- Joined
- Oct 15, 2014
- Posts
- 4,191
- Reaction score
- 9,217
- Points
- 113
میری ذاتی رائے میں آجکے اخبارات کی سُرخیاں حوصلہ مندی کے ساتھ ساتھ خود فریبی بھی پھیلا رہی ہیں۔
یہ بات درست ہے کہ کل کا فائنل سب نے اپنے اپنے حساب سے اِنجوائے کیا۔
نون لیگیوں کے نزدیک فائنل کا انعقاد ہی بہت بڑی کامیابی سمجھی گئی، ابھی پورا پٹوار خانہ نجم سیٹھی کے ہاتھ چومنے اور جوتے میں پانی پینے کیلئے قطار میں کھڑا ہے۔
سکیورٹی ادارے اس پر شاداں ہیں کہ کوئی حادثہ وغیرہ نہیں ہوا، ورنہ کہیں کریکر کا دھماکہ بھی ہو جاتا توآج منہ چھپائے پھر رہےہوتے۔
انصافی حضرات "گو نواز گو" کے نعرے ،جو کل لبرٹی تو کیا کلمہ چوک تک بھی سنے جا سکتے تھے، پر آج بھی قہقہے لگا رہے ہیں۔
بہت سے معصوم اور محب وطن پاکستانیو نے اسے واقعی دہشتگردوں کے منہ پر کرارا تھپڑ سمجھا۔
لیکن حقیقت یہی ہے، چاہے کوئی مانے یا نہ مانے، کہ کل لاہور میں فائنل کا انعقاد نون لیگ کا ایک سیاسی شعبدہ تھا۔ تقریب سے شہباز شریف نے بھی خطاب کرنا تھا اور بڑے میاں نے بھی اختتامی لمحات میں میچ دیکھنے آنا تھا۔ لیکن نجم سیٹھی جب پانی کا درجہ حرارت ماپنے نہر میں اُترے تو "گو نواز گو" کے فلک شگاف نعروں نے چراغوں میں تیل نہ رہنے دیا اور وہ غُنچے ہی مُرجھا کر رہ گئے جنہیں ابھی کِھلنا تھا، اب پورا پٹوار خانہ حسرت زدہ سا اِسکی عجیب و غریب توجیحات پیش کرنے مں مصروف ہے۔
سچائی یہی ہے کہ نہ انٹرنیشنل کرکٹ کی کوئی واپسی ہوئی ہے، نہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ اس میچ کو نمونہ بنا کرغیر ملکی ٹیموں کو دعوت تک دینے کی پوزیشن میں آ سکا ہے اور نہ دہشتگردوں کی ٹوٹی کمر کا بچا کُچها کوئی مہرہ اِدھر اُدھر ہوا ہے۔
اس تمام ڈرامے میں واحد نقصان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہوا۔ ٹورنا منٹ کی سب سے مضبوط اور پوائنٹ ٹیبل پر سر فہرست ٹیم اپنے مقبول ترین کھلاڑیوں کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد یکدم ایک کلب لیول سے بھی گئی گزری ٹیم بن گئی اور یکطرفہ مقابلے کے بعد دوسرا پی ایس ایل فائنل بھی ہار بیٹھی۔
آخری بات، تمام پاکستانیو کیلئے، چاہے آپ پی اس ایل لاہور میں ہونے کے حق میں تھے یا مخالف، یہ محض ایک کرکٹ میچ تھا، لہذا بہت جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کھیلوں کے مقابلے یا انکا انعقاد قوموں کے مستقبل کی راہیں متعین نہیں کیا کرتیں۔

:biggthumpup::biggthumpup::biggthumpup:
Last edited by a moderator: