Advertisement

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومت نے میڈیا کو کتنے ارب روپے کے اشتہارات دیے؟

13hjshsjjhssjhdkdd.jpg

13 جماعتی اتحادی حکومت نے ڈیڑھ سالہ دور حکومت میں اپنے منظور نظر میڈیا ہاؤسز کو 9ارب روپے سے زائد کے اشتہارات سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نجی ٹی وی چینل کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن زاہد گشکوری نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران وفاقی حکومت نےمیڈیا مہم اور اشتہارات پر 18 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔

F5W-_xfaAAAdroA


انہوں نے انکشاف کیا کہ اگست 2018 سے مارچ2022 کی پی ٹی آئی کی ساڑھے تین سالہ دور حکومت کے دوران ٹی وی و اخبارات کے اشتہارات پر8ارب 80 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

F5W_DxXaYAApzEE


زاہد گشکوری نے کہا کہ 13 جماعتی پی ڈی ایم کی اپریل2022سے اگست 2023 کی حکومت کے دوران ٹیلی ویژن اور اخبارات میں دیئے گئے اشتہارات کا حجم9ارب61 کروڑ روپے کا تھا۔

Loading X post…
Open original post on X

زاہد گشکوری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی میٹنگ میں کے بعد سامنے آنے والا ایک لیٹر بھی شیئر کیاجس کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈیڑھ سال کےعرصےمیں 3ارب 50کروڑ پرنٹ، 4ارب79 کروڑ سے زائد ٹیلی ویژن جبکہ1ارب23 کروڑ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دیئے گئے اشتہارات پر خرچ کیے گئے۔