Advertisement

پاک امریکی فوجی تعلقات کی مضبوطی

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


امریکی چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل گرینرٹ کی وزیر اعظم نوازشریف اور اعلی عسکری حکام سے ملاقاتیں


اسلام آباد (۱۳ مئی ۲۰۱۴ء)___امریکی چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جوناتھن گرینرٹ اسلام آباد اور کراچی میں وزیر اعظم نواز شریف اور اعلی فوجی حکام سے ملاقاتوں کے بعد آج پاکستان سے روانہ ہوگئے۔

ایڈمرل گرینرٹ اور وزیر اعظم نوازشریف نے علاقائی استحکام کے لئے پاک امریکہ سلامتی کے تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا اور مضبوط تراشتراک کار کے فروغ اور مشترکہ اغراض ومقاصد کے حصول کے لئے مل جل کرکام کرنے پر اتفاق کیا۔


ایڈمرل گرینرٹ نے کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اُن کے مزار پر حاضری دی ، پاکستان کے نیول اسٹیشن "رہبر "میں فوجیوں سے ملاقات کی اور نیوی عجائب گھر کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے ساحلی علاقوں کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی اور پاکستانی بیڑے کے کمانڈر وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق سے بھی ملاقات کی۔


ایڈمرل گرینر ٹ نے وفاقی دارالحکومت میں اپنے دورہ کے آخر میں وزیر اعظم نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور دیگر سینئر فوجی حکام سے سلامتی کے متعددمشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ امریکہ پاکستانی سیکورٹی فورسزکی شورش سے نمٹنے اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان کی امداد جاری رکھے گاجو کہ مغربی سرحدی علاقوں میں تشدد کا سدباب کرنے کے لئے اشد ضروری ہیں۔

۲۰۰۲ ء سے اب تک پاکستان سلامتی میں اعانت اور اخراجات کی ادائیگیوں کی مد میں سولہ ارب ڈالر سے زیادہ وصول کرچکا ہے۔ اپنی سرزمین سے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کی بیخ کنی کےلئے پاکستان کی پُرعزم کوشش اقتصادی ترقی اور خوش حالی کے فروغ کے لئے مستحکم فضا کے قیام کے لئے ناگزیر ہے۔




شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


[email][email protected]
[/EMAIL]

www.state.gov


http://www.facebook.com/USDOTUrdu
​
 
Last edited:
Advertisement
Timing of this visit couldn't be worst. At a time when the propaganda machinery of Pakistani establishment is gunning for a Martial Law and ISI has gone berserk shooting journalists and all, such visits only strengthen the idea that America is somehow behind this pandemonium in lieu of its exit from Afghanistan and its proxy involvement in post-exit Afghanistan and the region.

Can't you people just go home and leave us alone?
 
Advertisement
Timing of this visit couldn't be worst. At a time when the propaganda machinery of Pakistani establishment is gunning for a Martial Law and ISI has gone berserk shooting journalists and all, such visits only strengthen the idea that America is somehow behind this pandemonium in lieu of its exit from Afghanistan and its proxy involvement in post-exit Afghanistan and the region.

Can't you people just go home and leave us alone?
You are right..Its very unfortunate to say but Americans always support Martial Law around the world so they can achieve their targets easily with out any hinderence..I will not say its american's fault to do that..its our Military leaders who think they can rule the country well and get dollars from USA in return and finally left the country and its people in worst situation...example..Pakistan and recently Egypt martial law supported by USA.