Advertisement

ڈولفن فورس ۔ پنجاب حکومت کا نیا سفیدہاتھی&#156

ڈالفن فورس پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

5600217563227.gif

نئی ایلیٹ سیکیورٹی یونٹ ڈالفن فورس کا نام بھلے عادی مجرموں کے دلوں میں اپنا خوف پیدا نہ کر سکے لیکن اس کے اہلکاروں نے لاہور کی سڑکوں پر گشت شروع کر دیا ہے۔ ڈالفن فورس کا آئیڈیا اور نام ترکی کے ایک خصوصی یونٹ سے مستعار لیا گیا ہے، جس سے وزیر اعلی پنجاب انتہائی متاثر تھے۔ ایک طرف جہاں شہباز شریف اس فورس کو متعارف کرانے میں انتہائی سنجیدہ تھے وہیں اعلیٰ پولیس افسران نے اس نئے یونٹ کو شبہات کی نظر سے دیکھا

کیونکہ ان کا خیال ہے کہ ماضی کے خصوصی یونٹس کی طرح اس کا بھی انجام صرف شرمندگی ہو گا۔ ڈولفن فورس کی ممکنہ ناکامی کی سب سے بڑی وجہ اس پر اٹھنے والے کثیر اخراجات ہوں گے۔ یونٹ کیلئے اب تک 35 ہنڈا سی بی موٹر سائیکلیں خریدیں جا
چکی ہیں اور ہر موٹر سائیکل کی قیمت پندرہ لاکھ روپے ہے۔

نئی فورس کیلئے اخراجات کی فہرست یہیں مکمل نہیں ہوتی کیونکہ ایک منصوبے کے تحت فورس کے ہر اہلکار کیلئے پچاس ہزار روپے مالیت کی وردی خریدنے پر غور ہو رہا ہے۔ اس وردی میں کیمرے کے ساتھ ساتھ اہلکار کی نقل و حرکت دیکھنے کیلئے خصوصی چپ بھی نصب ہو گی۔ اس کے علاوہ ماضی میں قائم ہونے والے پیٹرولنگ یونٹس کے مقابلے میں ڈولفن فورس کی مینٹیننس اور ریپئرنگ اخراجات زیادہ ہوں گے۔ پولیس افسران نے نام نہ ظاہر کرنے کی شناخت پر کہا کہ تھوڑے عرصے میں ہی ڈولفن فورس اور اس کے ساز وسامان کیلئے فنڈز ختم ہو جائیں گے اور بلاآخر اسے جرائم کے خلاف استعمال کرنے کے بجائے وی آئی پی شخصیات کی حفاظت کیلئے تعینات کر دیا جائے گا۔

560021747bdd0.jpg

ڈولفن فورس کے ڈی ایس پی میر کاشف خلیل کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائمز میں ملوث مجرموں کا پیچھا اور گرفتار کرنے کیلئے یونٹ کے پاس اس طرح کی طاقت ور موٹر سائیکلیں ہونا ضروری ہے۔ تاہم، اسی طرح کی دوسری ایلیٹ یونٹس محافظ فورس اور کوئیک رسپانس فورس قائم ہونے کے کچھ عرصے میں ہی 125سی سی موٹر سائیکلوں کی مینٹیننس کیلئے فنڈز ختم ہونے کی وجہ سے بیکار ہو گئیں۔ ان یونٹس کے زیادہ تر اہلکار روزمرہ کے ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے اپنی سواری استعمال کرنے پر مجبور ہوئے اور انہیں اس کام کیلئے روزانہ 1.5 لیٹر فیول آلاؤنس دیا جانے لگا۔ پولیس حکام نے دعوی ٰکیا کہ صوبائی حکومت سے پولیس اسٹیشنوں کے زیر استعمال گاڑیوں کی تعداد بڑھانے کیلئے کئی بار درخواستیں ارسال کی گئیں لیکن ان پر کوئی عمل نہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور کے زیادہ تر پولیس اسٹیشنوں میں صرف دو سرکاری گاڑیاں ہیں جو شہر میں امن و امان برقراررکھنے کیلئے ناکافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی ایلیٹ فورس پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے اسے موجودہ فورسز کی بہتری کیلئے استعمال کیا جا سکتا تھا۔ فی الحال پولیس حلقوں میں ڈولفن فورس کی کامیابی کے حوالے سے تھوڑی امید ہی پائی جاتی ہے۔(رپورٹنگ وسیم ریاض اوردانیال حسن)۔

Source
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

This is real change, we don't want farce for a change, like in KPK
 
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

You are only focusing on the expenses side.
Every govt unit has expenditures. Nothing is for free.
If we utilise the force effectively and if prevent the people and provide public better security then we should appreciate CM efforts for introducing this force.

The problem should not be expenses but to maintain the credibility of the force.
We should watch that it is not misused by the authorities
 
Advertisement
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

Yaheeh almia ha..elite force..ab sirf VIP duty ke lia
reh gae ha..asal mien ye naya mansobey sirf maal
pani bananey ke lia banaya jatay hain..Yellow Taxi.
Green Buses,Sasti Roti.Laptop,PM Rozgar Schem..
Metro Buses,Danish School,Jis din in ka khatta khula.
sab heran reh jaya gein ke kesay tax ke paisay ki loot mar
howi.Aik din ye ana ha jab Panjab mien Nawaz family Limited ki
Gov nahi rehni.Tab tak ye Noora family bahir complete
settled ho chuki ho gi.Baqi reh janay walo ki koi zamanat
bhi nahi karwany aya ga..mark my words..
 
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

G.anja brothers are just about gimmicks. Nothing else. They dont have brains at all.

These both brothers don't see the evolution that brought the western countries to the 'Developed Nations', all Ganjas see is the 'Chamak Damak' and blindly follows it.

Lakh di ****** G.anja on duos.
 
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

اعمال کا دارومدار نیت پر هے

موجوده پولیس کا کباڑا هو رها هو ...اس پر کوئ توجه نا هو..وه پولیس مخالف سیاستدانوں کو دهمکانے اور ذاتی اثر و رسوخ کے لئے هو تو ایسی ایلیٹ فورسز سفید ہاتهی هی ثابت هوتی هیں
 
Advertisement
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

اس نفسیاتی اعلی کا بادشاہوں کی طرح کا طرز عمل جانے کب ختم ھوگا ، موصوف کو ترکی میں کچھ پسند آگیا اور لگا اس خواہش کو عملی جمہ پہنانے عوام کے پیسوں پر۔ اسکو یہ نظر نہیں آتا کہ پنجاب میں تھانہ کلچر نے شہریوں کو شدید پریشان کر رکھا ہے اور اس بےوقوف اعلی کے اپنے بیشتر دعوئو ں کے باوجود اسے تبدیل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ تھانے میں موجود پولیس افسران اور دیگر اہلکار مجبور لوگوں سے جو بد قسمتی سے وہاں رپورٹ لکھوانے آجاتے ہیں تو اُ ن سے اپنا معاوضہ وصول کرنا حق سمجھتے ہیں اور انہیں تھانے کے چکر لگواتے رہتے ہیں۔ اگر یہ ہمیں کوئی نئی فورس کے بجائےموجودہ تھانہ کلچر کا مکمل خاتمہ کردے تو سمجھ لو لوگوں نے اسکو ووٹ سہی دیا ھے ۔​
 
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

اسے کہتے هیں آگے دوڑ پیچهے چهوڑ اس گندِ اعلی کو کوئی یه نہیں بتاتا که بیوقوف پہلے سے جو فورس موجود هے اسے ٹهیک کرو نه که نئے وینچر شروع کر دو
 
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

چپڑاسیوں کو لاہور میں ایک دھرنہ دینا چاہیئے جس کا مقصد پنجاب پولیس کا محکمہ ختم کرنا ہو کیونکہ پنجاب کی 2 لاکھ پولیس صرف اور صرف سیاسی مخالفوں پہ مقدمے بنا رہی ہے، :(

آپ کوئی تجاویز دو کہ پولیس میں کیا کیا خرابیاں ہیں جن کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ، --آپ اپنی رائے سے بھی آگاہ کریں کہ 2 لاکھ ملازمین پہ مشتمل پنجاب پولیس صرف قومی وسائل کا ضیاع ہے یا پھر کچھ نہ کچھ اس کا فائدہ بھی ہے ؟
اسے کہتے هیں آگے دوڑ پیچهے چهوڑ اس گندِ اعلی کو کوئی یه نہیں بتاتا که بیوقوف پہلے سے جو فورس موجود هے اسے ٹهیک کرو نه که نئے وینچر شروع کر دو
 
Last edited:
Advertisement
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

سیاسی مخالفت اور ریٹنگ کے چکر میں پنجاب اور پنجاب کی پولیس کو بد نام کرنے کی باقاعدہ مہم نہیں چلائی جا رہی ؟ لگتا یوں ہے کہ پنجاب پولیس کا کہیں بھی کوئی مثبت کردار نہیں ہے ، پنجاب پولیس روزانہ سیکڑوں سیاسی مخالفوں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہے، تھانوں میں عام شہری کی درخواست نہیں لی جاتی ، حتیٰ کے قتل کے مقدمے درج نہیں ہوتے، جعلی پولیس مقابلوں میں 50 سے 60 بندے روز مار دیئے جاتے ہیں حالانکہ یہی پولیس دھرنوں کے فناسر پرویز الہیٰ کے دور میں دنیا کی بہترین پولیس شمار ہوتی تھی
اس نفسیاتی اعلی کا بادشاہوں کی طرح کا طرز عمل جانے کب ختم ھوگا ، موصوف کو ترکی میں کچھ پسند آگیا اور لگا اس خواہش کو عملی جمہ پہنانے عوام کے پیسوں پر۔ اسکو یہ نظر نہیں آتا کہ پنجاب میں تھانہ کلچر نے شہریوں کو شدید پریشان کر رکھا ہے اور اس بےوقوف اعلی کے اپنے بیشتر دعوئو ں کے باوجود اسے تبدیل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ تھانے میں موجود پولیس افسران اور دیگر اہلکار مجبور لوگوں سے جو بد قسمتی سے وہاں رپورٹ لکھوانے آجاتے ہیں تو اُ ن سے اپنا معاوضہ وصول کرنا حق سمجھتے ہیں اور انہیں تھانے کے چکر لگواتے رہتے ہیں۔ اگر یہ ہمیں کوئی نئی فورس کے بجائےموجودہ تھانہ کلچر کا مکمل خاتمہ کردے تو سمجھ لو لوگوں نے اسکو ووٹ سہی دیا ھے ۔​
 
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

​چپڑاسیو ،کبھی اچھے کام کی تعریف بھی کر دیا کرو
G.anja brothers are just about gimmicks. Nothing else. They dont have brains at all.

These both brothers don't see the evolution that brought the western countries to the 'Developed Nations', all Ganjas see is the 'Chamak Damak' and blindly follows it.

Lakh di ****** G.anja on duos.
 
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

چپڑاسیوں کو لاہور میں ایک دھرنہ دینا چاہیئے جس کا مقصد پنجاب پولیس کا محکمہ ختم کرنا ہو کیونکہ پنجاب کی 2 لاکھ پولیس صرف اور صرف سیاسی مخالفوں پہ مقدمے بنا رہی ہے، :(

پولیس تو سندھ میں بهی هے
حال بهی هم خوب جانتے هیں
 
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

​چپڑاسیو ،کبھی اچھے کام کی تعریف بھی کر دیا کرو

جی جی
پہلے نندی پور سولر پاور اور ایل این جی والی تعریف واپس کرو
جو لوگوں نے تمہارے مطالبے پر کی تهی
 
Advertisement
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

آپ کوئی تجاویز دو کہ پولیس میں کیا کیا خرابیاں ہیں جن کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ، --آپ اپنی رائے سے بھی آگاہ کریں کہ 2 لاکھ ملازمین پہ مشتمل پنجاب پولیس صرف قومی وسائل کا ضیاع ہے یا پھر کچھ نہ کچھ اس کا فائدہ بھی ہے ؟

بهائ اتنے جذباتی نا هو
پنجاب پولیس کی ناقص کارکردگی پر هی بات هوگی
سو فیصد تو دنیا میں کچھ خراب نہیں هوتا
شراب میں بهی کچھ نا کچھ فائدے هیں
 
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

سیاسی مخالفت اور ریٹنگ کے چکر میں پنجاب اور پنجاب کی پولیس کو بد نام کرنے کی باقاعدہ مہم نہیں چلائی جا رہی ؟ لگتا یوں ہے کہ پنجاب پولیس کا کہیں بھی کوئی مثبت کردار نہیں ہے ، پنجاب پولیس روزانہ سیکڑوں سیاسی مخالفوں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہے، تھانوں میں عام شہری کی درخواست نہیں لی جاتی ، حتیٰ کے قتل کے مقدمے درج نہیں ہوتے، جعلی پولیس مقابلوں میں 50 سے 60 بندے روز مار دیئے جاتے ہیں حالانکہ یہی پولیس دھرنوں کے فناسر پرویز الہیٰ کے دور میں دنیا کی بہترین پولیس شمار ہوتی تھی
بڑا افسوس ھوتا ھے کہ آپ جیسے لوگ صرف نورے کی محبت میں پنجاب پولیس کو ڈیفنڈ کرتے ھیں۔ ظلم کی انتہاء پنجاب پولیس پر جاکر ختم ھوتی ھے انکے کارنامے ہی ایسے ھیں کہ پوری پنجاب پولیس کا فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلنا چاہیے اور مجرموں کو پھانسیوں پر چڑھانا چاہیے ؟؟​

12049585_523245014509043_296407133179703982_n.jpg
 
یہ آپ کو کیا پرویز الٰہی نے کسی پرائیویٹ مجلس میں بتایا تھا؟
 
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

دھرنوں کی فنانسنگ کے حوالے سے میڈیا میں خبریں چلتی رہتی تھیں ، پچھلے دنوں شجاعت حسین نے سلیم صافی کو انٹرویو دیتے ہو ئے اس کی خود بھی تصدیق کر دی:biggthumpup:
یہ آپ کو کیا پرویز الٰہی نے کسی پرائیویٹ مجلس میں بتایا تھا؟
 
Re: پنجاب حکومت کا نیا سفید ہاتھی؟

جناب آپ کو نواز شہباز فوبیا ہے ،پنجاب فوبیا ہے اور پنجاب پولیس فوبیا ہے تو میں اس کا علاج کیسے کر سکتا ہوں ، میں نے عرض کیا تھا کہ پنجاب پولیس میں ملازمین اور افسران کی تعداد 2 لاکھ کے قریب بنتی ہے ، جس ظالم نے بکروں کے بیوپاری کے 50 بکرے مار دیئے اس کی ذمہ داری ڈی جی خان کا ڈی پی او یا جہلم صدر تھانے کا افضال احمد اے ایس آئی یا کانسٹیبل سلیم پہ کیسے عائد ہو سکتی ہے ، یا جن پولیس والوں نے ماڈل ٹاون میں قادری کے 14 مرید قتل کئے اس کا ذمہ دار ہم گوجرانوالہ سیٹلائٹ پولیس سٹیشن والوں کو کیسے ٹھہرا سکتے ہیں ؟؟؟ ہم نے ہر ظلم اور زیادتی اور قانون شکنی کرنے والے کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے اور اس کو سزا دلوانی ہے ، ہم نے یہ نہیں کرنا کہ ایک خاندان کا لوفر فرد کسی بے قصور کو قتل کر دیتا ہے تو ہم اس لوفر کے سارے خاندان کو پھانسی چڑھا دیں ، میرصرف اتنا کہنا ہے کہ آپ اسی کو برا کہیں جو برائی کرتا ہے ، گھر کا ایک فرد یا سیاسی جماعت کا ایک کارکن برا ہو تو پورا گھر اور ساری سیاسی جماعت بری نہیں بن جاتی