پاکستان کے مہنگے اور سستے شہر

barca

Prime Minister (20k+ posts)
[h=1]ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان کا سب سے مہنگا اورلاہورسب سے سستا شہر ہے، اسٹیٹ بینک[/h]
165302-image-1377157504-563-640x480.jpg




کراچی: اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ملک کا سب سے مہنگا اور لاہور سب سے سستا شہر ہے۔

ڈی آئی خان میں مہنگائی کی شرح 13 فیصد اور لاہور میں صرف 5 فیصد ہے۔ اسٹیٹ بینک نے انفلیشن مانیٹر جاری کر دیا۔ انفلیشن مانیٹر میں پاکستان کے 40 شہروں میں غذائی اشیا کی قیمتوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں جولائی کے دوران مہنگائی کی شرح تقریبا 14 فیصد رہی جبکہ غذائی اشیا کی قیمتوں میں 16.7 فیصد اور غیرغذائی اشیا کی قیمتوں میں12 فیصد اضافہ ہوا


انفلیشن مانیٹر کے مطابق مہنگائی کے اعتبار سے مٹھی دوسرے نمبر پر رہا جہاں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 13.2 فیصداضافہ ہوا۔ مردان میں مہنگائی 13 فیصد رہی جبکہ پشاور میں11 ، کوئٹہ میں9.2 ، کراچی میں8.2 فیصد اور اسلام آباد میں مہنگائی 7.6 فیصدریکارڈ کی گئی۔

http://www.express.pk/story/165302/
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
لگتا ہے کہ فضلہ ڈیزل ڈیرہ اسماعیل خان کی تمام اشیاء خورد و نوش کی دکانیں ہڑپ کر جاتا ہے اس وجہ سے اشیاء کی قلت ہے اور مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے
 

zeshaan

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی بات نہیں وہ وقت بھی آنے والا ہے جب پاکستان کے باسی دوسرے ملکوں میں اور غیر ملکی پاکیستان میں رہیں گے اور یہ ملک دنیا کا مہنگا ترین ملک ہوگا کیوں کہ اس وقت یہاں پر ٹیرورسٹ ، گینگسٹر ،بھتہ خور ،رشوت خور اور ملک کو لوٹ کر کھا جانے والے اور سڑے ہوے سیاستداں رہائش پذیر ہونگے ............