Advertisement

پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات دنیا میں سب سے زیادہ: یونیسف

شیروں کی حکومت کا ایک اور کارنامہ

بچوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات کے لحاظ سے سب سے خطرناک ملک ہے جبکہ اس فہرست میں شامل دس بدترین ممالک میں سے دو جنوبی ایشیا اور آٹھ افریقہ میں صحرائے صحارا کے زیریں علاقے میں واقع ہیں۔

_95792422_gettyimages-457506761.jpg

یونیسف کا کہنا ہے کہ غریب ممالک میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح میں کمی لانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ادارے کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے کہا ہے کہ اگرچہ دنیا میں گذشتہ 25 برس میں پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کی موت کی تعداد میں پچاس فیصد کمی ہوئی ہے تاہم ایک ماہ سے کم عمر کے بچوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب کہ یہ واضح ہے کہ ان ہلاکتوں میں سے اکثریت کو روکا جا سکتا تھا ہم دنیا کے غریب بچوں کی مدد نہیں کر پا رہے ہیں۔

_95804285_img_0178.jpg

یونیسف کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں پاکستان، افغانستان اور سنٹرل افریقن رپبلک وہ تین ممالک ہیں جہاں نوزائیدہ بچوں کے زندہ رہنے کے امکانات سب سے کم ہیں جبکہ اس کے برعکس جاپان، سنگاپور اور آئس لینڈ میں پیدا ہونے والے بچے اس معاملے میں سب سے زیادہ خوش قسمت ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2016 کے اعدادوشمار کے مطابق ہر ایک ہزار میں سے 46 یعنی ہر 22 بچوں میں سے ایک پیدائش کے پہلے ہی ماہ میں ہلاک ہوا جبکہ سنٹرل افریقن رپبلک میں

یہ شرح 24 میں ایک جبکہ افغانستان میں 25 میں ایک رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2016 میں پاکستان میں ایک برس کے دوران دو لاکھ 48 ہزار نومولود بچے ہلاک ہوئے جو کہ دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے بچوں کا دس فیصد تھے۔اس کے برعکس رپورٹ میں دیے گئے اعدادوشمار کے مطابق جاپان میں ہر ایک ہزار ایک سو گیارہ، آئس لینڈ میں ہر ایک ہزار جبکہ سنگاپور میں ہر 909 میں سے ایک بچہ ہی ایک ماہ سے کم عمر میں موت کے منہ میں جاتا ہے۔یونیسیف کی عہدیدار ولیبالڈ زیک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے مقابلے میں پاکستان کو نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتوں کے معاملے میں شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایک اہم چیز دیکھ بھال کا معیار ہے اور ایک اور چیز نجی شعبے میں ترقی کا ہونا اور نہ ہونا ہے۔ شہروں میں منتقلی کا رجحان ایک اور ایسا معاملہ ہے جو بہت چیلنجنگ ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’اگر ہم جاپان کو دیکھیں تو حالات مختلف ہیں کیونکہ وہ زیادہ آمدن والا ملک ہے لیکن وہ زیادہ آمدن والے ممالک میں بھی بہت اوپر ہے اور میرے خیال میں اس کی وجہ سیاسی عزم اور تجربہ کار عملہ اور ڈاکٹر بھی ہیں۔‘رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2014 کے اعدادوشمار کے مطابق دس ہزار افراد کے لیے 14 طبی ماہرین دستیاب تھے جبکہ افغانستان میں یہ تعداد سات تھی۔یونیسیف کی عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا

کہ غریب ممالک میں ماؤں کو چاہیے کہ وہ کچھ بنیادی اقدامات خود بھی کریں کیونکہ یہ بھی شرحِ اموات میں کمی لانے میں اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔
ولیبالڈ زیک نے کہا کہ مائیں ’نوزائیدہ بچوں کو گرم کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں۔ اپنے جسم سے انھیں گرمائش دیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ انھیں اپنا دودھ پلائیں کیونکہ یہ بھی ان کی بقا کے لیے اہم ہے۔‘
​

Source
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات دنیا میں سب سے زیادہ

حکمرانوں کو کیا کوسنا، ان کی تو خیر ترجیحات ہی اور ہیں فکر عوام کو بھی کچھ خاص نہیں، انہیں بس قیمے والے نان ملتے رہیں
 
Advertisement

شہباز شریف نے بچوں کا نوٹس لے لیا اور ماؤں کو معطل کر دیا

بچوں کے مرنے پر پابندی ، رانا ثنا الله کی صدارت میں جے آئی ٹی بچوں کے کا جائزہ لے گی

بدلا ہے پنجاب ، بدلے کا پاکستان
 
میرے ہمسائیے میں ایک نوجوان کی نومولود بیٹی فوت ہوگئی۔ اس کی شادی چند سال قبل ہوئی تھی اور یہ تیسری پیدائش تھی، دو بیٹے وہ پہلے ہی پیدا کرچکا تھا۔۔ میں تعزیت کے لئے اس کے پاس گیا تو وہ بڑا مطمئن نظر آیا۔ اس نے مجھے کوئی حدیث سنائی کہ فلاں حدیث میں آیا کہ جن والدین کی بیٹی فوت ہوجائے ان کو آخرت میں جنت ملے گی۔۔ میں حیران رہ گیا کہ کیا لیول ہے ان لوگوں کی سوچ کا، بچوں کی موت کے بدلے بھی ان کو جنت چاہیے۔ پاکستان میں لوگوں کی اکثریت مذہبی ہے اور ابھی تک زیادہ بچے پیدا کرنا ثواب اور اسلام کا جزو سمجھتے ہیں۔ جب بچوں کو انسان، جیتے جاگتے وجود کی بجائے، ثواب اور جنت کے حصول کاذریعہ سمجھا جائے گا تو کوالٹی آف لائف، زندگی کی قدر و قیمت کا احساس کہاں سے آئے گا۔۔

اس مسلئے پر قائد اعظم سیکشن والی سائنسی رائے آرٹیکل میں موجود ہے آپ نے اپنی رائے دے علامہ اقبال سیکشن کی کمی پوری کر دی
 
Advertisement
اس مسلئے پر قائد اعظم سیکشن والی سائنسی رائے آرٹیکل میں موجود ہے آپ نے اپنی رائے دے علامہ اقبال سیکشن کی کمی پوری کر دی

اس مسئلے کا سیدھا سادھا حل ہے، آبادی پر کنٹرول، لوگ اندھا دھند جانوروں کی طرح بچے پیدا کرتے ہیں، بلکہ بعض اوقات جانور بھی وقفہ ڈال لیتے ہیں لیکن یہ مولوی کے پروردہ لوگ تو ہرسات، آٹھ مہینے بعد ایک بچہ پروڈیوس کرکے بیٹھے ہوتے ہیں، مجھے تو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ مودودی نے بھی شاید آٹھ یا نو بیٹے بیٹیاں پیدا کئے، غضب خدا کا، جانور بھی شرما گئے۔۔۔

جی اقبال سیکشن نے بہت سیدہ سادہ حل بتا رکھا ہے یہ موئے قائد اعظم سیکشن والے سائینسدان خام خواہ دیکھ بھال، علاج معالجہ کی سہولیات، بھاری بھرکم مشینیں اور نجانے کیا کیا تجویز کرتے رہتے ہیں
 
یونیسیف کی رپورٹ، کیا صحت پر حکومت کی کوئی توجہ ہے؟
یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نوزئیداہ بچوں کی اموات میں سب سے آگے ہے۔ پاکستان میں ہربائیس بچوں میں ایک پیدائش کے پہلے مہینے میں ہی موت کا شکار ہو جاتا ہے جب کہ جاپان میں یہ شرح 1111میں ایک ہے۔

[FONT=&amp]ایک ایسے وقت میں جب پاکستانی حکومت اور ادارے ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف ہیں، پاکستان میں ماہرین صحت نوزائیدہ بچوں کی بڑھتی ہوئی اموات پر فکرمند ہیں۔
نومولود بچوں کی ہلاکت، پاکستان سرفہرست ممالک میں شامل
بچوں کے ليے اقوام متحدہ کے ادارے يونيسف نے خبردار کيا ہے کہ دنيا نومولود بچوں کو تحفظ فراہم کرنے ميں ناکام ہو رہی ہے۔ نومولود بچوں ميں اموات کی شرح کے حساب سے پاکستان بھی سر فہرست ملکوں ميں شامل ہے۔ (20.02.2018)
متوازن خوراک: عالمی ادارے کی رپورٹ پر پاکستان میں تشویش
اس رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے یونیسف پاکستان کے ترجمان ڈاکڑ کینڈی اونگ یو آئی نے ڈوئچے ویلے کو بتایا، ’’پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح اس لیے زیادہ ہے کہ یہاں زیادہ تر بچوں کو معیاری طبی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں، جس کی بدولت ان کی جان بچائی جا سکے۔ پاکستان میں فی ایک ہزار بچوں کی پیدائش پر شرح اموات ماضی کے مقابلے میں کم ہوئی ہے۔ مثال کے طور پر یہ سن دوہزار میں ہزار میں ساٹھ تھی، جو اب ایک ہزار میں چھیالیس ہوگئی ہیں لیکن جب تک معیاری صحت اور اچھی دیکھ بھال کے طریقے نہیں مہیا کیے جائیں گے اس وقت تک صورتِ حال میں کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ صرف طبی سہولت کا ہی ہونا کافی نہیں ہے بلکہ یہ معیاری بھی ہونی چاہیے اور دیکھ بھال کے طریقے بھی بہتر ہونے چاہییں۔‘‘
ان کے خیال میں پاکستان میں صحت کا بجٹ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے معیار کے مطابق نہیں ہے: ’’پاکستان کا صحت کا بجٹ گزشتہ دس برسوں میں جی ڈی پی کا صفر اعشارہ پانچ سے صفر اعشارہ آٹھ فیصد تک رہا ہے جب کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق بنیادی اور زندگی بچانے والی معیاری صحت کے لیے یہ بجٹ چھ فیصد ہونا چاہیے۔ بچوں اور ماؤں کی ایسے صاف ستھرے طبی صحت کے اداروں تک محدود رسائی ہے جہاں صاف پانی، صابن، بجلی کی فراہمی، جان بچانے والی ادویات اور آلات دستیاب ہوں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’ وہ دس ممالک جہاں یہ شرح زیادہ ہے، پاکستان کے علاوہ ان میں سے زیادہ تر ممالک میں ریاست انتہائی کمزور ہے ۔کیونکہ ان ریاستوں کے تخمینے غیر یقینی ہیں، اس لیے ان کا موازنہ کرنا آسان نہیں ہے۔ تاہم ان ممالک میں شرح کا فرق کوئی زیادہ نہیں ہے۔‘‘
یونیسف پاکستان کے ترجمان ڈاکڑ کینڈی اونگ یو آئی کے مطابق، ’’صوبائی اور وفاقی حکومت نے صحت کے کئی منصوبے شروع کیے ہوئے ہیں، جو نوائیدہ بچوں کی صحت، بہتر خوراک اور دیگر صحت کی سہولیات سے متعلق ہیں۔ اس کے علاوہ یونیسیف بھی ہر بچہ زندہ رہے کہ مہم شروع کر رہی ہے، جو دو مہینے میں شروع کی جائے گی۔‘‘
3842227_401.jpg

’’پاکستان میں صحت کا بجٹ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے معیار کے مطابق نہیں ہے‘‘
پاکستانی ماہرین صحت نے اس رپورٹ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ معروف ماہرِ صحت ڈاکٹر شیر شاہ سید نے جو پاکستان میڈیکل ایسویشن کے سیکرٹری جنرل بھی رہے ہیں، اس صورتِ حال پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا، ’’حکومت ان رپوٹوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی۔ آپ کو کوئی ایسی کوشش نظر نہیں آئے گی، جس کی بنیاد پر آپ یہ کہہ سکیں کہ حکومت کی صحت کے شعبے پر کوئی توجہ ہے۔ پنجاب میں شہباز شریف صاحب این جی اوز کو سرکاری اسپتالوں سے نواز رہے ہیں اور حکومت ان کو پچاس کروڑ روپیہ دیتی ہے تو وہ پندرہ کروڑ انتظامی اخراجات پر لگا کر اپنی جیبیں بھر لیتی ہیں۔ زیادہ تر یہ افراد حکومت کے منظورِ نظر ہیں۔‘‘
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’زیادہ تر یہ بچے غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ساٹھ فیصد سے زیادہ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ جب غذا صحیح نہیں ہوگی تو بچے کیسے صحت مند ہو سکتے ہیں۔ ابھی کچھ دنوں پہلے میں کیٹی بندر گیا جہاں جب خواتین کا بلڈ ٹیسٹ اور دوسرے ٹیسٹ کیے گئے، تو یقین کریں ان میں زیادہ تر غذائی قلت کا شکار نظر آئیں۔ ایک کمزور اور ناتواں ماں کیسے صحت مند بچے کو جنم دے سکتی ہے اور پھر غربت کی وجہ سے وہ ان کا مناسب علاج بھی نہیں کرا پاتی۔‘‘

’’آپ کو کوئی ایسی کوشش نظر نہیں آئے گی، جس کی بنیاد پر آپ یہ کہہ سکیں کہ حکومت کی صحت کے شعبے پر کوئی توجہ ہے‘‘
اس رپورٹ کے آنے سے ن لیگ کے کئی ناقدین کے اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس حکومت کی زیادہ توجہ سڑ کیں اور ہائی ویز بنانے پر ہے جب کہ صحت اور تعلیم اس کی ترجیحات میں کہیں بھی نہیں ہیں۔ تاہم ن لیگ ان اعتراضات کو مسترد کرتی ہے۔ پارٹی کے خانیوال سے ایم این اے اسلم بودلہ نے اپنی پارٹی کی صحت کی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’میں آپ کے یا یونیسیف کے دعووں کو چیلنج نہیں کرتا لیکن میرے خیال میں صحت کے شعبے میں گزشتہ آٹھ برسوں میں بہت بہتری آئی ہے۔ آپ خانیوال اور میاں چنوں آئیں اور وہاں کے لوگوں سے پوچھیں کہ پہلے صحت کی سہولیات ڈسٹرکٹ اسپتالوں اور دوسرے اداروں میں کیسی تھیں اور اب کیسی ہیں۔ یہ ساری چیزیں ریکارڈ پر ہیں۔ توآپ ریکارڈ نکال کر دیکھ سکتے ہیں کہ صحت کی سہولیات میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔‘‘
Source
[/FONT][FONT=&amp]
[/FONT]
​
 
اس مسئلے کا سیدھا سادھا حل ہے، آبادی پر کنٹرول، لوگ اندھا دھند جانوروں کی طرح بچے پیدا کرتے ہیں، بلکہ بعض اوقات جانور بھی وقفہ ڈال لیتے ہیں لیکن یہ مولوی کے پروردہ لوگ تو ہرسات، آٹھ مہینے بعد ایک بچہ پروڈیوس کرکے بیٹھے ہوتے ہیں، مجھے تو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ مودودی نے بھی شاید آٹھ یا نو بیٹے بیٹیاں پیدا کئے، غضب خدا کا، جانور بھی شرما گئے۔۔۔

میں خود زیادہ بچوں کی لائن لگانے کا مخالف ہوں، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے تین بچے ٹین ایج تک پہنچائے، ان کی روزی روٹی سے زیادہ پریشانی ان کی تربیت پر ہوتی ہے کہ ہوم ورک کر لیا؟ امتحان کی تیاری کر لی؟، کہیں سکول سے نشے کا شوق تو نہیں لگ گیا؟، کہیں چوری چکاری کی عادت تو نہیں پڑ گئی؟۔ یہ سب آسان نہیں۔

لیکن صحت کی سہولیات کی تباہ شدہ صورتحال کا الزام آپ نے عوام کے گلے ڈال کر اور حکومت کی ذمہ داری کے بارے میں بالکل خاموشی اختیار کر کے بہت ظلم کیا ہے

یہ خبر بی بی سی اور ڈی ڈبلیو اخبارات پر ہے، اور دونوں آن لائن اخبارات شدید مذہب مخالف اور لیفٹ خیالات کے حامی ہیں (اور ساتھ میں ن لیگ کی غیر مشروط سپورٹ بھی کرتے ہیں)، لیکن انہوں نے بھی یہ الزام مولوی مذہب یا عوام کے گلے نہیں ڈالا اور مجبور ہو کر حکومت کی لاپرواہی پر لب کشائی کرنی ہی پڑی ان کو۔

اور جس نوجوان کا آپ نے تذکرہ کیا ، اس سےبیٹی کی وفات پر اس کا جواب سن کر اگر آپ کی جگہ میں ہوتا، تو اس سے ضرور پوچھتا کہ "حضرت اگر آپ کا بیٹا فوت ہوا ہوتا تب بھی کیا آپ یہ حدیث سناتے؟؟"۔
بیٹی کی وفات پر اس کو دکھ اس لیے نہیں تھا کیونکہ ہم ابھی بھی اُسی جاہلیت کے دور میں ہیں جس میں بیٹی کو باعثِ ننگ سمجھا جاتا ہے۔
اور اس جہالت کو کوور کرنے کے لیے اس نے حدیث سنا دی اور آپ بھلے مانس بندے چپ کر رہے۔

لوگوں کا بس نہیں چلتا ورنہ انڈیا کی طرح یہاں بھی فیمیل فیٹوسائیڈ کی شرح بہت زیادہ ہوتی۔
 
Advertisement
یونیسیف کی رپورٹ، کیا صحت پر حکومت کی کوئی توجہ ہے؟
یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نوزئیداہ بچوں کی اموات میں سب سے آگے ہے۔ پاکستان میں ہربائیس بچوں میں ایک پیدائش کے پہلے مہینے میں ہی موت کا شکار ہو جاتا ہے جب کہ جاپان میں یہ شرح 1111میں ایک ہے۔
اس رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے یونیسف پاکستان کے ترجمان ڈاکڑ کینڈی اونگ یو آئی نے ڈوئچے ویلے کو بتایا، ’’پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح اس لیے زیادہ ہے کہ یہاں زیادہ تر بچوں کو معیاری طبی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں، جس کی بدولت ان کی جان بچائی جا سکے۔۔‘‘
ان کے خیال میں پاکستان میں صحت کا بجٹ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے معیار کے مطابق نہیں ہے: ’’پاکستان کا صحت کا بجٹ گزشتہ دس برسوں میں جی ڈی پی کا صفر اعشارہ پانچ سے صفر اعشارہ آٹھ فیصد تک رہا ہے جب کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق بنیادی اور زندگی بچانے والی معیاری صحت کے لیے یہ بجٹ چھ فیصد ہونا چاہیے۔ بچوں اور ماؤں کی ایسے صاف ستھرے طبی صحت کے اداروں تک محدود رسائی ہے جہاں صاف پانی، صابن، بجلی کی فراہمی، جان بچانے والی ادویات اور آلات دستیاب ہوں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’ وہ دس ممالک جہاں یہ شرح زیادہ ہے، پاکستان کے علاوہ ان میں سے زیادہ تر ممالک میں ریاست انتہائی کمزور ہے ۔کیونکہ ان ریاستوں کے تخمینے غیر یقینی ہیں، اس لیے ان کا موازنہ کرنا آسان نہیں ہے۔ تاہم ان ممالک میں شرح کا فرق کوئی زیادہ نہیں ہے۔‘‘ پاکستانی ماہرین صحت نے اس رپورٹ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ معروف ماہرِ صحت ڈاکٹر شیر شاہ سید نے جو پاکستان میڈیکل ایسویشن کے سیکرٹری جنرل بھی رہے ہیں، اس صورتِ حال پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا، ’’حکومت ان رپوٹوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی۔ آپ کو کوئی ایسی کوشش نظر نہیں آئے گی، جس کی بنیاد پر آپ یہ کہہ سکیں کہ حکومت کی صحت کے شعبے پر کوئی توجہ ہے۔ پنجاب میں شہباز شریف صاحب این جی اوز کو سرکاری اسپتالوں سے نواز رہے ہیں اور حکومت ان کو پچاس کروڑ روپیہ دیتی ہے تو وہ پندرہ کروڑ انتظامی اخراجات پر لگا کر اپنی جیبیں بھر لیتی ہیں۔ زیادہ تر یہ افراد حکومت کے منظورِ نظر ہیں۔‘‘

اس رپورٹ کے آنے سے ن لیگ کے کئی ناقدین کے اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس حکومت کی زیادہ توجہ سڑ کیں اور ہائی ویز بنانے پر ہے جب کہ صحت اور تعلیم اس کی ترجیحات میں کہیں بھی نہیں ہیں۔ تاہم ن لیگ ان اعتراضات کو مسترد کرتی ہے۔ پارٹی کے خانیوال سے ایم این اے اسلم بودلہ نے اپنی پارٹی کی صحت کی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’میں آپ کے یا یونیسیف کے دعووں کو چیلنج نہیں کرتا لیکن میرے خیال میں صحت کے شعبے میں گزشتہ آٹھ برسوں میں بہت بہتری آئی ہے۔ آپ خانیوال اور میاں چنوں آئیں اور وہاں کے لوگوں سے پوچھیں کہ پہلے صحت کی سہولیات ڈسٹرکٹ اسپتالوں اور دوسرے اداروں میں کیسی تھیں اور اب کیسی ہیں۔ یہ ساری چیزیں ریکارڈ پر ہیں۔ توآپ ریکارڈ نکال کر دیکھ سکتے ہیں کہ صحت کی سہولیات میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔‘‘
Source

​

حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہے تو اس کے ذمہ دار عوام ہیں کیونکہ عوام بچے پیدا کرتے ہیں اسی لیے بچے مرتے ہیں۔
اگر بچے پیدا ہی نہیں کریں گے، تو بچے مریں گے کیسے؟؟؟
یہ آج کا نیا فلسفہ ہے
جمہوریت، حکومت، ریاست کے فرائض،، اس بارے میں سوال کرنا اب دقیانوسی سوچ کہلاتی ہے

آپ دیکھیں کہ یونیسیف نے کہیں یہ کہا کہ بچے زیادہ پیدا ہو رہے ہیں اس لیے مرنے کی شرح بھی زیادہ ہے؟؟
 
دیسیوں کی اپنی ہی منطق ہے
آمریت، بادشاہت سے بہت نفرت کرتے ہیں لیکن ووٹ شیر کا اور بھٹو زندہ ہے، جو رہ گئے وہ بھائی کے یا پھر سرحدی گاندھی کے
کچھ کرکے دیکھنا مشکل ہے سارا ملبہ مذہب، مولوی اور ضیا پر ڈال دو اور لبرلازم کے گن گاؤ
 
میں خود زیادہ بچوں کی لائن لگانے کا مخالف ہوں، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے تین بچے ٹین ایج تک پہنچائے، ان کی روزی روٹی سے زیادہ پریشانی ان کی تربیت پر ہوتی ہے کہ ہوم ورک کر لیا؟ امتحان کی تیاری کر لی؟، کہیں سکول سے نشے کا شوق تو نہیں لگ گیا؟، کہیں چوری چکاری کی عادت تو نہیں پڑ گئی؟۔ یہ سب آسان نہیں۔
لیکن صحت کی سہولیات کی تباہ شدہ صورتحال کا الزام آپ نے عوام کے گلے ڈال کر اور حکومت کی ذمہ داری کے بارے میں بالکل خاموشی اختیار کر کے بہت ظلم کیا ہے
یہ خبر بی بی سی اور ڈی ڈبلیو اخبارات پر ہے، اور دونوں آن لائن اخبارات شدید مذہب مخالف اور لیفٹ خیالات کے حامی ہیں (اور ساتھ میں ن لیگ کی غیر مشروط سپورٹ بھی کرتے ہیں)، لیکن انہوں نے بھی یہ الزام مولوی مذہب یا عوام کے گلے نہیں ڈالا اور مجبور ہو کر حکومت کی لاپرواہی پر لب کشائی کرنی ہی پڑی ان کو۔
اور جس نوجوان کا آپ نے تذکرہ کیا ، اس سےبیٹی کی وفات پر اس کا جواب سن کر اگر آپ کی جگہ میں ہوتا، تو اس سے ضرور پوچھتا کہ "حضرت اگر آپ کا بیٹا فوت ہوا ہوتا تب بھی کیا آپ یہ حدیث سناتے؟؟"۔
بیٹی کی وفات پر اس کو دکھ اس لیے نہیں تھا کیونکہ ہم ابھی بھی اُسی جاہلیت کے دور میں ہیں جس میں بیٹی کو باعثِ ننگ سمجھا جاتا ہے۔
اور اس جہالت کو کوور کرنے کے لیے اس نے حدیث سنا دی اور آپ بھلے مانس بندے چپ کر رہے۔

لوگوں کا بس نہیں چلتا ورنہ انڈیا کی طرح یہاں بھی فیمیل فیٹوسائیڈ کی شرح بہت زیادہ ہوتی۔

جناب! میں حکومت کہ بری الذمہ قرار نہیں دے رہا، ہمارے جیسے تیسری دنیا کے ممالک میں کبھی بھی ذمہ دار حکومتیں نہیں ہوتیں، نہ ہی انہیں انسانی جانوں کی اتنی پروا ہوتی ہے، ہمارے پڑوس میں انڈیا ہے، وہاں بھی یہی حال ہے، بنگلہ دیش میں بھی یہی حال ہے، یہ حکمران بھی ہم ہی میں سے ہیں، اسی کرپٹ عوام میں سے ہیں، ان کی پہلی ترجیح اپنا پاپی پیٹ ہوتا ہے، جب تک عوام اپنی ذمہ داریاں بھی حکمرانوں کے کندھوں پر ڈالتی رہے گی، تب تک یونہی ذلیل و خوار ہوتی رہے گی۔۔ میرا ماننا ہے کہ اگر آبادی حد سے نہ بڑھتی تو بہت سے مسائل پیدا ہی نہ ہوتے، جیسا کہ پانی کا مسئلہ، خوراک میں ملاوٹ کا مسئلہ، صحت کے مسائل وغیرہ۔۔ خوراک میں ملاوٹ کا مسئلہ سب سے سنگین مسئلہ ہے کیونکہ یہ انسانی جانوں کو نگل جاتا ہے، اندھا دھند آبادی کی وجہ اشیائے خوردو نوش کی ڈیمانڈ بے تحاشا بڑھ گئی اور سپلائرز نے اس ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لئے ہر گند بلا عوام کو کھلانا پلانا شروع کردی، کیونکہ اس نے تو پیسا کمانا ہے، کوئی مرتا ہے تو مرے اس کی بلا سے، وہ بھی اسی عوام میں سے ہے، دودھ میں ملاوٹ کرنے والا بھی اسی عوام میں سے ہے، گوشت میں ملاوٹ کرنے والا بھی عوام میں سے ہے، مرچوں، گھی، تیل، چینی میں ملاوٹ کرنے والا بھی اسی عوام میں سے ہے، اگر دس فیصد عوام کرپٹ ہو تو اسے پولیس، قانون کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے، لیکن اگر اٹھانوے فیصد عوام کرپٹ ہو تو اس کا کوئی علاج نہیں، کیا ہر آدمی پر ایک پولیس والا لگایا جائے۔۔۔

اور جہاں تک اس بندے کی بات ہے تو مذہبی لوگوں کے ہاں بیٹے اور بیٹی کی مرنے کے معاملے میں کوئی تخصیص نہیں، اس کا بیٹا بھی مرتا تب وہ اتنا ہی مطمئن رہتا، کیونک اندھا دھند بچے پیدا کرنے والوں کے نزدیک انسانی جان کی کوئی وقعت نہیں ہوتی، میں نے خود اپنی آنکھوں سے بہت سے لوگوں کو اپنے فالتو بچے عمر بھر کے لئے مدرسے کے حوالے کرتے دیکھا، ایک واقعہ تو ابھی چند دن پہلے کا ہے جس میں قاری نے بچے کو مار مار کر ہلاک کردیا اور والدین نے کہا یہ ہم نے اللہ کی راہ میں دیا تھا، قاری نے مار دیا تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم کوئی مقدمہ درج نہیں کرواتے۔۔ واقعہ میڈیا پر آیا تھا، آپ کو علم ہوگا۔۔۔

یہ ہے کرپٹ نواز شریف کی نام نہاد ترقی ، اور یہ بیوقوف لوگ پھر بھی ہر بار اسی فراڈیے کی فراڈیا جماعت نون لیگ کو ووٹ دیتے ہیں ، جو آدمی پینتیس سال سے زیادہ عرصه حکومت میں متعدد بار کبھی وزیر اعظم اورکبھی وزیرا علیٰ کے عہدوں پر رہا ہو اور خود کھرب پتی بن گیا ہو لیکن عوام کی اکثریت آج بھی غربت کی لائین کے نیچے رہتے ہوۓ گندہ پانی پینے پر مجبور بیماریوں سے مر رہی ہو تو ایسے آدمی سے یہ لوگ اور کیا امید لگا کر بیٹھے ہیں
​
 
Last edited:
Advertisement
جس تیزی سے عوام نے خرگوشوں کی طرح بچوں کی لائن لگائی ہوئی ہے، اس صورت حال میں پچھلے ہزار سال کے تمام مردہ عالی دماغوں کو قبروں سے اٹھا کر بھی پاکستان کے صحت، تعلیم، امن و امان ، قانون، خوراک ، عوامی فلاح، روزگار جیسے مسائل کے حل پر لگا دیجئیے تو وہ بھی یہ آبادی کا بم دیکھ کر ہم سے اجازت طلب کر کے قبروں میں جا سوئیں گے
اور منصوبہ بندی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مذہبی طبقہ ہے . ہر حکومت اس مسلے کو توہین رسالت اور ختم نبوت کے مسلے کی طرح سمجھتے ہوے ہاتھ ڈالتے ہوے ڈرتی ہے
کسی بھی ذی شعور کو حکومت دے دیں، وہ دوسرے دن ہاتھ باندھ کر چلا جائیگا
مولویوں کے کہنے پر پیدا کردہ یہ سب ان چاہے بچے پھر انہی مولویوں کے مدرسوں میں خوراک، کپڑے اور چھت کی تلاش میں پناہ پاتے ہیں اور مولوی کو سٹریٹ پاور ، ووٹ بنک اور غنڈہ گردی کی پاور فراہم کرتے ہیں . وگرنہ والدین کی محبت اور چاہت سے پیدا کردہ کوئی بچہ ان مدرسوں میں آپکو کم ہی ملے گا
 
دیسیوں کی اپنی ہی منطق ہے
آمریت، بادشاہت سے بہت نفرت کرتے ہیں لیکن ووٹ شیر کا اور بھٹو زندہ ہے، جو رہ گئے وہ بھائی کے یا پھر سرحدی گاندھی کے
کچھ کرکے دیکھنا مشکل ہے سارا ملبہ مذہب، مولوی اور ضیا پر ڈال دو اور لبرلازم کے گن گاؤ

حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہے تو اس کے ذمہ دار عوام ہیں کیونکہ عوام بچے پیدا کرتے ہیں اسی لیے بچے مرتے ہیں۔
اگر بچے پیدا ہی نہیں کریں گے، تو بچے مریں گے کیسے؟؟؟
یہ آج کا نیا فلسفہ ہے
جمہوریت، حکومت، ریاست کے فرائض،، اس بارے میں سوال کرنا اب دقیانوسی سوچ کہلاتی ہے

آپ دیکھیں کہ یونیسیف نے کہیں یہ کہا کہ بچے زیادہ پیدا ہو رہے ہیں اس لیے مرنے کی شرح بھی زیادہ ہے؟؟

یہاں سوال عمران خان یا نواز شریف کا نہیں، کوئی آسمانی مخلوق بھی آجائے تب بھی حالات کم و بیش یہی رہیں گے۔۔۔ کے پی میں تو پچھلے پانچ سال سے عمران خان کی حکومت ہے، پھر وہاں تین مہینوں میں 3500 بچے کیسے مر گئے، ؟؟ وہاں تو میں نے سنا ہے کہ مثالی حکومت چل رہی ہے، مثالی پولیس ہے، مثالی ہسپتال ہیں، مثالی ڈاکٹر اور مثالی نرسیں ہیں، پھر یہ اتنے بچے کیسے مرتے جارہے ہیں۔۔۔

3500 children died in KP hospitals in three months: report

Newborn deaths in K-P hospitals up by 9% during first quarter of 2017
 
یہ ہے کرپٹ نواز شریف کی نام نہاد ترقی ، اور یہ بیوقوف لوگ ہر بار اسی فراڈیے کی فراڈیا جماعت نون لیگ ووٹ دیتے ہیں
​

نون لیگ اس
مسئلے پر قابو پانے کے لئے انقلابی پروگرام لے کر آ رہی ہے جو اگلے انتخابی وعدوں کے پیکج کا حصہ ہو گا
١. نون لیگ ایک یا زیادہ بچوں والے ووٹروں کو انتخابی پرچیاں فراہم نہیں کرے گی
٢. جن شادی شدہ ووٹروں کے ایک یا کم بچے ہیں انھے قیمے والے نان کے ساتھ بریانی کی پلیٹ بھی ملے گی
٣. جن جوڑوں کے ایک یا زائد بچے ہیں انھے نون لیگ کا رکن نہیں بنایا جائے گا. جن کے ایک یا زائد بچے ہیں وہ اپنی رکنیت منسوخ سمجھیں
 
یہاں سوال عمران خان یا نواز شریف کا نہیں، کوئی آسمانی مخلوق بھی آجائے تب بھی حالات کم و بیش یہی رہیں گے۔۔۔ کے پی میں تو پچھلے پانچ سال سے عمران خان کی حکومت ہے، پھر وہاں تین مہینوں میں 3500 بچے کیسے مر گئے، ؟؟ وہاں تو میں نے سنا ہے کہ مثالی حکومت چل رہی ہے، مثالی پولیس ہے، مثالی ہسپتال ہیں، مثالی ڈاکٹر اور مثالی نرسیں ہیں، پھر یہ اتنے بچے کیسے مرتے جارہے ہیں۔۔۔

3500 children died in KP hospitals in three months: report

Newborn deaths in K-P hospitals up by 9% during first quarter of 2017
دیسی منطق، تیس سال حکومت کرنے والے اپنی مثال دینے کی بجائے دوسروں کو مثال بناتے ہیں
 
Pao bhangray Rajay te Tarzan
Asi #1 :banana:
Asi #1 :banana:
Asi #1 :banana:

لخ لعنت ******** حکمرانوں اور ان کے حواریوں پر