Advertisement

چینی 20 روپے سستی؟ وفاقی وزراء نے نوید سنادی


وفاقی وزرا نے مہنگائی میں کمی کی نوید سنا دی، چینی 20 روپے تک سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خوراک سید فخر امام‘ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور وزیرصنعت وپیداوار حماد اظہر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانا تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے.


وفاقی وزرا نے گندم اور چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اب تک کیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی چینی مارکیٹ میں آچکی ہے جو 15 سے 20 روپے فی کلو سستی ہو گی‘ وزرا نے یہ بھی کہا کہ ملک میں گندم کی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی ‘جیسے جیسے درآمدی گندم آئے گی گندم کی قیمتیں بھی کم ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیر خوراک فخر امام نے کہا گندم کی قیمت میں اضافے کی وجہ پیداوار میں 20 لاکھ ٹن کمی ہے، ذخیرہ اندوزوں نے بھی گندم اسٹاک کرلی جس سے قیمت میں اضافہ ہوا، لیکن اب درآمدی گندم سے قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔

جہانگیر ترین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سید فخر امام نے کہا کہ جو ہو گا قانون کے مطابق ہو گا۔

وزرا نے یہ بھی بتایا کہ نجی شعبہ نے 2 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی ہے‘ مجموعی طور پر 18 لاکھ ٹن درآمدی گندم جنوری تک ملک میں دستیاب ہو گی، ملک میں گندم کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی‘ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں درآمدی چینی آچکی ہے جس کی قیمت پندرہ سے بیس روپے فی کلو کم ہو گی۔

شبلی فراز نے سرکاری ٹی وی کی نجکاری کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے کہا یہ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے.
​
 
Advertisement
چینی 20 روپے سستی؟ وفاقی وزراء نے نوید سنادی


او پائی وفاقی وزیرو! زیادہ پھڑآں نہ مارو . بس خاموشی سے کر کے دکھاؤ تاکہ لوگ خود تعریف کریں . شہباز ٹی ٹی کی طرح آپ کے بلند بانگ دعوے کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے
​
 
exactly roz roz press conference nahi action chahiya ab sirf Mafia hay Mafia hay karnay say kuch nahi hona yeh hum sab b jantay hain k har jagha mafiya hay ap nay mafia ko control kiya yan nahi yeh batain ??????
 
Advertisement
چینی 20 روپے سستی؟ وفاقی وزراء نے نوید سنادی


او پائی وفاقی وزیرو! زیادہ پھڑآں نہ مارو . بس خاموشی سے کر کے دکھاؤ تاکہ لوگ خود تعریف کریں . شہباز ٹی ٹی کی طرح آپ کے بلند بانگ دعوے کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے ​
problem is our public is beyond stupid they dont know anything unless they are told about it