- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,292
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
وفاقی وزرا نے مہنگائی میں کمی کی نوید سنا دی، چینی 20 روپے تک سستی ہونے کا امکان
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خوراک سید فخر امام‘ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور وزیرصنعت وپیداوار حماد اظہر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانا تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے.
وفاقی وزرا نے گندم اور چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اب تک کیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی چینی مارکیٹ میں آچکی ہے جو 15 سے 20 روپے فی کلو سستی ہو گی‘ وزرا نے یہ بھی کہا کہ ملک میں گندم کی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی ‘جیسے جیسے درآمدی گندم آئے گی گندم کی قیمتیں بھی کم ہو جائیں گی۔
وفاقی وزیر خوراک فخر امام نے کہا گندم کی قیمت میں اضافے کی وجہ پیداوار میں 20 لاکھ ٹن کمی ہے، ذخیرہ اندوزوں نے بھی گندم اسٹاک کرلی جس سے قیمت میں اضافہ ہوا، لیکن اب درآمدی گندم سے قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔
جہانگیر ترین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سید فخر امام نے کہا کہ جو ہو گا قانون کے مطابق ہو گا۔
وزرا نے یہ بھی بتایا کہ نجی شعبہ نے 2 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی ہے‘ مجموعی طور پر 18 لاکھ ٹن درآمدی گندم جنوری تک ملک میں دستیاب ہو گی، ملک میں گندم کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی‘ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں درآمدی چینی آچکی ہے جس کی قیمت پندرہ سے بیس روپے فی کلو کم ہو گی۔
شبلی فراز نے سرکاری ٹی وی کی نجکاری کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے کہا یہ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے.
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/t7rO9KR.jpg





