آپ بھی سوچ رہے ہونگے کے پی ٹی آئ کے یو ٹرن کا موت سے کیا تعلق...تو جناب بات یہ ہے کہ ایک دفعہ ایک دوست سے کہدیا کہ فلاں نیک بزرگ وفات پا گئے یعنی انکو موت آگئی...بس موت کا لفظ میرے منہ میں کیا آیا میری شامت آگئی موصوف نے مجھے جہنم کے دروازے پر لا کھڑا کردیا کہ بس اگر میں نے توبہ نا کی تو کچھ ہی دیر میں دروازہ کھلے گا اور مجھے اندر دھکیل دیا جائیگا
ہمارے موصوف دوست کا کہنا یہ تھا کے بزرگوں کے لئے موت ثابت کرنا بہت بڑی گستاخی ہے میں نے کافی سمجھانے کی کوشش کی کے موت مومن کے لئے خوشخبری اور نافرمان کے لئے بری چیز ہے، الله نے زندگی اور موت دونوں خلق کی ہیں...ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے...زندگی خود موت کی دلیل ہے، او موت کے بعد کی زندگی اصل زندگی ہے جس کے بعد موت نہیں ...مگر جناب وہ نا ماننے کے تھے نا مانے..
ساری دلیلیں اور منطقیں انکا عقیدت کی آگ میں خاکستر ہوی جارہی تھیں موصوف کا مدعا یہ تھا کہ بزرگوں کو موت نہیں آتی بلکہ وہ پردہ فرماتے ہیں، بزرگوں کے لئے موت کا لفظ استعمال کرنا گستاخی ہے ہاں بزرگوں کے علاوہ عام انسانوں کو موت ہی آتی ہے
یہی حال کچھ ن لیگیوں کا ہے...یو ٹرن یا موقف بدلنا جرم سمجھتے ہیں یا باور کرواتے ہیں ن لیگ کے لئے یوٹرن کا لفظ استعمال نہیں کیا جاتا اور دیگر کے لئے اسے الزامی طور پر استعمال کرتے ہیں
ن لیگ یو ٹرن لے تو اسے مختلف نام دے دیتے ہیں جیسے بروقت فیصلہ..معاملہ فہم قیادت..ذاتی انا سے مبرا...قومی سوچ کی عکاس..ذاتیات سے بلند ہو کر سوچنے والی قیادت وغیرہ اور یہی کچھ عمران خان کرے تو یو ٹرن یو ٹرن کا شور ڈال دیتے ہیں جیسے کوئی بہت بڑا جرم سرزد ہوگیا
جبکہ میرا ماننا ہے کہ یو ٹرن موت کی طرح ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا... یو ٹرن کو جرم سمجھنا یا موت کو گستاخی یہ علم حقیقت اور دانشمندی کی موت اور جہالت کے وجود کی دلیل ہے
کچھ عرصہ پہلے سلیم صافی صاحب کا ایک مضمون پڑھ رہا تھا...عمران خان کے شمالی وزیرستان کی طرف لانگ مارچ سے متعلق...بس جناب سلیم صافی صاحب کو اس پورے مارچ میں جو اعتراضات تھے اسکی نوعیت صرف یہ تھی کے پہلے یہ کہا اب یہ کر رہے ہیں...یعنی جو کر رہے ہیں وہ صحیح ہے یا نہیں اس سے غرض فلحال نہیں...بلکہ جیسا شروع میں کہا ویسے کیوں نہیں کیا شمالی وزیرستان کا کہا تو جنوبی کیوں گنے...جنوبی کا کہا تو ٹانک تک کیوں گیے...ٹانک تو شمالی وزیرستان نہیں وغیرہ وغیرہ...اسی طرح عمران خان نے قوم کو دھوکہ دیا...اپنے موقف سے ہٹا...یو ٹرن لے لیا ..کیسا لیڈر ہے...کہتا کچھ ہے کرتا کچھ ہے....یہ تھی انکی تنقیدی مواد کی کل کائنات
جناب نے حال ہی میں عمران خان پر بلواسطہ تنقید کرتے ہووے پھر وہی موقف دہرایا کے لوگ ایسے لوگوں کو لیڈر کیسے ماں لیتے ہیں جو اپنے موقف سے دسیوں دفعہ دستبردار ہوتے ہیں
اب ذرا تاریخ پر نظر دوڑائے..کیا اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا...اسے تبدیل کرنا حکمت عملی بدلنا، حتی کے نظریات تک بدلنا..حالات کے مطابق فیصلے کرنا کبھی قابل اعتراض رہا ہے؟؟ ہاں غور اس بات پر کیا جاتا ہے کے آیا جو فیصلہ کیا جا رہا ہے وہ موجودہ تناظر میں درست ہے یا نہیں؟؟ یہ یو ٹرن یو ٹرن کا شور سیاسی اور نظریاتی یتیموں کا اپنی فکری سوچ کی موت پر بین کے سوا کچھ نہیں
آپ خود دیکھیں محترم محمد علی جناب صاحب کانگریس میں رہتے ہووے ہندو مسلم اتحاد کا درس دیتے دیتے حالات کو دیکھ کر اپنا نظریہ اور پارٹی سب بدل لیتے ہیں..اور ہندو اور مسلمانوں کے ایک ساتھ نا رہ سکنے کا اعلان کردیتے ہیں اپنی سیاست کی ابتدا متحدہ ہندوستان اور کانگرس سے کرتے ہیں اور اختتام پاکستان کی بنیاد پر
ایک بہت بڑے علاقے کو ایک مسلم ریاست بنانے کے ارادے کے ساتھ تاج برطانیہ کے ساتھ مذاکرات کرتے ہیں...مگر نسبتا چھوٹے علاقے پر راضی ہوجاتے ہیں
علامہ اقبال " سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا" لکھتے لکھتے پاکستان کا خواب دیکھ لیتے ہیں
ہماری افواج مجاہدین کو بلاتی ہیں ان سے افغان جہاد کرواتی ہیں اور پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان سے لاتعلق ہوجاتی ہیں
طالبان بناتی ہیں...سپورٹ کرتی ہیں...حکومت تسلیم کرتی ہیں...اور پھر انھیں کے خلاف امریکی جارحیت میں ساتھ دیتی ہیں نواز شریف صاحب سب کے ساتھ مل کر اعلان کرتے ہیں کے انتخابات نہیں لڑینگے پھر لڑ لیتے ہیں
متحدہ کے ساتھ کوئی سیاسی پارٹی کسی فارم پر اتحاد نہیں کریگی..یہ اعلانیہ لندن میں جاری ہوتا ہے اور پھر اس اعلامیہ کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جاتا ہے
ق لیگ کو ساتھ نہیں ملاینگے مگر پھر ملا لیتے ہیں
جج بحال نہیں ہوسکتے مگر پھر بحال ہوجاتے ہیں
کمیشن جو کہےگا عمل کریں گے مگر پھر کمیشن کو ہی چیلنج کر دیتے ہیں
اپنے پورے پورے انتخابی منشور سے ہی یو ٹرن لے لیا جاتا ہے
کہا کچھ جاتا ہے کیا کچھ جاتا ہے
کیا ان سب باتوں کو یو ٹرن کا نام دے کر ان شخصیات کو جھوٹا اور منافق کھا جاسکتا ہے؟؟ عرض صرف یہ کرنی ہے...کہ فیصلوں کی تبدیلی کوئی جرم نہیں جس بات پر بحث ہونی چاہیے وہ یہ کے آیا فیصلہ موجودہ حالات میں درست ہے یا نہیں
اگر بحث اس بات شروع کردی جائے کے فیصلہ تبدیل کیوں کیا گیا تو انسان کبھی خیر اور بھلائی نہیں پا سکتا
اس لئے ن لیگ والوں سے گزارش کے کے یو ٹرن یو ٹرن کا شور ڈالنے کے بجاۓ کیے گنے فیصلوں پر تنقید کریں کے آیا فیصلہ درست ہے یا ملک و قوم کے مفاد کے خلاف اور اس فورم کے ن لیگیوں سے گزارش ہے کے یہ آپکو کیا ہوگیا ہے..آپ لوگوں نے عرصہ ہوا پی ٹی آئ پر تنقید چھوڑ دی ہے...صرف جگتوں پر گزارا کر رہے ہیں براۓ مہربانی کبھی کبھی تنقید بھی کرلیا کریں..اس سے کافی سیکھنے کو ملتا ہے
ہرگز یوٹرن نہیں ہے کبھی نہیں کہا یوٹرن تو بہت چھوٹی، معمولی نمانی سی چیز ہے یہ تو تھوک کر چاٹنا ہے جس قدر بڑے الزام لگائے گئے تھے
ملک دشمنی الیکشن میں دھاندلی فوج کے خلاف سازش آئی ایس آئی کے خلاف سازش دین اسلام پر حملہ
سب کچھ جھوٹ ثابت ہو گیا کیا میر شکیل نے معافی مانگ لی؟ کیا میر شکیل نے جنگ جیو کو کسی اور کے حوالے کیا؟
اگر ان میں سے کچھ بھی نہیں ہوا تو تحریک انصاف کا موجودہ موقف صرف تھوک کر خود ہی واپس چاٹ لینا ہے اس کے سوا کچھ نہیں
------------------------------ میں جھوٹ نہیں بولوں گا جو وعدہ کروں گا پورا کروں گا جب جھوٹ بولا یا وعدہ توڑا تو اس کو قومی مفاد کا نام دے دوں گا
پی ٹی آئی کو اب خان نہیں چلا رہا بلکہ آستین کے سانپ چلا رہے ہیں مگر خان معصوم نہیں ہے، دودھ پیتا بچہ نہیں ہے، بے موقعہ شادی اس کو لے ڈوبے گی، اپنی تحریک کے عروج پر وہ سیدھے راستے سے بھٹک چکا ہے، اس کی پارٹی بھی پاکستانی سیاست کی بد ترین مثال ہے بس عوام کو بے وقوف بنانا جب تک بنتے رہیں، جیو پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کر رہا ہے اور خان کو اپنے دشمن سے نرمی اختیار کرنے کا حق ہے مگر پاکستان کے دشمن سے نرمی کرنے کا کوئی حق نہیں
پچھلے دنوں جیو کو شدید ضرورت تھی تحریک انصاف کی مگر آج جیو کے پینل پر بیٹھنے کا فیصلہ کرکے پی ٹی آئی نے ظاہر کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو اب جیو کی ضرورت ہے، جیو کے بغیر بھی پی ٹی آئی کا ہر موقف عوام تک بہتر انداز میں پہنچ رہا تھا ... مگر خیر صبر کرو غافل عوام ... بکھرے ہوئے ریوڑ .... صبر کرو اب کچھ دن تک تم کو یوں ہی ہانکا جائے گا
Haan Pakistan mein sab kuch chaltaa hai, Laikan jinn qoumoon ne Taraki ki hai wahan par moukaf tabdeel karney par Logoon ko dalail dainey partey hain aur agar loug mutmaien na hoon tou Baaz auqaat bandey ko apney uhdey se bi haath dhoona parta hai. Laikan Pakistan mein karkunoon se kasmein wadhey liyae jaatey hain aur baad mein bhand kamroon mein baith kar faislaa kar liyaa jaata hai.
App ki daleel ussi tarah kamzor hai jiss tarah yeh kehnaa ke Zardari aur Nawaz se baraa imaan daar poorey Pakistan mein koi nahin. RIP "U-TURNS"
ہرگز یوٹرن نہیں ہے کبھی نہیں کہا یوٹرن تو بہت چھوٹی، معمولی نمانی سی چیز ہے یہ تو تھوک کر چاٹنا ہے جس قدر بڑے الزام لگائے گئے تھے
ملک دشمنی الیکشن میں دھاندلی فوج کے خلاف سازش آئی ایس آئی کے خلاف سازش دین اسلام پر حملہ
سب کچھ جھوٹ ثابت ہو گیا کیا میر شکیل نے معافی مانگ لی؟ کیا میر شکیل نے جنگ جیو کو کسی اور کے حوالے کیا؟
اگر ان میں سے کچھ بھی نہیں ہوا تو تحریک انصاف کا موجودہ موقف صرف تھوک کر خود ہی واپس چاٹ لینا ہے اس کے سوا کچھ نہیں
------------------------------ میں جھوٹ نہیں بولوں گا جو وعدہ کروں گا پورا کروں گا جب جھوٹ بولا یا وعدہ توڑا تو اس کو قومی مفاد کا نام دے دوں گا
ہمارے تحریک انصاف کے دوست یہاں ہر وقت یہ ثابت کرنے میں لگے رہتےہیں کہ دوسری جماعتوں کے لیڈر گندے ہیں۔۔ اور ہمارے لیڈر ہرگز ان سے کم گندے نہیں بلکہ کچھ زیادہ ہی ہیں
Haan Pakistan mein sab kuch chaltaa hai, Laikan jinn qoumoon ne Taraki ki hai wahan par moukaf tabdeel karney par Logoon ko dalail dainey partey hain aur agar loug mutmaien na hoon tou Baaz auqaat bandey ko apney uhdey se bi haath dhoona parta hai. Laikan Pakistan mein karkunoon se kasmein wadhey liyae jaatey hain aur baad mein bhand kamroon mein baith kar faislaa kar liyaa jaata hai.
App ki daleel ussi tarah kamzor hai jiss tarah yeh kehnaa ke Zardari aur Nawaz se baraa imaan daar poorey Pakistan mein koi nahin. RIP "U-TURNS"
محترم ذرا یہ بتائے کے کونسے قسمیں اور وادے لئے گئے ہیں؟؟ اگر اشارہ قادری کی طرف ہے تو ٹھیک ہے مگر عمران خان نے میرے حساب سے کارکنوں سے زیادہ خود قربانی دی ہے اس پورے عرصے میں سول نافرمانی کے لئے کتنے کارکن آگے اے؟؟ حتی کے پارٹی کے عھدیدار تک اس میں ساتھ نا تھے دھرنوں میں کارکنوں کی تعداد نا ہونے کے برابر تھے..عمران خان روز آتا رہا مگر کارکن اور عھدیدار ہفتہ وار ڈیوٹیاں کرتے رہے عمران خان کبھی اس شہر تو کبھی اس شہر
اس لئے میں سمجھتا ہوںکہ کے جیو کے بائیکات کرنے یا واپس لینے پر اتنا رد عمل غیر منطقی اور بچکانہ سوچ کا غماز ہے
مزید یہ کے جیو ایک چینل ہے اسکی ایک طاقت ہے...حکومت کی طرف سے لائسنس ہے اول تو بائیکاٹ کے اعلان کے وقت ہی اسکی ایکسپائری بھی دے دی جاتی تو آج لوگ اتنا بتنگڑ نا بنا رہے ہوتے
دل اور زبان کو قابو کیا ہوا ہے بہت ، ورنہ اگر جناب سامنے ہوتے تو شاید ممکن نہ ہوتا قابو کرنا
عوام کو بے وقوف بنا بنا اپنی زندگیاں سنوارنے والے رہنما اور پاکستان کا لہو چوسنے والوں کی حمایت کرنا اپنا ایمان کا حصہ سمجھیں تو سمجھیں مگر جناح یا اقبال کی مثال دیتے ہوئے یہ یاد رکھیں کہ جناح نے ایک بار ہندو کو چھوڑا تو پھر چھوڑ دیا، اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا تو پھر واپسی کا راستہ بند کر کے دیکھا .... آپ ہو یا آپ کا خان، الطاف ہو یا زرداری، نواز ہو یا کوئی اور بے غیرت سیاسی اور مذہبی رہنما آج کچھ کہتے ہیں کل کچھ کہتے ہیں، جن کے اندر اپنے لفظوں کا پاس نہیں ان میں ایمان نہیں اور جس میں ایمان نہیں وہ کیا پاکستان کا بھلا کریں گے .... تماشہ بنایا ہوا ہے آپ لوگوں نے اور آپ کے رہنمائوں نے ..... بے وقوفوں نہ عمران آپ کو کچھ دے گا نہ نواز نہ زرداری اور نہ سراج اور نہ الطاف .... کب تک ان لوگوں پر امید کی نگاہ جمائے بیٹھے رہیں گے .... یہ لوگ سب فریب ہیں ... اٹھو لوگو اور ایک ہو جائو ان لوگوں کے خلاف یہ تمام لوگ دو ٹکے کے بھی نہیں ہیں جن کا ایمان روپوں اور نفس کے پیچھے ناچتا رہتا ہے .......... کاش آپ جیسے لوگوں کی سوچ سیاسی جماعتوں سے اوپر اٹھ سکے
لمبے لمبے تھریڈ بنا کر ..... یہ مت سمجھیں کے جو کہہ رہے ہیں وہ سب صحیح کہہ رہے ہیں ........ آپ نے سب کی مثالیں دیں اور خوب لکھا مگر یہ بھول گئے کہ پی ٹی آئی وہی ذلیل حرکتیں کرے جو الطاف ، نواز زرداری ، سراج کریں تو ان میں اور پی ٹی آئی میں فرق کیا رہ جائے گا
ہرگز یوٹرن نہیں ہے کبھی نہیں کہا یوٹرن تو بہت چھوٹی، معمولی نمانی سی چیز ہے یہ تو تھوک کر چاٹنا ہے جس قدر بڑے الزام لگائے گئے تھے
ملک دشمنی الیکشن میں دھاندلی فوج کے خلاف سازش آئی ایس آئی کے خلاف سازش دین اسلام پر حملہ
سب کچھ جھوٹ ثابت ہو گیا کیا میر شکیل نے معافی مانگ لی؟ کیا میر شکیل نے جنگ جیو کو کسی اور کے حوالے کیا؟
اگر ان میں سے کچھ بھی نہیں ہوا تو تحریک انصاف کا موجودہ موقف صرف تھوک کر خود ہی واپس چاٹ لینا ہے اس کے سوا کچھ نہیں
------------------------------ میں جھوٹ نہیں بولوں گا جو وعدہ کروں گا پورا کروں گا جب جھوٹ بولا یا وعدہ توڑا تو اس کو قومی مفاد کا نام دے دوں گا
کیا خواجہ آصف کا وہ انٹرویو یہاں پیش کرنے کی ضرورت ہے جس میں وہ خود کہتے ہیں کہ جیو کی غداری کے تمام ثبوت میں نے خود دیکھے ہیں اور انہی کی وزارت دفاع نے پیمرا کو جیو بند کرنے کا خط لکھا اور پھر پیمرا نے اس جیو کو سزا کے طور پر بند بھی کیا
محترمہ بنا حکومت اور طاقت کے ان میڈیا ہاوسز سے لڑنے کا کام اپوزیشن کا نہیں ہوتا حکومت طاقت ہوتے ہووے جب کچھ نا کرے تو اپوزیشن انتہائی محدود میدان میں جنگ کرسکتی ہے
محترمہ بنا حکومت اور طاقت کے ان میڈیا ہاوسز سے لڑنے کا کام اپوزیشن کا نہیں ہوتا حکومت طاقت ہوتے ہووے جب کچھ نا کرے تو اپوزیشن انتہائی محدود میدان میں جنگ کرسکتی ہے
Workers sacrificed more than anyone else. Keep in mind that workers are asset of any party and all decisions should be made after consulting them. Did KHAN ever thought for a minute to ask his workers before making such a decision? G hazoori ki adat lag gai hai innein bi.
Don't worship leadership blindly. And this is what KHAN said. Did GEO apologised? Or did KHAN saw a dream that GEO is innocent?