پی آئی اے کی بولی اسلام آباد کے 4 لگژری گھروں کی قیمت کے برابر؟

piah111ih2.jpg

خسارے میں ڈوبی پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں ایک نجی کمپنی کی طرف سے 10 ارب روپے میں اسے خریدنے کی پیشکش کی گئی۔

ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے 85 ارب روپے کی کم از کم متوقع قیمت (ریفرنس پرائس) کے مقابلے میں صرف 10 ارب روپے کی بولی جمع کرائی، یعنی اس کا تقریباً 12 فیصد حصہ۔

معروف سماجی کارکن اور صحافی منصور کلاسرا نے ایک امیج شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے ایک ادارے پی آئی اے کی جو بولی لگائی گئی ہے وہ اسلام آباد میں چار گھروں کی قیمت ہے ہم نے بطور ریاست یہ ترقی کی ہے
https://twitter.com/x/status/1852235629767143475
رئیل اسٹیٹ کی معروف ویب سائٹ زمین ڈاٹ کام کے مطابق اسلام آباد کے ایف 6 اور ایف 7 کے دو گھروں کی مالیت ڈھائی ارب روپے جبکہ مجموعی طور پر 5 ارب روپے ہے۔ یہ گھر 8 بیڈ رومز اور 6 باتھ رومز پر مشتمل ہیں۔

اگر اس حساب سے دیکھا جائے تو 4 گھروں کی مالیت 10 ارب روپے بنتی ہے جو بولی ایک بڈر نے لگائی ہے۔ بولی لگانے والا شخص خود ایک معروف ہاؤسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک ہے

گزشتہ روز صحافی اشرف ملخم نے شاہزیب خانزادہ کے شو میں انکشاف کیا تھا کہ بلیو ورلڈ سٹی کے ذمہ داران نے نجکاری سیکرٹری سے سوال کیا کہ اگر ہم پی آئی اے کی بولی جیت جائیں تو کیا دس ارب روپے کی مد میں اپنی سوسائیٹی کے پلاٹ ایڈجسٹ کروا سکیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1852162743110971508