Advertisement

پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر سے ملاقات کی اندرونی کہانی،خفیہ رابطوں کاانکشاف

insidh1h1211.jpg


اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ کئی اراکین کے اسپیکر سے خفیہ رابطوں کاانکشاف

اسلام آباد: پی ٹی آئی وفد اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے اجتماعی استعفے منظور کرنے سے انکار کردیا جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے اجتماعی استعفے منظور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کے کئی اراکین قومی اسمبلی کے اسپیکر سے خفیہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، چھ ارکان نے استعفوں پر اپنے دستخط جعلی قرار دے دیے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق زبیدہ جلال، غلام بی بی بھروانہ، غلام محمد لالی نے ایوان کےحاضری رجسٹرمیں حاضری لگادی جبکہ نوازالہی، طالب نکئی نے اسپیکر کو چھٹی کی درخواست دےدی۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف نے تمام حقائق پی ٹی آئی وفد کے سامنے رکھ دئیے اور واضح کردیا کہ ہر رکن کو اکیلے تصدیق کےلیے آنا ہوگا، یقینی بنائیں گے کہ کسی پر استعفے کےلیے دباو نہ ہو۔ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی کو پارلیمان میں واپسی کی دعوت دے دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کیے جاتے۔ سیاست دانوں میں رابطے ہونے چاہییں۔ استعفوں کے تصدیق کے حوالے سے آئین پاکستان اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے حاضری کی بنیاد پر تنخواہ لینے کا دعویٰ بھی کیا۔ اسپیکر کے انکشافات کے بعد اسد قیصر نے کہا کہ ’ہم اس بارے میں عمران خان سے بات کرکے آپ کو بتائیں گے‘۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں واپسی الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ اکثریتی عوامی مینڈیٹ صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ موجودہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے۔ ہم استعفے دے چکے ہیں جو قاسم سوری منظور کرچکے ہیں۔