- Joined
- Jul 6, 2011
- Posts
- 859
- Reaction score
- 674
- Points
- 48
http://urdu.dawn.com/news/1005762/kp-has-highest-number-of-dr
پشاور: ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والے صوبہ خیبر پختونخوامیں موجود ہیں۔
سن 2013: پاکستان میں منشیات کا استعا ل' نامی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران خیبر پختونخوا کے 10.9 فیصد لوگوں نےممنوعہ اشیاء استعمال کیں۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این او ڈی سی اور وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کے اشتراک سے ترتیب دی جانے والی یہ رپورٹ منگل کو ایک تقریب میں پیش کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکی آبادی کے تقریباً چھ فیصد حصے نے پچھلے سال کنٹرولڈ اشیاء یا پھرتجویز کردہ ادویات کا غلط استعمال کیا۔
محمد شاہد نے رپورٹ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر منشیات استعمال کرنے والوں کی عمریں 39 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 86000 لوگ باقاعدگی سے ہروئین ، 32000 افیم جبکہ پندرہ سے چونسٹھ سال کے درمیانی عمر کے 1.06 ملین لوگ اوپیٹس استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خواتین میں بھی حشیش کا استعمال ہوتا ہے۔' کے پی کے میں پینتالیس ہزار خواتین منشیات اور درد دور کرنے والی ادویات استعمال کرتی ہیں'۔
شاہد کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موجودا سٹوڈنٹ ہاسٹل منشیات کے استعمال کا گڑھ ہیں۔' تعلیمی اداروں میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں ہی مشیایت استعمال کرتے ہیں'۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ملک کی بائیس فیصد خواتین منشیات استعمال کرتی ہیں۔ان میں سے بتیس فیصد ناخواندہ جبکہ پینتیس فیصد تعلیم یافتہ ہیں۔
'ایسی اڑتالیس فیصد خواتین شادی شدہ اور اکتیس فیصد غیر شادی شدہ ہیں۔ان خواتین میں منشیات کی وجہ شوہر یا رشتہ داروں کا ایسا کرنا ہے'۔
منشیات کے عادی افراد کا علاج کرنے والی سائیکولوجسٹ عابدہ نعیم نے بتایا کہ ایسے عادی افراد کا علاج کرنے کے لیے اداروں کی اشد ضرورت ہے۔عابدہ کے مطابق، بے روزگاری اور معاشی دباؤ منشیات استعمال کرنے کی بڑی وجوہات ہیں۔
'صوبے میں خواتین اور مرد مریضوں کے لیے علیحدہ علیحدہ اور بہت سے مراکز ہونے چاہیئں'۔
خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام خان تراکئی نے بتایا کہ صوبائی حکومت یو این او ڈی سی کے تعاون سے سرنج کے ذریعے منشیات استعمال کرنے والوں میں ایچ آئی وی سے بچاؤ کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت لوگوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے یو این او ڈی سی سے تعاون جاری رکھے گی۔
اس موقع پر یو این او ڈی سے کے افسر انچارج کولیئر براؤن نے کہا کہ پاکستان میں صوبائی سطح پر پہلی مرتبہ ایسا سروے منعقد کیا گیا، جو منشیات کے استعمال اور ایڈز کی منتقلی کے حوالے سے جامع ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔
رپورٹ میں دی گئی معلومات کو ملک میں منشیات کا استعمال روکنے اور اس کے مریضوں کے علاج کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

- Featured Thumbs
- http://i.dawn.com/primary/2014/06/53982a6195aab.jpg?r=514691777
Last edited by a moderator: