بہرہ" ہو جاتا ہے ،

:(اس طرح کے کالمز پڑھ کر ، مچھر اور فلسفی دونوں کی مثال ، درست ہی ثابت ہوتی ہے​

ba shaoor zameer farosh ke saamnay aqal ki baat kerna sra sar hamaqat hai..... baki aap khud samajhdar hain
 
MQM is Army Party, and Army will tackle it how they like it.

Gen Zia made it, Gen Babar almost destroyed it, Gen Musharif made it strong again. Now Gen Raheel is cutting it to desired size.
 
الحمد لللہ آپ کا تعصب کھل کر سامنے آگیا ہے اور جو آپ لوگ اس پر شور مچا رہے ہیں اکائ کو کمزور کرنے میں کوئ کسر نہیں چھوڑی آپ بانی نہیں ہیں پاکستان بنانے والے اگر پڑھے لکھے لوگوں کا شعور یہ ہے تو الللہ ہی حافظ آپ کو مبارک آنے والی اولادوں کے جیدا بلیڈ کن ٹٹا کن کھجورا چوہی مبارک ہوں
People were with yazid & imam Hussain was martyred. People of Makkah were with Abu Jahal & our Holy Prophet[saw] had to leave Makkah for Medina.

SO CALLED MOHAJIRS GET LOST !! for last 30 years you guys are playing muhajir card, but done nothing for Karachi or it's people, now live with it, army/rangers have done you a favors, they have somewhat cleaned your criminal element, which you could not do, if rangers go back tomorrow, you guys will be in shiitt hole again, stop this noora kushti between establishment, ppp, mqm, and patwaris, and this was the only way to stop pti!!!! NO DON HAS BEEN PROSECUTED, YOU GUYS SHOULD THANK RAHEEL/MUSH FOR THAT THEY HAVE GIVEN YOU KARACHI BACK... GO BACK TO RAHEEL AND ASK THIS QUESTION...YOU CAN'T FOOL PEOPLE ALL THE TIME !!!
 
bad man

you are talking like indian shivsena

they say indian muslims to get lost to pakistan .