- Joined
- Dec 26, 2014
- Posts
- 10,923
- Reaction score
- 7,750
- Points
- 218
Loading X post…
Open original post on Xمیری بوڑھی ماں کئی ماہ سے گھر اور گاؤں سے دور ، مئی کے بعد سے پولیس مسلسل چھاپے مارتی رھی ، عزیز و اقارب کے گھروں پہ چھاپے ، گھر میں کام کرنیوالی خاتون بیوہ کے گھر جاکر اُسکو ھراساں ، زمینوں سے ٹربانئیں اتریں،حویلی اور سیاسی ڈیرہ پر چھاپے چلتے رھے اور آج جب میرے اور میری والدہ کے کاغزات نامزدگی حاصل کرنے کا سُنا تو تب سے پاگلوں کی طرح ادھر اُدھر تلاش اور چھاپے چل رھے ،دوستوں اور سپورٹرز کو ھراساں ۔۔نو مئی کو ظفروال میں کیے احتجاج اور تقریر کرنے پر کئی ماہ بعد مقدمہ داخل کرکے اشتہاری بھی قرار دیا ھوا۔
۔مجھے ایسے ھتکنڈوں کی پرواہ نہی ،میرا مقصد سیاست میں آنے کا عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا اور اپنے ھم وطنوں اور ملک کی خدمت تھا اور ھمیشہ رھے گا ۔۔۔مجھے جان مال کسی چیز کی پرواہ نہی ،میرے لیے وطن سے محبت ،لیڈر اور نظریے سے وفا اور خدمت ایک مشن ھے ۔
مجھے مرحوم والد (اس دھرتی کے ایک وفادار سپاہی )کی میرے ساتھ آخری گفتگو کے یہ چند الفاظ کبھی نہی بھول سکتے ۔
“تمہارا لیڈر ایک کھرا اور سچا آدمی ھے کبھی اُسکا ساتھ مت چھوڑنا اورمجھے نہی پتہ جس میں حال میں رھنا کبھی اپنا مشن مت چھوڑنا “
میں کیسے اپنے حلف سے روگردانی کرسکتا ھوں؟ میں کیسے ھم سب کا خواب اور عشق توڑ سکتا ھوں؟
میں کبھی ریاست جس کو ماں جیسا دیکھنا چاھتا ھوں اور مانتا ھو سے کبھی شکوہ نہی کیا ۔۔یہی جینا اور مرنا ھے ، میں اللہ سے غیرت کی زندگی اور غیرت مند کی موت کی طلب رکھتا ھوں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/8dw4CTv/arslan.jpg





