- Joined
- Mar 6, 2010
- Posts
- 17,203
- Reaction score
- 23,269
- Points
- 113
معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 79 برس کے ہوگئے
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936ء کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے مئی 1998ء میں بلوچستان کے شہر چاغی میں ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد پاکستان پہلے اسلامی ملک کے طور پر سامنے آیا جو کہ ایٹمی طاقت سے مالا مال تھا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہلال امتیاز اور پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیں۔ انہوں سائنسی تحقیقی مضامین اور مختلف موضوعات پر سینکڑوں مضامین بھی لکھے ہیں۔ فیس بُک پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ یکم اپریل بروز بدھ ان کی 79ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ سالگرہ کے موقع پر ان کے مداح خصوصی تقاریب منعقد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی صحت، تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
SOURCE