Shah Shatranj
Chief Minister (5k+ posts)
بالاخر فوج نے ایک بار پھر پاکستان حکومت کی نا اہلی کو پیروں تلے روندتے ہوے پنجاب میں بھی فوجی آپریشن شروع کر دیا . اس سے قبل آپرشن ضرب عضب بھی پاکستان کی نمائشی حکومت کو بتاتے بغیر شروع کر دیا تھا کیوں کہ نا اہل حکومت سوچوں اور فیصلوں میں کئی سال ضائع کرنا چاہتی تھی . موجودہ حکومت کے پاس ہر مسلے کا حل میڈیا پر اشتہارات اور ٹی وی پر بے تکا بولنے والے ہمدردوں کے سوا کچھ نہیں . فوج کے کے زور پر بھارتی جاسوس کی چشم کشائی کی ایک پریس کانفرنس تو کر دی مگر صرف ٹرخانے کی حد تک کیوں کہ حکومت وقت نے اس پر نا تو کسی قومی کمیشن کا اعلان کیا اور نا ہی تحقیقات کروا کر پوری قوم کے سامنے بھارت کی دہشت گردی کو فاش کرنے کا کوئی اقدام اٹھایا جس سے قومی سلامتی کے اداروں کے جذبات کو انتہائی ٹھیس پہنچی ہے . ایک طرف فوج دہشت گردوں کے خاتمے میں جانیں قربان کر رہی ہے اور دوسری طرف حکومت اس نازک موقع پر ان کے لہو کو پانی سمجھ رہی ہے . کتنے ہی سپاہی اور فوجی افسر دہشت گردی سے لڑتے شہید ہو چکے ہیں مگر حکومت اپنی ڈگر بدلنے پر تیار نہیں . یہ بات اب بچہ بچہ سمجھ چکا ہے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا مرکز وزیرستان نہیں بلکہ نئی دہلی ہے جہاں سے پاکستان میں دہشت گردی کے تمام لوازمات پورے کیے جاتے ہیں . ہماری ایجنسیوں نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوے ایک بھارتی جاسوس کو پکڑا تو حکومت وقت اپنے سپاہیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھارت سے جنگ لڑنے کی بجاۓ فرائض کی ادائیگی میں لگی ہے . بھارت سے تعلقات کی خرابی یا جواب طلبی حکومت وقت یعنی وزیر اعظم کے فرائض میں شامل نہیں . وزیر اعظم کو ان کے فرائض کی کتاب بھارتی اداکاروں نے لکھ کر دی تھی جب وزیر اعظم اب حسیناؤں کی اداؤں پر کشمیر قربان کرنے کے لیے تیار تھے .
نواز شریف کی پاکستان دشمنی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں . پوری قوم حیران تھی کہ کس طرح ان کا نمائندہ گجرات کے قصائی سے جھپھاں اور پپیاں لے رہا ہے جسے برسوں کے بچھڑے ملے ہوں . نواز شریف ضیاء الحق کی غیرت کی نرسریوں میں پلا بڑھا ہے جہاں بھارت سے صرف جنگ کا ہی تصور ہوتا تھا . مگر آج اس نے اپنے روحانی باپ کی تعلیمات کو بھلا کر بھارتی اداکاروں کی تعلیمات کو گلے لگا لیا ہے . نواز شریف ٹیلیفون کر کے کشمیری مجاھدین کی خبریں بھی بھارت کو دیتا رہا ہے . اور آخر میں تمام حدیں پھلانگتے ہوے پاکستان بطور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سہولت کار کے طور پر کام کر رہا ہے . جی ہاں پاکستان کا وزیراظم را کے ایجنٹوں کا سہولت کار .نواز شریف نے خصوصی ویزے دے کر را کے چالیس تربیت یافتہ ایجنٹوں کو سرکاری پروٹوکول پر پاکستان میں ائی ایس آئی کو سبق سکھانے کے لیے منگوایا اور پھر ان کی مہمان نوازی کرتے ہوے ان کو اپنی شوگر مل میں قیام کی جگہ دی . را کے ایجنٹ پورے پاکستان میں آزادانہ گھومتے پھرتے تھے . اس سے زیادہ بد قسمت کونسی قوم ہو گی جس کا وزیر اعظم ہی ملک دشمنوں کا سہولت کار ہو .
نواز شریف کی ملک سے غداری نے پاکستان کی سلامتی کے اداروں کو بھی چوکنا کر دیا ہے . ایک طرف محب وطن پاکستانیوں کا خون کھول رہا ہے دوسری طرف وزیر اعظم معاملات کو دبانے کے چکر میں ہے . اگر کسی بھی لمحے پر نواز شریف کی ملک سے دشمنی اور غداری حد سے تجاوز کر گئی تو پھر سیکورٹی کے ادارے اسے بغیر کسی رد عمل کا خیال کے وزیر اعظم ہاؤس سے گھسیٹتے ہوے ڈی چوک لا کر پھانسی پر لٹکا دیں گے کیوں کے پاکستانیوں کے خون کا سودا کرنے والوں کو نشان عبرت ہی بننا چاہئیے