Advertisement

پختونخوا منشیات کے استعمال میں سر فہرست

http://urdu.dawn.com/news/1005762/kp-has-highest-number-of-dr

53982a6195aab.jpg


پشاور: ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والے صوبہ خیبر پختونخوامیں موجود ہیں۔


سن 2013: پاکستان میں منشیات کا استعا ل' نامی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران خیبر پختونخوا کے 10.9 فیصد لوگوں نےممنوعہ اشیاء استعمال کیں۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این او ڈی سی اور وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کے اشتراک سے ترتیب دی جانے والی یہ رپورٹ منگل کو ایک تقریب میں پیش کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکی آبادی کے تقریباً چھ فیصد حصے نے پچھلے سال کنٹرولڈ اشیاء یا پھرتجویز کردہ ادویات کا غلط استعمال کیا۔
محمد شاہد نے رپورٹ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر منشیات استعمال کرنے والوں کی عمریں 39 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 86000 لوگ باقاعدگی سے ہروئین ، 32000 افیم جبکہ پندرہ سے چونسٹھ سال کے درمیانی عمر کے 1.06 ملین لوگ اوپیٹس استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خواتین میں بھی حشیش کا استعمال ہوتا ہے۔' کے پی کے میں پینتالیس ہزار خواتین منشیات اور درد دور کرنے والی ادویات استعمال کرتی ہیں'۔
شاہد کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موجودا سٹوڈنٹ ہاسٹل منشیات کے استعمال کا گڑھ ہیں۔' تعلیمی اداروں میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں ہی مشیایت استعمال کرتے ہیں'۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ملک کی بائیس فیصد خواتین منشیات استعمال کرتی ہیں۔ان میں سے بتیس فیصد ناخواندہ جبکہ پینتیس فیصد تعلیم یافتہ ہیں۔
'ایسی اڑتالیس فیصد خواتین شادی شدہ اور اکتیس فیصد غیر شادی شدہ ہیں۔ان خواتین میں منشیات کی وجہ شوہر یا رشتہ داروں کا ایسا کرنا ہے'۔
منشیات کے عادی افراد کا علاج کرنے والی سائیکولوجسٹ عابدہ نعیم نے بتایا کہ ایسے عادی افراد کا علاج کرنے کے لیے اداروں کی اشد ضرورت ہے۔عابدہ کے مطابق، بے روزگاری اور معاشی دباؤ منشیات استعمال کرنے کی بڑی وجوہات ہیں۔
'صوبے میں خواتین اور مرد مریضوں کے لیے علیحدہ علیحدہ اور بہت سے مراکز ہونے چاہیئں'۔
خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام خان تراکئی نے بتایا کہ صوبائی حکومت یو این او ڈی سی کے تعاون سے سرنج کے ذریعے منشیات استعمال کرنے والوں میں ایچ آئی وی سے بچاؤ کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت لوگوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے یو این او ڈی سی سے تعاون جاری رکھے گی۔
اس موقع پر یو این او ڈی سے کے افسر انچارج کولیئر براؤن نے کہا کہ پاکستان میں صوبائی سطح پر پہلی مرتبہ ایسا سروے منعقد کیا گیا، جو منشیات کے استعمال اور ایڈز کی منتقلی کے حوالے سے جامع ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔
رپورٹ میں دی گئی معلومات کو ملک میں منشیات کا استعمال روکنے اور اس کے مریضوں کے علاج کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: گڈ گورنس ایک نظر پلیز ادھر == 'خیبر پختونخوا &a

The report covers year 2013.. But still every bad thing should be addressed. I am sure PTI is doing it.:)
 
Re: گڈ گورنس ایک نظر پلیز ادھر == 'خیبر پختونخوا &a

Bohat munafiq qaum hay...this essentially goes for most of us....apni baari we all try to dilute our issue but we stand on our tail and shout on others persons issue.
67 yrs and sooo many tragedies but we refuse to grow up....:-(
 
Re: سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والے پختو


بالکل ٹھیک بات ہے کہ یہ عمران خان یا پی ٹی آئی کا قصور نہیں۔

بلکہ یہ ہمارے ماضی کے حکمرانوں کا قصور ہے جنہوں اس علاقے کو علاقہ غیر ہی رہنے دیا اور یہاں پاکستانی قانون کو نافذ کر کے اسلحہ اور ڈرگز اور سمگلنگ اور دیگر جرائم پر قابو نہیں پایا۔

آج اس غلطی کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، چاہے یہ ڈرگز کا میدان ہو یا اسلحہ کا یا سمگلنگ کے سامان کا۔
 
Re: سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والے پختو

Koi nahi naye saal key KPK budget main Anti Narcotics key leye bhi kuch raqam rakhi gaye hai
 
Advertisement
Re: سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والے پختو

although report purani hai but issue still present ... I expect from PTI to do something about this
 
Re: سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والے پختو

All KPK and Tribal areas overall, are world-renowned for their drug production & usage.......
 
Re: سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والے پختو

yaar hum nahin khel rahey hum khabr dhond kar laatey hein awr aap sb milkar usko jhutla detey hein. Bhai khabar ka unwan dekho awr report guzrey huwey dinoon ki hoti hey aaney waley dinoon ka to Sif Khuda ko ilm he. ab 2014 pora ho ga to report aaye gi na. Filhal jo bhi planning he woh isi report ki base per hi karni ho gi.

or mein PTI ka naam tw kaheen nahin liya Hakoomat KPK mein sirf PTI nahin Jamat Islami bhi he abhi unka Dhawaab bhi bola jaaye ga.


 
Re: سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والے پختو

iss cheez ka yahee Ilaz hai Blocked Drugs. you can not stop people from taking drugs.
 
Advertisement
Re: سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والے پختو

کچھ معاملات ایسے ہوتے ہیں جن پر سیاست نہیں کی جاتی۔ منشیات، ڈرگز غیر قانونی اسلحہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے

سب سے زیادہ غیر قانونی اسلحہ کراچی کی مافیا ایم کیو ایم کے پاس ہے کیا حکومت سندھ اس کی ذمہ دار ہے یا پورا پاکستان؟؟؟ یا حکومت پاکستان؟

جو قومی مسائل ہیں ان پر اکٹھے ہو کر مقابلہ کریں

​
 
Re: سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والے پختو

کیا شراب منشیات کے زمرے میں نہیں اتی؟ اس فہرست میں شراب ڈال دیں اور پھر دیکھیں

;)
 
Re: سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والے پختو

کچھ معاملات ایسے ہوتے ہیں جن پر سیاست نہیں کی جاتی۔ منشیات، ڈرگز غیر قانونی اسلحہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے

سب سے زیادہ غیر قانونی اسلحہ کراچی کی مافیا ایم کیو ایم کے پاس ہے کیا حکومت سندھ اس کی ذمہ دار ہے یا پورا پاکستان؟؟؟ یا حکومت پاکستان؟

جو قومی مسائل ہیں ان پر اکٹھے ہو کر مقابلہ کریں

​

MQM ka pass bhe hai or Banned Aman Commettie Lyari wali uska Pass bhe hai Pr PPP Ka pass tu Latest Weapon hai bs show nahe karta or ANP Wala In Sub sa Aggay hai