Advertisement

پی ٹی آئی اور موروثی سیاست

پی ٹی آئی اور موروثی سیاست​

​

کل سے سوشل میڈیا پر ایک بات بار بار گردش کر رہی ہے کہ جہانگیر خان ترین کی نااہلی کے بعد ان کا بیٹا، لودھراں حلقہ این اے 154 سے الیکشن لڑے گا

میں بطور ایک مسلمان، ایک پاکستانی اور ایک انصافین اس سوچ کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں اور باپ کے بعد بیٹے والی موروثی سیاست کو رد کرتا ہوں۔​

​
جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے لیے ایک گرانقدر اثاثہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے کیونکہ وہ سیٹ سے ضرور نااہل ہوئے ہیں لیکن وہ بطور تھنک ٹینک ہمیشہ پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے اور مشاورتی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ جہانگیر ترین پر بھونکنے والے تمام لوگوں کے اگر انکم ٹیکس کی تفصیلات لے لی جائیں تو آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ جہانگیر ترین کا ادا کردہ ذاتی ٹیکس ہی ان درباریوں کے تمام ٹیکسوں سے دوگنا ہے۔ ​

​
حنیف عباسی کی جانب سے جہانگیر ترین پر چار اہم ترین الزامات تھے​

​
۔ قرضے معاف کروائے​
۔ زرعی زمینوں کی آمدن چھپائی اور ٹیکس ادا نہیں کیا​
۔ انسائیڈر ٹریڈنگ کی گئی​
۔ لندن کی جائیداد (آفشور کمپنی) کے متعلق متضاد بیانات اور پراپرٹی ظاہر نہیں کی گئی​

​
آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کے تمام اعتراضات مسترد کر دیے اور جس نقطے پر جہانگیر ترین کو نااہل کیا وہ یہ تھا کہ "جہانگیر ترین ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق تاحیات ڈسکریشنری بینیفشری ہیں"۔ یوں تو اس کی تفصیلات بہت طویل ہیں لیکن اس کو آسان لفظوں میں آپ یوں سمجھ لیجیے کہ یہ محض اس ٹرسٹ ڈیڈ کی ایک تشریح تھی جو کہ عدالت نے اپنی مرضی سے کی اور جو کہ وہ کر سکتی تھی۔ اسی بنیاد پر جہانگیر ترین نے دوبارہ ریویو کے لیے جانے کا اعلان کیا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ عدالت کی تشریح کو قانونی دلائل کے ساتھ رد کر سکتے ہیں اور اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو شاید عدالت اپنا فیصلہ واپس لے لے۔ ​

​
میں سمجھتا ہوں کہ یہ فیصلہ ایک بیلنس پالیسی کے تحت کیا گیا ہے تا کہ نوازشریف گروپ بھی خوش ہو جائے حالانکہ جہانگیر ترین کے کیس کا موازنہ نوازشریف کیس کے ساتھ نہیں بنتا کیونکہ نوازشریف نے پینتیس سال تک ملکی خزانہ لوٹنے کا حساب دینا ہے ، جبکہ جہانگیر ترین کے خلاف جو کیس تھا وہ محض ایک آڈٹ سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا تھا۔ ​

​
یہ وہ تمام تر قربانیاں ہیں جو جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے لیے اتھائیں اور جن کی ہم دل سے قدر کرتے ہیں لیکن بطور ایک پاکستانی اور ایک سیاسی شعور رکھنے والے کارکن کے طور پر میں یہ سمجھتا ہوں کہ اب پی ٹی آئی لودھراں حلقہ این اے 154 سے کسی انقلابی خیالات کے مالک نوجوان کو ٹکٹ دینا چاہیے جو نچلے طبقعے سے اوپر آئے اور پارلیمنٹ میں جا کر اپنی نچلی سطح کی عوام کا مقدمہ لڑے اور نوازشریف سے پوچھے کہ اس تیس ارب روپے کے پیکج کا کیا ہوا جس کا وعدہ تم نے آج سے دو سال پہلے لودھراں میں کیا تھا ؟​

​
اگر علی ترین کو ٹکٹ دیا گیا یا موروثی سیاست کو پروان چڑھایا گیا تو ہم پھر ہم سمجھ لیں گے کہ یہاں پر بات ملکی مفادات سے بڑھ کر اپنی اپنی اناؤں تک آ پہنچی ہے جیسے نوازشریف نے نااہل ہونے کے بعد اپنے خاندان کے باہر کسی کو ٹکٹ دینا گوارا نہ کیا ویسے ہی جہانگیر ترین بھی نااہل ہونے کے بعد اپنے حلقے کو اپنی جاگیر سمجھ رہا ہے اور اپنے بیٹے کے علاوہ حلقے کی سیاسی طاقت کو کسی اور کے ہاتھ میں جانے نہیں دے گا۔ اگر ایسا ہوا تو میں سمجھوں گا کہ پی ٹی آئی میں نظریہ مر چکا ہے۔ ​

​
اس موقع پر پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کو کھڑا ہو جانا چاہیے اور اس بات کا تقاضا کرنا چاہیے کہ یہ ٹکٹ صرف پیسے اور طاقت کے بل بوتے پر ایک ایسے نوجوان (علی ترین) کو نہیں ملنا چاہیے جس کی سب سے بڑی قابلیت بس یہی ہے کہ وہ جہانگیر ترین کا بیٹا ہے۔ بلکہ کسی ایسے نوجوان کو ملنا چاہیے جس کے ذہن و قلب میں انقلاب کی خو اور جستجو ہے اور میں سجھتا ہوں کہ عمران خان کی سیاسی شخصیت کا یہ کرشمہ ہے کہ وہ لیڈرز پیدا کرتا ہے اور یہ ایک بہترین موقع ہے کہ آپ جنوبی پینجاب کے پسماندہ علاقوں میں بھی لیڈر پیدا کریں جو وہاں کی پسی ہوئی عوام کو ایک نئی اور روشن صبح کی نوید دیں۔ ​

​
موروثی سیاست مردہ باد​
پاکستان تحریکِ انصاف زندہ باد​

​
تحریر و تجزیہ: عاشور بابا​
 
Last edited:
Advertisement
You are absolutely right PTI ko kisi Young bandy ko ticket dena chahiay ta k WO gulalai wali harkat kery kuch paisooo KI khatarr...
 
آپ کی رائے کا احترام ہے مگر ایک مشورہ ہے کے ینگ بلڈ کو ٹکٹ ضرور دینا چاہئیے اور پوری طرح دیکھ بھال کر دینا چاہئیے کیونکہ ینگ بلڈ گوبر گلا والی غلیظ (عورت نما کھسرا) کو بھی ینگ بلڈ سمجھ کر دیا گیا تھا
 
Advertisement
اگر ٹکٹ کسی دوسرے بندے کو دے دیا گیا تو پھر شکست یقینی سمجھو. عوام کی اکثریت خود موروثی سیاست پر یقین رکھتی ہے
 
ینگ کو تو ٹکٹ دے لیکن کیا وہ الیکشن جیت سکتا ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے جتنے بھی نوجوانوں کو ٹکٹ دیئے تھے کوئی بھی سیٹ نہ جیت سکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آئیڈیلزم اچھی چیز ہے لیکن یہ آئیڈیلزم پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں کام نہیں آتی اور اگر پی ٹی آئی آپ جیسے لوگوں کی آئیڈیلزم کو ماننے لگی تو بہت جلد پی ٹی آئی جماعت اسلامی جیسی پارٹی بن جائیگی جنکے پاس اور تو کوئی کام نہیں ہوگا سوائے کسی اور پارٹی کو سوشل میڈیا پہ گالیاں دینے کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
لیکن ایک کام اور بھی ہے جماعت کا کہ خود کرپٹ نا ہوکر بھی ایک کرپٹ ، بلیک ملیر ، اسلام فروش ، منافق اور حرام خور ڈیزل کا پھیلایا ہوا گند اور غلاظت اپنے مونھ پر مل لیتی ہے اسکی اتحادی اور شریک کاربن کر،،، اور اسی وجہ سے کرپٹ نہ ہوکر بھی کرپٹ کا پارٹنر بن کر اپنا ووٹ بنک ختم کرا لیا
ا
 
your information is so wrong .... ali tareen son of jhangeer tareen is in pti before jhangeer has joined same like son shah mehmood quershi joined isf before shah mehmood ... this **** supreme court has disqualified jhangeer just to balance the score .
jhangeer tareen wanted to make his own party before joining pti .. it was ali tareen who force him to join pti .so stop b s..
i will appreciate if ali tareen fights in place of jhangeer tareen
 
Last edited:
Advertisement
my brother of sword ali khan tareen .. ab raj karay gi isf isf isf

24312619_1751528574858709_5490929272171210446_n.jpg
 
چلو ترین کے نوکرو
اب تمہاری جاب تبھی بچے گی اگر چھوٹے مالک کا اچھی طرح سے دفاع کر پاؤ گے
بھول جاؤ کہ تم موروثیت پر کیا کیا بھونکتے رہے ہو
 
your information is so wrong .... ali tareen son of jhangeer tareen is in pti before jhangeer has joined same like son shah mehmood quershi joined isf before shah mehmood ... this **** supreme court has disqualified jhangeer just to balance the score .
jhangeer tareen wanted to make his own party before joining pti .. it was ali tareen who force him to join pti .so stop b s..
i will appreciate if ali tareen fights in place of jhangeer tareen

جی جی
وہ اپنی پدائیش سے پہلے ہی پی ٹی آئی کا ممبر بن چکا تھا
 
Advertisement
tu tu mariyam ke notfay sambhalay phir shayad koi qatri maang lay tu corner plot ke liye denay par jain .. dont qout me or i will f .. your ....

کیوں پیارے بیٹے میں کوئی شیعہ تھوڑی ہوں
ویسے انہوں نے تمہارا پٹہ کیسے کھولا
 
guys aik baat ha to get ticket for election and second is to lead the party......if he gets ticket that is fine but issue arises when Bilawal and Marium are CEC members of the party and leading the party because of their parents.

Ticket PTI ko clean electable ko dene hun ge warna Imran Khan can never come into power. But yeah dont give his son any big position in party or gov. because he is JKT son....

baki he is not new to politics and has been member of ISF for a while
 
اچھا جماعت اسلامی دوسروں کا اتحادی بنے تو وہ بری اور منافق ، اور اسی منافق پارٹی کو کے پی میں اتحادی بنا کر پی ٹی آئی والے خود منافق نہیں