ڈاکٹر عبدالسلام کے کزن کا قتل

Status
Not open for further replies.

SachGoee

Senator (1k+ posts)
_95390129_whatsappimage2017-03-30at14.31.00.jpg

إنا لله وإنا إليه راجعون

جمعرات کی صبح پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں جماعتِ احمدیہ سے تعلق رکھنے والے وکیل ملک سلیم لطیف کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔جماعتِ احمدیہ کے مطابق ملک سلیم لطیف نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کے کزن تھے۔ننکانہ صاحب پولیس کے مطابق ملک سلیم لطیف کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے دفتر جا رہے تھے۔ ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر نے بی بی سی کو بتایا کہ ملک سلیم لطیف موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق ان کو گھات لگا کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کی حملے میں ملک سلیم لطیف کے بییٹے محفوظ رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور کی تشاندہی کر لی گئی ہے تاہم انہوں نے اس کا نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست کی ہے کیونکہ پولیس کی تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔بی بی سی اردو کے نامہ نگار عمر دراز سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر نے بتایا کہ اب تک کی تفتیش میں حملہ آور کا کوئی سابقہ کرمنل ریکارڈ یا کسی تنظیم سے تعلق سامنے نہیں آیا ہے۔حملہ آور تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔اس سے قبل ننکانہ صاحب سٹی پولیس سٹیشن کے انچارج محمد نواز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور کی نشاندہی سکیورٹی کیمروں کی مدد سے کی گئی ہے۔ حملے میں بارہ بور شاٹ گن استعمال کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی وجہ کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ ملک سلیم لطیف کی لاش پورسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے جس کے بعد اس کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔جماعتِ احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملک سلیم لطیف نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کے کزن اور ننکانہ صاحب میں جاعتِ احمدیہ کے صدر تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک سلیم لطیف کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ ان کے خیال میں انہیں محض احمدی ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔ ملک سلیم لطیف نے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔ملک سلیم لطیف کے قتل کی مزمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جماعتِ احمدیہ کے خلاف نفرت انگیز مہم جاری ہے۔جماعتِ احمدیہ پاکستان کی طرف سے ایک سالانہ رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ سال کے دوران احمدی برادری کے خلاف سترہ سو سے زائد نفرت انگیز خبریں اور تین سو تیرہ مضامین شائع کیے گئے تھے۔جماعتِ احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین کا کہنا تھا کہ ایسی خبروں سے ان کی جماعت کہ لوگوں کے خلاف ملک میں نفرت بڑھی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ گزشتہ سال کے دوران احمدی جماعت کے 6 افراد کو قتل کیا گیا۔
http://www.bbc.com/urdu/pakistan-39444873?ocid=socialflow_twitter
 
Last edited by a moderator:

SachGoee

Senator (1k+ posts)

ستم گروں نے کہا مل کہ یہ عدالت میں
کہ ہم ہیں قادرِمطلق جزا سزا ہم ہیں
ہمارے ہاتھ میں قسمت ہےاب زمانے کی
ہمارے ساتھ ہیں لشکر سواب خداہم ہیں
 
loser24x7

Chief Minister (5k+ posts)
Iss tarah ke qatal akser planned hotay hain aur kabhi yeh bhi hota hai ke log mazhab ki aar mein apni zaati dushmaniyaan bhi nimta detay hain...but the question: where is the state? Noora Shaahi mein aik aur zulm...
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

یہ ننکانہ میں کیا کر رہا تھا

مرزا کے ساتھ لندن نہی گیا ؟؟؟
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
انا لله وانا اليه راجعون

ملک میں لاقانونیت کا راج ہے

کوئی پتہ نہی ، ہو سکتا ہے کہ جب قاتل پکڑا جاۓ گا تو وہ تمہاری تنظیم کا نکلے
صفورا گوٹھ کی طرح
 
SachGoee

Senator (1k+ posts)

آج بھی ہم اپنے آقا و متاع محمد مصطفٰی، خاتم النبیین، رحمت اللعالمین، محسن انسانیت، سرور دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں پر امن رہیں گے۔

ہم نے اپنے آقا و متاع سے یہی سیکھا ہے۔

مجھے آج بھی اپنے بچپن کا وہ دن نہیں بھولتا جب میں نے اپنے شہید تایا کا گولیوں سے چھلنی جسم دیکھا تھا۔

میرے وطن کے میرے کلمہ گو مسلمان بھائیو آئو اور اسائلم کے طعنے دو، آئو اور عیسائیوں یہودیوں کے ایجنٹ ہونے کے فتوے دو۔

ہم شہیدوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔ ہم آج بھی صبر کریں گے۔ ہم آج بھی اس مٹی کی وفا کرتے رہیں گے کیونکہ ہماری زندگیوں کے محور شاہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں درس دیا حب الوطن من الایمان۔
اس وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
ٹھیک ہے کہ ایک شخص قتل ہو گیا، جو کہ نہیں ہونا چاہئے تھا، اور واقعہ قابل افسوس ہے۔ مگر جس طرح میڈیا مظلوم بنا کر پیش کرتا ہے،یا جس طرح مرزائی اپنی مظلومیت کا رونا پیٹتے ہیں، وہ بھی قابل مذمت ہے۔
خود جماعت کے مطابق، سن چوراسی سے لے کر اب تک قتل ہونے والے مرزائیوں کی کل تعداد بمشکل ڈھائی سو ہے(جن میں ضروری نہیں کہ سارے مذہب کی وجہ سے مارے گئے ہوں)۔جبکہ دو دن پہلے امریکہ نے صرف ایک حملے میں ڈھائی سو بے گناہ افراد شہید کر دیئے۔اب ایک طرف وہ قتل ہیں، جن کا کچھ پتا نہیں کہ کس نے کئے ، کم از کم ریاست ملوث نہیں، اور دوسری طرف سب کو معلوم ہے کہ بمباری کرنے والا کون ہے۔
 
Bhai sahab, hamain apke mazhab se sakht ikhtilaaf hai magar hum ap logon ke qatal-e-aam ki sakht muzammat kertay hain...Mazahab ya ikhtilaaf-e-rai ki bunyaad per kisi insaan ka qatal perlay darjay ki haiwaniyyet hai...
 
loser24x7

Chief Minister (5k+ posts)
ٹھیک ہے کہ ایک شخص قتل ہو گیا، جو کہ نہیں ہونا چاہئے تھا، اور واقعہ قابل افسوس ہے۔ مگر جس طرح میڈیا مظلوم بنا کر پیش کرتا ہے،یا جس طرح مرزائی اپنی مظلومیت کا رونا پیٹتے ہیں، وہ بھی قابل مذمت ہے۔
خود جماعت کے مطابق، سن چوراسی سے لے کر اب تک قتل ہونے والے مرزائیوں کی کل تعداد بمشکل ڈھائی سو ہے(جن میں ضروری نہیں کہ سارے مذہب کی وجہ سے مارے گئے ہوں)۔جبکہ دو دن پہلے امریکہ نے صرف ایک حملے میں ڈھائی سو بے گناہ افراد شہید کر دیئے۔اب ایک طرف وہ قتل ہیں، جن کا کچھ پتا نہیں کہ کس نے کئے ، کم از کم ریاست ملوث نہیں، اور دوسری طرف سب کو معلوم ہے کہ بمباری کرنے والا کون ہے۔

what kind of parallel are you trying to draw? Banadar ki bala tabailay ke sir....
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کوئی پتہ نہی ، ہو سکتا ہے کہ جب قاتل پکڑا جاۓ گا تو وہ تمہاری تنظیم کا نکلے
صفورا گوٹھ کی طرح
تم ہمیشہ کی طرح اپنی جہالت کو علم سمجھ کر خوش ہو جاؤ
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
what kind of parallel are you trying to draw? Banadar ki bala tabailay ke sir....
اس نا انصافی کی طرف اشارہ ہے کہ ایک گمنام قتل پر اتنا شور، اور جہاں معلوم ہے کہ قاتل کون ہے، اور مقتولین کی تعداد ڈھائی سو گنا ذیادہ ہے، اسے ٹھنڈے پیٹوں برداشت کرنا۔
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
تم ہمیشہ کی طرح اپنی جہالت کو علم سمجھ کر خوش ہو جاؤ

:lol:
عالم تو تم لوگ ہی ہو ، میں نے کب انکار کیا ہے ؟؟
;)......وہ صفورہ گوٹھ والا پھٹے چڑھ گیا تمہارا عالم ؟؟؟
 
Zia Yasir

MPA (400+ posts)

ستم گروں نے کہا مل کہ یہ عدالت میں
کہ ہم ہیں قادرِمطلق جزا سزا ہم ہیں
ہمارے ہاتھ میں قسمت ہےاب زمانے کی
ہمارے ساتھ ہیں لشکر سواب خداہم ہیں

جب گھروں میں، سکولوں اور کالجوں میں بچپن سے لے کرجوانی اور بڑھاپے تک ذہنوں میں ایک مخصوص طبقے کے خلاف زہر بھرا جائے گا، صرف مذہبی اختلاف کی بنیاد پر ان کے معاشی بائیکاٹ سے لے کر ان کے خلاف نفرتوں کی مہم چلائی جائے گی تو یہی ہوگا۔۔۔ یہ معاشرہ جنگل بنتا جارہا ہے، یہاں انسان بہت کم بچے ہیں اور انسانوں کے رہنے کی گنجائش بھی بہت کم ہے۔۔۔ یہاں مذہبی جنونیوں کا راج ہے۔۔۔۔ شرم اور افسوس کا مقام ہے۔۔۔

آپ نے مجھے "توہین رسالت کی اسلامی سزا" تھریڈ میں ٹیگ کیا تھا، میں اس میں کمنٹ کرنا چاہتا تھا، مگر دیکھا تو تھریڈ کلوز ہوچکا تھا۔۔۔۔ لہذا میں یہیں اپنی رائے دے دیتا ہوں۔۔۔۔ ہم مسلمانوں کو اپنے اندر تھوڑی انسانیت جگانے کی ضرورت ہے، یہ وحشی پن اور درندگی سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے، ہمارے ہاں انسانی جان کی کوئی ویلیو، وقعت نہیں، معمولی سی بات پر سب شروع ہوجاتے ہیں، لٹکا دو، مار دو جلا دو۔۔۔ بے حسی کی انتہا ہے۔۔ توہین رسالت، توہین مذہب کی سزا موت قطعاً نہیں ہونی چاہئے، زیادہ سے زیادہ دو سے تین ماہ قید کی سزا ہونی چاہئے، اگر کوئی گستاخی کرتا ہے تو اتنا عرصہ جیل میں رہنے کے بعد اس کی عقل ٹھکانے آجائے گی اور وہ دوبارہ گستاخی کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا ، کسی کو شوق نہیں ہوتا جیل جانے کا۔ ہمارے ہاں مریض کا مرض دور کرنے کا رواج نہیں، بلکہ مرض کے ساتھ مریض کو بھی مارڈالنے کا رواج ہے۔

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
انا لله وانا اليه راجعون ملک میں لاقانونیت کا راج ہے
یہ شخص جان سے تو گیا ہی، مگر بغیر توبہ کئے مرزائیت پر مرنے کی وجہ سے آخرت بھی برباد ہو گئی۔
خدا انہیں ہدایت دے، اور موت سے پہلے توبہ کی توفیق عطا کرے۔
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
ٹھیک ہے کہ ایک شخص قتل ہو گیا، جو کہ نہیں ہونا چاہئے تھا، اور واقعہ قابل افسوس ہے۔ مگر جس طرح میڈیا مظلوم بنا کر پیش کرتا ہے،یا جس طرح مرزائی اپنی مظلومیت کا رونا پیٹتے ہیں، وہ بھی قابل مذمت ہے۔
خود جماعت کے مطابق، سن چوراسی سے لے کر اب تک قتل ہونے والے مرزائیوں کی کل تعداد بمشکل ڈھائی سو ہے(جن میں ضروری نہیں کہ سارے مذہب کی وجہ سے مارے گئے ہوں)۔جبکہ دو دن پہلے امریکہ نے صرف ایک حملے میں ڈھائی سو بے گناہ افراد شہید کر دیئے۔اب ایک طرف وہ قتل ہیں، جن کا کچھ پتا نہیں کہ کس نے کئے ، کم از کم ریاست ملوث نہیں، اور دوسری طرف سب کو معلوم ہے کہ بمباری کرنے والا کون ہے۔
ویسے تمہارا فرقہ تو حضرت امام حسین کو بھی مظلوم نہی مانتا
کوئی اپنی جان سے گیا ، اور تمہارے نزدیک یہ ظلم نہی ہے
 
Zia Yasir

MPA (400+ posts)
یہ شخص جان سے تو گیا ہی، مگر بغیر توبہ کئے مرزائیت پر مرنے کی وجہ سے آخرت بھی برباد ہو گئی۔
خدا انہیں ہدایت دے، اور موت سے پہلے توبہ کی توفیق عطا کرے۔

مولوی تم دوسروں کی "آخرت" سونگھنے سے باز نہ آنا۔۔۔ اپنی "آخرت" کی فکر کرو، کوئی اور نہ نقب لگاجائے;)
۔۔۔
 
Status
Not open for further replies.

Back
Top