پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے،رانا ثنا کا دعویٰ

ranahahii.jpg

ملک بھر میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اعلان کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے نے سیاسی ہلچل مچائی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے جلد اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا بیان دے رکھا ہے جبکہ عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر نہیں چاہتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا نے امید ظاہر کردی کہ پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو میں رانا ثنا نے کہا پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے،وہ پرانے اور تجربہ کار سیاستدان ہیں،اس قسم کے احمقانہ فیصلے عمران خان کر سکتے ہیں پرویز الہیٰ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان بیٹھیں تو ڈیڈلاک ٹوٹتے ہیں، پی ٹی آئی نے اسمبلیاں توڑنی ہیں تو توڑ دیں، وفاقی حکومت صوبائی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے، پرویز الہیٰ سے ہمارا ابھی رابطہ نہیں لیکن رابطہ ہو سکتا ہے۔

رانا ثنا نے مزید کہا مذاکرات کی سنجیدہ آفر ہوئی تو حکومت ضرور غور کرے گی۔ اسحاق ڈار نے صدر کو اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے،عمران خان جیسا بندہ وزیراعظم بن سکتا ہے تو راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر کیوں نہیں بن سکتا۔

ارشد شریف قتل کیس سے متعلق سوال ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کی میرٹ پر تفتیش ہوگی، مخصوص لابی اسے ذاتی اور گروہی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا اس کیس میں پہلے کوئی تفتیش نہیں ہوئی،جے آئی ٹی بننے کے بعد وہی تفتیش کرے گی،ہم نے فوری طور پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی تھی،حکومت نے انکوائری کمیشن کے لیے لکھا تھا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا قتل دوسرے ملک میں ہوا تھا،جب تک تفتیش کا رزلٹ نہ آئے کچھ نہیں کہہ سکتے2،3بندے ایسے ہیں جن کا اس واقعہ سے تعلق بنتا ہے،ارشد شریف کو کینیا بجھوانے میں یہ لوگ ملوث ہیں،اگر کوئی پاکستانی اس میں ملوث نہ پائے تو کسی غیر ملکی کیخلاف مقدمہ درج نہیں کر سکتے۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
چلو پٹواریوں جیالوں دو چار دن کے لیے خوش ہو جاؤ تمھیں بھی کوئی چند منٹ سانس آئے پوٹی آئے ورنہ جب سے عمران خان نے کہا ہے ہم اسمبلی چھوڑ رہے ہے ان کی تو پوٹی سانس سب بند ہو گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن یاد رکھنا اس نے کہا ہے اہم اسمبلی چھوڑ رہے ہے وہ چھوڑ کر دیکھائے گا بھی

یاد رہے عمران خان نے اسمبلیاں تو ڑنے کا بیان نہیں دیا تھا اس نے کہا ہم اسمبلیاں چھوڑ رہے ہے بات بڑی سادہ تھی یعنی پرویز الہی کی حمایت بھی ختم کر دے گے اور اگر وہ ہمارے ساتھ کھڑ اہو گا تو پھر یقینا اسمبلیاں ٹوٹ جائیں گی کیون کہ اکثریت ہمارے پاس ہے لیکن اگر پرویز الہی ہمارے ساتھ نہیں تو پھر ہم اسمبلیوں سے اسعفے دے کر باہر آ جائیں گے اور اس کی حمایت بھی ختم ہو جائے گی
اب پرویز الہی جائے اپنی 10 دس سیٹیں لے کر جہاں مرضی کوئی مسئلہ نہیں اتریخ ثابت کرے گی کون کہا کس طرف کھڑا ہہ اگر ہمارے ساتھ کھڑا ہو گا تو بہت اچھا عزت ملے گی پزیرائی دے گے اور اگر اکیلے اڑان بھرنی یا مخالفوں کے پاس جانا ہے تو میدان بھی خالی ہے بھاگ لے جہاں مرضی جائے اس کے لیے ہم اپنے نظریے کی قربانی نہیں دے سکتے
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
assembly Pervez Elahi ne nahi Imran Khan ne dissolve karni hay, Pervez Elahi kay pass koi dosra option nahi hay, ager us ko shak ho to PDM mein jaa kar dekh sakta tajurba kar sakta lakin phir next election mein PTI kay khilaaf election larna hoga, seaat adjustment ka bhi chance nahi rahey ga, abhi bhi jo seats hain wo PTI kay sath seat adjustment ki waja se hain warna Q League khatam ho chuki hay