Advertisement

پاگلوں کی طرح ادھر اُدھر تلاش اور چھاپے چل رہے ہیں ، ارسلان حفیظ

Loading X post…
Open original post on X


میری بوڑھی ماں کئی ماہ سے گھر اور گاؤں سے دور ، مئی کے بعد سے پولیس مسلسل چھاپے مارتی رھی ، عزیز و اقارب کے گھروں پہ چھاپے ، گھر میں کام کرنیوالی خاتون بیوہ کے گھر جاکر اُسکو ھراساں ، زمینوں سے ٹربانئیں اتریں،حویلی اور سیاسی ڈیرہ پر چھاپے چلتے رھے اور آج جب میرے اور میری والدہ کے کاغزات نامزدگی حاصل کرنے کا سُنا تو تب سے پاگلوں کی طرح ادھر اُدھر تلاش اور چھاپے چل رھے ،دوستوں اور سپورٹرز کو ھراساں ۔۔نو مئی کو ظفروال میں کیے احتجاج اور تقریر کرنے پر کئی ماہ بعد مقدمہ داخل کرکے اشتہاری بھی قرار دیا ھوا۔

۔مجھے ایسے ھتکنڈوں کی پرواہ نہی ،میرا مقصد سیاست میں آنے کا عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا اور اپنے ھم وطنوں اور ملک کی خدمت تھا اور ھمیشہ رھے گا ۔۔۔مجھے جان مال کسی چیز کی پرواہ نہی ،میرے لیے وطن سے محبت ،لیڈر اور نظریے سے وفا اور خدمت ایک مشن ھے ۔
مجھے مرحوم والد (اس دھرتی کے ایک وفادار سپاہی )کی میرے ساتھ آخری گفتگو کے یہ چند الفاظ کبھی نہی بھول سکتے ۔

“تمہارا لیڈر ایک کھرا اور سچا آدمی ھے کبھی اُسکا ساتھ مت چھوڑنا اورمجھے نہی پتہ جس میں حال میں رھنا کبھی اپنا مشن مت چھوڑنا “

میں کیسے اپنے حلف سے روگردانی کرسکتا ھوں؟ میں کیسے ھم سب کا خواب اور عشق توڑ سکتا ھوں؟

میں کبھی ریاست جس کو ماں جیسا دیکھنا چاھتا ھوں اور مانتا ھو سے کبھی شکوہ نہی کیا ۔۔یہی جینا اور مرنا ھے ، میں اللہ سے غیرت کی زندگی اور غیرت مند کی موت کی طلب رکھتا ھوں۔
​
 
Advertisement
khuda ki qasam, agar PTI ayee tu in police waloon ko upper se leker neechay tak jail main dalna hai. jo jo sahoolatkaar banay hain un sab ko jail main dalna hai
 


اللہ کریم آپکو اپنے مقصد میں ثابت قدم رکھے اور ہر طرح سے آپکی، آپکی والدہ محترمہ اور گھر کے ہر فرد کی حفاظت فرمائے . اللہ ہمہ آمین یا رب العلمین، ثمہ آمین

فی امان اللہ
​