پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی اور ق لیگی اراکین کو اعتماد کے ووٹ کیلئے کیسے تیار کیا؟ اصل کہانی سامنے آگئی۔۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد کی طرف سے فوری طور پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی مخالفت کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد حکومتی اراکین اسمبلی کو معاملات آگے بڑھانے کا کہا گیا ہے اور یہ بھی پتا چلا ہے کہ کچھ اراکین پنجاب اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کے علاوہ دیگر معاملات میں محکمانہ کام تیزی سے کروانے کی یقین دہانیوں کے بعد اعتماد کا ووٹ دینے پر راضی کیا گیا کیونکہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالےسے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد کی طرف سے فوری طور پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی مخالفت کی گئی تھی۔
Loading X post…
Open original post on Xاے آر وائے نیوز کے ہیڈ آف انویسٹی گیٹو سیل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی فوری طور پر اسمبلی تحلیل کرنے کے حق میں نہیں تھے، ان کا موقف تھا کہ چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے اسمبلی اس لیے نہیں آئے کہ اگلے ہی دن پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے جس پر ان سے حلقوں کے کام جلد کروانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز چودھری پرویز الٰہی کی عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں بھی پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا تھا جبکہ کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی حد تک چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کو پنجاب اسمبلی فوری طور پر تحلیل نہ کرنے کے حوالے سے قائل کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ چند ممبران اسمبلی نے سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد پنجاب اسمبلی میں آئے۔
رپورٹ کے مطابق پتا چلا ہے کہ آج بھی اراکین پنجاب اسمبلی کی اکثریت اسمبلی فوری طور پر تحلیل کرنے کے حق میں نہیں ہے اور چودھری پرویز الٰہی نے اس حوالے سے ان سے وعدہ بھی کر رکھا ہے کہ اسمبلی فوری طور پر تحلیل نہیں کی جائے گی جبکہ ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کے علاوہ اراکین اسمبلی کے محکمانہ کام تیزی سے کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pervh1i1h1h1.jpg
Advertisement





