13 جماعتی اتحادی حکومت نے ڈیڑھ سالہ دور حکومت میں اپنے منظور نظر میڈیا ہاؤسز کو 9ارب روپے سے زائد کے اشتہارات سے نواز دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نجی ٹی وی چینل کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن زاہد گشکوری نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران وفاقی حکومت نےمیڈیا مہم اور اشتہارات پر 18 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اگست 2018 سے مارچ2022 کی پی ٹی آئی کی ساڑھے تین سالہ دور حکومت کے دوران ٹی وی و اخبارات کے اشتہارات پر8ارب 80 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
زاہد گشکوری نے کہا کہ 13 جماعتی پی ڈی ایم کی اپریل2022سے اگست 2023 کی حکومت کے دوران ٹیلی ویژن اور اخبارات میں دیئے گئے اشتہارات کا حجم9ارب61 کروڑ روپے کا تھا۔
Loading X post…
Open original post on Xزاہد گشکوری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی میٹنگ میں کے بعد سامنے آنے والا ایک لیٹر بھی شیئر کیاجس کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈیڑھ سال کےعرصےمیں 3ارب 50کروڑ پرنٹ، 4ارب79 کروڑ سے زائد ٹیلی ویژن جبکہ1ارب23 کروڑ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دیئے گئے اشتہارات پر خرچ کیے گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13hjshsjjhssjhdkdd.jpg
Advertisement





