- Joined
- Jun 13, 2013
- Posts
- 843
- Reaction score
- 1,099
- Points
- 0
پرویز مشرف کا مستقبل
مسعود انور
http://www.masoodanwar.com
[email protected]
یوں تو کئی ایسے سولات ہیں جس کے درست جوابات جاننے کے بارے میں پوری پاکستانی قوم شدید اضطراب کے عالم میں ہے۔ مثلا الطاف حسین کے لندن میں مقدمات کا کیا بنا؟، عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کہاں تک پہنچی؟، پاکستان آخر کیوں عمران فاروق قتل کیس میں ملوث افراد کو اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کرنے سے انکاری ہے؟، اگر ایم کیوایم اس میں ملوث نہیں ہے تو حکومت پاکستان پر کیوں دباوٴ نہیں ڈال رہی کہ ان افراد کو فوری طور پر اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کیا جائے تاکہ اُن کے صف اوّل کے ایک قائد کے قاتلوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے؟ یا پھر کہ اس وقت ملک کی سیاسی صورتحال کیسی ہے ؟ ، عمران طاہرالقادری گٹھ جوڑ کیا رنگ دکھائے گا؟ اس سے تھوڑا سا آگے بڑھ کر کہ کیا ملک میں مارشل لاء لگنے جارہا ہے؟ ان ہی سوالات میں سے ایک اہم سوال سابق مارشل لاء ایڈ منسٹریٹر پرویز مشرف کے مستقبل کے بارے میں ہے۔ لوگ اس بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ آخر یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔اس بارے میں فوج کا کیا کردار ہے۔ کیا فوج بحیثیت ادارہ پرویز مشرف کو بچانے میں دلچسپی رکھتی ہے اور اگر رکھتی ہے تو آخر کیوں؟ باقی سارے سوالات کے بارے میں تو کچھ نہ کچھ کہیں نہ کہیں چھپتا رہا ہے۔ ہم اس آخری سوال کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں۔
اب تک کی صورتحال سے ایک بات تو بالکل واضح ہے کہ فوج پرویز مشرف کو بچانا چاہتی ہے۔ راولپنڈی میں فضائیہ کے اسپتال میں پرویز مشرف کو پناہ دینا اور پھر اس کے بعد کراچی میں نیوی کے اسپتال الشفاء میں یہی سہولیات انہیں دوبارہ سے مہیا کرنا ، یہ سب بالکل واضح کرتا ہے کہ پرویز مشرف کو فوجی امداد تو حاصل ہے۔ اس واضح صورتحال کے بعد جواہم ترین سوالات اٹھتے ہیں وہ یہ ہیں کہ کیا یہ فوجی امداد پرویز مشرف کو فوج کی جانب سے بحیثیت ایک ادارہ کے حاصل ہیں یا پھر چند شخصیات ہیں جو انہیں پناہ کی یہ چھتری فراہم کررہی ہیں۔اور اس سب سے بھی اہم بات یہ کہ آخر پرویز مشرف کو پناہ کی یہ چھتری فراہم کرنے کے پس پشت مقاصد کیا ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ پرویز مشرف کو پناہ کی یہ چھتری فوج کی جانب سے بطور ادارہ فراہم کی گئی ہے۔ اور پھر یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے۔ فوج نے یہ چھتری یحیٰی خان کو بھی فراہم کی، فوج نے یہ چھتری جنرل ضیاء الدین عباسی کو بھی فراہم کی وغیرہ وغیرہ ۔ تاہم اگر ایسا ہے تو پھر فوج اس وقت کہاں سورہی تھی جب پرویز مشرف نشان حیدر پانے والے کمسن ترین نوجوان راشد منہاس کے قاتل مطیع الرحمٰن کی لاش پورے اعزاز کے ساتھ حسینہ واجد کے حوالے کررہا تھا۔ اگر ایسا ہی ہے تو یہ فوجی ادارہ اس وقت کہاں سو رہا تھا جب ایم کیو ایم کراچی میں میجر کلیم اور ان کے ساتھیوں کو اغوا کرکے ٹارچر کررہی تھی۔ میجر کلیم پر تشدد کے بعد بدلہ لینا تو درکنار ، اس کے بعد تو فوج نے ایم کیو ایم کو انعامات سے نوازا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ سب ایک فریب ہے کہ فوج اپنی بے عزتی کبھی بھی برداشت نہیں کرتی یا پھر یہ اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لیے کسی بھی انتہائی قدم تک جاسکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو ایڈمرل منصورالحق کبھی بھی سزا یاب نہیں ہوتا۔ یہ سب فرد اور حالات پر منحصر ہے۔ اگر حالات موافق ہوں تو یحییٰ خان کی طرح آنچ بھی نہیں آنے دی جائے گی اور اگر حالات کچھ اور تقاضا کرتے ہوں تو میجر کلیم کیس کی طرح معاملہ کہیں پر غتر بود ہوجائے گا۔اس سے یہ بات تو واضح ہوگئی کہ فوج بحیثیت ادارہ کہیں سے بھی پرویز مشرف کے ساتھ ملوث نہیں ہے۔ تو پھر جب فوج بحیثیت ادارہ پرویز مشرف کی پشت پناہی نہیں کررہی تو یقینا پھر یہ افراد کا معاملہ ہوگا۔ یہاں سے ہمیں اصل معاملہ کا سراغ ملتا ہے۔
سیدھی سی بات یہ ہے کہ پرویز مشرف پر الزامات کیا ہیں۔ ان پر ابھی تک بدعنوانی کے الزامات عائد ہی نہیں کیے گئے ہیں۔ پرویز مشرف پر بنیادی مقدمہ یہ ہے کہ انہوں نے مارشل لاء عائد کرکے ایک جمہوری حکومت کو رخصت کیا ، اس طرح وہ ملک کے آئین کے تحت غداری کے مرتکب ہوئے، اسی طرح انہوں نے ایمرجنسی کا نفاذ کیا ، لوگوں کے بنیادی حقوق سلب کیے اور یہ بھی آئین کی خلاف ورزی تھی۔ ذرا ایک منٹ کو تصور کیجئے کہ ان دونوں مقدمات کے تحت پرویز مشرف کو سزا ہوجاتی ہے ، چاہے وہ علامتی ہی کیوں نہ ہو تو پھر ملک میں آئندہ فوجی طالع آزمائی کا مستقبل کیا ہوگا۔ یہ تو فوجی طالع آزمائی کا ہمیشہ کے لیے راستہ روکنے کی بات ہوگئی۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی سازش کار بھی نہیں چاہتے کہ پاکستان میں ایسی کوئی مثال پیدا کی جائے اور نہ ہی فوج کی اعلیٰ قیادت۔ یہ سب پرویز مشرف کو نہیں بلکہ اپنے سیاسی مستقبل کو فوجی چھتری فراہم کررہے ہیں۔
اگر اس خطہ میں آئندہ ایک دو برسوں میں کچھ ہونے جارہا ہے، جس کے آثار نظر آرہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ پاکستان میں فوجی مارشل لاء۔ اور اگر پرویز مشرف کو سزا ہوگئی تو اس کی قانونی حیثیت ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی اور آئندہ مارشل لاء لگانے والے کو مرنے کے بعد بھی پھانسی کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔بس یہی صورتحال مطلوب نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پرویز مشرف جرم کرنے کے بعد بھی اطمینان اور چین کی بانسری بجارہے ہیں کیوں کہ جادوگر کی جان طوطے میں ہے اور فی الحال یہ طوطا پرویز مشرف ہے۔اس لیے اطمینان رکھیں کہ پرویز مشرف انتہائی اطمینان کے ساتھ کسی بھی لمحے بیرون ملک پرواز کرسکتے ہیں۔ چونکہ کراچی پاکستان کا واحد شہر ہے جہاں پر سویلین ایئر پورٹ اور فوجی ایئر پورٹ علیحدہ علیحدہ ہیں۔ اس لیے فیصل ایئر بیس یا ماری پور ایئر بیس سے کسی بھی شیخ کا پرائیویٹ جیٹ ان کو لے کر پرواز کرسکتا ہے۔ یہ تو پرندے کے اڑنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ وہ ملک چھوڑ چکے ہیں۔ یہ سارا معاملہ نہ تو فوجی وقار کا ہے اور نہ ہی فوجی چھتری کا ۔ یہ سارامعاملہ طالع آزمائی کا ہے۔
اس دنیا پر ایک عالم گیر شیطانی حکومت کے قیام کی سازشوں سے خود بھی ہشیار رہئے اور اپنے آس پاس والوں کو بھی خبردار رکھئے۔ ہشیار باش۔